علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

رقائق و مواعظ

عناصر کی تعداد: 9

  • اردو

    PDF

    اس مختصررسالہ میں ایک ایسے شخص کی داستان کا تذکرہ ہے جو باربارفلم کا مشاہدہ کرتا اورپھراستغفاروتوبہ کرتا لیکن اس کا ساتھی اس کے توبہ کوتسلیم نہیں کرتا اوربارباراسے ٹوکتا یہاں تک کہ وہ دونوں اس توبہ کی حقیقت کودریافت کرنے ایک عالم دین کے پاس تشریف لے جاتے ہیں تو وہ اسے توبہ کا صحیح مفہوم،اس کی حقیقت اورشروط کو بتلاتے ہیں وہ یہ کہ آدمی گناہ سے باز آجائے،اس کے سرزد ہونے پرندامت کا اظہارکرے، اوریہ عزم کرے کہ آئندہ کبھی بھی اس گناہ کا ارتکاب نہیں کرے گا،اگران میں سے کوئی ایک شرط بھی پوری نہ کی توتوبہ صحیح نہ ہوگی۔ اوراگرگناہ کا تعلّق کسی آدمی کے حق سے ہوتو پھرایک چوتھی شرط بھی ہے اوروہ یہ کہ حق دارکے حق سے بری ہوجائے،اگروہ حق مال وغیرہ کی صورت میں ہو تو اسے ادا کردے،حدَّقذف ہوتو اس حد کو اپنے اوپرجاری کروائے،یا اس سے معافی طلب کرے،اوراگرغیبت وغیرہ ہو تو اسے معاف کروالے، بشرطیکہ صاحب حق کو بتانے کے نتیجے میں اس سے کسی بڑی خرابی کے رونما ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ یاد رہے کہ تمام گناہوں سے توبہ کرنا واجب ہے اوراگر کچھ گناہوں سے توبہ کرلی اور کچھ سے توبہ نہ کی تو جن گناہوں سے توبہ کرلی،ان سے توبہ صحیح ہے،باقی گناہ اس کے ذمے رہیں گے۔ اس حقیقت کو سن کرگنہگارشخص بہت نادم ہوا اوراس کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے اورتوبہ کی حقیقت کا اسے صحیح اندازہ ہوگیا۔

  • اردو

    PDF

    بندہ پر اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام واکرام صراط مستقیم کی ہدایت ہے،بنابریںایک مسلمان کوحکم ہے کہ روزانہ بطور فرض سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال کرے،لیکن کثرت دعا کے باوجود بہت سے لوگ ہدایت کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں،ایسا کیوں ہے؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کتابچہ میں دس ایسے اسباب کا تذکرہ کیاگیا ہےجوبسااوقات آدمي كو حق کے پہچاننے کے باوجود بھی قبول حق سے روک دیتے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    اسلام ایک مکمل دین اور ضابطۂ حیات ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس سے متعلق اس میں ہدایت و رہنمائی نہ پائی جاتی ہو۔ صحت و تندرستی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، لیکن اللہ کبھی کبھی اپنے بندوں کو مختلف تکالیف اور پریشانیوں میں مبتلا کرکے آزماتا ہے۔ یہ بیماریاں اسی آزمائش کا حصہ ہیں۔ چناں چہ بیمار اور بیماری سے متعلق اسلامی ہدایت و رہنمائی واضح طور پر موجود ہے۔

  • اردو

    PDF

    برُّ الوالدین سے مراد والدین کی اطاعت کرنا، ان سے صلہ رحمی وحُسن سلوک کرنا، محبت واحترام کا اظہار کرنا اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایسے کام کرنا جو انھیں پسند ہوں، جب تک کہ وہ کام گناہ کے حامل نہ ہوں

  • اردو

    PDF

    زیر نظر مضمون شیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کی ہے جس کا عنوان "قصة إمرأة من أهل الجنة" ہے جسے بغرض افادہ عامہ اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    گناہوں کے خطرناک اثرات فردومعاشرہ اورپوری زندگی پرمرتب ہوتے ہیں، زندگی کی بہتری کی بنیاداطاعت وفرماں برداری،حکم الہی پر استقامت اور دین حنیف کی پابندی میں ہے،حکم الہی سے انحراف ،دین سے بیزاری ،شیطانی وسوسوں کی پیروی،ضلالت و گمراہی میں بھٹکنا ہے۔ مضمون میں حالات حاضرہ ،اسباب و علل ِ نتائج اور اس کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔مضمون میں امام شمس الدین ابن قیم الجوزیہ کی کتاب الجواب الکافی سے اخذو استفادہ کیا گیا ہےِ

  • اردو

    PDF

    ایک عالم کا حق کی تلاش کا سفر- کس طرح وہ دیگرفرقوں سے ہوتے ہوئے اپنی تلاش جماعت اھل حدیث کو ناجی فرقہ سمجھکرکرتا ہے-اس راہ میں آنے والی مشکلات وتکلیفوں کی داستان- راہ حق کے متلاشیوں کے لئے ایک راہنما تحریر

  • اردو

    ZIP

    نفس انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے, اسی لیے نفس کے تزکیہ واصلاح کا کام آدمی کی سپرد کیا گیا ہے اور اسی پر فلاح کا دارومدار ہے. یہ مضمون آپ کو محاسبہ نفس کی دعوت دیتاہے.

  • اردو

    اس مقالہ میں توکل کی اہمیت وفضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کا اصل مقصود بیان کیا گیاہے.