علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

تمام مادّے

عناصر کی تعداد: 3043

  • اردو

    MP3

    مؤسسہ اسلامیہ مملکت سعودی عرب ، ریاض کی طرف سے پیش کردہ قرآن کریم کے آخری تین پاروں (-30-29-28)کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں۔

  • اردو

    PDF

    تسهيل الوصول إلى فهم علم الاصول : ابتدائے اسلام میں لوگ شریعت کی سایہ تلے زندگی گزارتے تھے، اورآپﷺ کی انتقال کے وقت اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ دین کی قواعد کو راسخ کردیا تھا، اورسنّت نے دین کی فروعات اور اسکے معالم کی وضاحت کردی تھی ،اور لوگ اپنے دین کو سمجھ چکے تھے، پھر جب خلفائے راشدین آئے تو لوگوں نے ان کے آثار کی پیروی کی اور انکے نقش قدم کو اپنایا۔ اور جب کثرتِ فتوحات کی وجہ سے اسلامی خطے میں وسعت پیدا ہوئی تو بعض ایسے اصول و ضوابط کی ضرورت محسوس ہوئی جن کے ذریعےعلمائے کرام ومجتہدین عظام کیلئے شرعی احکام کا استنباط کرنا آسان ہوسکے، چنانچہ سب سے پہلے اس کام کا بیڑا امام شافعیؒ نے اٹھایا اور مشہورزمانہ کتاب ‘‘الرسالہ’’ کی تالیف فرمائی، جس میں شرعی احکام کی وضاحت کیلئے بہت سارے اصول وضوابط کا ذکر فرمایا، اور پھر اسی وقت سے اصول فقہ میں تالیفات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ پیش نظر کتاب‘‘ تسہیل الوصول الی فہم علم الاصول’’ بھی اسی سلسلہ کی ایک عمدہ کڑی ہے جسے عالم اسلام کی تین نامور شخصیتوں(عطیہ محمد سالم، عبد المحسن العباد، اور حمود بن عقلا ۔حفظہم اللہ۔) نے مدارس وکالج کے انٹرمیڈیٹ طلباء کیلئے بطور نصاب ترتیب دی تھیں، اور آج تک طالبان علوم نبوت اس سے استفادہ اٹھا رہے ہیں۔ کتاب در اصل عربی زبان میں تھی اسلئے اردوداں طبقہ کیلئے اس سے بھر پور استفادہ مشکل تھا، چنانچہ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولانا ابو عبد الرحمن طاہر ۔حفظہ اللہ۔ نے اردو قالب میں ڈھال کر اس سے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ اللہ ان کی علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین !

  • اردو

    PDF

    علّامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن بازؒسے پوچھا گیا كہ : میں کبھی کبھی اپنے رشتہ دار کیلئے یا اپنی والدین کیلئے یا اپنے فوت شدہ دادا دادی کیلئے طواف کرتا ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور ان کے لئے قرآن ختم کرنا کیسا ہے؟۔

  • اردو

    PDF

    ہم جنسی فطرت کے خلاف بغاوت ہے: فطرت سلیمہ سے بغاوت کرنے والے اور پورے معاشرے اور سوسائٹی کو تباہ وبرباد کرنے والے چند مردوں اور عورتوں اور ووٹ بنک پر نگاہ رکھنے والے کچھ نیتاؤں کو چھوڑ کر فطرت سلیمہ اور عقل سلیم رکھنے والے مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے ہم جنس پرستی کو قانونی جواز فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جن میں ہندو بھی ہیں مسلمان بھی ،سکھ بھی ہیں عیسائی بھی، عوام بھی ہیں اور مذہبی پیشوا اور رہنما بھی۔ کیونکہ ان کی دور رس اور دوربیں نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ اگر‘‘ہم جنس پرستی’’ کو قانونی درجہ اور قانونی جواز دے دیا گیا تو اس کے بھیانک اور خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور ملک سے مذہبی اور اخلاقی قدروں کا جنازہ نکل جائے گا اور اس کو تباہی اور بربادی سے کوئی بجا نہیں سکتا۔ ان حالات میں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کو سامنے رکھتے ہوئے بلا امتیاز مذہب وشریعت اور بلا تفریق مسلک ومشرب ہرباشعور اور سلیم الفطرت انسان کو ڈٹ کر ہم جنسی کے جواز کی مخالفت کرنی چاہئے اور بھر پور اسکا مقابلہ کرنا چاہئے۔ مذکورہ بالا معاملہ کی قباحت وشناعت اور اسکی خطرناکی کے پیش نظر مولانا عاشق علی اثری ۔حفظہ اللہ۔ نے ہم جنس پرستی کی تاریخ ، اس کی خطرناکی اور اسکے نتیجہ میں آنے والی تباہی وبربادی اور دنیا اور آخرت میں ہونے والے عذاب کے سلسلہ میں مختصر روشنی ڈالی ہے۔ تاکہ ایسے اعمال قبیحہ میں ملوّث ہونے والے مرد وعورتیں اور ان کی پُشت پناہی کرنے والے افراد، ادارے اور تنظیمیں ، روساء اور وزراء اس کے انجام بد سے واقف ہوجائیں اور اپنے آپ کو اور معاشرہ کو تباہی اور بربادی سے بچانے کی کوشش کریں۔

