علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں

عناصر کی تعداد: 74

  • اردو

    PDF

    منتخب شدہ چیزیں عمل صالح کے ثواب کے لئے نفع بخش محل سے‬‬‬

  • اردو

    PDF

    یہ شیخ عبداللہ صالح فوزان حفظہ اللہ کی کتاب مختصر احادیث صیام احکام و آداب کے اردو ترجمے کا دوسرا اور تصحیح شدہ ایڈیشن ہے۔

  • اردو

    PDF

    صحيح دعا اور اللہ تعالیٰ کی حمد

  • اردو

    PDF

    سرمایہ زندگی: قرآنی آیات اور صحیح احادیث میں ثابت فضائل اعمال سے عبارت ہے۔

  • اردو

    PDF

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بھلائی کی جانب ہماری رہنمائی فرمائی اور ہر شر سے ہمیں خبردار کیا ۔اللہ کا درود وسلام قیامت تک آپ پر نازل ہوتا رہے۔ جن اچھی باتوں کی جانب آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہماری رہنمائی فرمائی اور جن برائیوں سے ہمیں خبردار کیا ان میں دین و دنیا کے امور سے متعلق بہت سے آداب بھی ہیں ۔چنانچہ عبادتوں کے کچھ آداب ہیں اور لوگوں اور اہل و عیال سے میل جول کے بھی کچھ آداب ہیں ۔ ان آداب میں سے کچھ آداب مستحب ہیں تو کچھ مکروہ ہیں جبکہ کچھ واجب ہیں اور کچھ حرام ہیں، اور کچھ آداب مباح کے درجہ میں ہیں ۔کتاب پڑھتے ہوئے یہ باتیں مزید واضح ہوجائیں گی۔ یہ ذکر کرنا مناسب ہوگا کہ سلف و خلف میں سے اہل علم نے اس موضوع کو تشنہ تصنیف نہیں چھوڑا بلکہ اس موضوع پر بہت سے رسائل اور کتابیں تالیف کی گئیں ۔ ان میں سب سے مشہور ابن قیم الجوزیہ کی کتاب زاد المعاد ، ابن مفلح کی کتاب الآداب الشرعیۃ ،سفارینی کی کتاب غذاء الالباب اور ان کے علاوہ کچھ دوسری کتابیں ہیں ۔میری خواہش تھی کہ میں ان کتابوں میں پائے جانے والے مواد کی تلخیص کروں اور ان آداب کو قابل فہم انداز میں پیش کروں اور طول طویل بحث سے گریز کروں، ہاں مگر جہاں اس کی ضرورت محسوس ہو ۔

  • اردو

    PDF

    مدينة الرسول کی معروف شخصیت شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ جو علم وعرفان کےسر چشمہ،فقیہ،محدث، عرب دنیا کے ممتاز اور مستند عالم دین ہیں،آپ کی شخصیت ہمہ جہت ہے،ہر فن مولا اور خصوصا فن حدیث کے ماہر ہیں، مختلف فنون میں آپ کی گراں قدر تصنیفات ہیں ، جہاں آپ نے فقہ حدیث پر مختلف کتابیں تحریر فرمائی وہیں آپ نے مصطلح الحدیث کو بھی اپنی تحریر کا موضوع بنایا‘ نحو وصرف ‘ قرآنی متشابہات اور کتبِ حدیث سے استفادے کے طور طریقے پر مشتمل کتابیں تالیف کی ‘ بطور خاص المنتقى من فتح الباری وغیرہ من الکتب کے نام سے آپ نے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جس میں آپ نے مختلف فنون سے متعلق فوائد وفرائد کو یکجا کردیا اور انہیں مختلف ابواب کے تحت تقسیم کرکے دلکش اسلوب میں قاری کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا- آپ کی تصانیف میں(أثر العبادات في حياة المسلم)بھی ایک مشہور کتاب ہے،یہ کتاب ایک مقالہ سے عبارت ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ عبادتوں کے اثرات انسان کی دنیاوی زندگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ مسلم طبقہ عبادتیں تو ضرور انجام دیتا ہے لیکن اس کی اکثریت عبادتوں کے اثرات سے ناواقف ہوتی ہے۔انسان اپنی عبادت کے اثرات کھلی آنکھوں سے روز مرہ کے معمولات میں محسوس کر سکتا ہے ‘ بشرطیکہ عبادتوں کو ان کے شروط وارکان کے ساتھ ادا کرے اور شریعت کی روشنی میں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے ‘ نیز اس کے اندر للہیت اور اخلاص کا جذبہ بھی موجزن ہو تاکہ عبادتوں کے حقیقی اثرات سے فیض یاب ہو سکے۔ کتاب کے مشتملات کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے،تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ کتاب آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،ساتھ ہی شیخ مؤلف کے حق میں یہ دعا کریں کہ اللہ انہیں صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے،نیز مترجم اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی دعائے خیر کریں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔

