علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

کتابیں

عناصر کی تعداد: 676

  • اردو

    PDF

    امت ِ مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ دینِ اسلام کامل ہے او راس میں کسی قسم کی زیادتی او رکمی کرنا موجب کفر ہے ۔اس لیے ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نےہم مسلمانوں پر صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے امر کوواجب قرار دیا ہے کسی اور کی بات ماننا واجب اور فرض نہیں خاص طور پر جب اس کی بات اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مخالف ہو۔زیارتِ قبر نبوی سے متعلق سلف صالحین (- صحابہ ،تابعین،تبع تابعین) اور ائمہ کرام کا جو طرز عمل تھا وہ حدیث ،فقہ اور تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے فرمان نبویﷺ لاتشد الرحال إلا ثلاثة ( تین مسجدوں کے علاوہ عبادت اور ثواب کے لیے کسی اور جگہ سفر نہ کیا جائے ) کے پیشِ نظر قرونِ ثلاثہ میں کوئی رسول اللہ ﷺ یا کسی دوسرے کی قبر کی زیارت کے لیے سفر نہیں کرتا تھا ،بلکہ مدینہ میں بھی لوگ قبرنبوی کی زیارت کے باوجود وہاں بھیڑ نہیں لگاتے او رنہ ہی وہاں کثرت سے جانے کو پسند کرتے تھے ۔قبر پرستی کی تردید اور زیارتِ قبر کے مسنون اور بدعی طریقوں کی وضاحت کےلیے علمائے اہل حدیث نے بے شمار کتابیں لکھیں اور رسائل شائع کیے ۔زیر نظر کتاب’’ر وضۂ رسول کی زیارت ’’ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’الجواب الباہرفی زوار المقابر‘‘ کا اردوترجمہ ہےجس کی سعادت جید عالم دین معروف مترجم مولانا عطاء اللہ ثاقب رحمہ اللہ نےکی ہے اس کتاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے عقیدہ توحید کی روشنی میں روضۂ رسول ،اولیاء اللہ اور عام مسلمانوں کی قبروں کی زیارت کے احکام ومسائل اور آداب بیان کیے ہیں ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ،مترجم ،ناشرین کی کوششوں کوقبول قرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا) تقديم:محمود احمد غضنفرحفظہ اللہ۔ ناشر:دارالبلاغ لاہور۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب "مناسک حج"شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کی شاندار تصنیف ہے۔جس کا اردو ترجمہ مولانا عبد الرحیمؒ ناظم مکتبہ علوم مشرقیہ دار العلوم پشاورنے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں حج کے متعلقہ تمام مسائل اوراس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی ہیں۔ کتاب کے آخرمیں امام محمد اسماعیل صنعانی رحمۃ اللہ علیہ کا مناسک حج پر تالیف کردہ مختصر رسالہ کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔گویا یہ کتاب مناسک حج پردواہم رسالوں کا مجموعہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب مشہوردینی اسکالرحافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ کی تحقیقی شاہکار’’تفہیم کتاب وسنت سیریز‘‘ کی آٹھویں پیکش ہے جس میں فاضل مصنف نے کتاب وسنت صحیحہ اورائمہ کرام ومحقیقین علمائے کرام ومستند مفتیان عظام کے اقوال کی روشنی میں حج وعمرہ کے فضائل ومسائل،مسنون طریقہ کار،مکہ ومدینہ کی حُرمت اور حجاج ومعتمرین کی طرف سے صادرہونے والی چند بدعات کا تذکرہ فرمایا ہے۔نہایت ہی عمدہ تالیف ہے ضرور مطالعہ کریں اور دعائیں دیں۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے قرآن وحدیث،آثارصحابہ وتصریحات ائمہ عظام واقوال علماء کرام کی روشنی میں تقلید کی تردید فرماکر کتاب وسنت کی اتباع کی دعوت دی ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتابچہ میں شیخ حافظ ارشد بشیر مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے فضائل، اعمال،احکام ومسائل وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اور سلیس اردوزبان و رومن / انگریزی رسم الخط (Alphabet) میں، نقاط ، نمبرات، تصاویر اور سرخیوں کی شکل میں ترتیب دینے کی بہترین کاوش فرمائی ہے تاکہ زائرین حرمین شریفین اس کتابچہ کو بطور گائیڈ اپنے ساتھ رکھ کر آسانی سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ ناچیز کی ناقص رائے کے مطابق اردو زبان میں تصویری شکل میں حج وعمرہ کی رہنمائی کے سلسلے میں اب تک کی سب سے بہتر تالیف ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں اورشبہات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ تقدیم :مولانا ارشد کمال تعلیق ونظرثانی: ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن، ناشر:مکتبہ افکار اسلامی نوٹ:اس کتاب کا نام پہلے’’حجّیت حدیث درردّ موقف انکارحدیث‘‘ تھا لیکن مولف کی اجازت سے’’منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں کے علمی جوابات‘‘ رکھ دیا گیا۔

