علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

کتابیں

عناصر کی تعداد: 684

  • اردو

    PDF

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بھلائی کی جانب ہماری رہنمائی فرمائی اور ہر شر سے ہمیں خبردار کیا ۔اللہ کا درود وسلام قیامت تک آپ پر نازل ہوتا رہے۔ جن اچھی باتوں کی جانب آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہماری رہنمائی فرمائی اور جن برائیوں سے ہمیں خبردار کیا ان میں دین و دنیا کے امور سے متعلق بہت سے آداب بھی ہیں ۔چنانچہ عبادتوں کے کچھ آداب ہیں اور لوگوں اور اہل و عیال سے میل جول کے بھی کچھ آداب ہیں ۔ ان آداب میں سے کچھ آداب مستحب ہیں تو کچھ مکروہ ہیں جبکہ کچھ واجب ہیں اور کچھ حرام ہیں، اور کچھ آداب مباح کے درجہ میں ہیں ۔کتاب پڑھتے ہوئے یہ باتیں مزید واضح ہوجائیں گی۔ یہ ذکر کرنا مناسب ہوگا کہ سلف و خلف میں سے اہل علم نے اس موضوع کو تشنہ تصنیف نہیں چھوڑا بلکہ اس موضوع پر بہت سے رسائل اور کتابیں تالیف کی گئیں ۔ ان میں سب سے مشہور ابن قیم الجوزیہ کی کتاب زاد المعاد ، ابن مفلح کی کتاب الآداب الشرعیۃ ،سفارینی کی کتاب غذاء الالباب اور ان کے علاوہ کچھ دوسری کتابیں ہیں ۔میری خواہش تھی کہ میں ان کتابوں میں پائے جانے والے مواد کی تلخیص کروں اور ان آداب کو قابل فہم انداز میں پیش کروں اور طول طویل بحث سے گریز کروں، ہاں مگر جہاں اس کی ضرورت محسوس ہو ۔

  • اردو

    PDF

    مقاصد حج نامی اس كتاب میں مؤلف نے اعمال حج كے بعض انتہائی علمی اسرار و مقاصد كو بیان كیا ہے ، اس حیثیت سے كہ جو آپ كر رہے ہیں اس كے متعلق آپ كو علم نہیں تو آپ كے لئے اتنا جانا كافی ہے كہ یہ ایك اہم عبادت ہے ، اور دونوں جہان كے پرور دگار كے لئے سر تسلیم خم كرنے كا تقاضا ہے ،اسرار و مقاصد كے بیان كے ضمن میں مؤلف نے چند اہم نقطہ كی طرف حجاج كے فكر و فہم كو مہمیز دیا ہے كہ نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم كے دونوں قدم و جسم مبارك سر زمین عرفات كو كیوں نہیں چھوا ، اور دوران طواف و رمی جمرا ت مرد و خواتین كیوں ایك ہی ساتھ مشغول عمل رہتے ہیں ،اس كے علاوہ دیگر حكمتیں بھی اس كتاب میں ذكر كی گئی ہیں ۔

  • اردو

    PDF

    كتاب ”رحمت و شفقت كی چند جھلكیاں “كے مؤلف شیخ احمد بن عبد الرحمن الصویان ہیں ، اس كتاب میں دین كی نشرواشاعت اور تبلیغ میں نرم روی اختیار كرنے كو اجاگر كیا گیا ہے ، اور دین كی رحمت و شفقت تمام لوگوں كو شامل ہے ، اور اسی طرح معاشرتی نرمی بھی دین اسلام كا ایك اہم عنصر ہے ، نیز اس كتاب میں محبت ، اور رعایا كے ساتھ شفقت برتنے كی ترغیب دی گئی ہے ، اور عفو ودر گذر كرنے كی دعوت دی گئی ہے ، اور نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دہشت گر دی اور قتل و غارت گری كی تہمت لگانے والوں پر انتہائی سلیقہ مندی اور علمی انداز میں تردید كی گئی ہے ، اور تمام واقعات كی روشنی میں آپ كو سارے جہان كے لئے رحمت بن كر آنے كی وضاحت كی گئی ہے ۔

  • اردو

    PDF

    مؤلّف : گروہ علماء

    یہ ایك قیمتی رسالہ ہے جسے عازمین مكہ و مدینہ كے نام تیار كیا گیا ہے ، انداز كافی پر كشش اور خوبصورت ہے ، اس رسالہ میں مكہ مكرمہ اورمدینہ نبویہ میں واقع ان اسلامی اور تاریخی مقامات كا ذكر كیا گیا ہے جس كی زیارت كے لئے عازمین حج و عمرہ و زیارہ ٹوٹ پڑتے ہیں ، اور اس كی شرعی حیثیت سے واقف نہیں ہوتے ، اس لئے اس رسالہ میں زیارت كے جائز وغیر جائز مقامامت كی دلائل كی روشنی میں ذكر كردیا گیا ہے ، تاكہ لوگ غیر شرعی امور كے پیچھے پڑ كر اپنے آپ كو نہ تھكائیں،اورنہ ہی اس كے سفر كا ارادہ كریں۔