  • اردو

    PDF

    توشۂ مسافر: یہ ایک مختصر مگر قیمتی رسالہ ہے جو سفر کے دو سو پچاس اہم مسائل پر مشتمل ہے۔ مصنف اثابہ اللہ نے ان مسائل کو کتب احادیث، ان کی شروحات، اقوالِ صحابہ وتابعین وائمہ اربعہ کی توجیہات کی روشنی میں جمع کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان کی اہمیت وفضیلت اوراس کی خصوصیات کو ذکرکرکےاس ماہ کے بارے میں سلف صالحین (صحابہ،تابعین وتبع تابعین) رحمہم اللہ کے حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے تھے اور جب یہ ماہ آجاتا تو صیام وقیام،صدقات وخیرات،تلاوت قرآن کریم،اعتکاف ودیگراعمال برّ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔لہذا ہمیں بھی انہی کے نقش قدم پرچل کراس موسم بہار کو غنیمت جان کرخوب زیادہ نیکی وبھلائی کے کام کرنا چاہیئے۔(تالیف:محترمہ ام عبد منیب،ناشر:مشربہ علم وحکمت،لاہور)

  • اردو

    PDF

    زیر نظرکتاب میں کتاب وسنت ،اقوال سلف،اور تورات وانجیل کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کےفضائل ومناقب کو بیان کرکے ان کی راہ پرچلنے کی نصیحت کی گئی ہے۔

  • اردو

    PDF

    ذکرِ الہی کے اسرار ومعرفت پرامام ابن قیّمؒ کی شاہکار کتاب ’’الوابل الصیّب‘‘ کا اردو ترجمہ :ذکرالہی اجڑی بستیوں اوربے قرار روحوں کے لئے متاعِ حیات اوراکسیرہے۔جب پیارے پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے پوچھا کہ خیروبھلائی کے بہت سے کام ہیں مجھے ایک ایسا عمل بتادیجئے جوساری بھلائیوں کا خلاصہ ہو تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لایزال لسانک رطبا من ذکراللہ‘‘ یعنی ہمیشہ تیری زبان اللہ کے ذکر سے تررہے۔ ذرا تصوّر کیجئے کہ ذکر کی دولت جسے نصیب ہوجائے وہ کتنا خوش نصیب ہے۔ سید داؤد غزنویؒ فرمایا کرتے تھے: ’’جب میں ذکرالہی میں مشغول ہوجاتا ہوں تو مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میں دنیا کا بادشاہ ہوں۔‘‘اللہ ہزاروں رحمتیں فرمائے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ اوران کے نامورشاگرد امام ابن قیمؒ پرجنہوں نے اسلامی علوم ومعارف اوردین کے فلسفہ ومعرفت کے وہ دریا بہائے کہ رہتی دنیا تک خلقت ان کے علم اوربرکتوں سے فیض یاب ہوتی رہےگی۔ یہ کتاب امام ابن قیمؒ کی عظیم شاہکار’’الوابل الصیّب‘‘ کا ترجمہ ہے جسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت ہندوستان کے نامورعالم دین مولانا مختاراحمد ندویؒ کے حصہ میں آئی۔اورشیخ الحدیث حافظ عبد العزیزعلوی حفظہ اللہ نے مکمل کتاب پرنظرثانی فرمائی اورمفید حواشی سے اس روحانی نسخہ شفا کو کندن بنادیا ۔ مولانا حافظ محمد خالد سیف حفظہ اللہ کے علمی نکات نے حسن وافادیت کودو چند کردیا۔ طارق اکیڈمی لاہورنے اسے خوبصورت اوراعلی معیارکے زیورطباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں قرآن کریم کی سب سے عظیم آیت کی فضیلت وعظمت اورسب سے غالب وعظیم ہستی کی عظمت وکبریائی کو نہایت ہی شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ (تخریج:مولانا ارشد کمال، نظرثانی وتعلیق:ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن)

