علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

تمام مادّے

عناصر کی تعداد: 3012

  • اردو

    PDF

    میرا زو ر اس بات وس ثابت کرنے پر ہے کہ یہ سارے حملے خواہ ان کے اندر جس دار ھی قد وسد اور مخالف سازش شامل ہوں 􂬧ا ٬ یہ صرف کھوکھلی سی باتیں ہیں جن سے پوری دنیا کے دلوں میں نبی اعظم صلی الہ علیہ وسلم کا جو مقا ومرتبہ ہے اس میں وسئی ی ن نہیں آتی ٬ پوری تاریخ میں آپ صلی الہ علیہ وسلم کے دمنوںں کے دلوں میں آپ کی جو ظمت ولالت ری سی رہی ہے ٬ دین ومذہب اور ف پسندوں نے ہمیشہ اس کا اعتراف کیا ہے۔ 􅠵 فکرونظر کے اختلافات سے اوپر اٹھ کر ا مؤرخین نے ککر کیا ہے کہ س رح رانانی بادشاہ نبی صلی الہ علیہ وسلم کے ھیجے ہو مکتوب کی تعظیم کیا کرتے تھے۔

  • اردو

    PDF

    مؤلف نےاس کتاب میں ان چیزوں کوجمع کیا ہےجن سےعام مسلمانوں کو عقیدہ، احکام ، اخلاق اورمعاملات کے سلسلےمیں ناواقف نہیں رہنا چاہیے۔ مؤلف نے کوشش کی ہے کہ معلومات آسان اسلوب اور عام فہم زبان میں پیش کی جائیں تاکہ عام لوگ آسانی سے سمجھ سکیں، پھر انہوں نے انہیں چھوٹی مجلسوں اورمختصر دروس کے مطابق تقسیم کیا ہے تاکہ ان کا سیکھنا سکھانا آسان ہو۔ امید ہےکہ یہ کتاب مسلمانوں کے ہر طبقہ کےلیے مفید ہوگی۔  مسلمان خاندان وقفہ وقفہ سے ایسی مخصوص نشستیں منعقد کرسکتے ہیں جن میں یہ کتاب اور اس کے علاوہ مفید کتابیں پڑھی جائیں۔  مسجد کے امام نماز کے بعد اپنی مسجد کے نمازیوں کے سامنے اسے پیش کرسکتےہیں۔  دعاۃ الى اللہ اپنے دورس ومحاضرات میں اس کے ذریعہ تذکیر وخطاب کر سکتے ہیں۔  اسکول کے ٹیچرطلباء کےلیے اس میں سےمناسب معلومات منتخب کرکے ان کے سامنے پیش کرسکتےہیں تاکہ انہیں دین کی سمجھ فراہم کرسکیں۔  آڈیو اورویڈیو چینلز اس کی معلومات کواپنے حلقوں میں پیش کرسکتے ہیں۔  مسلم مردو وخواتین انفرادی طور پراسے پڑھ سکتے ہیں اور استفادہ کرسکتے ہیں یا اپنےاقرباء ومحبین کےساتھ مل بیٹھ کراسے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کتاب سے استفادہ کے بہت سارے طریقے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    چالیس حدیثیں برائے اطفال : زیر نظر کتاب نبی کریمﷺ کی چالیس احادیث پر مشتمل ایک حسین مجموعہ ہے، جسے عالمِ عرب کے ایک نامور عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد بن سلیمان المھنا حفظہ اللہ نے مختصر شرح کے ساتھ مدوّن کیا ہے۔ دراصل فاضل مؤلف حفظہ اللہ نے یہ کتاب بچوں کے لیے ترتیب دیا ہے تاکہ ہمارے بچے احادیث کی اہمیت کو سمجھیں اور نبی کریم ﷺ کی ان جامع احادیث کو یاد کر سکیں اور پھر ان میں موجود تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاضل مؤلف نے خود ہی حدیث کی شرح نہایت اختصار کے ساتھ پیش کی ہے تا کہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی رہے، اور وہ ان احادیث کے مفہوم کو اچھی طرح ذہن نشین کرسکیں۔کہنے کو یہ کتاب بچوں کے لیے ہے، مگر سبھی عمر کے لوگوں کے لیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہر شخص کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • اردو

    MP3

    اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے توبہ کرنے والے کے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دیتا ہے۔

  • اردو

    MP3

    توبہ گناہوں کے مٹنے، جنت میں داخل ہونے، دنیا وآخرت میں کامیابی اور خیرات وبرکات کے نزول کا سبب ہے۔

  • اردو

    JPEG

    نقصان پہونچانا حرام ہے

  • اردو

    MP3

    صدقہ کرنے والے کو اس کی نیت کے حساب سے ثواب ملے گا، اگر چہ صدقہ اس بندہ تک پہنچ جائے جس کا اس نے قصد نہ کیا ہو۔

