علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 5

  • اردو

    YOUTUBE

    زیر نظر ویڈیو میں،قربانی کا صحیح مفہوم،اس کی اہمیت،وفضیلت،اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں اختصار سے بیان کیا گیا ہے

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظر ویڈیو میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قربانی انبیاء کرام کی سنت ہے،اور اس کا وجود بشریت کے وجود سے ہی ہے۔اسی طرح یہ مالی عبادت ہے جو غیراللہ کے لیے جائز نہیں ہے،نیزقربانی کی فضیلت، قربانی کا وقت،قربانی کے جانور کے اوصاف، قربانی کی دعا، میت اور نبیﷺ کی طرف سے قربانی کا حکم،عقیقہ کو قربانی کے ساتھ جمع کرنا وغیرہ جیسے اہم مسائل کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے

  • اردو

    YOUTUBE

    "[۱] قربانی اصل میں زندوں کی طرف سے مشروع ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرتے تھے لہذا بعض لوگوں کا اپنی طرف سے قربانی نہ کرکے مردوں کی طرف سے قربانی کرنا خلاف سنت ہے، البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ اپنی قربانی کے اجر میں جس کو چاہے شریک کرے جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےکیا ہے [۲] مردوں کی طرف سے مستقل قربانی کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ اس سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، البتہ راجح قول یہ ہے کہ میت کی طرف سے صدقہ کی نیت سے قربانی کی جاسکتی ہے ، امام ابن تیمیہ ، سعودیہ کے دائمی کمیٹی اور بہت سے علماء اہل حدیث کا یہی مسلک ہے ، کیونکہ قربانی مالی عبادت ہے اور مالی عبادت کا ثواب میت کو پہنچتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔ البتہ ضروری ہے کہ میت کی طرف سے قربانی کرنے والا پہلے اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرے پھر اگر چاہے تو میت کی طرف سے قربانی دے سکتا ہے ، البتہ اگر میت وصیت کرکے جارہا ہے اور اس کے لئے کوئی وقف چھوڑ کر جارہا ہے تو اس کی طرف سے قربانی واجب ہوگی ۔ [۳] بہت سے لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرتےہیں ، یہ عمل بھی بلا دلیل اور صحابہ و علماء کے خلاف ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع اور آپ پر کثرت درود وسلام ہی ہمارے لئے کافی ہے ۔"

  • اردو

    YOUTUBE

    "زیر نظرویڈیومیں شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے قربانی کے تعلق سے تین اہم نکات پر تفصیلی گفتگو فرمایا ہے: قربانی کیا ہے؟ شریعت میں قربانی کی کیا اہمیت ہے؟ قربانی کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح قربانی کی شروط،دیگراحکام ومسائل بیان کرکے قربانی سے متعلق شبہات والزامات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور مستفید ہوں۔"

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے قربانی سے متعلق 55 مسائل کو کتاب وسنت اور اہل علم کے اقوال کی روشنی میں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔ نہایت ہی اہم ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