  • اردو

    PDF

    عشرہ ذی الحجہ اورمسائل قربانی کے سلسلے میں ایک جامع،مختصراوربے حد مفید تحقیقی کتابچہ ہے۔کتاب کے اخیرمیں عید کے چند آداب اورذبح کرنے کا اسلامی طریقہ اور اس کی شرطوں کا بھی مستقل تذکرہ کردیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’رمضان المبارک کے فضائل واحکام‘‘مشہورمحدّث عبید اللہ رحمانی مبارکپوری رحمہ اللہ کی تالیف لطیف ہے۔ اس میں ماہِ رمضان کے فضائل واحکام نہایت آسان اورعام فہم انداز میں مختصراورجامع طورپر بیان کئے گئے ہیں۔ حافظ ندیم اظہر حفظہ اللہ نے کتاب کی تخریج وتحقیق اوروضاحت طلب مقامات پرمختصرا نوٹ ذکر کرکے کتاب کی افادیت کو دوچند کردیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ،شیخ ابو الحسن بن علی العلی (امام وخطیب جامع الناصریہ) کے ان مختصر دروس کا مجموعہ ہے جو انہوں نے رمضان المبارک میں ہر رات نماز عشاء کی اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں آٹھ دس منٹ کے لئے خواتین سے مخاطب ہوکر دئیے، اس تجربے پر انہوں نے برسوں عمل کرکے اسے مفید پایا تو تحریری شکل بھی دے دی، ان درسوں میں انہوں نے مختصر انداز میں ان تمام دینی مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے۔ (ترجمہ: حمید اللہ انعام اللہ سلفی)

  • اردو

    PDF

    احکام ومسائل رمضان قرآن وسنّت کی روشنی میں: رمضان المبارک کے احکام ومسائل اور آداب اور روزہ داروں کو پیش آنے والے جدید فقہی مسائل کا حل۔

  • اردو

    PDF

    زبان کی تباہ کاریاں : زبان کی آفتیں انسان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ؛ کیونکہ اس کے لئے حرام کھانے، ظلم، زنا، چوری، ڈاکہ ، شراب خوری وغیرہ گناہوں سے بچنا آسان ہے لیکن زبان کے شر سے بچنا بہت مشکل ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات نیک، صالح اور زاہد انسان لا پرواہی سے اللہ کو ناراض کر دینے والا کوئی ایسا جملہ منھ سے ادا کر بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے وہ ستّر سال کی مسافت کے برابر آگ کی گہرائی میں جا گرتا ہے۔ قابل افسوس کی بات ہے کہ بہت سے متّقی اور پرہیزگار لوگ جو ظلم ، برائی اور بے حیائی سے تو مکمل اجتناب کرتے ہیں مگر ان کی زبانیں بڑی بے فکری ولا پرواہی سے زندوں اور مُردوں کی توہین وتحقیر میں لگی رہتی ہیں۔ افراد ومعاشرہ اور امّت اسلامیہ پر زبان کے انہی مہلک اثرات وخطرات سے خبردار کرنے کیلئے فاضل مصنّف ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی ۔حفظہ اللہ۔ نے کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں زیر تبصرہ کتاب تالیف فرمائی ہے۔ اور مولانا عبد الرحمن عامرفاضل مدینہ یونیورسٹی نے اسے اردو قالب میں ڈھال کر اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے ۔ رب کریم فاضل مصنف، مترجم ، مراجع ، ناشر کو جزائے خیردے، اور جملہ قارئین کے لئے اس کتاب کے نفع کو عام کرے اور ہم سب لوگوں کو زبان کی آفتوں سے محفوظ رکھے ۔آمین!

