علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 663

  • اردو

    PDF

    ابن باز اور ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دائمی فتوی کمیٹی کے فتاویٰ کی روشنی میں سنت فجر کے احکام ومسائل کی وضاحت

  • اردو

    PDF

    خلاصہ: حدیث رسول ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے اسمائے حسنى ایسے ہیں کہ جس نے انہیں یاد کیا، ان کے معانی ومفاہیم کو سمجھا او ران کے تقاضوں کے مطابق عمل کیا ، اس کے لئے جنت کی بشارت ہے، اسی حدیث کے پیش نظر فاضل مؤلف ڈاکٹر عبد اللہ بن مشبب القحطانی /حفظہ اللہ نے یہ کتاب تالیف کی ہے تاکہ اسمائے الہی کی معرفت کے ذریعے بندوں کو اللہ سے قریب کیا جائے، ان اسماء کے انتخاب میں مؤلف کا طریقہ کار یہ رہا کہ انہی اسماء کو اس کتاب میں ذکر کیا ہے جو کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے ثابت ہیں، سہل اور دلکش اسلوب میں ان اسماء کے معنی ومفہوم کو واضح کیا گیا ہے، قرآنی آیات، احادیث رسول اور علماء کے اقوال اور اشعار کے ذریعہ ان کے معانی ومفاہیم سے پردہ اٹھایا گیا ہے، ساتھ ہی عام انسانی زندگی سے ان اسماء کو مربوط کرکے ان کی افادیت واہمیت پر روشنی ڈالنے کی سعی مشکور کی گئی ہے۔ کتاب میں ایسا رواں اسلوب اختیار کیا گیاہے کہ قاری پڑھتا جائے او رالفاظ وجمل اس کے ذہن ودل پر نقش ہوتے جائیں ، ان کی تاثیر سے قلب وجگر روشن ہوتے جائیں او ر دل میں معرفت الہی کی جوت جلتی جائے۔ اللہ تعالی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مؤلف ومترجم او راس کی تصحیح ومراجعہ، تنسیق وتزیین اور نشر واشاعت میں حصہ لینے والے تما م حضرات کے لئے توشہ آخرت بنائے ۔آمین

  • اردو

    PDF

    ان مقامات میں جنہوں نے عزت اور عظمت کو حاصل کیا ہے ان میں مقدس مکcaہ ، وحی کی جائے پیدائش ، اور پیغام کا گہوارہ ہے ، جہاں وہ گھر جہاں روح اور دل اس کے لئے ترس رہے ہیں ، یعنی قدیم مکان۔ زمین کے سب سے پُرخطر اور غریب ترین حص Inوں میں ، اور ایک چٹٹان اور خاموش سرزمین میں ، صحرا نے ہر طرف گھیر لیا ، نہ پودے لگائے ، نہ پانی ، اور زندگی اور نشوونما کے تمام وسائل کا فقدان ، خدا نے مکہ کو اپنا محفوظ ٹھکانہ منتخب کیا ، اور دنیا کا مرکز اور دنیا کا دارالحکومت بننے کے لئے ، اور مقدس شہر بننے کے لئے ایک آسمانی حکم اور خدائی تعریف کے ساتھ زمین پر صرف ایک ہی ہے ، لہذا یہ خود کو زمین کے تمام حصوں پر فخر کرتا ہے ، اور دنیا کے تمام شہروں پر غالب ہے۔ مکہ مکرمہ کی ایک خوبی ہے کہ زمین کا چہرہ کوئی دوسرا شہر اس کے ساتھ شریک نہیں ہے۔ تفریق کا معیار اور اس کے فرق کا پیمانہ مادی معیارات سے مختلف ہے ۔مذہب ہی اس کی بنیاد ہے جس کے ذریعہ اس کو ممتاز کیا جاتا ہے ، اور اس کی خاطر اس کا فرق باقی خطوں اور ممالک میں ممتاز ہے۔ یہ مسلمانوں کا قبلہ ہے ، اور حج و عمرہ کی رسومات میں صرف کرنے کے لئے اللہ تعالٰی کی عبادت کے ل it اس کا زمین پر سب سے بڑا اجتماع ہے۔ ممانعت والے ملک سے میری گہری محبت اور ہمارے مذہب اور اپنے مقدسات کی عظمت پر میرا پختہ یقین ہے ، اس کتاب کے بارے میں میں سوچ رہا تھا۔ ایک جامع حوالہ ہونے کے ل. ، اور مجھے امید ہے کہ وہ خوشگوار ہے۔ میں نے اس میں حرام ملک سے متعلق تعریف ، خوبیاں ، خصوصیات اور متعلقہ احکام جمع کیے۔ اور خداتعالیٰ کے فضل و کرم میں سے ایک یہ شبیہہ تیار کرنا تھا ، جس نے شکل کی خوبصورتی اور آؤٹ پٹ اور پریزنٹیشن اور مشمولات کی گہرائی کو جوڑ دیا۔

