علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 48

  • اردو

    PDF

    مؤلف رحمہ اللہ نے اس پمفلٹ میں ماہ محرم کے احکام کو کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا.

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب فضیلہ الشیخ عبداللہ صالح الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب أحاديث عشر ذي الحجة أحكام و آداب کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ماہ رمضان سے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل فضیلة الشیخ/ عبداللہ بن صالح فوزان حفظہ اللہ کی اہم کتاب مختصر أحاديث الصيام -أحكام و آداب- کا اردو ترجمہ ہے

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’قربانی عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ‘‘مولانا محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی اس مسئلہ پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔ جس میں موصوف نے قربانی کے تمام متعلقہ احکام ومسائل کو حتی الامکان خوب کھول کر بیان کیا ہے۔ہر مسئلہ کو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔پھر کسی مسئلہ میں اگر کچھ اختلاف ہے تومختلف مذاہب وآراء کو نقل کرنے کےبعد کتاب وسنت کے قریب ترین مذہب کے راجح ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قربانی کے مسائل کے ساتھ عقیقہ کے مسائل کافی مشابہت رکھتے ہیں ۔ فاضل مصنف نے حتیٰ الوسع اس کتاب میں عقیقہ کے تمام مسائل بھی یکجا کردئیےہیں۔اس کتاب کے اس ایڈیشن میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل بھی شامل کردئیے ہیں ۔کیونکہ قربانی کا تعلق بھی انہی ایام سے ہے اللہ تعالی اسے مؤلف،اس کے والدین،اساتذۂکرام اور اہل خانہ کے لیے اجر وثواب کا ذریعہ اور توشۂ آخرت بنائے (آمین) (م۔ا )

  • اردو

    PDF

    صفرکا مہینہ اور بدشگونی: ماہِ صفرسے نحوست پکڑنا اہل جاہلیت کا عقیدہ ہےجسےآج سے چودہ سوسال پہلے ہی اسلام نے مکمل طورسے باطل قراردیدیا تھا، لیکن افسوس شرعی علم سے جہالت اورشریعت سے دوری کی وجہ سے یہ عقیدہ دوبارہ مسلم سماج میں درآیا اوراس میں مزید توسًع پیدا ہوگیا۔ کتابچہ ہذا میں اسی باطل عقیدہ کا کتاب وسنت کی روشنی میں رد پیش کیا گیا ہے۔ پیشکش:الہدی شعبہ تحقیق،اسلام آباد۔

  • اردو

    PDF

    مقالاتِ محرّم : واقعہ کربلا تاریخِ اسلام کا ایک ایسا سلگتا موضوع ہے جس کی حدّت چودہ سو سال گزرجانے کے بعد آج بھی محسوس کی جارہی ہے۔ قصائد وحکایات کی دنیا میں تو یہ بہت سہل عنوان ہے اور اس حوالے سے خود ساختہ کہانیوں پر مشتمل بے شمار مواد موجود ہیں مگر تحقیقی انداز میں حقائق پر مبنی مواد بہت کم ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مقالاتِ محرم‘‘ حافظ محمد ابراہیم کمیر پوری رحمۃ اللہ علیہ کے وہ علمی مقالات ہیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں اہلِ بیت کی عقیدت میں تحریر کئے لیکن عقید ت کی رو میں انہوں نے حقیقت کو فراموش نہیں کیا ،ان مقالات میں انہوں نے خاص طور پر ماہ محرّم اور اس کی رسومات اور اس میں پیش آنے واقعا ت کوپیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ حافظ رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فر مائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے آمین۔(م۔ا) ناشر:جامعہ انوار القرآن، پتوکی

  • اردو

    PDF

    زیر نظر رسالہ میں مولانا کفایت اللہ سنابلی ۔حفظہ اللہ۔ نےکتاب وسنت کی روشن دلائل،جمہورسلف صالحین،ائمہ عظام ،مستند علمائے کرام ومفتیان عظام کے اقوال وفتاوے سے یہ ثابت کیا ہے کہ قربانی کے کل چاردن ہیں۔اوراس سلسلے میں تین دن کے قائلین کی تمام دلائل کا علمی محاکمہ کرکےاسے کمزوروغیرحجّت بتایا ہے۔ایام قربانی کے موضوع پرنہایت ہی تحقیقی وتفصیلی رسالہ ہے جوہرفرد اورہرلائبریری کی خاص ضرورت ہے۔

  • اردو

    PDF

    عشرہ ذی الحجہ اورمسائل قربانی کے سلسلے میں ایک جامع،مختصراوربے حد مفید تحقیقی کتابچہ ہے۔کتاب کے اخیرمیں عید کے چند آداب اورذبح کرنے کا اسلامی طریقہ اور اس کی شرطوں کا بھی مستقل تذکرہ کردیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    تکبیراتِ عید کے سلسلے میں عظیم محدّث علّامہ عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ کا یہ مختصر رسالہ ہے جو دو ابواب اورخاتمہ پرمشتمل ہے،اس رسالہ میں شرعی دلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اکثر صحابہ کرام وتابعین عظام اورائمہ مجتہدین کا یہ مسلک ہے کہ نمازعیدین میں بارہ تکبیرکہنا چاہئے،یہی مسلک اولیٰ وقابل عمل ہے،اوراس بارے میں مخالفین کا قول غیراولیٰ ومرجوح ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر مجموعہ’’نگارشات‘‘ حصّہ اوّل میں شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے تحریک اہلحدیث کے تجزیہ وتعارف اور مسلکِ اہلحدیث کے متعلقہ شکوک وشبہات کے ازالے کے تناظر میں لکھے گئے مضامین ومقالات شامل ہیں، اورآخر میں اسی موضوع سے متعلقہ ان کے بعض خطباتِ صدارت واستقبالیہ اور رپورٹس بھی شامل کتاب ہیں۔واضح رہے کہ اس مجموعہ میں 40 نگارشات شامل ہیں جسے حافظ شاہد محمود(مدیرام القریّ پبلیکیشنز،گوجرانوالہ) نے تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا ہے۔ (تقدیم: شیخ صلاح الدین مقبول احمد ،وشیخ حافظ اسعد محمود سلفی حفظہما اللہ)۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر ’’مجموعہ رسائل‘‘ شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے دس مقالات (کیا فقہ حنفی اسلام کی کامل اور صحیح تعبیرہے؟،مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر، مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم،زیارت قبور، عصر حاضر میں خلافت کا قیام،اسلامی نظامِ حکومت کے ضروری اجزاء،اسلامی نظامِ حکومت کا مختصر خاکہ، زمین کی مِلکیت اور کاشتکارکے حقوق،صدارت وامارت، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز) پر مشتمل تیسرا مجموعہ ہے جسے حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ (مدیر اُمّ القریٰ پبلیکیشنز،گوجرانوالہ) نے تخریج وتحقیق کے ساتھ شائع کیا ہے۔(م۔ا)

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ،شیخ ابو الحسن بن علی العلی (امام وخطیب جامع الناصریہ) کے ان مختصر دروس کا مجموعہ ہے جو انہوں نے رمضان المبارک میں ہر رات نماز عشاء کی اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں آٹھ دس منٹ کے لئے خواتین سے مخاطب ہوکر دئیے، اس تجربے پر انہوں نے برسوں عمل کرکے اسے مفید پایا تو تحریری شکل بھی دے دی، ان درسوں میں انہوں نے مختصر انداز میں ان تمام دینی مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے۔ (ترجمہ: حمید اللہ انعام اللہ سلفی)

  • اردو

    PDF

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    PDF

    ذو الحجہ کا پہلا عشرہ یعنی اسکے ابتدائی دس دن سال کے سارے دنوں میں سب سے زیادہ برکت والے دن ہیں، انکا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، ان میں نیکیاں کمانے کے متعدّد مواقع ہیں،ان کی فضیلت کے بہت سے دلائل ہیں، کتابچہ مذکور میں شیخ عبدالهادى عبدالخالق مدنى-حفظہ اللہ-نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کے دلائل، ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کا تذکرہ فرماکر ، اس ماہ سے متعلق پائی جانے والی بعض ضعیف اور موضوع روایات سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔

  • اردو

    PDF

    مسائلِ قُربانی : قربانی خلیل الرحمن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سنت ابراہیمی علیہ السلام کا اہتمام فرماتے اورامت کوبھی اس کا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے تھے۔ زیرمطالعہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے اسی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے متعلقہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں سمجھانے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخرمیں ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے فضائل واعمال کا بھی تذکرہ فرمادیا ہے۔البتہ بعض اختلافی مسائل(مثلاً:میت کی طرف سے قربانی کے مسئلہ) میں مؤلف -حفظہ اللہ- نے دلائل کی بنیاد پر دیگربہت سے علمائے اہل حدیث سے الگ - یعنی- جوازکا موقف اپنایا ہے۔ بہرحال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے اس کتاب کا مطالعہ بہت ہی مفید ہے۔

  • اردو

    PDF

    اسلامی مہینہ رجب کی بائیس تاریخ کو منائی جانے والی کونڈے بھرنے کی رسم موجودہ دورمیں برصغیرپاک وہند میں کافی شہرت ورواج پاچکی ہے.اوراس رسم کو جعفرصادق رضی اللہ عنہ سے منسوب کردیا گیا ہے جبکہ اس رسم سے انکادور کا بھی واسطہ نہیں ’بلکہ یہ رسم دراصل شیعوں نے کاتب وحی امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کی خوشی منانے کیلئے ایجاد کی تھی جسے نام نہاد اہل سنت کہلانے والے مسلمانوں نے بھى اندھی تقلید یا لا شعورى طورپر اپنا لیا- اس رسم کے ساتھ لکڑہارے کی خودساختہ داستان بھی وابستہ ہے- اس کتابچہ میں شیخ محمد صادق خلیل راشدى نے اس رسم کی تردید اور اس سے متعلقہ دیومالائی داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی تحقیقی اور عقلی لحاظ سےجائزہ لیا ہے. اللہ تعالى موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا مطالعہ راہ صواب سے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کیلئے ہدایت وروشنی کا ذریعہ بنائے آمین!

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان سے متعلق تیس مجالس کا مختصرا ذکرکیا گیا ہے جومساجد وغیرہ میں وعظ ونصیحت کیلئے نہایت ہی مفید ہیں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے محرم الحرام کی رسومات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے غیر جانبداری سے سانحہ کربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ حافظ صاحب نے شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید پر سب و شتم کے مسئلہ کو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ شہادت حسین میں یزید کسی بھی حوالے سے ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ سانحہ کربلا کے اسباب سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی کی بھی قلعی کھولی ہے ,نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زير نظر کتاب میں حج وعمرہ, قربانی اور عیدین کے مختصراحکام ومسائل کتاب وسنت کی روشنی میں ذکر کئے گئے ہیں.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کرام کیلئے چھوٹے چھوٹے محاضرات کا اردو مجموعہ نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے جس سے غیر عرب (عجم) حضرات کو عربی زبان سکھلانے میں کافی آسانی ہوگی –