علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 259

  • اردو

    PDF

    فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر کی کتاب "كلمة التوحيد لا إله إلا الله، فضائلها ومدلولها وشروطها ونواقضها" کا یہ اردو ترجمہ ہے.

  • اردو

    PDF

    اسلامی عقیدہ دین کا ستون اور اساس ہے۔اور اپنی منفرد خصوصیات کی بنا پر اس کی قوت و مضبوطی اور تمام ادیان پر اس کے غلبے کا راز ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں بے حد آسان اور قابلِ فہم اسلوب میں صرف کتاب وسنت کے نصوص پر انحصار کرتے ہوئے اسلامی عقیدے کوبیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی ترتیب مشہور حدیثِ جبریل میں مذکور ایمان کے چھ ارکان کی نبوی ترتیب کے مطابق ہے۔ ہر رکن کے تحت اس باب میں گم راہی کا شکار ہو جانے والے لوگوں کا ذکر اور مختصر انداز میں ان پر رد بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب اسلامی عقیدہ کے بنیادی اور اہم مسائل کو سمجھنے میں ہر خاص وعام کے لیے معاون و مفید ثابت ہوگی۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتابچہ میں اہل جاہلیت کی بعض شرکیہ امور کا تذکرہ کرکے ان سے خبردار کیا گیا ہے،جیسے مُردوں سے شفاعت طلب کرنا،ان کا وسیلہ پکڑنا،ان کے لئے عبادت کرنا وغیرہ۔اسی طرح وسیلہ کی جائز(شرعی) وناجائز(غیرشرعی) صورتوں کو بیان کرکے اس سلسلہ میں بعض باطل پرستوں کے شبہات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے۔نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور مستفید ہوں۔

  • اردو

    PDF

    کتاب التوحید: اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی عقیدہ خاص طور پر توحید کا علم بہت ہی اہم اور بنیادی ہے، اسے سیکھنے ،سکھانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی طرف بھرپور توجّہ دینا ہمارا اولین فریضہ ہے،اس لئے کہ بندوں کے اعمال کی صحت،قبولیت اور نفع بخش ہونے کا یہی ایک راستہ ہے، خاص طورپر ایسے وقت اور ماحول میں جہاں الحاد،تصوّف،رہبانیت،قبرپرستی اور سنت وشریعت مخالف بدعتوں کی تیزوتند آندھیاں چل رہی ہیں، طرح طرح کی گمراہ کن اور خطرناک تحریکیں اور جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں۔ ایسے زہر آلود عہد وماحول میں اگرمسلمان کتاب وسنت پر مبنی صحیح عقیدہ کے ہتھیار سے مسلح نہ ہوں توبہت جلد انھیں گمراہ کن اورفاسد لہریں بہا لے جائیں گی،ان خطرات کے پیش نظر مسلم بچّوں کے لئے کتاب وسنت پرمبنی صحیح عقیدہ پھراس کی تعلیم وتلقین کا اہتمام اور انتظام بہت ضروری ہے، زیرنظر کتاب اس راہ کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، کتاب مختصر اور اسلوب بیان نہایت ہی سلیس وعام فہم ہے۔تالیف: صالح بن فوزان الفوزان ۔حفظہ اللہ ۔ ترجمہ وتہذیب وتسہیل: حافظ محمد یوسف سراج (رفیق کار ادارہ ’’دارالاندلس‘‘لاہور)۔

  • اردو

    PDF

    کتاب التوحید: زیر نظر کتاب قرآن وسنت کی روشنی میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ہے، یہ اپنے موضوع پر بہت ہی مفید ونفع بخش کتاب ہے، اس کے اندر فاضل مصنف۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ نے تو حید کی اہمیت وفضیلت کو بیان کیا ہے ، اور توحید کے منافی امور شرک اکبر، اور شرک اصغر وبدعات وغیرہ کی سختی سے مذمّت فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اکثر لوگ غلو کے شکار ہیں، کچھ تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اسقدرغلو کیا کہ-اللہ کی پناہ- شرک کے درجے تک پہنچ گئے ، جیسے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ کار سے بالکل ہی غافل ہیں، انہوں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کو زندگی کا مشعلِ راہ بنایا اور نہ ہی اسے رہنما سمجھا-آپ کی سیرت طیبہ اور لمحات زندگی کو آسان شکل میں لوگوں تک پیش کرنے کیلئے چند اوراق پر مشتمل یہ کتابچہ ہے جوآپ صلى اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرتِ طیبہ کو سمیٹ تو نہیں سکتا مگر یہ چند جھلکیاں ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کریمہ سے ماخوذ ہیں ،نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں عبد الرحمن بن سعد الشتری حفظہ اللہ نے اثنا عشری رافضیوں کے عقائد سے متعلق معلومات کو یکجا کردیا ہے, جن عقائد پر وہ کار بند اور جنکے پھیلانے پر وہ کمر بند ہیں, مزید برآں وہ اپنے باطل عقائد کی طرف دعوت بھی دیتے ہیں پھر وہ عوام الناس , کم علم اور جاہل لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے آل بیت سے محبت رکھتے ہیں باوجود اس کے کہ وہ امام على بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور آپ کی بہت زیادہ اولاد میں سے صرف دو کے ساتھ محبت کے دعوے دارہیں, نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں سے , چچا کے بیٹوں سے اور باقی بنی ہاشم سے محبت نہیں کرتے , باوجود اسکے کہ وہ باقی صحابہ کرام بالخصوص خلفائے اربعہ بجز حضرت على رضی اللہ عنہ کے یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ سب کافر منافق اور مشرک ہیں اور پھر مکمل ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ ان پر لعنت اور سب وشتم کی صراحت کرتے ہیں بلکہ فحش زبان استعمال کرتے ہیں ,جیساکہ ان کی کتابیں ,کیسٹیں اور انکے داعی صراحت کرتے ہیں.مولف نے بتوفیق الہی ان چیزوں کو واضح کردیا ہے جنہیں وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں اور جنکا وہ عقیدہ رکھتے ہیں اور انکی کتابوں سے عبارات کو نقل کیا ہے جن کے مواد کو وہ نشرکرنے کی بھی جرأت نہیں پاتے, لیکن انھی کتابوں نے ان کی عیب کشائی کرکے انھیں رسوا کرڈالا ہے.