  • اردو

    PDF

    عنوان کی اہمیت اس وجہ سے ہے: 1- اس نے عورتوں کے بارے میں اسلامی قانون کے مقام پر روشنی ڈالی ہے ، اور اس کو اس کے اعزاز ، تحفظ اور تحفظ کے بارے میں کیسے روشنی ڈالی ہے ، اس خصوصیت کو جو اسے عطا کی گئی ہے ، اور مردوں سے آزاد فطرت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ 2- یہ اس فقہی احکام سے متعلق ہے جس میں عورت مرد سے متفق نہیں ہے ، جبکہ اسے بغیر کسی شواہد پر بحث کیے پہلے سے پیشگی رائے تک محدود رکھنا ہے ، جو اس پہلو سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بیک وقت ایک آسان اور گہرا حوالہ بناتا ہے۔ - یہ مرد اور عورت کے مابین مشترکہ امور پیش کرتا ہے جس میں وہ مشترک ہیں اور مساوی ہیں ، اور ان کے درمیان اختلافات ، اس کے معنی اور اسباب اور اس فرق کی حکمت کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حکمت کی بھی وضاحت ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھنا کہ مرکزی خیال خواتین اور مردوں کے مابین تفریق ہے ، جو عدم استحکام کو نہیں بلکہ تکمیل کو حاصل کرتا ہے۔ - اس میں خواتین کے بہت سے نجی اور عوامی مسائل پیش کیے گئے ہیں ، جیسے: خواتین کے کام ، عوامی مینڈیٹ ، خاندانی حالات اور دیگر امور جن میں ان مسائل کے بارے میں اٹھائے جانے والے متوازی اور جنونیت اور لفاظی سے دور خاموش سائنسی ردعمل۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم خواتین کے معاملات پر اسلام کے مؤقف کے بارے میں حقیقت کو واضح کریں ، اور خواتین پر اپنے عمدہ مؤقف کو ثابت کریں ، تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ کس طرح شریعت نے اپنی زندگی کے تمام مراحل میں خواتین کی عزت اور حفاظت کی ہے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں مؤلف حفظہ اللہ نے اہل حدیث کے فقہی و اعتقادی مذہب کے بارے میں بیان کیا ہے اور خصوصاً فقہی مذہب کے وجود کے سلسلے میں علماء سلف کے بعض اقوال ذکر کیے ہیں.