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں فاضل مصنف عبد القوی کیلانی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی تفصیل سے بیان کیا ہے ، نقشوں کا سہارا لے کر حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کو قارئین کے لئے نہایت ہی آسان بنادیا ہے۔ کتاب کے آخر میں حجاج ومعتمرین سے جہالت ونادانی وغیرہ کے سبب صادر ہونے والی متعدّد غلطیوں سے بھی خبردار کر دیا ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ حجاج ومعتمرین حضرات کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا ۔

  • اردو

    PDF

    ہر انسان فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں ۔ اگر بچے کی شروع سے اچھی تربیت کی جائے اس میں حق ، نیکی اور خیر کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے تو یہ کام اس کی عادت میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس میں حلم ، حوصلہ ، صبر ، تحمل ، بردبار ، کرم شجاعت اور عدل و احسان جیسے اخلاق حسنہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر بچے کی تربیت مناسب انداز سے نہ کی جائے تو وہ بری عادت کا شکار ہو جاتا ہے ۔ وہ خیانت ، جھوٹ ، بےصبری ، لالچ ، زیادتی اور سختی جیسے اخلاق سیئہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔ چناچہ اسلامی طرز زندگی گزارنے کے لیے اور اپنی زندگی میں اسلام پر عمل کرنے کے لیے ہمیں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ ﷺ کی زندگی پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔ اپنے بچوں کے اور اپنے سامنے حضور کی حیات مبارکہ کو ماڈل بنانا ہو گا ۔ آپ ﷺ نے ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبہ میں اعلی اور مثالی نمونے چھوڑے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ آپ ﷺ کے بہترین فرمودات بھی موجود ہیں ۔ جن پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو ایک جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب بچوں اور بڑوں کی اسلامی تربیت کے حوالے سے لکھی گئی ہے ۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں اسلامی اصولوں کی وضاحت بطریق احسن کر دی گئی ہے ۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بنائے ۔آمین (ع۔ح)

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب امیرنایف بن ممدوح آل سعود -حفظہ اللہ – کی عربی تالیف ( فرص كسب الثواب وأكثر من 175 سبب لدخول الجنة ) کا اردو ترجمہ ہے جسے اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے مجلس تحقیقِ اسلامی کے سابق رکن محمد اسلم صدیق-حفظہ اللہ - نے سَر انجام دیا ہے ۔ اس کتاب میں قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ ایسے فضائل اعمال کا تذکرہ کیا گیا ہے جو جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان ذریعے ہیں۔ اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں صرف مستند احادیث کا تذکرہ کیا گیا ہے اور غالباً علامہ البانی-رحمہ اللہ- کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    قارئین کرام! ادب وہ قیمتی جوہر اور گراں مایہ گوہرہے جو انسان کو اخلاق حمیدہ کے اپنانے اور اعمال قبیحہ کے ترک کرنے پرآمادہ کرتا ہےـ ادب ہی وہ ظاہری دلیل ہے جس کے ذریعہ انسان کی عقلمندی وہوشیاری کا فیصلہ کیا جاتا ہےـ ادب آدمی کو معنوی حسن وجمال عطا کرتا اور اخلاقی زیب وزینت سے مزیّن کرتا ہےـ دیگر علوم کی بہ نسبت حقوق وآداب کے علم کی اہمیت وضرورت بہت زیادہ ہے؛ کیونکہ اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے ساتھ کیسا معاملہ کرے اوراپنے والدین کے ساتھ کیا طرزعمل اختیار کرے، نیزدیگرصغیروکبیر کے ساتھ کیا رویّہ اپنائے؟ تمام آداب سب کے حقوق جان کر ہی انجام ديئے جاسکتے ہیں ـ اسلام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے کہ ایسا اہم علمی باب بیان سے تشنہ نہ رہے، چنانچہ کتاب وسنت میں حقوق وآداب کی بڑی تفصیل آئی ہے، اورعلمائے کرام نے اس موضوع پرمستقل تصنیفات کی ہیں ـ زیرنظرتالیف بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں ـ فاضل مصنّف ـ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب اور نئے طرزواندازسے تقریباً جملہ اسلامی حقوق وآداب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہےـ