علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

نماز

عناصر کی تعداد: 35

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب روزہ تراویح اور زکوۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل ہے, اس میں آٹھ فصول ہیں جو درج ذیل ہیں: فصل اول: روزہ کے حکم کے بیان میں فصل دوم: روزہ کی حکمتوں اور فوائد کے بیان میں فصل سوم: مسافر اور مریض کے روزے کے بیان میں فصل چہارم: روزے کے مفسدات کے بیان میں فصل پنجم: تراویح کے بیان میں فصل ششم: زکوۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں فصل ہفتم: زکوۃ کے مستحقین کے بیان میں فصل ہشتم: زکوۃ الفطر کے بیان میں نیززکوۃ نکالنے کی کیفیت پر مشتمل ایک ضمیہ بھی شامل کتاب ہے.

  • اردو

    PDF

    اس کتابچہ میں سترہ کے متعلق جملہ احکام احادیث اور علماء سلف کے فتاویٰ کی روشنی بیان کئے گئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    نماز تراویح کے تعلق سے وارد قرآنی آیات اور قولی وفعلی سنتوں کے درمیان تطبیق کی کوشش

  • اردو

    PDF

    فتاویٰ ابن باز، فتاویٰ لجنہ دائمہ اور فتاویٰ ابن عثیمین کی روشنی میں نماز تراویح سے متعلق 58 مختصر مسائل

  • اردو

    PDF

    یہ ایک مفید کتابچہ ہے جس میں مؤلف _جزاہ اللہ خیرا_ نے وضو اور نماز کا نبوی طریقہ صحیح احادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے، وضو اور نماز کو شروع سے اخیر تک مرتب انداز میں ذکر کیا ہے، کتاب کے اندر وضو کے فضائل‘ اس کا طریقہ‘ نواقضِ وضو اور وضو سے متعلق بدعات اور غلطیوں کی وضاحت کی ہے، اسی طرح نماز کے مسائل وفضائل پر بھی روشنی ڈالی ہے، مؤلف نے اس کتابچہ میں اختصار کو حتی المقدور ملحوظ خاطر رکھا ہے تاکہ تمام مسلمانوں کے لئے کتاب کو سمجھنا آسان ہوسکے-

  • اردو

    PDF

    ابن باز اور ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دائمی فتوی کمیٹی کے فتاویٰ کی روشنی میں سنت فجر کے احکام ومسائل کی وضاحت

  • اردو

    PDF

    تروايح حقیق وتقلید کے تناظر میں

  • اردو

    PDF

    صحیح احادیث کے مطابق رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد آٹھ ہے ۔مسنون تعداد کا مطلب وہ تعداد ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں فرق ہے ۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے ثابت ہے او راختیاری تعداد کا مطلب یہ ہے کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپنی طرف سے اپنے لیے منتخب کی ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ ایک نفل نماز ہے اس لیے جتنی رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسنون رکعات تراویح دلائل کی روشنی میں ‘‘مولانا ابو الفوزان کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تصنیف لطيف ہے جس میں انہو ں نے رکعات تراویح کے سلسلے میں وارد احادیث کی مکمل تحقیق پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ تعداد رکعات تراویج بشمول وتر کل گیارہ رکعات ہیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل بھی اسی پر تھا نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھا اور حضرت جابررضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کوتین رات جو نماز پڑھائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑھانے کا حکم دیاتھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں فاضل مصنف عبد القوی کیلانی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی تفصیل سے بیان کیا ہے ، نقشوں کا سہارا لے کر حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کو قارئین کے لئے نہایت ہی آسان بنادیا ہے۔ کتاب کے آخر میں حجاج ومعتمرین سے جہالت ونادانی وغیرہ کے سبب صادر ہونے والی متعدّد غلطیوں سے بھی خبردار کر دیا ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ حجاج ومعتمرین حضرات کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا ۔

  • اردو

    PDF

    یہ رسالہ در اصل مصنف کی مستقل کتاب ‘‘ نماز پنجگانہ کی رکعتیں مع وتر وتہجد وجمعہ’’ کا ایک حصّہ ہے جسے قارئین کے استفادہ کیلئے الگ طور سے شائع کرکے انٹرنٹ پر نشر کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسلمان بھائی نمازِ وتر اورتہجّد کے سلسلے میں قرآن وحدیث واقوال ائمہ کی روشنی میں تحقیقی وعلمی معلومات حاصل کرسکیں۔

  • اردو

    PDF

    اذان ایک پیغام ، ایک دعوت: اذان دین کی معروف شناخت اور اسکا ایک اہم شعار ہے جو اپنے اندر متعدد معانی ومفاہیم اور حقائق ومعارف کو چھپائے ہوئے ہے۔ اذان کے ابدی پیغام اور اسکے مضامین سے اکثر لوگ نا آشنا ہیں، لوگ اسے محض پنجوقتہ صلاۃ کی ادائیگی کیلئے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اذان جن حقائق کی طر ف اشارہ کرتا ہے اگر وہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہوجائیں تو انکی زندگیوں میں ایک عظیم انقلاب آجائے ، چونکہ وہ حقائق اکثر لوگوں کے دلوں سے اوجھل ہوتے رہتے ہیں ، اور ان پر وقت اور حالات کی گرد پڑجاتی ہے، اسی لئے انہیں باربار تازہ کرنے اور یاد دلانے کا اللہ نے بذریعہ اذان انتظام فرمادیا ہے۔ اذان کی معنویت کو اجاگر کرنے اور اسکے موثر عالمگیر دعوت سے لوگوں کو متعارف کرانے کیلئے شیخ عبدالہادی عبدالخالق -مدنی حفظہ اللہ - نے زیر مطالعہ کتاب تحریر فرمائی ہے ، شاید اس کتاب کے مطالعہ سے کسی کے ذہن و دل کی دنیا میں کوئی مفید ہلچل پیدا ہو اور آخرت کی نجات اور اللہ سے قربت کا ذریعہ بن جائے۔

  • اردو

    PDF

    استخارہ کے سلسلہ میں لوگوں کے مابین کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جسکا بنیادی سبب شریعت سے لاعلمی وناواقفیت، اورضمیرفروش علماؤں کا سادہ لوح عوام کے مابین استخارہ کے غیرشرعى طریقہ کو رواج دینا ہے. چنانچہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فاضل مصنف نے زیرنظررسالہ میں استخارہ کا شرعی مفہوم وطریقہ بیان کرکے اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط تصورات اورضعیف وباطل روایات سے پردہ اٹھایا ہے. استخارہ کے موضوع پرنہایت ہی مفيد پیشکش ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں نمازمیں صادرہونے والی تقریبا انسٹھ غلطیوں اورکمیوں کی نشاندھی کردی گئی ہے جوجہالت یافقہی جمودوتعصب کا نتبجہ ہیں جنکی معرفت نمازکی اصلاح کرنے میں معاون ثابت ہوگی نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں نبی پاک صلى اللہ علیہ وسلم کے نمازکے طریقہ کو صحیح أحادیث کی روشنی میں تفصیلى طورپربیان کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    اس مقالہ میں سجدہ سہو کی تینوں حالتوں (زیادتی,نقصان, شک)کے بارے میں مثالوں کے ذریعہ تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ہے, تاکہ ائمہ ہی نہیں بلکہ عوام کو بھی سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہو.