علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان

عناصر کی تعداد: 4

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ایک مختصر خلاصہ ہے جس میں میں عیسائیت کی اصل اور اس کے موجوده دور کی حقیقت کو واضح کرنا چاہتي ہوں- یہ عیسائیوں کو اپنے عقائد کی بنیاد جاننے کے لئے رہنمائی کران ہے )ایک خدا پر ایمان لاان اور اسے عبادت میں یکجا کرن ا(- . اس خلاصہ میں ، میں نے قرآنی آیات کا حوالہ دینے کی کوشش کی ہے جس میں حضرت عیس ی مسیح اور اس کی والده کی کہانی کا تذکره ہے ، اور تورات اور انجیل کی موجوده تحریروں سے ثبوت پیش کرنے کے لئے مسیحی قارئین کو ان کے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے عیس ی مسیح کا حقیقی پیغام بیان کرنا ہے ۔ یہ کتاب تمام آزادی پسندو ں ، کھلے ذہنوں اور حق کے متلاشیوں کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ خال ق )لله( 1 نے تمام اقوام کو تمام رسولوں کے سات ھ تاریخ میں ایک انوک ھ ا پیغام بھیجا تھا یعنی خالص توحید۔ حضرت عیس ی بھی ان متقی رسولوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے لوگوں کو حق کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کی ، لیکن بہت سے لوگوں نے اپني خواہشات کی پیروی کی اور اس طرح انبیاء کی تعلیمات سے بہت دور ہوگئے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب نو مسلم عیسائی سائمن الفریڈو کی خود نوشت ہے جو اسلام لانے کے بعد ابومریم بنے۔ یہ تحریر ان کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات او رحضرت عیسیٰؑ کے متعلق عیسائی تعلیمات کے حقائق پر مشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام کی فیوض و برکات اور عیسائیت کی تعلیمات کاموازنہ کرکےالہی فیصلہ کے مطابق اسلام کو ہی نجات کا ذریعہ گردانا اور ثابت کیا ہے اوراسی طرح عیسائیت میں موجود فکری انحطاط اور خرافات کوبھی اجاگر کیا ہے ۔یقیناً عیسائی دنیا کے لئے یہ کتاب حقائق و عبر کے نمونہ کی حثیت رکھتی ہے کہ وہ لوگ بھی اپنے آبائی مذہب سے ذرا ہٹ کر اسلام کا مطالعہ کریں جس طرح ابومریم نےکیا اور اس زاویہ سے اسلام کو سمجھیں تو یقیناً حق کو پالیں گے۔ نوٹ(یہ کتاب ہسپانوی،انگریزی،فرانسیسی،عربی،یونانی،ترکی،بلغاری، روسی،جرمنی،اطالوی اورچائنی زبانوں میں بھی موجود ہے)۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں عیسٰی علیہ السلام کے بحالت حیات آسمان پر اٹھائے جانے کا تذکرہ کیا گیا ہے، بالخصوص اس کتاب میں ان لوگوں کے شبہات کا ازالہ کیا گیا ہے جو لوگ عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کے منکر ہیں.

  • اردو

    PDF

    كيا حضرت عيسٰی علیہ السلام بن باپ کے پیدا ہوئے؟ ایک طویل مدت تک تو امت مسلمہ کے ہاں یہ مسئلہ اجماعی رہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالی کی قدرت کاملہ سے معجزانہ طور پر باپ کے بغیر پیداہوئے – لیکن تقریبا ڈیڑھ صدی قبل برصغیر پاک وہند میں یہ بازگشت سنائی دی کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام عام بچوں کی طرح پیدا ہوئے-عصر حاضر میں غلام احمد پرویز ، مرزا غلام احمد قادیانی ، جاوید احمد غامدی اور ان کی فکر کے علمبردار لوگ اسی قسم کے نظریات کی ترویج واشاعت میں مگن ہیں- زیر نظر کتاب میں ابو القاسم محب اللہ شاہ راشدی نے اسی مسئلے کو زیر بحث لاتے ہوئے اس ضمن میں متعدد علمی مباحث پر دلائل کی روشنی میں گفتگو کی ہے-حضرت جبرائیل علیہ السلام کی بشارت اور حضرت ابراہیم و زکریا علیہ السلام کی بشارت کا تذکرہ کرتےہوئے حضرت عیسی علیہ السلام کی معبودیت کا رد کیا ہے- کتاب کے آخر میں ولادت سیدنا عیسی علیہ السلام کے متعلق مولانا ثناء اللہ امر تسری کے خیالات کو سپردقلم کیا گیاہے-