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب فضیلہ الشیخ عبداللہ صالح الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب أحاديث عشر ذي الحجة أحكام و آداب کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    تروايح حقیق وتقلید کے تناظر میں

  • اردو

    PDF

    بنیادی اسباق براے مسلم جديد

  • اردو

    PDF

    توشہ روزہ دار

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ماہ رمضان سے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل فضیلة الشیخ/ عبداللہ بن صالح فوزان حفظہ اللہ کی اہم کتاب مختصر أحاديث الصيام -أحكام و آداب- کا اردو ترجمہ ہے

  • اردو

    PDF

    یہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دس مفید وصیتوں پر مشتمل اہم کتاب دراصل فضیلة الشيخ أ.د/ عبد الرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب :عشر وصایا للوقایة من الوباء کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    توشۂ مسافر: یہ ایک مختصر مگر قیمتی رسالہ ہے جو سفر کے دو سو پچاس اہم مسائل پر مشتمل ہے۔ مصنف اثابہ اللہ نے ان مسائل کو کتب احادیث، ان کی شروحات، اقوالِ صحابہ وتابعین وائمہ اربعہ کی توجیہات کی روشنی میں جمع کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب انتہائی بہترین ہے جو شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کے فتاوی جات پر مشتمل ہے اس میں ایسے غیر شرعی افعال شرک و بدعت اور ایسے گناہوں کا ذکر ہے جو عالم اسلام میں پھیلے ہوئے ہیں جس کا بنیادی سبب ایسے کم علم لوگوں کے فتوے ہیں جن کو مفتی کا درجہ دیا گیا ہے اس کتاب میں مختلف فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں تاکہ حق تلاش کرنے والوں کے لئے یہ کتاب مرجع ثابت ہوسکے

  • اردو

    PDF

    سلف کا وصیّتی پیغام نوجوانانِ ملّت کے نام: جوانی انسانی عمر کا سب سے بہترین مرحلہ ہوتا ہےجس میں انسان کے اعضاء ہرطرح سے کام کرتے ہیں، اورفکر وسوچ کافی وسیع ہوتے ہیں، اوراسلام ایک کامل دین ہے جس نےاس مرحلہ کے بارے میں بھی کافی ہدایت ورہنمائی کی ہے،یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین وائمہ عظام وغیرھم نےاس مرحلہ کی قدروقیمت جان کر اس میں خوب عبادت اوردیگرعلمی وجائزدنیاوی امور سرانجام دئیے ہیں، زیرمطالعہ کتابچہ میں نوجوانا ن قوم کے نام سلف صالحین کی چند اہم وصیتوں کو جمع کرکے اس پر نہایت مفید علمی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت منفرد پیشکش ہے ضرورمستفید ہوں۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں حج وعمرہ کے موضوع کوزیربحث بنایا گیا ہے اوراس سلسلے میں بکثرت پوچھے جانے والے مسائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر تشفی بخش جواب دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کے جوابات کے سلسلے میں نہایت مفید ترتیب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    اس مختصر کتابچہ میں وسائط وتوسل ،توحید وشرک وغیرہ جیسے عقیدہ کے اہم مباحث کے بارے میں گفتگو کرکے خالق ومخلوق کے درمیان واسطہ کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    سرور کائنات نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ایسا سدا بہار موضوع ہے جس پربے شمارلوگوں نے مختلف زبانوں میں خامہ فرسائیاں کی ہیں اورقیامت تک اس سعادتِ عظمیٰ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیکن ایسی کتابیں معدودے چند ہی تھیں جن میں آپﷺ کی حیات طیبہ کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا ہو جو ایک مسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ ولائحہ عمل ثابت ہو، کیونکہ آپﷺ کی ذات گرامی ہرمسلمان کے لیے اسوۂ حسنہ، شمع راہ اوراسلامی تعلیمات وہدایات کا مکمل نمونہ ہے اورجب تک آپﷺ کا اسوۂ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ صحیح طور پر اس پر عمل کرسکتے ہیں اورنہ ہی سعادت وہدایت اور کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اورسیرت نبویہ علیہ الصلاۃ والسلام کے اس بحر ذخار میں علامہ ابن القیمؒ کی زاد المعاد’’توشۂ آخرت‘‘ سرفہرست رکھی جانے والی عظیم الشان کتاب ہے، جس میں آپﷺکی حیات طیبہ کو بطوراسوہ ونمونہ پیش کرنے کی قابل قدرکوشش ہے اورجس میں پوری جامعیت اورپوری تحقیق کے ساتھ نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کی توضیح کی گئی ہے۔چنانچہ مذکورہ کتاب کو آپﷺ کی حیاتِ طیبہ،اسوہ حسنہ،شب وروز کے معمولات،عادات،اخلاق،خصائل وشمائل،صفات وغزوات پرمشتمل انسائیکلوپیڈیا قراردیا جائے توذرا مبالغہ نہ ہوگا۔ یہ کتاب چونکہ اپنی ضخامت وطوالت کے سبب ہرشخص کے مطالعہ میں بآسانی نہیں آسکتی تھی اسی لیے شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہابؒ نے بڑی خوش اسلوبی سے اختصار کرکے ہرعام وخاص کے لیے اس سے استفادہ کرنا آسان کردیا۔ کتا ب کی اہمیت کے پیش نظراور اردو داں طبقہ کی آسانی کے لیے مولانا سعید احمد قمرالزمان ندوی حفظہ اللہ نے سلیس اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ رب کریم سے دعا ہے کہ ہم سب کو رسولﷺ کے اسوۂ حسنہ پرچلنے کی توفیق دے،اور ہماری اخروی زندگی کے لیےاسے بہترین زادہ راہ بنائے۔آمین!