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب ’’حقیقت حج ‘‘امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔جس میں فریضۂ حج کی اہمیت،عظمت اور فلسفہ وحکمت کوخوب واضح کیاگیا ہے ۔کتاب کے آخرمیں سوئےحرم جانے والے زائرین کےلیے حج وعمرہ کا مسنون طریقہ بھی درج کردیا گیا ہے تاکہ حرمین شریفین میں حاضری کےشب وروز نبی کریمﷺ کے اسوۂ حسنہ کی تعلیمات کی روشنی میں بسر ہوں۔ اس ایڈیشن میں آیات واحادیث کے ترجمے اور حوالہ کے علاوہ عربی عبارتوں اور فارسی اشعار کےترجمہ کا خاصہ اہتمام کیا گیا ہے ۔ تاکہ قارئین مولانا آزاد رحمہ اللہ کےعلم وفضل سے صحیح طور پر استفادہ کرسکیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو قارئین کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین( م۔ا)

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں قرآن کریم کی سب سے عظیم آیت کی فضیلت وعظمت اورسب سے غالب وعظیم ہستی کی عظمت وکبریائی کو نہایت ہی شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ (تخریج:مولانا ارشد کمال، نظرثانی وتعلیق:ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن)

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کی دس عظیم تاکیدی وصیتوں یا نصیحتوں کو نہایت شرح وبسط سے پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    عشرہ ذی الحجہ اورمسائل قربانی کے سلسلے میں ایک جامع،مختصراوربے حد مفید تحقیقی کتابچہ ہے۔کتاب کے اخیرمیں عید کے چند آداب اورذبح کرنے کا اسلامی طریقہ اور اس کی شرطوں کا بھی مستقل تذکرہ کردیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں کتاب وسنت اورسلف صالحین کے منہج پر فاضل مولف نے حتی الوسع استفسارات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے،نیزمختلف فیہ مسائل میں مختلف مکاتب فکر کے دلائل کا محاکمہ کرکے صحیح وراجح موقف کو واضح کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    فقہ الحدیث: اسلامی طرز زندگی سے متعلق فقہی احکام ومسائل ،امام شوکانیؒ کی فقہ کی معروف کتاب ’’الّدررالبھیۃ‘‘ کا ترجمہ وتشریح بمعہ تخریج وتحقیق تالیف وتخریج: حافظ عمران ایّوب لاہوری حفظہ اللہ تحقیق وافادات: محدّث العصر علّامہ ناصرالدین البانیؒ ناشر: فقہ الحدیث پبلیکشنز،لاہور

  • اردو

    PDF

    صحیح احادیث کے مطابق رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد آٹھ ہے ۔مسنون تعداد کا مطلب وہ تعداد ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں فرق ہے ۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے ثابت ہے او راختیاری تعداد کا مطلب یہ ہے کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپنی طرف سے اپنے لیے منتخب کی ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ایک نفل نماز ہے اس لیے جتنی رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون رکعات تراویح دلائل کی روشنی میں ‘‘مولانا ابو الفوزان کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تصنیف لطيف ہے جس میں انہو ں نے رکعات تراویح کے سلسلے میں وارد احادیث کی مکمل تحقیق پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ تعداد رکعات تراویج بشمول وتر کل گیارہ رکعات ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل بھی اسی پر تھا نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھا اور حضرت جابررضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کوتین رات جو نماز پڑھائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑھانے کا حکم دیاتھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔

  • اردو

    PDF

    تکبیراتِ عید کے سلسلے میں عظیم محدّث علّامہ عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ کا یہ مختصر رسالہ ہے جو دو ابواب اورخاتمہ پرمشتمل ہے،اس رسالہ میں شرعی دلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اکثر صحابہ کرام وتابعین عظام اورائمہ مجتہدین کا یہ مسلک ہے کہ نمازعیدین میں بارہ تکبیرکہنا چاہئے،یہی مسلک اولیٰ وقابل عمل ہے،اوراس بارے میں مخالفین کا قول غیراولیٰ ومرجوح ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس جلد میں سعودی عرب کے مفتی عام وصدر کبارعلماء بورڈ سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ اوربورڈ کے دیگرمعتبر علمائے کرام کے عقیدے سے متعلق اہم سوالات کے جوابات شامل ہیں،خاص طورسے مسئلہ تکفیرپرتفصیلی روشنی موجود ہے، علاوہ ازیں متعدد فرقوں اور بدعات سے متعلق بھی فتوے شامل کتاب ہیں۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں عقیدہ، قربانی، تصویروں، مجسّموں، منتر اور تعویذ، طہارت،وضو،غسل،اذان، نماز،زکوٰۃ،روزے،حج وعمرہ کے مسائل ،سود،بینکوں کے معاملات، وصیّت، میراث، نکاح، طلاق، پردہ،اطاعت والدین،گانا،موسیقی اور معاشرت سے متعلق متفرق مسائل پر270 سے زائد سوالوں کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں مفتی اعظم سعودی عرب نے دئے ہیں۔اس کتاب کا ترجمہ مشہور عالم دین مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نےکیا ہے