  • اردو

    PDF

    ارکان ایمان,مراتب تقدیر,اللہ کی طرف شرکی نسبت ,معصیت پر تقدیرسے احتجاج,عذاب قبر,عذاب برزخ,جنت وجہنم,پل صراط,,میزان , حوض کوثر,شفاعت عظمى’ ,خلفاء راشدین ,اختلاف صحابہ , اللہ ,ملائکہ ,کتب,رسل, یوم آخرت, تقدیروغیرہ پرایمان لانے کے ثمرات اوردیگردینی اموروغیرہ کے بارے میں اہل سنت وجماعت کے عقیدے کو کتاب وسنت کی روشنی میں پڑھئے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر رسالہ عالَم اسلام کے مشہور داعی وفقیہ اور عالمِ ربّانی شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی کتاب (شرح أصول الایمان) کا اردو ترجمہ ہے۔رسالہ کا موضوع ایمانیات ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ، ملایکہ، کتب،رسل،یوم آخرت اور تقدیرکے خیروشر پر ایمان کو بڑے دل نشیں اندازاورخوشنما اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ آخر میں اسلامی ایمانیات کے اغراض ومقاصد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    دعا میں وسیلے کی حقیقت

  • اردو

    PDF

    ‫الحاد سے اسلام کی طرف فرار

  • اردو

    PDF

    توحید کے آسان اسباق: یہ توحید کے موضوع پر ایک مفید کتاب ہے ، جسے محترم مولف - حفظه الله- نے اپنے مختلف دروس سے جمع کیا ہے تاکہ اس سے استفادہ کرنا مزید آسان ہو جائے اور اس کی افادیت تا دیر باقی رہے۔

  • اردو

    PDF

    ہندو مذہب اپنى اصل تعلیمات، عقل اور فطرت سلیمہ کے ترازو میں

  • اردو

    PDF

    رسولِ اسلام محمدﷺ : رسولِ اسلام محمد( ) صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے مختصر حالات:اس میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ونسب، دیش، آپ کى شادى، رسالت، دعوت، نیز جن معجزات سے آپ کى نبوت کى تائید ہوئی ، ساتھ ہى آپ کى شریعت اور آپ سے متعلق آپ کے مخالفین کا موقف، یہ سارے موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    ما لا يسع المسلم جھلہ

  • اردو

    DOCX

    یہ (عربی کتاب کا) اردو ترجمہ ہے، اس میں مؤلف -اللہ ان کو جزائے خیر سے نوازے- نے ان اہم شبہات کو ذکر کیا ہے؛ قبر میں مدفون اولیاء و صالحین کو پکارنے والے جن کا سہارا لیتے ہیں، اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ شرعی اور صحیح دلائل ہیں، مؤلف نے ان شبہات کا بڑی دقّت وگہرائی سے جائزہ لیا ہے، اور یہ ثابت کیا ہے کہ ان شبہات کا کوئی وزن اور معیار نہیں، کیوں کہ ان شبہات کی بنیاد یا تو ضعیف وموضوع احادیث پر ہے، یا حکایات ومنامات پر، یا فاسد وبے بنیاد عقلی قیاس آرائیوں پر، جوکہ قرآن وحدیث کے دلائل، فہمِ صحابہ اور مسلمانوں کے اجماع کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

  • اردو

    PDF

    قبروں کے پاس نماز پڑھنے کی ممانعت کی بیس دلیلیں اور قبروں پر مساجد وحجرے تعمیر کرنے کا حکم

  • اردو

    PDF

    اللہ کے اسمائے حسنی

  • اردو

    PDF

    غیر اللہ سے دعا کرنا باطل عمل ہے: ۵۰ دلیلوں کی روشنی میں

صفحہ : 13 - سے : 1