علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 1064

  • اردو

    MP4

    جہنم کیا ہے؟ جہنم کے کیا اوصاف ہیں؟ جہنم میں لیجانےٍ والے اعمال کیا ہیں؟جہنم کے مستحقین کون ہیں؟ جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شيخ عطاء الرحمن سعيدى حفظه الله کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں مولانا محمد نافع –رحمہ اللہ- نے خلیفہ سوم عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اقربا پروری سے متعلق سبائیت کے ناپاک سازش وجھوٹے اتہامات سے پردہ اٹھا کر صدیق اکبر’فاروق اعظم’اورسیدنا عثمان غنی ’تینوں خلفاء کے ساتھ على اور اولاد على رضی اللہ عنہم کے حسن سلوک’باہمى تعاون’خانگی مراسم’نسبی تعلقات اور امورخلافت میں بھرپوراعانت کوکم وبیش دوسوسے زائد قدیم وجدید کتب کے حوالہ جات سے روزِ روشن کی طرح واضح کیا ہے. یہ کہنا بے جا نہیں کہ اس موضوع پر اس دور میں یہ پہلی مدلل تحقیقی کتا ب ہے جو سادہ’رواں اور عام فہم اردوزبان میں لکھی گئی ہے. اتحاد بین المسلمین اوراتحادِعالم اسلام کے ضمن میں اس کتاب کو اس لحاظ سے اساسی اور بنیادی حیثیت حاصل ہے کہ موصوف نے مخالفین اسلام کے تفرقہ اندازی کی اصل بنیادوں کی نشاندہی کرکے اِس سازش کے تاروپَود بکھیردئے ہیں. کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ اطمینان قلبی حاصل ہوگا کہ تمام صحابہ کرام ’اہل بیت عظام سمیت باہمی شیروشکرتھے. ان میں اختلاف کا شائبہ تک نہ تھا-وہیں یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ اسلام کی صداقت وحقانیت ’عالمگیرحیثیت اورغلبہ کے سامنے باطل کبھی ٹہرنہیں سکا.اورجب بھی اسے ضعف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.اسکے لئے افتراق وتشتت ہی کا حربہ استعمال میں لایا گیا.

  • اردو

    MP4

    درودوسلام کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟ درودوسلام کی کیا فضیلت واہمیت ہے؟ درود ابراہیمی کیا ہے؟ خود ساختہ درود(درود تنجینا’درودتاج’درودلکھی’درود رضویہ وغیرہ) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ویڈیومذکورمیں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تفصیلی روشنی ڈالنے کی نہایت ہی عمدہ کوشش کی ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب مندرجہ ذیل اہم عناصرپرمشتمل ہے: 1-علماء حنفیہ کے نزدیک شرک کی تعریف واقسام 2-شرک کے وسائل جن سے علمائے حنفیہ نے توحید کے پہلو کی حفاظت کیلئے ڈرایا ہے. 3-شرک کے کچھ نمونے جن سے علمائے حنفیہ نے ڈرایا ہے 4-شرک کے مظاہراوراسکی مختلف شکلیں 5-اہل جاہلیت کے شرک کی حقیقت اوران کی گمراہی.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں اسلام کے پانچ ارکان کی نہایت ہی عمدہ وآسان اسلوب میں تشریح وتوضیح کی گئی ہے اس کتاب کا مطالعہ عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتابچہ اہل سنت والجماعت کے اصول وعقائد پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذیل متون سے ماخوذ ہے: 1-طبقات الحنابلہ للقاضی محمد بن أبی یعلى. 2 –شرح أصول أهل السنة والجماعة لهبة الله اللالكائي. 3-وليد بن سيف النصر كا تحقيق شده نسخہ جسکی تقدیم عید عباسی نے فرمائی ہے اور اسمیں شیخ البانی رحمہ اللہ کے نسخے پراعتماد کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    کبیرہ گناہ:یہ ایسے بڑے گناہ ہیں جو صرف سچی توبہ سے ہی معاف ہوسکتے ہیں.اگرگناہ کسی انسان کے حق سے متعلق نہیں ہے تو،توبہ کی تین شرائط ہیں:1-جس گناہ میں انسان ملّوث ہے اس سے باز آجائے 2-کئے ہوئے گناہ پرندامت وشرمندگی ہو 3-آئندہ اس گناہ کو کبھی نہ کرنے کا عزم ہو- اگرگناہ کسی انسان کے حق سے متعلق ہو تو چوتھی شرط مزید یہ عائد ہوتی ہے 4-اگرکسی انسان کا حق اسنے چھینا ہو تو اسکا حق لوٹادے ،اگروہ نہ ملے تو اسکے وارثوں کودے اوراگروہ بھی نہ ملیں تو اسکی جانب سے صدقہ وخیرات کردے ،اگرحق لوٹانے کی طاقت نہیں تو اس سے معافی مانگ لے،اگروہ نہ ملے تو اسکے حق میں دعائے مغفرت کرے-زیرنظرکتابچہ میں کبیرہ گنا ہوں کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ لوگ ان سے بچکراللہ کی وعید سے محفوظ رہ سکیں.

  • اردو

    PDF

    كتابِ مذکور میں بدعت کی تعریف ،اسکے اقسام ،اسکے انتشارکے اسباب ، اور اس سے نجات پانے کے ذرائع کے سلسلے میں کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ معلومات پیش کی گئی ہیں.

