علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

درجہ بندیوں کا شجرہ

عناصر کی تعداد: 2952

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمقالہ میں قرآن کریم کے فضائل وآداب کونہایت ہی مفید اسلوب میں بیان کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں شرعی نقطۂ نظرسے قرب قیامت عیسى’ علیہ السلا م کے دوبارہ دنیا میں نازل ہونےکوثابت کیا گیا ہے اوریہ کہ انکے ہاتھوں مسیح الدجال کا باب لدّ کے پاس شام میں قتل ہوگا اورپھردنیا میں عدل ,امن وامان اورصدقات وخیرات عام ہوجائیگا’اور مال کی بہتات وفراوانی ہوگی یہاں تک کہ یأجوج ومأجوج کا ظہورہوگا جودنیا میںفتنہ فسادکرکے آسمان میں بھی فتنہ وفساد کرنے کی کوشش کریں گے لیکن عیسى ’ علیہ السلام کی بددعا کیوجہ سے اللہ کے حکم سے انكی گردنوں میں کیڑے پیداہوجائیں گے اوراسی سی موت واقع ہوجائے گی, پھرآخرمیں ایک ہوا چلے گی جس سے سارے مومن مرجائیں گے اورکافروفاجرواشرارلوگ باقی رہ جائیں گے اورانہیں پرقیامت آٹوٹےٍ گی. تاليف : ابو عمیر سلفی.

  • اردو

    PDF

    رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین آپ کی شان میں گستاخی آپ کی استہزاء وتمسخراڑانے والوں کا کیا انجام ہوا,اورکسطرح ان کی دنیا وی زندگی تنگ و مکدّرہوگئی ,ذلت ورسوائی ان کا مقدربن گئی اوراخروی زندگی جہنم کا حصہ بن گئی ان سب کوکتاب وسنت وتاریخ کے حوالے سے پڑھئے اور عبر ت حاصل کیجئے قلم کار: مولانا محمد زبیرآل محمد اصدارات: ہفت روزہ اہل حدیث اخبار- شمارہ 10

  • اردو

    PDF

    حج سےمتعلق سوالات کے یہ اہم جوابات ہیں جن کو کتابی شکل میں جمع کردیا گیا ہے تاکہ ہرمسلمان کيلئے انکا پڑھنا اوران سے استفادہ کرنا آسان ہوجائے .

  • اردو

    PDF

    روزے سےمتعلق سوالات کے یہ اہم جوابات ہیں جن کو کتابی شکل میں جمع کردیا گیا ہے تاکہ ہرمسلمان کيلئے انکا پڑھنا اوران سے استفادہ کرنا آسان ہوجائے .

  • اردو

    PDF

    مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں : زیرنطرکتاب میں جشن میلاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے کے متعلق تاریخی وشرعی بحث کی گئی ہے نیز قائلین میلاد نبوی کی دلیلوں اورکمزورشبہات کا مدلل اورٹھوس جواب دیا گیا ہے اورمفتی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کے متعلق میلاد کے منانے والوں کی تکفیر کے سلسلے میں بی بی سی لندن ریڈیوکے ذریعہ پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ موصوف رحمہ اللہ عید میلاد منانے والوں کی تبدیع کے قائل تھے نہ کی تکفیرکے. کیونکہ اس عید کا تصورقرون مفضلہ صحابہ وتابعین کے زمانہ میں نہیں تھا یہ تو ساتویں صدی عیسوی میں شیعی بادشاہ ملک مظفرکی ایجاد کردہ بدعت ہے جسےعصرحاضرکے نام نہاد مسلمان انتہائی تزک واحتشام کے ساتہ مناتے نظرآتےہیں نیز یہ عیسائیوں کی عید ولادت مسیح کے مشابہ بھی ہے جسکی شریعت میں ممانعت آئی ہے.