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس‘‘ پروفیسر فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی واقعہ قربانی پر مشتمل تفصیلی کتاب ہے۔ پروفیسر صاحب نےاس قصہ کوسمجھنے سمجھانے اوراس میں موجود دروس اور عبرتوں سے فیض یاب ہونے اور دوسروں کوفیض کرنے کےلیے اس کتا ب کومرتب کیا ہے۔ انہوں نے اس قصہ سےمتعلقہ آیات کی تفسیر اوران سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ کیا ہے۔ اور ضعیف احادیث اوراسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجنتاب کیا ہے کیوں کہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہترہیں۔ مصنف موصوف نے قصہ سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی کیں ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اوراخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب انتہائی جامع اور مستند ہے۔ اللہ تعالیٰ پروفیسر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔(آمین)

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’قربانی عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ‘‘مولانا محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی اس مسئلہ پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔ جس میں موصوف نے قربانی کے تمام متعلقہ احکام ومسائل کو حتی الامکان خوب کھول کر بیان کیا ہے۔ہر مسئلہ کو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔پھر کسی مسئلہ میں اگر کچھ اختلاف ہے تومختلف مذاہب وآراء کو نقل کرنے کےبعد کتاب وسنت کے قریب ترین مذہب کے راجح ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قربانی کے مسائل کے ساتھ عقیقہ کے مسائل کافی مشابہت رکھتے ہیں ۔ فاضل مصنف نے حتیٰ الوسع اس کتاب میں عقیقہ کے تمام مسائل بھی یکجا کردئیےہیں۔اس کتاب کے اس ایڈیشن میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل بھی شامل کردئیے ہیں ۔کیونکہ قربانی کا تعلق بھی انہی ایام سے ہے اللہ تعالی اسے مؤلف،اس کے والدین،اساتذۂکرام اور اہل خانہ کے لیے اجر وثواب کا ذریعہ اور توشۂ آخرت بنائے (آمین) (م۔ا )

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان کی اہمیت وفضیلت اوراس کی خصوصیات کو ذکرکرکےاس ماہ کے بارے میں سلف صالحین (صحابہ،تابعین وتبع تابعین) رحمہم اللہ کے حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے تھے اور جب یہ ماہ آجاتا تو صیام وقیام،صدقات وخیرات،تلاوت قرآن کریم،اعتکاف ودیگراعمال برّ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔لہذا ہمیں بھی انہی کے نقش قدم پرچل کراس موسم بہار کو غنیمت جان کرخوب زیادہ نیکی وبھلائی کے کام کرنا چاہیئے۔(تالیف:محترمہ ام عبد منیب،ناشر:مشربہ علم وحکمت،لاہور)