علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

علوم سنّت

عناصر کی تعداد: 17

  • اردو

    PDF

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل واجب ہے اور اس کا منکر کا فر ہے

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی عام علامہ ابن بازؒ کی سنّت کے وجوب اوربدعت سے اجتناب کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے۔ اس میں خاص طور سے عید میلاد النبیﷺ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اورپھر اس کو بنیاد بناکر سعودی عرب کے عقیدے اوراس کی قیادت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ بدعات وخرافات کی افزائی کرنے والوں اور اہل سنّت کے درمیان انتشاروافتراق کرنے والوں کا بھرپورعلمی آپریشن کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ لوگوں کی ہدایت فرمائے اورسنّت کو اپنانے اوربدعات سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین

  • اردو

    PDF

    سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔ کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ”ضیائے نبوی“ اربعین نووی کے اردو ترجمہ و شرح پر مشتمل نہایت جامع اور ممتاز و منفرد شرح ہے، جو عوام و خواص، علماء و طلبہ اور واعظین و ائمۂ مساجد سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ اس کتاب کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں : ✿ ہر حدیث کی معنوی و مرکزی مضمون کی مناسبت سے دل کش و معنی خیز اور موزوں عنوان بندی کی گئی ہے۔ ✿ ہر حدیث کی ترقیم و متنِ حدیث نئے صفحہ پر دائیں جانب لکھا گیا ہے اور اردو ترجمہ اس کے بالمقابل بائیں جانب رکھا گیا ہے تاکہ حدیث کے الفاظ کو پڑھنے اور ترجمہ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ ✿ احادیث کے ترجمہ اور شرح کی زبان شستہ و سلیس، بامحاورہ، عام فہم اور واضح ہے نیز طرزِ نگارش بھی شگفتہ و دل آویز اور مؤثر ہے۔ ✿ طلبہ کی آسانی کے لیے بعض احادیث کے مشکل الفاظ کی مختصر تشریح و وضاحت بھی کی گئی ہے۔ ✿ ’’شرح و فوائد“ کے عنوان سے ہر حدیث کی جامع انداز میں شرح کی گئی ہے اور جو مباحث و مسائل مزید تفصیل طلب اور توضیح کے محتاج تھے، انھیں قدرے تفصیل سے مدلل قلم بند کیا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں وارد احادیث کی مختصر تخریج اور غیر صحیحین احادیث پر محدث عصر و فقیہِ دہر علامہ محمد ناصر الدین البانی اور ماہرِ علوم حدیث شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہما اللہ کی تحقیقات و افادات پر اعتماد کرتے ہوئے تصحیح و تحسین کا حکم لگایا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں کہیں بھی کسی ضعیف حدیث سے استدلال نہیں کیا گیا ہے بلکہ صرف صحیح اور حسن حدیثوں پر اعتماد کیا گیا ہے۔ ✿ قرآنی آیات سورہ و آیت نمبر کی تعیین کے ساتھ مصحف عثمانی سے ضبط کی گئی ہیں اور ان کا ترجمہ بالغ نظر مترجم و مفسرِ قرآن حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہ اللہ کی معروف تفسیر ’’تفسیر القرآن الکریم“ کے حوالے سے رقم کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی کے تمام راویانِ حدیث کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی میں موجود تمام احادیث کے عربی متن کو کتاب کے آخر میں علاحدہ طور پر یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ انھیں یاد کرنے میں آسانی رہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں سنت کی اہمیت وفضیلت اس کی شرعی حیثیت ،اسکی احتجاجی حیثیت اورصحابہ وتابعین وائمہ کرام کی نظرمیں سنت کی اہیمت وغیرہ کو بیان کرکے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی دعوت دی گئی ہے اوراس کی ضد بدعت سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے،

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں علامہ محمد رئیس احمد ندوی –رحمة الله عليہ– نے حلقہ دیوبند سے شرح صحیح بخاری کے نام پر شائع ہونے والی ضخیم کتاب "أنوارالباري" کی ظلمات کا پردہ چاک کیا ہے جسمیں صحیح بخاری اور اسکے جلیل القدرمؤلف امام بخاری کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے.اوراہل حدیث ومسلک اہل حدیث پر ردوقدح سے کام لے کراہل الرائی ومذہب اہل الرائی والتقلید کی مدح وتائیید کی گئی ہے.اور اس مقصد میں حصولٍ کامیابی کے لئے مصنف نے "أنوارالباري" کے اندر وہی طریق کاراختیارکیا ہے’ جو تقلید پر ست اہل الرائی کا شیوہ وشعار ہے- یعنی اپنے تقلیدی موقف ونظریہ کی تائید وتصویب اور دوسروں کی تردید وتضعیف کیلئے علمی وتحقیقی حدودو قیود سے آزاد ہوکرمسخ اور رد حقائق! مسخ اور رد حقائق کی کسی بھی مہم وتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’ مصنف انوارالباری نےانکا استعمال پوری آزادى’ مستعدى اور حوصلہ مندى سے کیا ہے- اپنی اس مہم میں مصنف انوارالباری نے اپنے ہم مزاج اہل قلم کے تیارکردہ قدیم وجدید مواد اورلٹریچرسے مدد لیا ہے’مگر اس سلسلے میں انھیں سب سے زیادہ مدد موجودہ صدى میں مسخ حقائق کے لئے چلائی گئی تحریک کے روح رواں علامہ زاہد کوثری اور انکے اثرسے پیدا شدہ کوثری گروپ کی تحریروں سے ملی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کے بارے میں وارد تمام احادیث وآثار کی تخریج کی گئی ہے، پھر ایک مستقل فصل میں متعلقہ مسائل کے بارے میں فقہی گفتگو موجود ہے

  • اردو

    PDF

    تذکرۃ المحدّثین: آسمانِ علم کے آفتابوں،ماہتابوں،روشن ستاروں اورگُلستانِ حدیث کے مہکتے گُلابوں کا رُوح پَرور دِلآویز اورایمان افروز تحقیقی تذکرہ۔ یہ کتاب تین حصّے پر مشتمل ہے: حصّہ اوّل میں دوسری صدی کے آخرسے لے کرچوتھی صدی ہجری کے اوائل تک کے اکثرمشہوراورصاحبِ تصنیف محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویز وروح پَرورتفصیل بیان کی گئی ہے ۔ حصّہ دوم میں چوتھی صدی ہجری کے نصف آخر سےآٹھویں صدی ہجری تک کےاکثرمشہوراورصاحب تصنیف محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویزوروح پَرور تفصیل ہے۔ حصّہ سوم میں چھٹّی صدی ہجری سے لے کرخانوادہ شیخ عبد الحق محدّث دہلوی تک کے ممتاز اورصاحب تصانیف ہندوستانی محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویزوروح پَرورتفصیل ہے۔ یہ کتاب ہراسلامی لائبریری، ہرمدرسہ وتعلیمی ادارہ کی اوّلین اوربنیادی ضرورت ثابت ہوگی۔ حدیثِ رسول اورعلم حدیث سے شغف ودلچسپی رکھنے والے متلاشیان علم کے لئے یہ ایک گرانقدرتحفہ اورمینارہ نورثابت ہوگی۔ تالیف:جناب مولانا ضیاء الدین اصلاحی، تقریظ: شیخ ابوالحسن مبشّراحمد ربّانی تقدیم: جناب مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی ناشر: دارالبلاغ ،لاہور،پاکستانَ۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں اورشبہات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ تقدیم :مولانا ارشد کمال تعلیق ونظرثانی: ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن، ناشر:مکتبہ افکار اسلامی نوٹ:اس کتاب کا نام پہلے’’حجّیت حدیث درردّ موقف انکارحدیث‘‘ تھا لیکن مولف کی اجازت سے’’منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں کے علمی جوابات‘‘ رکھ دیا گیا۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب ’’احادیث ضعیفہ کامجموعہ ‘‘ شیخ البانی رحمہ اللہ کی احادیث ضعیفہ اور موضوعہ پر مشتمل کتاب سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة واثرها السي في الامة کی پہلی دوسری اور تیسری جلد کا ترجمہ ہے ۔شیخ البانی نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة میں بڑی محنت اور عرق ریزی سے صحیحین کے علاوہ سنن اربعہ اور باقی کتب حدیث میں ان احادیث کو تلاش کر کے ان کا پوسٹ مارٹم کیا ہے او ر ان کی تحقیق کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا اور انہیں جرح وتعدیل کے قواعد کو سامنے رکھتے ہوئے ان پر ضعیف اور موضوع ہونے کاحکم لگایا ہے ۔یہ کتاب اہل علم ،خطباء ،واعظین ،اساتذہ کرام اور ائمہ حضرات کے علاوہ عوام الناس کے لیے بھی بہت مفید اور ضروری ہے۔ کتاب ہذا کے ترجمہ کے فرائض معروف عالم دین مولانا محمد صادق خلیل رحمہ اللہ نے انجام دئیے ہیں یہ کتاب 3 جلدوں پر مشتمل ہے جلداول میں 100 اور جلددوم میں 200 اورجلد سوم میں بھی200 احادیث ہیں ۔ مولانا صادق خلیل رحمہ اللہ نے سلسلة احاديث الضعيفة والموضوعة کی دو جلدوں کےترجمے کا کام مکمل کرلیا تھا او رتیسری جلد کا ترجمہ جاری تھا کہ مولانا 6؍فروری2004ء بروز جمعۃ المبارک اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔اللہ تعالی مصنف ومترجم کے درجات بلند فرمائے،اور خدمتِ دین کےلیے ان کی جہود کوقبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام فرمائے (آمین).

  • اردو

    PDF

    لُغات الحدیث : ذخیرہ الفاظِ حدیث نبوی ﷺ پر مشتمل علامہ وحید الزمان کانپوریؒ کی اردو زبان میں یہ سب سے جامع کتاب ہے جو مکتبہ نعمانیہ لاہور نے نہایت اعلی تحقیقی معیار اور جدید اسلوب میں زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب (أسرار اللغة مع أنوار اللغة الملقب بـ" وحيد اللغات") کے نام سے شائع ہوئی تھی۔ اس جدید ایڈیشن میں حتی المقدور قدیم الفاظ کوجدید اردو الفاظ میں تبدیل کردیا گیاہے ۔اوربعض جگہوں پر جملوں کی تصحیح کے ساتھ ساتھ حواشی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔اور کتاب میں مذکور تمام فارسی اشعار کا اردو ترجمہ حاشیہ میں ذکر کردیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    مقالاتِ حدیث (تصحیح واضافہ شدہ ایڈیشن): مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات متنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پیش نظر کتاب مولانا کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انھوں نے حدیث کا دفاع کرتے ہوئے لکھے جن میں حجیت حدیث، حجیت اخبار آحاد، کتابت حدیث، اصول محدثین اور ان کے اصول فقہاء سے مقارنہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہد محمود ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی۔ پہلا مضمون امام بخاری رحمہ اللہ کے مسلک پر مشتمل ہے جس میں امام صاحب کے منہج و مسلک کا غائرانہ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسرا مضمون حدیث شریف کا مقام حجیت پر ہے جس میں حدیث نبوی کا مقام تشریع واحتجاج بیان فرمایا ہے۔ تیسرا مضمون "حدیث علمائے امت کی نظر میں" کے عنوان سے ہے جس میں قرآن و حدیث اور دیگر شواہد کے ساتھ علمائے امت کے نزدیک حدیث نبوی کا مقام و مرتبہ فرمایا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث اورمدیر فاران کراچی، ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ، عجمی سازش کا فسانہ جیسے متعدد مضامین شامل اشاعت ہیں۔ تقدیم:مولاناارشاد الحق اثری،ومولاناعبد اللہ ناصر رحمانی حفظہما اللہ (عین۔ م)

  • اردو

    PDF

    قرآ ن ِ مجید کے بعد حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے مطابق اس پر عمل کرنا بھی حدیث وسنت کی راہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے باوجود بعض گمراہ ا و رگمراہ گر حضرا ت حدیث کی حجیت واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف ہیں اور آئے دن حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک وشبہات پیدا کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ ہر دور میں علماء نے ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا اور ان کے بودے اور تارِعنکبوت سے بھی کمزور اعتراضات کے مدلل ومسکت جوابات دیے ہیں ۔منکرین کے رد میں کئی کتب اور بعض مجلات کے خاص نمبر ز موجود ہیں ۔ ان کتب میں سے دوام حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث کا نیا روپ وغیرہ اور ماہنامہ محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کے خاص نمبر بڑے اہم ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’منکرین حدیث کے شبہات اور ان کارد ’’ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی (فاضل مدینہ یونیورسٹی سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کےجامعہ لاہور الاسلامیہ میں علمائے کرام کی ایک سات روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہ 2005میں منکر ین حدیث کے رد میں دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہےجس میں منکرین کے شبہات ومغالطات کا ٹھوس علمی دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے بظاہر یہ ایک مختصر سا کتابچہ ہے لیکن علم سے لبریز ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کواپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب \”قرآن مقدس اورحدیث مقدس\” میں ان احادیث کا مُسکٍت جواب دیا گیا ہے جس پر علامہ احمد سعید نے مستشرقین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی حدیث دشمنى ثابت کی ہے اور صحیح حدیث کو قرآن کریم کے خلاف ٹہرا کرمن گھڑت ثابت کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے.ان شاءاللہ اس کتاب کوپڑھنے کے بعد قاری کو بخوبی علم ہوجائے گا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کسقدر احتیاط اور توجہ سے کتاب\”صحیح بخاری\” کی تصنیف کی ہے جسے امت نے کتاب اللہ کے بعد سب سے افضل کتاب کا درجہ دیا ہے.ابواسحاق محمد الإسفرائينى (ت408هـ) فرماتے ہیں: \”فن حدیث کے ماہرین کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ صحیحین کے تمام اصول ومتون قطعاً صحیح ہیں اور اسمیں کوئی اختلاف نہیں اگرکچہ اختلاف ہے تو وہ احادیث کی سندوں اورراویوں کے اعتبارسے ہے\”.(فتح المغيث للسخاوى: 1 /64، والنكت لابن حجر: 1 /377).

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب محرِّفِ قرآن اور منکر حدیث پرویز کے مسئلہ تقدیر کے ضمن میں پیش کیے گئے دلائل کا قرآن وحدیث اور اجماع امت کے حوالے سے جواب دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ان اغلاط کی نشاندہی کی گئی ہےجن سے صرف نظر کرنے کے باعث مسئلہ تقدیرکا عملی طور پر انکار کرتے ہوئے لفظ تقدیر کو محض ایک اصطلاح قراردینے کی کوشش کی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں ان سومشہورضعیف حدیثوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جوکم علم خطبا وواعظین کی زبانوں پرعام ہیں نیزاصول حدیث سے متعلق مفید جامع اورمختصربحث بھی شامل کردیا گیاہے اورفضائل اعمال میں ضعیف حدیث کو حجت سمجھنے کے بارے میں محقیقین محدثین کے موقف کو بھی بیان کردیا گیا ہے میرے ناقص علم کے مطابق یہ کتاب طالب علم کے لئے نہایت ہی مفیدہے.

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب حافظ صلاح الدین یوسف اور چند دیگر صاحبانِ علم کے مضامین و مقالات کا مجموعہ ہے۔ شروع میں بطور مقدمہ مولانا حنیف ندویؒ کا مضمون کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے اہلحدیث اور ان کے مسلک کے تعارف کے حوالے سے بحث کی ہے۔ اس کے بعد باقاعدہ مضامین کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ پہلا مضمون حافظ صاحب کی وہ تحریر ہے جو انہوں نے حافظ محمد گوندلویؒ کی کتاب ’الاصلاح‘ کے مقدمہ کے طور پر لکھی تھی۔ اس کے بعد ’عقائد علمائے دیوبند‘ کے عنوان سے دوسرا مقالہ شروع ہوتا ہے جس میں آل دیوبند کی مشہور و معروف کتاب ’المہند علی المفند‘ میں سے ان کے بعض اعقتادات ان ہی کی زبانی بیان کیے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ فاضلانہ تبصرہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ تیسرا مضمون ’شخصیت پرستی اور مشیخیت کے دینی و اخلاقی مفاسد‘ کے عنوان سے ہے جو دراصل ایک دیوبندی عالم دین ہی کی تحریر ہے جس میں انہوں نے نہایت اخلاص اور دردِ دل سے اپنے مشاہدات اور ان کے دینی رجحانات کا تذکرہ کیا ہے۔ چوتھا مقالہ مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی کا شامل کیا گیا ہے جس میں مولانا نے نہایت شدو مدّ کے ساتھ اہل تقلید کے تقلیدی جمود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی مناسبت سے مولانا عبدالرحمٰن ضیاء کے مضمون کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے جو اس سے قبل سہ ماہی ’نداء الجامعہ‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے۔ سب سے آخر میں علامہ البانیؒ کا اپنے دوست کے ساتھ ہونے والے مکالمہ’’ہم سلفی کیوں کہلائیں؟‘‘ کے عنوان سے شامل اشاعت ہے۔