  • اردو

    PDF

    برہان نامی یہ كتابچہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبد الرحمن كا علمی شاہكار ہے ، جس میں معاشرے میں پائی جانے والی ایك بڑی بدعقیدگی كی وضاحت كی گئی ہے ، اور وہ اللہ كے علاوہ ان غیراللہ كو پكارنا ہے جو اپنے اندر ان كی حاجت روائی ، مشكل كشائی ، مصیبت كے وقت امداد ، بیماریوں سے شفا ، اور اولاد دینے جیسی چیزوں كی ادنی قدرت بھی نہیں ركھتے ،اس كتاب كی امتیازی خوبی یہ ہے كہ اس میں اس بات كو ثابت كیا گيا ہے كہ اللہ كے دین میں یہ حرام ہے اور یہ جاہلی طریقہ ہے ،اور اللہ عزوجل كے ساتھ كھلا شرك ہے، ساتھ ہی ساتھ مولف نے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ سے استدلال كرتے ہوئے اس كے بطلان كو دس علمی شكلوں میں بیان كیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب کے لکھنے میں اس رسالہ کی پچاس سے زیادہ شروحات کی طرف رجوع کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ان خصوصیات پر روشنی ڈالتی ہے جو اسلامی شریعت کو دیگر شریعتوں سے ممتاز اور نمایاں کرتی ہیں، خواہ وہ آسانی شریعتیں ہوں جو مفقود ہوگئیں، یا وہ تحریف شدہ شریعتیں ہوں جو اپنی اصل حالت پر باقی نہ رہ سکیں، جیسے عہد نامہ جدید اور عہد نامہ قدیم، یا وہ شریعتیں ہوں جنہیں انسان نے خود وضع کیے ہیں، جیسے جمہوریت، سیکولزم، لبرلزم اور سوشلزم وغیرہ۔ مؤلف نے اس مختصر کتاب میں اسلامی شریعت کی چالیس سے زائد ان مابہ الامتیاز خصوصیات کو بیان کیا ہے جو اسے دیگر شریعتوں سے ممتاز کرتی ہیں، ان میں سب سے اہم خصوصیات: حفاظت ، کمال، اور عیوب سے اس کی سلامتی ہے۔

  • اردو

    DOCX

    حسن معاشرت

  • اردو

    PDF

    اللہ کے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع

  • اردو

    PDF

    رسول الله صلى الله عليه وسلم اور صحابه كرام کے فضائل

  • اردو

    PDF

    کیا آپ خوش بختی کے تلاش میں ہیں ؟

  • اردو

    PDF

  • اردو

    PDF

    یہ ایک مفید کتابچہ ہے جس میں مؤلف _جزاہ اللہ خیرا_ نے وضو اور نماز کا نبوی طریقہ صحیح احادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے، وضو اور نماز کو شروع سے اخیر تک مرتب انداز میں ذکر کیا ہے، کتاب کے اندر وضو کے فضائل‘ اس کا طریقہ‘ نواقضِ وضو اور وضو سے متعلق بدعات اور غلطیوں کی وضاحت کی ہے، اسی طرح نماز کے مسائل وفضائل پر بھی روشنی ڈالی ہے، مؤلف نے اس کتابچہ میں اختصار کو حتی المقدور ملحوظ خاطر رکھا ہے تاکہ تمام مسلمانوں کے لئے کتاب کو سمجھنا آسان ہوسکے-

  • اردو

    PDF

    مؤلف رحمہ اللہ نے اس پمفلٹ میں ماہ محرم کے احکام کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا.

  • اردو

    PDF

    مؤلف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں اختصار کے ساتھ جنازہ کے جملہ مسائل کا احاطہ کیا ہے

  • اردو

    PDF

    مدينة الرسول کی معروف شخصیت شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ جو علم وعرفان کےسر چشمہ،فقیہ،محدث، عرب دنیا کے ممتاز اور مستند عالم دین ہیں،آپ کی شخصیت ہمہ جہت ہے،ہر فن مولا اور خصوصا فن حدیث کے ماہر ہیں، مختلف فنون میں آپ کی گراں قدر تصنیفات ہیں ، جہاں آپ نے فقہ حدیث پر مختلف کتابیں تحریر فرمائی وہیں آپ نے مصطلح الحدیث کو بھی اپنی تحریر کا موضوع بنایا‘ نحو وصرف ‘ قرآنی متشابہات اور کتبِ حدیث سے استفادے کے طور طریقے پر مشتمل کتابیں تالیف کی ‘ بطور خاص المنتقى من فتح الباری وغیرہ من الکتب کے نام سے آپ نے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جس میں آپ نے مختلف فنون سے متعلق فوائد وفرائد کو یکجا کردیا اور انہیں مختلف ابواب کے تحت تقسیم کرکے دلکش اسلوب میں قاری کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا- آپ کی تصانیف میں(أثر العبادات في حياة المسلم)بھی ایک مشہور کتاب ہے،یہ کتاب ایک مقالہ سے عبارت ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ عبادتوں کے اثرات انسان کی دنیاوی زندگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ مسلم طبقہ عبادتیں تو ضرور انجام دیتا ہے لیکن اس کی اکثریت عبادتوں کے اثرات سے ناواقف ہوتی ہے۔انسان اپنی عبادت کے اثرات کھلی آنکھوں سے روز مرہ کے معمولات میں محسوس کر سکتا ہے ‘ بشرطیکہ عبادتوں کو ان کے شروط وارکان کے ساتھ ادا کرے اور شریعت کی روشنی میں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے ‘ نیز اس کے اندر للہیت اور اخلاص کا جذبہ بھی موجزن ہو تاکہ عبادتوں کے حقیقی اثرات سے فیض یاب ہو سکے۔ کتاب کے مشتملات کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے،تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ کتاب آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،ساتھ ہی شیخ مؤلف کے حق میں یہ دعا کریں کہ اللہ انہیں صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے،نیز مترجم اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی دعائے خیر کریں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔

  • اردو

    PDF

    ابن باز اور ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دائمی فتوی کمیٹی کے فتاویٰ کی روشنی میں سنت فجر کے احکام ومسائل کی وضاحت

  • اردو

    PDF

    خلاصہ: حدیث رسول ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے اسمائے حسنى ایسے ہیں کہ جس نے انہیں یاد کیا، ان کے معانی ومفاہیم کو سمجھا او ران کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا ، اس کے لئے جنت کی بشارت ہے، اسی حدیث کے پیش نظر فاضل مؤلف ڈاکٹر عبد اللہ بن مشبب القحطانی /حفظہ اللہ نے یہ کتاب تالیف کی ہے تاکہ اسمائے الہی کی معرفت کے ذریعے بندوں کو اللہ سے قریب کیا جائے، ان اسماء کے انتخاب میں مؤلف کا طریقہ کار یہ رہا کہ انہی اسماء کو اس کتاب میں ذکر کیا ہے جو کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں، سہل اور دلکش اسلوب میں ان اسماء کے معنی ومفہوم کو واضح کیا گیا ہے، قرآنی آیات، احادیث رسول اور علماء کے اقوال اور اشعار کے ذریعہ ان کے معانی ومفاہیم سے پردہ اٹھایا گیا ہے، ساتھ ہی عام انسانی زندگی سے ان اسماء کو مربوط کرکے ان کی افادیت واہمیت پر روشنی ڈالنے کی سعی مشکور کی گئی ہے۔ کتاب میں ایسا رواں اسلوب اختیار کیا گیاہے کہ قاری پڑھتا جائے او رالفاظ وجمل اس کے ذہن ودل پر نقش ہوتے جائیں ، ان کی تاثیر سے قلب وجگر روشن ہوتے جائیں او ر دل میں معرفت الہی کی جوت جلتی جائے۔ اللہ تعالی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مؤلف ومترجم او راس کی تصحیح ومراجعہ، تنسیق وتزیین اور نشر واشاعت میں حصہ لینے والے تما م حضرات کے لئے توشہ آخرت بنائے ۔آمین