  • اردو

    PDF

    مجموعہ فتاویٰ ومقالات وتنبیہات :پیش نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی عام شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے جواب موجود ہیں۔ مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ نے کتاب کو بہترین اردوقالب میں ڈھال کراردوداں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرفرد اور ہرگھر کی خاص ضرورت ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’رمضان المبارک کے فضائل واحکام‘‘مشہورمحدّث عبید اللہ رحمانی مبارکپوری رحمہ اللہ کی تالیف لطیف ہے۔ اس میں ماہِ رمضان کے فضائل واحکام نہایت آسان اورعام فہم انداز میں مختصراورجامع طورپر بیان کئے گئے ہیں۔ حافظ ندیم اظہر حفظہ اللہ نے کتاب کی تخریج وتحقیق اوروضاحت طلب مقامات پرمختصرا نوٹ ذکر کرکے کتاب کی افادیت کو دوچند کردیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    قرآن و حدیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل: اللہ عزوجل نے یہ کائنات ہست و بود انسان کے لیے بنائی ہے اور انسان کو اپنی بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ ہمارا عظیم خالق خوب جانتا ہے کہ یہ دنیا انسان کو کن طریقوں سے فائدہ پہنچائے گی اور کن کرتوتوں کی وجہ سے شدید نقصانات سے دوچاررکردے گی۔ اللہ تعالیٰ نے یہ باتیں قرآن کریم میں اوامر نواہی کی صورت میں بتلا دی ہیں اور اپنے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ذریعے سے سارے عالم پر ہمیشہ کے لیے روشن کر دی ہیں۔علمائے سنت نے ان اوامر و نواہی کو جو کتا وسنت میں بیان ہوئے ہیں،آسان زبان میں ایک ترتیب کے ساتھ امت مسلمہ کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔انہی میں حجاز مقدس کے عظیم اسکالر اور معروف دینی رہنما شیخ صالح بن فوزان حفظہ اللہ بھی ہیں۔زیر نظر کتاب ان کے لیکچرز اور تقاریر کا مجموعہ ہے ،جو ریڈیو پر نشر ہوئے، بعد ازاں انہیں کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔اب اسے اردو زبان میں پیش کیا جارہا ہے اس کے مطالعہ سے اہل اسلام اخلاقیات،عبادات اور معاملات کے باب میں اللہ عزوجل کے احکام سے با خبر ہو سکتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر اللہ رب العزت کی رضامندی کے مستحق بن سکتے ہیں۔ (ترجمہ :فاروق اصغرصارمؒ ، تصحیح وتخریج:حافظ اقبال صدیق مدنی حفظہ اللہ،ناشر: دارالسلام لاہور،مجلدین صفحات کی تعداد:932)۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’احادیث ضعیفہ کامجموعہ ‘‘ شیخ البانی رحمہ اللہ کی احادیث ضعیفہ اور موضوعہ پر مشتمل کتاب سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة واثرها السي في الامة کی پہلی دوسری اور تیسری جلد کا ترجمہ ہے ۔شیخ البانی نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة میں بڑی محنت اور عرق ریزی سے صحیحین کے علاوہ سنن اربعہ اور باقی کتب حدیث میں ان احادیث کو تلاش کر کے ان کا پوسٹ مارٹم کیا ہے او ر ان کی تحقیق کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا اور انہیں جرح وتعدیل کے قواعد کو سامنے رکھتے ہوئے ان پر ضعیف اور موضوع ہونے کاحکم لگایا ہے ۔یہ کتاب اہل علم ،خطباء ،واعظین ،اساتذہ کرام اور ائمہ حضرات کے علاوہ عوام الناس کے لیے بھی بہت مفید اور ضروری ہے۔ کتاب ہذا کے ترجمہ کے فرائض معروف عالم دین مولانا محمد صادق خلیل رحمہ اللہ نے انجام دئیے ہیں یہ کتاب 3 جلدوں پر مشتمل ہے جلداول میں 100 اور جلددوم میں 200 اورجلد سوم میں بھی200 احادیث ہیں ۔ مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة کی دو جلدوں کےترجمے کا کام مکمل کرلیا تھا او رتیسری جلد کا ترجمہ جاری تھا کہ مولانا 6؍فروری2004ء بروز جمعۃ المبارک اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔اللہ تعالی مصنف ومترجم کے درجات بلند فرمائے،اور خدمتِ دین کےلیے ان کی جہود کوقبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام فرمائے (آمین).