علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

قرآن کریم

عناصر کی تعداد: 33

  • اردو

    PDF

    مؤلّف : گروہ علماء

    قرآن كريم كے آخری تین پاروں کی تفسیر اور مسلما نوں کیلئے اہم احکام ومسائل:یہ مختصرکتاب مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والی ضروری چیزوں مثلا:قرآن ,تفسیر,عقدی وفقہی احکام اورفضائل وغیرہ کوشامل ہے اوریہ کتاب دوجزء پرمشتمل ہے: پہلاجزء:قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیرپرمشتمل ہے جو شیخ محمد اشقرکی کتاب "زبدۃ التفسیر"سے مأخوذہے. دوسرا جزء: مسلمان کیلئے اہم احکام ومسائل پرمشتمل ہے جیسے احکام تجوید, عقیدے سے متعلق 62سوال, توحید کے بارے میں سنجیدہ مکالمہ, اسلام کے احکام [شہادتین, طہارت, نماز, زکاۃ, حج], متفرق فوائد,جھاڑپھونک, دعا, اذکار, 100فضیلت, 70نہی, کیفیت وضو ونماز مصوَّر (نقشہ کے ساتھ),ہمیشگی کا سفر.

  • اردو

    PDF

    یہ قرآنِ کریم کے معانی و مطالب کا بے حد آسان اردو ترجمہ ہے، جس میں عوام کے ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے آسان اسلوب اپنایا گیا ہے۔ اردو زبان میں متداول ۱۰سے زائد تراجم ِ قرآن کو سامنے رکھ کر اس ترجمے کو پیش کیا گیا ہے۔ ہر سورہ کا خلاصہ سورہ کے شروع ہی میں ذکر کر دیا گیا ہے، تاکہ پہلے سے ذہن تیار ہو جائے۔ کہیں کہیں بریکٹ کے درمیان آیت کی تشریح کی گئی ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ كتابچہ دراصل امام ابن باز رحمہ اللہ کے شہرت یافتہ، مفید ترین رسالہ الدروس المهمة لعامة الأمة پر شىخ أ.د/ عبدالرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ الله کی شرح سے درس اوّل کا اردو ترجمہ ہے

  • اردو

    PDF

    قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے : قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے گوناگوں مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کے ساتھ اس وابستگی کا ختم ہونا ہے جو کبھی مسلمانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے گھروں میں قرآن مجید تو موجود ہے لیکن ان کو کھولنے کی زحمت کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب مسلمانوں کے دل میں قرآن کریم کی عظمت کا چراغ روشن کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے تاکہ بھولا بھٹکا راہی صراط مستقیم کا مسافر بن جائے۔ مصنف نے سب سے پہلے قرآن کی عظمت کے دلائل پیش کیے ہیں اور قرآن کا تعارف قرآن ہی کی آیات مقدسہ سے کرایا ہے اس کے بعد دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ کتاب کے آخر میں بے خبر انسانوں کو حق کی طرف دعوت دی گئی ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف محمود بن احمد الدوسری ہیں۔ کتاب کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصرحفظہ اللہ نے انجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید علمی رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔ ناشر: دارالسلام،لاہور

  • اردو

    PDF

    تفسیرسورہ فاتحہ شیخ محمد بن عثیمینؒ وشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ: اس کتاب میں سورہ فاتحہ کی نہایت ہی شرح وبسط کے ساتھ تفسیربیان کرکے اس سے مستنبط فوائد ودروس کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں ۔(ش۔ر)

  • اردو

    PDF

    ترجمہ وتفسیر تیسواں پارہ: اس کتاب میں فاضل مصنف حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے جزء عم کا ترجمہ وتفسیر ذکر کرکے اپنی مشہور تفسیر ‘‘احسن البیان’’ کے تفسیری نکا ت ومعارف کو جمع کردیا ہے، اس کتاب کا مدارس اسلامیہ میں بطور نصاب داخل کرنا کا فی مفید ہوگا۔

  • اردو

    PDF

    تفسیر احسن الکلام (عربی / اردو / انگلش) : انگریزی ترجمہ : ڈاکٹر تقی الدین ہلالی ، ڈاکٹر عبد المحسن خان اردو ترجمہ : حافظ صلاح الدین یوسف ، مولانا عبد الجبار

  • اردو

    PDF

    عقیدہ توحید ہی وہ محور ہے جس کے ارد گرد ایمان، اسلام، اخلاق کے تمام تقاضے گردش کرتے ہیں۔ ایمان واسلام کی بنیاد توحید ہی ہے اس بنیاد میں اگر فرق آگیا اور یہ عقیدہ -اللہ نہ کرے- مجروح ہوگیا تو پھر ایمان واسلام ، عبادات وتقوی سب کے سب عند اللہ نا معتبر قرار پاتے ہیں۔ توحید ہی تمام انبیاء کی دعوت و تبلیغ کا نقطہ آغاز تھا، نقطہ وسط بھی اور نقطہ اختتام بھی۔ دین میں توحید کی اسی اہمیت اور مقام ومرتبہ کی وجہ سے اللہ نے ایک مکمل سورہ، سورہ اخلاص کے نام سے نازل فرمائی جس میں توحید خالص سے بحث کی گئی ہے۔ پیش نظر کتاب: ‘‘ تفسیر سورہ اخلاص’’ متعدد مستند تفاسیروں کا نچوڑ ہے جسے مولانا جلال الدین قاسمی - حفظہ اللہ - نے ترتیب دی ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے: 1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے. 2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے. 3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے. 4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے. 5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے. 6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے. 7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے. 8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے. 9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے. 10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے. مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.

