علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

تمام مادّے

عناصر کی تعداد: 3048

  • اردو

    PDF

    یہ رسالہ بنام\”اسلام ہی انسانیت کا حل\”دراصل ہندوستان میں ایک کانفرنس میں کی گئی ایک تقریرتھی جوکئی سالوں کے بعد کتابی شکل میں پیش کی جارہی ہے-اسے شیخ فضل الرحمن عنایت اللہ نے ترتیب دیا ہے –اس کتاب میں دین اسلام کو ایک آفاقی دین قراردے کریہ ثابت کیا گیا ہے دنیا میں امن وشانتی اورتمام پریشانیوں کا حل صرف مذہب اسلام میں ہی ہے.

  • اردو

    MP3

    زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • اردو

    MP3

    پیارے مسلم بھائی! مسلمان بھائی کے حق کا اعتراف ایمان کی واجب ترین کڑی ہے ،کیونکہ سارے مسلمان آپس میں دینی بھائی ہیں اور یہی حقیقى اخوت ہے اورایک مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے تئیں بہت سارے حقوق ہیں لیکن افسوس اس مادیت کے دور میں جسنے ہماری آنکھوں کو اندھا کردیا ہے اور اس پرزنگ چڑھ گیا ہے مسلما ن کی حالت ایسے ہوگئی ہے کہ اسے اپنے پڑوسی بھائی کے بارے میں کوئی خبرنہیں- بسا اوقات مہینے ودن گزرجاتے ہیں لیکن اپنے بھائی کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی اسکی آواز سنتا- اورجب اسے دعوت دی جاتی ہے تو اس پے لبیک نہیں کہتا-اور جب اسکا بھائی بیمارپڑتا ہے تواسکی عیادت نہیں کرتا- یہاں تک کہ مرجانے کے بعد اسکی نمازجنازہ میں بھی شریک نہیں ہوتا. اے مسلم بھائی! کس چیزنے تجھےاپنے بھائی کے حق کا اعتراف کرنے سے روک دیا ہے- دنیاوی مشاغل کا توچاہے ہزاربہانہ کرلے لیکن یہ بہانہ بازی تمہارے بھائی کے تئیں اسلام کی طرف سے واجب کردہ حق کو تم سےساقط نہیں کرسکتی. ویڈیومذکورمیں انہیں حقوق کے بارے میں تفصیلی بیان ہے.نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکورمیں سوال وجواب کی شکل میں شراب کی تباہی اور اسکے برے اثرات کے سلسلے میں كتاب وسنت اور علم طب کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں سوال وجواب کی شکل میں حلال وحرام کھانے کے سلسلے میں کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ باتیں پیش کی گئی ہیں. ضرورمشاہدہ فرمائیں

  • اردو

    JPG

    اس نقشہ میں فرض نمازوں کے بعد پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان ہے ، اس نقشہ کی نشروطباعت مسجدوں اور نمازپڑھنے والی جگہوں کیلئے بہت ہی مناسب ہے.

  • اردو

    PDF

    غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں : عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبدالله-آپ پر بہترین رحمتیں اور پاکیزہ سلامتی ہو-کی دعوت قائم ہے .اوریہ بنیاد حقیقتا تمام رسولوں کی جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کی بدعات واباطیل سے جنگ ہے .کیونکہ ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین میں سوچ بچار کرے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق اللہ تعالى کی عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف میں سے پہلے مسلمان اپنے دین کے معاملہ میں ہدایت پرتھے. کیونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کریم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کی اکثریت اپنے عقائد واعمال میں کتاب وسنت کی سیدھی راہ سے ہٹ گئی توانکے عقائد، مذاہب، سیاست اور احکام کے لحاظ سے کئی فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں بدعات، اباطیل،اورشعبدہ بازی کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زنی کی راہ مل گئی.علمائے اسلام اپنی تالیفات میں ان پرانی ارونئی بدعات سے ڈراتے رہے .انہیں اہم تالیفات میں سے شیخ ابن بازرحمہ اللہ کا "إقامة البراهين" کا یہ رسالہ ہے جودرج ذیل تین رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے: 1-نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کا حکم 2-جنوں اور شیطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونیاز کا حکم 3-بدعیہ اور شرکیہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم.

