علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

علوم سنّت

عناصر کی تعداد: 57

  • اردو

    PDF

    رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل واجب ہے اور اس کا منکر کا فر ہے

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی عام علامہ ابن بازؒ کی سنّت کے وجوب اوربدعت سے اجتناب کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے۔ اس میں خاص طور سے عید میلاد النبیﷺ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اورپھر اس کو بنیاد بناکر سعودی عرب کے عقیدے اوراس کی قیادت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ بدعات وخرافات کی افزائی کرنے والوں اور اہل سنّت کے درمیان انتشاروافتراق کرنے والوں کا بھرپورعلمی آپریشن کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ لوگوں کی ہدایت فرمائے اورسنّت کو اپنانے اوربدعات سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے سورہ حجرات کی ابتدائی آیتوں کی روشنی میں سنت کے مقام ومرتبہ، صحابہ کرام کا سنت کی تعظیم اوراس سے لگاؤ وغیرہ کا نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا ہے اور سنت رسول کا استہزاء کرنے والوں، اسے عقل کے ترازو پر تولنے والوں،اس کا انکار کرنے والوں اور اسکے اوامر کی مخالفت کرنے والوں کا سختی سے رد فرمایا ہے اور اسکے خطرناک انجام سے آگاہ کیا ہے۔ نہایت ہی مؤثرووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔ کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیرنظرویڈیو میں شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نےاتباع سنت کا حقیقی مفہوم اوراسکی اہمیت و فضیلت کا تذکرہ کرکے اسکی پیروی کولازم قراردیا ہے اور مذہبی تعصّب اور آباء واجداد کی اندھی تقلید وغیرہ سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ نہایت ہی مؤثر اوروقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں ۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں حدیث یا سنت کا مقام اسلام میں کیا ھے اس کی تفصیل اور منکرین حدیث کا رد بیان کیا گيا ھے۔

  • اردو
  • اردو

    MP3

  • اردو

    MP3

    مُقرّر : فضل الهي ظهير

  • اردو

    PDF

    ”ضیائے نبوی“ اربعین نووی کے اردو ترجمہ و شرح پر مشتمل نہایت جامع اور ممتاز و منفرد شرح ہے، جو عوام و خواص، علماء و طلبہ اور واعظین و ائمۂ مساجد سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ اس کتاب کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں : ✿ ہر حدیث کی معنوی و مرکزی مضمون کی مناسبت سے دل کش و معنی خیز اور موزوں عنوان بندی کی گئی ہے۔ ✿ ہر حدیث کی ترقیم و متنِ حدیث نئے صفحہ پر دائیں جانب لکھا گیا ہے اور اردو ترجمہ اس کے بالمقابل بائیں جانب رکھا گیا ہے تاکہ حدیث کے الفاظ کو پڑھنے اور ترجمہ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ ✿ احادیث کے ترجمہ اور شرح کی زبان شستہ و سلیس، بامحاورہ، عام فہم اور واضح ہے نیز طرزِ نگارش بھی شگفتہ و دل آویز اور مؤثر ہے۔ ✿ طلبہ کی آسانی کے لیے بعض احادیث کے مشکل الفاظ کی مختصر تشریح و وضاحت بھی کی گئی ہے۔ ✿ ’’شرح و فوائد“ کے عنوان سے ہر حدیث کی جامع انداز میں شرح کی گئی ہے اور جو مباحث و مسائل مزید تفصیل طلب اور توضیح کے محتاج تھے، انھیں قدرے تفصیل سے مدلل قلم بند کیا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں وارد احادیث کی مختصر تخریج اور غیر صحیحین احادیث پر محدث عصر و فقیہِ دہر علامہ محمد ناصر الدین البانی اور ماہرِ علوم حدیث شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہما اللہ کی تحقیقات و افادات پر اعتماد کرتے ہوئے تصحیح و تحسین کا حکم لگایا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں کہیں بھی کسی ضعیف حدیث سے استدلال نہیں کیا گیا ہے بلکہ صرف صحیح اور حسن حدیثوں پر اعتماد کیا گیا ہے۔ ✿ قرآنی آیات سورہ و آیت نمبر کی تعیین کے ساتھ مصحف عثمانی سے ضبط کی گئی ہیں اور ان کا ترجمہ بالغ نظر مترجم و مفسرِ قرآن حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہ اللہ کی معروف تفسیر ’’تفسیر القرآن الکریم“ کے حوالے سے رقم کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی کے تمام راویانِ حدیث کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی میں موجود تمام احادیث کے عربی متن کو کتاب کے آخر میں علاحدہ طور پر یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ انھیں یاد کرنے میں آسانی رہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں سنت کی اہمیت وفضیلت اس کی شرعی حیثیت ،اسکی احتجاجی حیثیت اورصحابہ وتابعین وائمہ کرام کی نظرمیں سنت کی اہیمت وغیرہ کو بیان کرکے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی دعوت دی گئی ہے اوراس کی ضد بدعت سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے،

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں عمل کےقبولیت کی شرطوں میں سے دوسری شرط سنت کی مطابقت کا بیان ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں علامہ محمد رئیس احمد ندوی –رحمة الله عليہ– نے حلقہ دیوبند سے شرح صحیح بخاری کے نام پر شائع ہونے والی ضخیم کتاب "أنوارالباري" کی ظلمات کا پردہ چاک کیا ہے جسمیں صحیح بخاری اور اسکے جلیل القدرمؤلف امام بخاری کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے.اوراہل حدیث ومسلک اہل حدیث پر ردوقدح سے کام لے کراہل الرائی ومذہب اہل الرائی والتقلید کی مدح وتائیید کی گئی ہے.اور اس مقصد میں حصولٍ کامیابی کے لئے مصنف نے "أنوارالباري" کے اندر وہی طریق کاراختیارکیا ہے’ جو تقلید پر ست اہل الرائی کا شیوہ وشعار ہے- یعنی اپنے تقلیدی موقف ونظریہ کی تائید وتصویب اور دوسروں کی تردید وتضعیف کیلئے علمی وتحقیقی حدودو قیود سے آزاد ہوکرمسخ اور رد حقائق! مسخ اور رد حقائق کی کسی بھی مہم وتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’ مصنف انوارالباری نےانکا استعمال پوری آزادى’ مستعدى اور حوصلہ مندى سے کیا ہے- اپنی اس مہم میں مصنف انوارالباری نے اپنے ہم مزاج اہل قلم کے تیارکردہ قدیم وجدید مواد اورلٹریچرسے مدد لیا ہے’مگر اس سلسلے میں انھیں سب سے زیادہ مدد موجودہ صدى میں مسخ حقائق کے لئے چلائی گئی تحریک کے روح رواں علامہ زاہد کوثری اور انکے اثرسے پیدا شدہ کوثری گروپ کی تحریروں سے ملی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

صفحہ : 3 - سے : 1