  • اردو

    PDF

    قرآن کریم کے معانی کا اردو ترجمہ وتفسیر: ترجمہ: خطیب الہند مولانا محمد جوناگڑھی تفسیر: حافظ صلاح الدین یوسف، مراجعہ: ڈاکٹروصی اللہ محمد عباس، وڈاکٹر اختر جمال لقمان، ناشر:شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس، مدینہ منورہ۔

  • اردو

    DOCX

    قرآن سے شفا حاصل کریں: اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں قرآن سے شفا حاصل کرنے کی مشروعیت ثابت کی گئی ہے‘ اس کا طریقہ بتایا گیا ہے‘ اور ان صفات کا ذکر کیا گیا ہے جن کا راقی اور مرقی دونوں میں پایا جانا ضروری ہے‘ نیز کتاب کے اخیر میں اس باب سے متعلق ایسے امور ذکر کیے گئے ہیں جن سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

  • اردو

    PDF

    آپ پوچھئے اور قرآن کریم جواب دے گا

  • اردو

    PDF

    سورۃ الفاتحہ کی تفسیر پر ایک مختصر کتاب

  • اردو

    PDF

    قرآن کریم کے معانی کا آسان اردوترجمہ: قرآن کتاب الہی ہے جس میں انسانوں کی رشدوہدایت اوربھلائی وکامیابی کے تمام اصول وضوابط بیان کردئے گئے ہیں،لہذا ضرورت ہے کہ ہم اس کے معانی کوسمجھ کرپڑھیں،اوراس کے احکام کے مطابق عمل کریں تاکہ دنیاوآخرت کی سعادت اور رضائے الہی کا حقدار بن سکیں۔ اورقرآن چونکہ عربی زبان میں ہے اس لئے عربی نہ جاننے والوں کے لئے اس کا سمجھنا دشوار تھا، لہذا اس بات کا خیال کرتے ہوئے حافظ نذراحمد صاحب نے اس کا آسان اردو ترجمہ فرمایا،اس ترجمہ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ: اس میں ہرکلمہ کا لفظی ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کے نیچے ہی اس کا سلیس ومحاورتی ترجمہ بھی کردیا گیا ہے،ساتھ ہی اس ترجمہ کوتمام مکاتب فکر(اہل حدیث،دیوبندی،بریلوی) کے علما ئے کرام کی مکمل تائید واتفاق حاصل ہے۔عربی نہ جاننے والوں کے لئے قرآن فہمی میں یہ ترجمہ بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔ مترجم: حافظ نذراحمد مراجعہ :مولانا عزیز زبیدی ودیگرعلمائے کرام۔ ناشر: مسلم اکادمی،محمد نگر،لاہور۔ (ش۔ر)

  • اردو

    PDF

    فضائل قُرآن کی کتاب: تاقیامت انسانیت کی رہنما کتاب قُرآن کریم کا تعارف،فضل وشرف،مقصدِ نزول اور دیگر متفرّق مسائل کا بیان

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں قرآنی فضائل کا تفصیلی ذکر ہے اور اس بات کی پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ہمیں قرآن سے ہمیشہ رشتہ جوڑے رہنا چاہئے، کیونکہ اسی سے ہمیں دنیا وآخرت میں سرخروئی وسعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب مشہور عالم دین عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی نہایت ہی شاہکار وجامع تفسیر ہے جس میں قرآنی آیات وصحیح احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں مکمل قرآن کی تفسیر وتوضیح کی گئی ہے ، اور جابجا آیات سے حاصل ہونے والے نکات ومسائل اور فوائد کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا گیا ہے۔اس تفسیر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام باطل افکارونظریات کے حامل فرقوں اور گروہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے، مغربی افکارونظریات اور تہذیب وتمدن سے مرعوب ومتاثرطبقہ کی سخت گرفت کی گئی ہے، اور غزوات وسرایا کی آیات کے تفسیر کے وقت انکا تفصیلی پس منظر پیش کیا گیا ہے، عصر حاضر کے فتنوں سے آگاہ کرکے ان سے نبرد آزما ہونے کا ڈھنگ بتایا گیا ہے۔ اسلوب نگارش نہایت ہی سلیس وسادہ اپنایا گیا ہے جس سے ہر عام وخاص کو سمجھنا آسان ہوسکے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں قرآن مجید کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اسکے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کی گئی ہے.

  • اردو

    PDF

    قاری قرآن کا توشہ

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں قرآن کریم کی تعلیمات کا بہترین تذکرہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کتاب الہی ہے جس میں زندگی کا مکمل دستورہے،یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے۔اس لئے اس کی روشن تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہوکرامت مسلمہ عظمت رفتہ کی بازیابی حاصل کرسکتی ہے۔

صفحہ : 2 - سے : 1