  • اردو

    PDF

    یوں تو دین اسلام میں بدعات کا اضافہ اب روز مرہ کا معمول بن چکا ہے لیکن اذکاروظائف میں خصوصا اتنی زیادہ خود ساختہ اورغیرمسنون چیزیں شامل کردی گئی ہیں کہ مسنون ادعیہ واذکار طاق نسیاں بن کررہ گئے ہیں- دیگرخود ساختہ اورغیرمسنون اذکارووظائف کی طرح درودوسلام میں بھی بہت سے خود ساختہ اورغیرمسنون درودوسلام رائج ہوچکے ہیں- مثلا درود تاج’ درود لکھی’ درود مقدس’ درود اکبر’ درود ماہی’ درود تنجینا وغیرہ- ان میں سے ہردرود کے پڑھنے کا طریقہ اوروقت الگ الگ بتایا گیا ہے اورانکے فوائد (جوکہ زیادہ تردنیاوی ہیں) کا بھی الگ الگ تذکرہ کتب میں لکھا گیا ہے- مذکورہ درودوں میں سے کوئی ایک درود بھی ایسا نہیں جس کے الفاظ رسول اکرم صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوں- لہذا انہیں پڑھنے کا طریقہ اوران سے حاصل ہونے والے فوائد از خود باطل ٹھرتے ہیں-

  • اردو

    MP3

    زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • اردو

    PDF

    غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں : عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبدالله-آپ پر بہترین رحمتیں اور پاکیزہ سلامتی ہو-کی دعوت قائم ہے .اوریہ بنیاد حقیقتا تمام رسولوں کی جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کی بدعات واباطیل سے جنگ ہے .کیونکہ ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین میں سوچ بچار کرے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق اللہ تعالى کی عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف میں سے پہلے مسلمان اپنے دین کے معاملہ میں ہدایت پرتھے. کیونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کریم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کی اکثریت اپنے عقائد واعمال میں کتاب وسنت کی سیدھی راہ سے ہٹ گئی توانکے عقائد، مذاہب، سیاست اور احکام کے لحاظ سے کئی فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں بدعات، اباطیل،اورشعبدہ بازی کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زنی کی راہ مل گئی.علمائے اسلام اپنی تالیفات میں ان پرانی ارونئی بدعات سے ڈراتے رہے .انہیں اہم تالیفات میں سے شیخ ابن بازرحمہ اللہ کا "إقامة البراهين" کا یہ رسالہ ہے جودرج ذیل تین رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے: 1-نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کا حکم 2-جنوں اور شیطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونیاز کا حکم 3-بدعیہ اور شرکیہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم.

  • اردو

    PDF

    زيرنظر رسالہ میں شیطان مردود کی انسان دشمنى، اسکے عداوت کے مظاہر،اوراسکے مکروفريب سے بچنے کے مفید طریقے انتہائی شستہ وعام فہم اسلوب میں بیان کئے گئے ہیں.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں جنت کے حسین مناظر کو قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں .

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں صحابہ کرام کی مقدس جماعت کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا گیا ہے ’کیونکہ جوشخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اسکے احباب سے بھی محبت کرتا ہے ، اور انکے دشمنوں کو اوران سے بغض ونفرت رکھنے والوں کو وہ ناپسند کرتا ہے ’ یہ اس دنیا کی سنت ہے’ اس سے کوئی بھی مستثنى نہیں ہوسکتا ہے.ہم صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں’ اور ہراس شخص سے محبت کرتے ہیں جس سے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے محبت کی ہے’ اس لئے کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے: اللہ کیلئے اسکے اولیاء سے محبت کرنا اور اسی کیلئے اسکے اعداء سے دشمنی رکھنا. نہایت مفید کتاب ہے ضرور پڑھیں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شہادت حسین رضی اللہ عنہ کو بیان کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ درحقیقت انکے قاتل شیعہ ہی تھے جو آج ان پرماتم کرتے ہیں .

  • اردو

    PDF

    "مسئلہ تکفیر" کے بیان مین یہ ایک مختصر رسالہ ہے جسکے اندر مولف حفظہ اللہ نے اس عظیم اور نازک مسئلہ میں اہل سنت وجماعت کا عقیدہ بیان کیا ہے اور ان کے مخالفین ’’گمراہ فرقوں’’ پرانکی تردید کی وضاحت کی ہے. اپنے موضوع پرنہایت ہی اہم کتا ب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    ز یرنظر کتابچہ میں مختصرطور پرحج کے دروس واسباق قلمبند کئے گئے ہیں جن میں سے توحید کو لازم پکڑنا اور شرک وبدعت سے بیزاری کا اظہار کرنا سب سے اہم ہے.

  • اردو

    PDF

    اخلاص کے نور اور آخرت کے عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جس میں مولف حفظہ اللہ نے اخلاص کا مفہوم, اسکی اہمیت اور اچھی نیت کا مقام بیان کیا ہے, اور نیک عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکی, دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں, ریاکاری کی خطرناکی, اسکے انواع واقسام ,عمل پراسکے اثرات اور ریاکاری کے اسباب ومحرکات نیز حصول اخلاص کے طریقے ذکر کیا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.