  • اردو

    PDF

    الشیعہ والسنہ : اس كتاب میں دین شیعہ کی اصلیت کو واشگاف کرتے ہوئے ثابت کیا گیاہے کہ شیعہ دین یہودیوں کا ایجادکردہ اور پروردہ ہےجو کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور مسلمانوں اور ان کے اسلاف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سب سے بڑے محالف تھے, انہوں نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دین کو ایجاد کیا اور اس پر اسلام کا نقاب چڑھانے کی کوشش کی تاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کرسکیں.اس کتاب میں قرآن مجید کے متعلق شیعہ قوم کے عقیدہ کو وضاحت اور تفصیل کے ساتہ بیان کیا گیاہے, کذب ونفاق جسے وہ تقیہ کا نام دیتے اور اسے کارثواب سمجھتے ہیں پوری شیعہ قوم کا شعار ہے.ان مباحث کے ضمن میں شیعہ کے دوسرے عقائد مثلاً عقیدہ بداء, سب صحابہ وازواج مطھرات, تفضیل ائمہ, اصول دین شیعہ و اہل سنت کے مابین اختلاف کے اسباب کا بھی تذکرہ ہے. مترجم نے کتاب کے اخیر میں ایک مقالہ "شیعہ اور ختم نبوت" کے نام سے بھی شامل کردیاہے. یہ کتاب ان سادح لوح شیعہ پر ایک عظیم احسان ہے جو اصل حقیقت سے بے خبر صرف حب اہل بیت کے دھوکے میں اس دین کو اختیارکیے ہوئے ہیں, ان شاء اللہ اس کتاب کا مطالعہ ان کے لیے شیعیت کی اصلیت سے آگاہی حاصل کرنے اور اس سے توبہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا.

  • اردو

    ZIP

    اس مضمون میں انسانی جسم اور کائنات کے بارے میں آج تک حاصل شدہ معلومات کا مختصر سأ جائزہ پیش کرکے یہ حقیقت آشکارا کیا گیا ہے کہ اگر انسان ان چیزوں پر غوروفکر کرے تواسے خالق کائنات کی عظمت وقدرت کا جو احساس ہوگا وہ اس کے صحیح ایمان کی بنیاد بنے گا.

  • اردو

    ZIP

    اس مضمون میں قرآن وحدیث کی روشنی ذکر کے فضائل اور اس کے ذرائع (مظاہر) مثلاً نماز, تلاوت قرآن,درود, دعا اور توبہ واستغفار وغیرہ.نیز اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ کبائر کے ارتکاب اور فرائض کے ترک کی وجہ سے ذکر الہی کی تاثیر کم ہوجاتی ہے.

  • اردو

    ZIP

    اس پمفلٹ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ دنیا کی زندگی صرف فریب اور دھوکے کا سوداہے, حقیقی زندگی آخرت کی زندگی ہے,اس لیے آدمی کو آخرت کی فکر کرکےاس کے لیے بھرپورتیاری کرنى چاہیے.

  • اردو

    PDF

    اس پمفلٹ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قرآن کریم کے فضائل,قرآن کے ساتھ ہماراکیا رویہ ہونا چاہیے,قرآن سے اعراض کا انجام,نیز قرآن قرآن کے متعلق ایک نو مسلم امریکن خاتون کےتاثرات بیان کیے گیے ہیں.

  • اردو

    PDF

    بندہ پر اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام واکرام صراط مستقیم کی ہدایت ہے،بنابریںایک مسلمان کوحکم ہے کہ روزانہ بطور فرض سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال کرے،لیکن کثرت دعا کے باوجود بہت سے لوگ ہدایت کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں،ایسا کیوں ہے؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کتابچہ میں دس ایسے اسباب کا تذکرہ کیاگیا ہےجوبسااوقات آدمي كو حق کے پہچاننے کے باوجود بھی قبول حق سے روک دیتے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتابچہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پرجشن منانے کی تاریخی وشرعی حیثیت پر روشنی ڈالتا ہے. اس گھناؤنی بدعت کے اصلی موجد کون تھے؟ ان کی دینی حالت کیسی تھی؟ اس کے پیچھے ان کے کیا مقاصد کارفرما تھے؟ ان کے بارے میں امت کا کیا موقف ہے؟ نیز ہماری شریعت مطہرہ اس بدعت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ہرسال بڑے تزک واحتشام سے اس بدعت کو منانے والوں کے دلائل کی حقیقت ہے؟ آپ ملاحظہ فرمائیں گے اس کتابچہ میں. نہایت مختصر اورجامع ومفید تحریر ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    فتنوں کے دور میں کیا کرنا چاہئے: یہ دور حاضر کے موضوع پر نہایت اھم کتاب ھے ، اس میں ایک مسلمان کو پرفتن دور میں کیا طریقہ اپنانا چاہئے ، اس کی مکمل رھنمائی دی گئی ھے ۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں ان تمام باتوں کو خاص طور سے ذکر کیا گیا ھے جن سے مسلمانوں میں تفریق اور اختلاف پیدا ھوتی ھے اور سب کو اتفاق واتحاد سے رھنے کی ضرورت پر توجہ دلائی گئی ھے ۔

  • اردو

    MP3

  • اردو

    MP3

    مُقرّر : محمد اکرم

  • اردو

    MP3

    زیر نظر کیسٹ میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تردید میں علامہ احسان الہی ظہیرؒ کا نہایت ہی شاندار خطاب پیش ہے۔

  • اردو

    MP3