علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

شرک اکبر

عناصر کی تعداد: 6

  • اردو

    PDF

    اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔۔شرک کی اسی قباحت اور اس کے ناقابل معافی جرم ہونے کے سبب تمام علماء امت نے اس کی مذمت کی اور لوگوں کو اس سے منع کرتے رہے۔عصر حاضر میں شرک پھیلانے کے سب سے بڑے علمبردار بعض نام نہاد اہل سنت اور ان کے معتقدین ہیں، جنہوں نے ہزاروں درباروں اور مزاروں کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت" محترم حافظ مقصود احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ) ناشر: مرکزی جمعیت اہل حدیث،اسلام آباد

  • اردو

    PDF

    مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت : قارئین کرام! عصرِ حاضر میں قبروں ،مزاروں اور درباروں پر صریح بُت پرستی کا جو بازار گرم ہے ،عقیدہ توحیدِ باری تعالٰی کی حقیقت کو جسطرح وہاں مسخ کیا جارہا ہے،شرک وبُت پرستی کے اُن اڈّوں پر قرآن حکیم اور سنت محمّدی کی جس طرح تذلیل کی جاتی ہے، اور خاتم النبیین کے دین کے تمام روشن وتابندہ حقائق جسطرح وہاں بدلے جارہے ہیں،انہیں دیکھ کر یقین ہوتا ہے، کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اِس دور میں کچھ دیر کیلئے دنیا میں واپس آتے اور شرک وبُت پرستی کے اُن اڈّوں پر جاکر اُن سیاہ رُو بُت پرستوں کو دیکھتے تواُنہیں بحیثیت مسلمان پہچاننے سے اِنکار کردیتے،اوراُن پر لعنت بھیج دیتے- کتاب ‘‘مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت’’ میں حافظ مقصود احمد نے عقیدہ توحید سے اپنی شیفتگی ،اورشرک کے اڈّوں سے اپنی غایت درجہ بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عقیدہ توحید کے صاف وشفاف چہرہ کو اُجاگر کیا ہے، اور شرک وبُت پرستی کی خوب خوب تردید کی ہے- توحید باری تعالیٰ کے اثبات اورانکار بُت پرستی وقبرپرستی کے اہم ترین موضوع پر یہ کتاب مسلمانوں کے حالِ زار کو بدلنے کیلئے ایک کامیاب کوشش ہے-

  • اردو

    PDF

    زيرمطالعہ کتاب میں شرک کی تعریف،شرك کے اقسام، شرك کے نقصانات ومفاسد،شرک کے سے بچنے کے وسائل وذرائع سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں سیرحاصل بحث کی گئی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظرکتابچہ میں دنیا میں قبرپرستی پھیلنے کے اسباب ووجوہات ذكر کئے گئے ہیں اور اس فتنہ عظیمہ سے روکنے کے وسائل وذرائع بیان کیے گئے ہیں. یہ کتابچہ جہاں عام اورکم پڑھے لکھے لوگوں کیلئے عقیدہ کی مضبوطی کا باعث بنے گا وہیں یہ واعظین کیلئے بھی ایک نایاب تحفہ ثابت ہوگا-

  • اردو

    PDF

    عقیدہ توحید ہی وہ عقیدہ ہے جوانسان کو تمام قسم کی عبادا ت صرف اللہ تعالى ہی کیلئے بجالانے کی تعلیم دیتا ہے- انسان اپنی ہرقسم کی عبادت صرف اور صرف اللہ تعالى کیلئے سرانجام دے اور اپنی کسی بھی قسم کی عبادت میں غیر اللہ کو شامل نہ کرے- ان عبادات میں صدقہ وخیرات، نذزونیاز وغیرہ بھی ایک ہے- زیرنظررسالہ میں اسی موضوع کو بحثِ گفتگو بنایا گیا ہے، تاکہ عوام الناس میں اس موضوع کے متعلق جو غلط تصور قائم ہے،اسکی حقیقت کھل کرسامنے آجائے-

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب "یہ در،یہ آستانے" دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحر بیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکر ساحل حق و نجات سے ہمکنار ہوا...پھر اپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اور نفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمار مسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو، نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.