علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

حج و عمرہ

عناصر کی تعداد: 36

  • اردو

    MP4

    حج بیت اللہ اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے، اور اسلام کے عظیم شعائر میں سے ایک شعیرہ ہے، اللہ نے اسے شرف وفضیلت عطا کی ہے اور اس میں عظیم ثواب رکھا ہے، چنانچہ جب بندہ بیت اللہ کا حج کرتا ہے، اس عظیم عبادت کے حقوق و فرائض کو بجالاتا ہے، فسق و فجور اور شہوانی اعمال سے دوری اختیار کرتا ہے تو اللہ اسکے صلہ میں اسے جنت عطا فرماتا ہے، جیسا کہ آپ ﷺ کا فرمان ہے : ـ ‘‘ حج مبرور کا صلہ صرف جنت ہے’’۔ پیش نظر ویڈیو میں حافظ ارشد بشیر مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے طریقہ کو نہایت ہی آسان ، عام فہم اسلوب میں step by step ( قدم بہ قدم) بیان کیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    حج كا معنی اور مطلب، اس کے فوائد، اس کا حکم اور اس كے فضائل

  • اردو

    MP4

    ماہ ذو الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی مجلسيں

  • اردو

    MP4

    प्रस्तुत वीडियो में इस्लाम के पाँचवे स्तंभ अल्लाह के पवित्र व सम्मानित घर ’काबा’ के हज्ज के वर्णन पर आधारित है। इसमें हज्ज की परिभाषा, उसकी अनिवार्यता, उसकी प्रतिष्ठा व महानता और इस्लाम धर्म में उसके महत्वपूर्ण स्थान का उल्लेख करते हुए ’’हज्ज मबरूर’’ की शर्तों और हज्ज के धार्मिक व सांसारिक लाभों का वर्णन किया गया है। इसी तरह हज्ज के अर्कान व वाजिबात, हज्ज के भेदों, मीक़ात यानी हज्ज के निर्घारित स्थानों, मीक़ात पर किए जाने वाले कामों, एहराम की विधि, एहराम बाँधने के बाद निषिद्ध हो जाने वाली चीज़ों, मस्जिदे हराम –मक्का मुकर्रमा- पहुँचकर मोहरिम को क्या करना चाहिए, तथा हज्ज की संपूर्ण प्रक्रिया का संक्षेप उल्लेक किया गया है।

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظرویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے میں ہرملک والے اپنے یہاں کی چاند کی رویت کا اعتبار کریں گے نہ کہ مکہ یا حرمین کی رویت کا۔

  • اردو

    YOUTUBE

    زیر نظر ویڈیو میں،قربانی کا صحیح مفہوم،اس کی اہمیت،وفضیلت،اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں اختصار سے بیان کیا گیا ہے

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظر ویڈیو میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قربانی انبیاء کرام کی سنت ہے،اور اس کا وجود بشریت کے وجود سے ہی ہے۔اسی طرح یہ مالی عبادت ہے جو غیراللہ کے لیے جائز نہیں ہے،نیزقربانی کی فضیلت، قربانی کا وقت،قربانی کے جانور کے اوصاف، قربانی کی دعا، میت اور نبیﷺ کی طرف سے قربانی کا حکم،عقیقہ کو قربانی کے ساتھ جمع کرنا وغیرہ جیسے اہم مسائل کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے

  • اردو

    YOUTUBE

    "[۱] قربانی اصل میں زندوں کی طرف سے مشروع ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرتے تھے لہذا بعض لوگوں کا اپنی طرف سے قربانی نہ کرکے مردوں کی طرف سے قربانی کرنا خلاف سنت ہے، البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ اپنی قربانی کے اجر میں جس کو چاہے شریک کرے جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےکیا ہے [۲] مردوں کی طرف سے مستقل قربانی کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ اس سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، البتہ راجح قول یہ ہے کہ میت کی طرف سے صدقہ کی نیت سے قربانی کی جاسکتی ہے ، امام ابن تیمیہ ، سعودیہ کے دائمی کمیٹی اور بہت سے علماء اہل حدیث کا یہی مسلک ہے ، کیونکہ قربانی مالی عبادت ہے اور مالی عبادت کا ثواب میت کو پہنچتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔ البتہ ضروری ہے کہ میت کی طرف سے قربانی کرنے والا پہلے اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرے پھر اگر چاہے تو میت کی طرف سے قربانی دے سکتا ہے ، البتہ اگر میت وصیت کرکے جارہا ہے اور اس کے لئے کوئی وقف چھوڑ کر جارہا ہے تو اس کی طرف سے قربانی واجب ہوگی ۔ [۳] بہت سے لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرتےہیں ، یہ عمل بھی بلا دلیل اور صحابہ و علماء کے خلاف ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع اور آپ پر کثرت درود وسلام ہی ہمارے لئے کافی ہے ۔"

  • اردو

    YOUTUBE

    "زیر نظرویڈیومیں شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے قربانی کے تعلق سے تین اہم نکات پر تفصیلی گفتگو فرمایا ہے: قربانی کیا ہے؟ شریعت میں قربانی کی کیا اہمیت ہے؟ قربانی کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح قربانی کی شروط،دیگراحکام ومسائل بیان کرکے قربانی سے متعلق شبہات والزامات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور مستفید ہوں۔"

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظرویڈیو میں حج وعمرہ کی اہیمت وفضیلت،اسکی مشروعیت کی حکمت،اس کے طریقے واحکام اوراس سے حاصل ہونے والے دروس واسباق کو ذکرکیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو کلپ میں حج و عمرہ کے فضائل کا بیان ہے جیسا کہ وہ کتاب و سنت میں وارد ہوۓ ہیں ۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو میں اختصار کے ساتھ ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    اہل ہند وپاک یوم عرفہ کا روزہ کب رکھیں؟

  • اردو

    MP4

    قرآن وسنت کی روشنی میں ذو الحجہ کے دس دنوں کی فضیلت

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے قربانی سے متعلق 55 مسائل کو کتاب وسنت اور اہل علم کے اقوال کی روشنی میں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔ نہایت ہی اہم ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں حج و عمرہ کے طریقہ کو مرحلہ بہ مرحلہ بیان کرکے زیارت مسجد نبوی کے آداب واحکام کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں ڈاکٹر عبید الرحمن محمد حنیف مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت اور اس میں انجام دئے جانے والے اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے پانچواں رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت، عاقل، بالغ ، آزاد مرد اور عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے، اسلئے مسلمان کو اس عظیم رکن کو شرک وبدعت کی آلائشوں سے پاک رکھ کر حج محمّدی کے مطابق ادا کرنی چاہئے، تاکہ اس کے بدلے اللہ کی طرف سے عظیم ثواب کا مستحق بن سکے، اور حج کے بعد شرک وبت پرستی، غیراللہ سے استغاثہ وفریاد، انبیاء، اولیاء ، پیروں اور بزرگوں کے وسیلہ کو ترک کرکے صرف اللہ واحد کو حقیقی فریاد رس اور داتا وغوث سمجھنے لگ جائے۔ ویڈیو مذکور میں سیّد توصیف الرحمن راشدی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج محمّدی ﷺ کو تفصیل سے پیش کرکے اس کے مطابق حج ادا کرنے کی دعوت دی ہے، اورحج محمدی ﷺ کو مخدوش کرنے والے امور سے باز رہنے کی سختی سے تاکید کی ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں مقام جعرانہ کے پاس حجاج و معتمرین سے صادر ہونے والی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جن میں سے وہاں کی مسجد کے پانی سے تبرّک حاصل کرنا ، وہاں کی مسجد یا اس کے پاس کی قبروں کی قداست کا اعتقاد رکھنا ، وہاں کی مسجد کی د یواروں اور قبرستان کو متبرّک سمجھتے ہوئے چھونا ، اور وہاں کے قبرستان کی مٹی کو شفا اور دیگر منافع کے حصول کیلئے لینا وغیرہ سب سے اہم ہے ۔ ویڈیو مذکور میں انہیں باطل اعتقادات اور افعال سے زائرین حرمین کو خبردار کیا گیا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    بہت سارے حجّاج ومعتمرین مکہ مکرّمہ لائبریری کی زیارت اس اعتقاد سے کرتے ہیں کہ وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی جگہ ہے، اسلئے اس جگہ کو مقدس جانتے ہوئے وہاں پر دعا کا خاص اہتمام کرتے ہیں، اور اس جگہ سے تبرک حاصل کرتے ہیں اور اُس کی طرف رُخ کرکے نماز وغیرہ ادا کرتے ہیں۔ جبکہ یہ اعمال سنّت کے بالکل خلاف ہیں ، ویڈیو مذکور میں انہیں غلطیوں اور غیر شرعی اعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔

صفحہ : 2 - سے : 1