علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

علوم قرآن

عناصر کی تعداد: 8

  • اردو

    PDF

    آپ پوچھئے اور قرآن کریم جواب دے گا

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں قرآن کریم کی تعلیمات کا بہترین تذکرہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کتاب الہی ہے جس میں زندگی کا مکمل دستورہے،یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے۔اس لئے اس کی روشن تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہوکرامت مسلمہ عظمت رفتہ کی بازیابی حاصل کرسکتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انکی دسیوں علمی، تحقیقی اور گرانقدر کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، زیر تبصرہ کتاب بھی ان کی قرآن مجید سے گہری وابستگی، الفاظ ومعانی اور علوم و معارف قرآنی کے بارے میں ان کے نہایت عمیق مطالعے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کتاب کا موضوع بقول مصنف ‘‘ اردو الفاظ کے تحت قرآن میں مستعمل تمام مترادف الفاظ کا ذیلی فرق پیش کرنا ’’ ہے، عنوانات، اردو زبان کے حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں، مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی اردو لفظ مثلاً ‘‘ سامان ’’ کا عنوان قائم کرنے کے بعد اس کیلئے جتنے الفاط قرآن مجید میں وارد ہوئے ہیں، انہیں پہلے اجمالاً بیان کرتے ہیں، پھر ان میں سے ہر ایک کا قرآن مجید میں جو محل و مقام ہے، اسے ذکر کرتے ہیں اور اس مقام سے مناسبت رکھنے والا معنی واضح کرتے ہیں، پھر آخر میں لب لباب یا خلاصے میں تمام الفاظ کے درمیان ذیلی فروق بیان کرتے ہیں۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے پانچ اہم ضمیموں کا اضافہ کرکے کتاب کی افادیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ وہ پانچ ضمیمے اس طرح ہیں: ۱۔ اسماء معرفہ: اس میں 14 عنوانات کے تحت اسماء معرفہ کو تفصیلاً ذکر کردیا گیا ہے۔ ۲۔ اسماء نکرہ: اس میں 7 عنوانات قائم کرکے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ۳۔ ذوالاضداد 4۔ افعال کے عین کلمہ کی حرکت یا مصدر میں فرق سے معانی میں تبدیلی۔ ۵۔ متفرقات: اس ضمیمے میں جامع اسماء، غلط العام، مشتبہ الفاظ، چند محاورات اور چند مشکل مادوں وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔ مختصر یہ کہ اس کتاب نے اپنی جامعیت کی بنا پر قرآن مجید کی ایک مکمل اور مستند لغت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ قرآنی علوم کے وہ شائقین جو کتاب اللہ کی بے مثل فصاحت وبلاغت اور اسکے اعجاز بیان کی محیًر العقول نزاکتوں اور لطافتوں کے انوار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کرنے کے متمنًی ہوں ان کے لئے یہ کتاب ایک گرانقدر تحفہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظررسالہ ایسے وقیع مقدمہ پرمشتمل ہے جوقرآن کے فہم اوراسکی تفسیرومعانى کی معرفت میں معین ہے ،اس بارے میں منقول ومعقول ، حق وباطل کی تمییز کرنے والا اور قیل وقال میں فیصلہ کن ، دلیل کی راہ دکھانے والا ہے.یہ اسلئے ہے کہ کتب تفسیر میں رطب ویابس کی بھرمارہے- کھلا ہوا باطل بھی موجود ہے اور روشن حق بھی\”- ترجمہ: مولانا عبدالرزاق صاحب ملیح آبادی مرحوم -تحقیق وتعلیق : محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب چند تربیتی کورس پرمشتمل ہے جو قرآن فہمی میں نہایت ہی مفید ومعاون ہے. اس کورس کے اہداف درج ذیل ہیں: قرآن کو سمجھنا آسان ہوجائےٍ. نماز کو مؤثر طرح سے پڑھنے کی عادت ہو. قرآن سمجھ کر بار بار تلاوت کرنے کا شوق پیدا ہو. قرآن سے تعامل سمجھ میں آئے. ٹیم ورک یا اجتماعیت کی اسپرٹ پیدا ہو. عربی زبان سیکھنے اور قرآن فہمی کے اس کورس میں فرق فرق نمبر-1: صرف سننے اور پڑھنے پر توجہ فرق نمبر-2: نماز سے ابتداء فرق نمبر-3:الفاظ معانی پر زیادہ توجہ فرق نمبر-4: صَرْف پر زیادہ زور’ نَحْو پرکم.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں قرآن کریم کے احکام، اس کے فضائل اور امم سابقہ کے احوال وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اسلوب میں سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مستفید ہوں.

  • اردو

    PDF

    قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج و دستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ‘‘جامعہ ام القریٰ ’’ مکہ مکرّمہ کے انجمن تدریس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔ مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے اس کتا ب میں قرآن مجید کے کلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو ناموں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ‘‘قاموس’’ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن فہمی کا ذریعہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین!

  • اردو

    PDF

    قرآنی واسلامی ناموں کی ڈکشنری اور نومولود کے احکام ومسائل: اچھے نام کا انسانی زندگی پر بہت ہی اچھا اثر پڑتا ہے اسی لئے شریعت اسلامیہ نے بہترین نام رکھنے کی ترغیب و تعلیم دی ہے، مگر افسوس جہالت ولا علمی کی وجہ سے لوگ نومولود کے ناموں کا انتخاب کرتے وقت احتیاط سے کام نہیں لیتے اور بہت سارے شرکیہ اور قبیح نام رکھ دیتے ہیں ۔ زیر نظرکتاب میں نومولود کے احکام ومسائل، نام او رکنیت رکھنے کے احکام بیان کرنے کے بعد مختلف زبانوں کے 2735 نام اور ان کے معانی کو بیان کیا گیا ہے۔