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب اسلام کی فضیلت اور اسکی برتری پرمشتمل ہے .نیزاسمیں اس بات کا بیان ہے کہ اسلام الہی دین ہے جسکا ماننا سارے لوگوں کیلئے ضروری ہے اورجوشخص اسلام کے علاوہ دین کو اختیارکرے گا تو اللہ اسے ہرگزقبول نہیں کرے گا.اسی طرح اس رسالہ میں بدعتوں سے بچنے اور سنتوں کو اپنانے کی تعلیم دی گئی ہے اوراہل بدعت سے کنارہ کشی اختیارکرنے اور اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے کی تاکید کی گئ ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتابچہ میں مختصر طور پر دین اسلام کے بنیادی امور کا تذکرہ ہے جنکی معرفت حاصل کرنی اسلام قبول کرنے والے شخص کیلئے ضروری ہے تاکہ انکے مطابق عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکے.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں سود کے نقصانات اور حلال کمائی کی اہمیت سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں.

  • اردو

    PDF

    اے میری بہن! یہ صفحات چند نصیحتوں کا ایک مجموعہ ہے جو آپ کیلئے پیش کیا گیا ہے-جووقت گزرچکا ہے اس پرنادم ہوتے ہوئے آئندہ زندگی کو ان پر عمل کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے- اللہ کے حکم سے زندگی شقاوت سے راحت میں،بد بختى سے خوشی مین تبدیل ہوجائے گی بلکہ آپ اپنی زندگی کا مزہ ہی پہلے سے مختلف پائیں گی-یہ چند ارشادات صرف اصلاح اور طلب اجرکیلئے تحریرکئے گئے ہیں،اور اسکے ساتھ ہی نصیحتوں کے پھول آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اللہ تعالى ان پرعمل کی توفیق سے نوازے-آمین.

  • اردو

    PDF

    محترم قارئین! کیا آپ اپنی زندگی میں حزن وملال ، اضطراب وتنگی اور کثرت مشاکل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دوچار ہیں جسکا آپ کو علاج نہیں مل رہا ہے؟ کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات ومعاصى سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیّرات محسوس کرتے ہیں جسکا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟ کیا آپ ایمان واخلاق کے اعلى مرتبہ پر پہونچنے کے خواہشمند ہیں؟اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات انشاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے.

  • اردو

    PDF

    زيرنظر رسالہ میں شیطان مردود کی انسان دشمنى، اسکے عداوت کے مظاہر،اوراسکے مکروفريب سے بچنے کے مفید طریقے انتہائی شستہ وعام فہم اسلوب میں بیان کئے گئے ہیں.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں جنت کے حسین مناظر کو قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں .

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں موت ، تجہیز،تکفین ، تدفین اور قبر سے متعلق چند اہم مسائل کتاب وسنت کی روشنى میں پیش کئے گئے ہیں ضرورمشاهده فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں اسلام پر لگائے بعض اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں صحابہ کرام کی مقدس جماعت کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا گیا ہے ’کیونکہ جوشخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اسکے احباب سے بھی محبت کرتا ہے ، اور انکے دشمنوں کو اوران سے بغض ونفرت رکھنے والوں کو وہ ناپسند کرتا ہے ’ یہ اس دنیا کی سنت ہے’ اس سے کوئی بھی مستثنى نہیں ہوسکتا ہے.ہم صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں’ اور ہراس شخص سے محبت کرتے ہیں جس سے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے محبت کی ہے’ اس لئے کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے: اللہ کیلئے اسکے اولیاء سے محبت کرنا اور اسی کیلئے اسکے اعداء سے دشمنی رکھنا. نہایت مفید کتاب ہے ضرور پڑھیں.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو سوره الفجر کی تفسیر پرمشتمل ہے.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو سوره الفجر کی تفسیر پرمشتمل ہے.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو سوره البروج کی تفسیر پرمشتمل ہے.