  • اردو

    MP3

    اللہ تعالی کی رحمت بہت وسیع ہے۔ اور وہ اپنے بندے کی توبہ بہت زیادہ خوش ہوتا ہے، اور اس کی خطا پر مواخذہ نہیں کرتا ہے۔

  • اردو

    MP3

    مجرموں کے ساتھ وہ لوگ بھی دھنسا دئے جائیں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے، البتہ قیامت والے دن ان کی نیتوں کے مطابق ان کے ساتھ معاملہ کیا جائے گا۔

  • اردو

    MP3

    بندۂ مسلم اس کی نیت پر اجر دیا جائے گا اگر چہ کسی معقول عذر کی بنا پر اس کو کرنے سے عاجز ہو جائے۔

  • اردو

    MP3

    فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے کیوں کہ وہ دار الاسلام بن گیا ہے، لیکن حسن نیت پر جہاد اور ہجرت کا ثواب حاصل کر سکتا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ایک مختصر خلاصہ ہے جس میں میں عیسائیت کی اصل اور اس کے موجوده دور کی حقیقت کو واضح کرنا چاہتي ہوں- یہ عیسائیوں کو اپنے عقائد کی بنیاد جاننے کے لئے رہنمائی کران ہے )ایک خدا پر ایمان لاان اور اسے عبادت میں یکجا کرن ا(- . اس خلاصہ میں ، میں نے قرآنی آیات کا حوالہ دینے کی کوشش کی ہے جس میں حضرت عیس ی مسیح اور اس کی والده کی کہانی کا تذکره ہے ، اور تورات اور انجیل کی موجوده تحریروں سے ثبوت پیش کرنے کے لئے مسیحی قارئین کو ان کے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے عیس ی مسیح کا حقیقی پیغام بیان کرنا ہے ۔ یہ کتاب تمام آزادی پسندو ں ، کھلے ذہنوں اور حق کے متلاشیوں کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ خال ق )لله( 1 نے تمام اقوام کو تمام رسولوں کے سات ھ تاریخ میں ایک انوک ھ ا پیغام بھیجا تھا یعنی خالص توحید۔ حضرت عیس ی بھی ان متقی رسولوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے لوگوں کو حق کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کی ، لیکن بہت سے لوگوں نے اپني خواہشات کی پیروی کی اور اس طرح انبیاء کی تعلیمات سے بہت دور ہوگئے۔

  • اردو

    PDF

    نماز کے اذکار میں تنوع

  • اردو

    LINK

    بی ﷺ کی عملی سنتوں اور آپ ﷺ کے روزمرہ اذکار سے متعلق یہ اپنی نوعیت کا پہلا الیکڑانک و ٹیکنیکل منصوبہ ہے ، پڑھی جانے والی نصوص، تصویروں اور آڈیو کلپس کے ذریعے اس کا مخاطب دنیا میں بڑے پیمانے پر بولی جانےو الی زبانیں ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس میں متعدد اہم امتیازی خصوصیات ہیں۔

  • اردو

    PDF

    نبی کی سنتیں صلى الله عليه وسلم روزانہ کے اذکار

  • اردو

    PDF

    میت کی تجہیز وتکفین کے مسائل: یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں میت کی تجہیز وتکفین، نماز جنازہ، تدفین اور تعزیت کے مسائل اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    مہرِ نبوت ﷺعلامہ قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی تالیف ہے جو کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک پر ایک مستند اور مختصر ترین رسالہ ہے۔اس کی زبان نہایت سلیس ہے، فاضل مؤلف نے اس چھوٹی سی کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک کے تمام پہلوؤں کو مختصر اور دلکش انداز میں بیان کردیا ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ آپ کی مشہورِ زمانہ کتاب رحمۃ للعالمین کا خلاصہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    رہنمائے مسلم: زیر نظر رسالہ شیخ عبد الکریم دیوان کی تالیف ہے، یہ رسالہ نو مسلموں اور اسلام کے احکام سے مکمل واقفیت نہ رکھنے والوں کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اس میں عقیدہ، عبادات اور معملات کے اہم مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اسبابِ مغفرت کی یاد دہانی: اس رسالہ میں مغفرت کے اسباب، اس کی مثالیں، رمضان المبارک میں مغفرت کے اسباب نیز عذاب کے اسباب بیان کیے گئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    روزہ کے مسائل: زیر نظر رسالہ روزہ کے احکام ومسائل، شرائط وواجبات، سنن ومستحبات اور ان امور کے بیان پر مشتمل ہے جن سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، نیز اس میں ان امور کی وضاحت بھی ہے جن سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، ساتھ ہی کچھ دیگر ضروری فائدے بھی ذکر کئے گئے ہیں۔