  • اردو

    PDF

    معزز کعبہ ، خدا کا مقدس گھر ، مرکز اور دائرہ کائنات ، اسلام کا پتہ اور گھر ، ایمان کی علامت اور جوہر ، یہ مسلمانوں کا بوسہ ہے ، جس کی طرف ان کی روحیں تڑپتی ہیں ، ان کی روحیں تڑپتی ہیں ، اور پھر اظہار خیال ڈالا جاتا ہے ، اور دعائیں پڑھتی ہیں ، اور دعائیں جواب دی جاتی ہیں۔ یہ مکان صرف ایک عمارت نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک علامت ہے۔ پاکیزگی ، پاکیزگی ، پاکیزگی ، خالص توحید کی علامت ، اس جبلت کی جس میں لوگوں نے اپنا روزہ توڑ دیا ہے ، یہ ایسی علامت ہے جو زمین پر انسانی وجود کے حقیقی معنی کو مجسم بناتی ہے ، جو صرف خدا کی عبادت سے منسلک ہے ، جس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اس موضوع کی اہمیت اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ یہ ایک تفتیشی تحقیق ہے جو کعبہ اور ان کے نیک مالکان کے معیار سے ثابت شدہ شرعی شواہد پر انحصار کرتے ہوئے حضور کعبہ کی تاریخ ، خوبیوں ، خصوصیات اور احکام سے متعلق ہے ، قطع نظر اس سے قطع نظر کہ کعبہ کے بارے میں کیا معلوم ہے اور اس کی شرائط مستند احادیث ، واقعات اور خبروں کے اعتبار سے ، اور غیر حقیقی رپورٹس سے ہیں۔ خبر میں اس کی صداقت کو کتاب میں شامل کرنے کے لئے بطور شرط کو اپنانے کے سلسلے میں اہل حدیث کا نقطہ نظر ، اور یہ سمجھا اور منظور شدہ نقطہ نظر ہے ، کیونکہ یہ ہر مسئلے میں پیش گوئی کے متعلق فقہ کے معاملات کی فہرست پر مبنی ہے ، جس میں (قرآن و سنت) کے سب سے اہم شواہد موجود ہیں۔ (تاثیر اور معقول) ، اس کے بعد تضاد کے علاوہ ممکنہ اقوال پر جانے کے بغیر ، ثبوت سے کٹوتی کی گئی کچھ دانشمندی اور فوائد کا ذکر کرتے ہوئے ، (اتفاق رائے کے ثبوت) کی فہرست بنانا۔ یہ طوالت ، غضب کو آگے بڑھانا ، قاری کو پڑھنے میں آسانی پیدا کرنے ، اور اس بات کی تصدیق کرنے کے خوف سے ہے کہ ذہنوں میں سب سے زیادہ مقبول کیا ہے۔ اس کتاب میں مسلمانوں کے تمام گروہوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ علم کے طالب علم کے لئے ناگزیر ہے جو مطالعے اور کامیابی میں مصروف ہے ، اور غیر ماہر قاری اس سے بور نہیں ہوتا ہے۔ طریقہ کار میں آسانی ، اظہار آسانی اور مجرم بحث سے دوری کی وجہ سے ، حجاج اور نفیس۔

  • اردو

    PDF

    ان مقامات میں جنہوں نے عزت اور عظمت کو حاصل کیا ہے ان میں مقدس مکcaہ ، وحی کی جائے پیدائش ، اور پیغام کا گہوارہ ہے ، جہاں وہ گھر جہاں روح اور دل اس کے لئے ترس رہے ہیں ، یعنی قدیم مکان۔ زمین کے سب سے پُرخطر اور غریب ترین حص Inوں میں ، اور ایک چٹٹان اور خاموش سرزمین میں ، صحرا نے ہر طرف گھیر لیا ، نہ پودے لگائے ، نہ پانی ، اور زندگی اور نشوونما کے تمام وسائل کا فقدان ، خدا نے مکہ کو اپنا محفوظ ٹھکانہ منتخب کیا ، اور دنیا کا مرکز اور دنیا کا دارالحکومت بننے کے لئے ، اور مقدس شہر بننے کے لئے ایک آسمانی حکم اور خدائی تعریف کے ساتھ زمین پر صرف ایک ہی ہے ، لہذا یہ خود کو زمین کے تمام حصوں پر فخر کرتا ہے ، اور دنیا کے تمام شہروں پر غالب ہے۔ مکہ مکرمہ کی ایک خوبی ہے کہ زمین کا چہرہ کوئی دوسرا شہر اس کے ساتھ شریک نہیں ہے۔ تفریق کا معیار اور اس کے فرق کا پیمانہ مادی معیارات سے مختلف ہے ۔مذہب ہی اس کی بنیاد ہے جس کے ذریعہ اس کو ممتاز کیا جاتا ہے ، اور اس کی خاطر اس کا فرق باقی خطوں اور ممالک میں ممتاز ہے۔ یہ مسلمانوں کا قبلہ ہے ، اور حج و عمرہ کی رسومات میں صرف کرنے کے لئے اللہ تعالٰی کی عبادت کے ل it اس کا زمین پر سب سے بڑا اجتماع ہے۔ ممانعت والے ملک سے میری گہری محبت اور ہمارے مذہب اور اپنے مقدسات کی عظمت پر میرا پختہ یقین ہے ، اس کتاب کے بارے میں میں سوچ رہا تھا۔ ایک جامع حوالہ ہونے کے ل. ، اور مجھے امید ہے کہ وہ خوشگوار ہے۔ میں نے اس میں حرام ملک سے متعلق تعریف ، خوبیاں ، خصوصیات اور متعلقہ احکام جمع کیے۔ اور خداتعالیٰ کے فضل و کرم میں سے ایک یہ شبیہہ تیار کرنا تھا ، جس نے شکل کی خوبصورتی اور آؤٹ پٹ اور پریزنٹیشن اور مشمولات کی گہرائی کو جوڑ دیا۔