دو مقدس مساجد کے زائرین کے لیے مشورے اور رہنمائی پر مشتمل کتاب، سنی نقطہ نظر کے مطابق توحید کے نظریے کی وضاحت کرتی ہے، اور دعاؤں اور یادوں پر مشتمل ہے جو زائرین کو اس کی رسومات ادا کرنے میں مدد کرتی ہے۔
اس کتاب میں عیسٰی علیہ السلام کے بحالت حیات آسمان پر اٹھائے جانے کا تذکرہ کیا گیا ہے، بالخصوص اس کتاب میں ان لوگوں کے شبہات کا ازالہ کیا گیا ہے جو لوگ عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کے منکر ہیں.
یہ ایک مفید کتاب ہے جس میں مؤلف - جزاہ اللہ خیرا - نے تربیتی پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے آسان اور سہل پیرائے میں سیرت نبوی کو پش کیا ہے تاکہ نئی نسل کو صحیح عقیدے کی تربیت دی جائے اور ان کے دل میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت راسخ کی جا ئے نیز انہیں اخلاق کریمہ کی تعلیم دی جائے۔