علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

اصول فقہ

عناصر کی تعداد: 8

  • اردو

    PDF

    خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب وسنت : زیر تبصرہ کتاب’’خانہ ساز شریعت اورآئینۂ کتاب وسنت‘‘ محترم مولانا عبد الرؤف ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے ان بدعات کی نشاندہی کی ہے جو بالعموم برصغیر میں پائی جاتی ہیں اور سال کے بارہ مہینوں میں طرح طرح کے ناموں سے ان کویاد کیا جاتا ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ وہ ہر بدعت کے پس منظر پر گفتگو کریں، جن لوگوں نے اس کو ایجاد کیا ہے ان کی تفصیل بیان کریں۔ اور نصوص کتاب وسنت سے اس کاٹکراؤ کیسے ہورہا ہے اور مسلم معاشرے پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کی وضاحت کریں۔ کتاب کے جملہ مباحث انتہائی معلومات افزا ا ور بیش قیمت ہیں ۔اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ مسلمانوں کی دینی زندگی میں بدعات نے کہاں کہاں تباہی مچارکھی ہے تو اس کتاب کے مطالعہ سے اسے مکمل رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین( م۔ا)

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ان خصوصیات پر روشنی ڈالتی ہے جو اسلامی شریعت کو دیگر شریعتوں سے ممتاز اور نمایاں کرتی ہیں، خواہ وہ آسانی شریعتیں ہوں جو مفقود ہوگئیں، یا وہ تحریف شدہ شریعتیں ہوں جو اپنی اصل حالت پر باقی نہ رہ سکیں، جیسے عہد نامہ جدید اور عہد نامہ قدیم، یا وہ شریعتیں ہوں جنہیں انسان نے خود وضع کیے ہیں، جیسے جمہوریت، سیکولزم، لبرلزم اور سوشلزم وغیرہ۔ مؤلف نے اس مختصر کتاب میں اسلامی شریعت کی چالیس سے زائد ان مابہ الامتیاز خصوصیات کو بیان کیا ہے جو اسے دیگر شریعتوں سے ممتاز کرتی ہیں، ان میں سب سے اہم خصوصیات: حفاظت ، کمال، اور عیوب سے اس کی سلامتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    الفقہ الاسلامی وادلّتہ:دور حاضر کے فقہی مسائل، ادلّہ شرعیہ، مذاہب اربعہ کے فقہاء کی آراء اوراہم فقہی نظریات پرمُشتمل دورجدید کے عین تقاضوں کے مطابق عالم اسلام کے نامور عالمِ دین، ماہرقانون ،ادیب، انشاپرداز ونثرنگار، پروفیسر وہبہ زحیلی حفظہ اللہ کا مرتّب کردہ چھ ضخیم جلدوں وگیارہ حصّوں پر مشتمل ایک علمی ذخیرہ وعظیم فقہی سرمایہ وانسائکلوپیڈیا جس میں احادیث کی تحقیق وتخریج بھی شامل ہے۔ مترجمین:(مفتی ارشاد احمد اعجازؒ،مفتی ابرارحسین،مولاناعامرشہزادعلوی،مفتی کریم اللہ،مولانا امجد اقبال،محمد یوسف تنولی) باہتمام :خلیل اشرف عثمانی، صدر دارالاشاعت کراچی۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے قرآن وحدیث،آثارصحابہ وتصریحات ائمہ عظام واقوال علماء کرام کی روشنی میں تقلید کی تردید فرماکر کتاب وسنت کی اتباع کی دعوت دی ہے۔

  • اردو

    PDF

    تسهيل الوصول إلى فهم علم الاصول : ابتدائے اسلام میں لوگ شریعت کی سایہ تلے زندگی گزارتے تھے، اورآپﷺ کی انتقال کے وقت اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ دین کی قواعد کو راسخ کردیا تھا، اورسنّت نے دین کی فروعات اور اسکے معالم کی وضاحت کردی تھی ،اور لوگ اپنے دین کو سمجھ چکے تھے، پھر جب خلفائے راشدین آئے تو لوگوں نے ان کے آثار کی پیروی کی اور انکے نقش قدم کو اپنایا۔ اور جب کثرتِ فتوحات کی وجہ سے اسلامی خطے میں وسعت پیدا ہوئی تو بعض ایسے اصول و ضوابط کی ضرورت محسوس ہوئی جن کے ذریعےعلمائے کرام ومجتہدین عظام کیلئے شرعی احکام کا استنباط کرنا آسان ہوسکے، چنانچہ سب سے پہلے اس کام کا بیڑا امام شافعیؒ نے اٹھایا اور مشہورزمانہ کتاب ‘‘الرسالہ’’ کی تالیف فرمائی، جس میں شرعی احکام کی وضاحت کیلئے بہت سارے اصول وضوابط کا ذکر فرمایا، اور پھر اسی وقت سے اصول فقہ میں تالیفات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ پیش نظر کتاب‘‘ تسہیل الوصول الی فہم علم الاصول’’ بھی اسی سلسلہ کی ایک عمدہ کڑی ہے جسے عالم اسلام کی تین نامور شخصیتوں(عطیہ محمد سالم، عبد المحسن العباد، اور حمود بن عقلا ۔حفظہم اللہ۔) نے مدارس وکالج کے انٹرمیڈیٹ طلباء کیلئے بطور نصاب ترتیب دی تھیں، اور آج تک طالبان علوم نبوت اس سے استفادہ اٹھا رہے ہیں۔ کتاب در اصل عربی زبان میں تھی اسلئے اردوداں طبقہ کیلئے اس سے بھر پور استفادہ مشکل تھا، چنانچہ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولانا ابو عبد الرحمن طاہر ۔حفظہ اللہ۔ نے اردو قالب میں ڈھال کر اس سے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ اللہ ان کی علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین !

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اصول فقہ خصوصا فتوی،اجتہاد اور قیاس کے موضوع پر نہایت ہی عمدہ کلام کیا ہے, اورجولوگ تقلید اورقیاس کے باب میں افراط وتفریط کاشکارہیں ،ان کاتفصیلی رد فرمایا ہے اورایک ایک مسئلے پربیسیوں دلائل پیش کیےہیں ۔حیلہ سازوں کی بھی تردیدفرمائی ہے اورصحابہ کرام وسلف صالحین کے حوالے سے واضح کیاہے کہ وہ ہرمسئلے میں کتاب وسنت کومقدم رکھتے تھے ،لہذاہمیں بھی براہ راست کتاب وسنت کی پیروی کرنی چاہیے نہ کہ اقوال رجال کاسہارا لیناچاہیے ۔ان لوگوں کی غلطی کوبھی واضح کیاہے جویہ گمان رکھتےہیں کہ بعض احادیث خلاف قیاس ہیں ۔ اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے اسے خطیب الہند علامہ محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اندھی تقلید سے نجات پانے والوں کے لئے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر رسالہ میں مولف نےحسب ونسب یعنى عزت وآبرو کے اسلامی اور انسانی بنیادی مصلحت یا حق کے تحفظ پر ڈاکہ ڈالنے والى افواہوں کی جنگ کے خلاف تدابیر کو اپنا موضوع بنایا ہے , جنکو اختیار کرکے عزت وآبرو کی حفاظت کا کام بحسن وخوبى انجام دیا جا سکتا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے تقلید کی شرعی حیثیت کو بیان کرکے اس کے متعلقہ شبہات واشکالات کا نہایت مسکت علمی جواب دیاہے۔ تقلید کے موضوع پرنہایت بہترین تالیف ہے جو عوام وخواص،طلبا اورعلماء سب کے لئے مفید ہے(تقدیم وتعلیق:ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن)