علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 4

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب علامہ بن باز رحمہ اللہ کے بعض رسائل وتقاریر کے مجموعے کا ترجمہ ہے جو عربی زبان میں (المجموع المفید) کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔وقت کی نزاکت اور ضرورت کے پیش نظر مذکورہ کتاب سے ترجمہ کیلئے صرف نماز،روزہ، زکاۃ اور حج جیسی عبادات سے متعلق مسائل کو اختیار کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ماہنامہ جہلم السنۃ: خصوصی اشاعت وسیلہ نمبر:اس عدد میں درج ذیل موضوعات کے تحت مضامین پیش کئے گئے ہیں: وسیلہ ۔۔۔مفہوم واقسام ۔ وسیلہ اور قرآن کریم۔ وسیلہ صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں۔ مختلف مکاتب فکراور وسیلہ ۔ وسیلے کی ممنوع اقسام پر دلائل کا جائزہ۔ آدم علیہ السلام کا وسیلہ۔ آپﷺ اگرنہ ہوتے۔۔۔ ۔ نماز غوثیہ ۔ صفحات کی تعداد:267

  • اردو

    PDF

    زیر نظر مجموعہ’’نگارشات‘‘ حصّہ اوّل میں شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے تحریک اہلحدیث کے تجزیہ وتعارف اور مسلکِ اہلحدیث کے متعلقہ شکوک وشبہات کے ازالے کے تناظر میں لکھے گئے مضامین ومقالات شامل ہیں، اورآخر میں اسی موضوع سے متعلقہ ان کے بعض خطباتِ صدارت واستقبالیہ اور رپورٹس بھی شامل کتاب ہیں۔واضح رہے کہ اس مجموعہ میں 40 نگارشات شامل ہیں جسے حافظ شاہد محمود(مدیرام القریّ پبلیکیشنز،گوجرانوالہ) نے تحقیق وتخریج کے ساتھ شائع کیا ہے۔ (تقدیم: شیخ صلاح الدین مقبول احمد ،وشیخ حافظ اسعد محمود سلفی حفظہما اللہ)۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر ’’مجموعہ رسائل‘‘ شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے دس مقالات (کیا فقہ حنفی اسلام کی کامل اور صحیح تعبیرہے؟،مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر، مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم،زیارت قبور، عصر حاضر میں خلافت کا قیام،اسلامی نظامِ حکومت کے ضروری اجزاء،اسلامی نظامِ حکومت کا مختصر خاکہ، زمین کی مِلکیت اور کاشتکارکے حقوق،صدارت وامارت، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز) پر مشتمل تیسرا مجموعہ ہے جسے حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ (مدیر اُمّ القریٰ پبلیکیشنز،گوجرانوالہ) نے تخریج وتحقیق کے ساتھ شائع کیا ہے۔(م۔ا)