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں بہت سارے جاہل، بے عمل اور تارکِ سنُّت لوگوں کو سماج ومعاشرے میں اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن حقیقت میں اولیاء اللہ کون ہیں؟ شریعت اسلامیہ میں انکی کیا صفات وارد ہوئی ہیں؟ اور اولیاء الشیطان کون ہیںَ ؟ شریعت اسلامیہ کی رو سے انکی معرفت کیسے ممکن ہے؟ ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ۔رحمہ اللہ۔ کی زیر تبصرہ کتاب‘‘رحمانی اولیاء و شیطانی اولیاء’’ کا ضرور مطالعہ کریں۔ اس کتاب کا مطالعہ نام نہاد شیطانی اولیاء کی قلعی کھولنے کیلئےکا فی ہے۔ کتاب کا سليس اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے ۔

  • اردو

    PDF

    ہر قمری مہینہ کی گیارہویں رات کو شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کے نام پر جو کھانا تیار کیا جاتا ہے وہ ‘‘گیارہویں شریف’’ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا رواج نہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، نہ صحابہ، نہ تابعین، نہ ائمہ دین اور نہ خود شیخ عبد القادر جیلانی کے دور میں ہوا بلکہ یہ بعد کی ایجاد کردہ بدعت ہے جس میں بہت سارے شرک وبدعت پر مبنی امور انجام دئے جاتے ہیں جبکہ آپ رحمہ اللہ خود شرک وبدعت سے سختی سے منع کرتے تھے اور سنت کو اپنانے کو لازم قرار دیتے تھے۔ پیش نظر مختصر رسالہ میں شیخ عبد القادر جیلانی کی بعض تعلیمات وارشادات بیان کرنے کے بعد گیارہویں شریف کی بدعت سے پردہ اٹھایا گیا ہے اور اس رات میں کی جانے والی بارہ سے زائد شرعی مخالفتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    قارئین ! تحریک اہلحدیث کوئی نئی تحریک نہیں ہے۔ بلکہ یہ وہی تحریک ہے جو عہد نبوی اور عہد صحابہ سے چلی آرہی ہے۔ جس کا شعار کتاب اللہ اور سنت رسول ہے۔ ہمارے جن قارئین کی نظر اسلام پر ہوگی، وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں اہل سنت والجماعت میں دوہی مکاتب فکر کا ظہورہوا۔ 1-اہل الحدیث 2-اہل الرائے دونوں مکاتب فکرکے افکارونظریات کا تحقیقی جائزہ لینے پر یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتا ہے کہ تحریک اہل حدیث ہی اسلام کی حقیقی پاسباں ہے۔ جسکا کوئی حقیقت پسند اور غیرجانب دار شخص انکار نہیں کرسکتا ۔ چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ جیسی علمی اور تحقیقی شخصیت نے اپنی دوربینی اور دور اندیشی سے اس حقیقت کا پتہ لگا لیا۔ فرماتے ہیں:‘‘اہل حدیث کو فرقوں میں وہی حیثیت حاصل ہے جو اسلام کو ملتوں میں’’ (رد المنطق)- زیرمطالعہ کتاب میں اسی حقیقت کو کتاب وسنت اور تاریخی شواہد کی روشنی میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ حق کے متلاشی کیلئے بھانت بھانت کے فرقوں میں حق کو پہچاننا آسان ہوجائے اور امت اسلام کی صحیح رہنمائی ہوسکے۔

  • اردو

    PDF

    اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔

  • اردو

    PDF

    المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر (قرآن مجید ، صحیح احادیث اور آثار سلفؓ کی روشنی میں) تالیف: حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیرؒ ترجمہ: مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ ترجمہ قرآن: حافظ صلاح الدین یوسف ،مولانا عبد الجبار حفظہما اللہ تہذیب، تخریج، تحقیق ونظر ثانی: شعبہ تحقیق وتصنیف وترجمہ دارالسلام لاہور (زیر نگرانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری و حافظ عبدالمتین وغیرہم)۔ اجزاء: 6

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد الاحد نذیر۔حفظہ اللہ۔ نے موسم سرما کے فضائل واحکام کو کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں اختصار کے ساتھ پیش فرمایا ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد الاحد نذیر۔حفظہ اللہ۔ نے حدیث (لا عدوة ، ولا طيرة، ولا هامة, ولا صفر) کی مختصر ومفید شرح فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟: نماز کی ہیئت اور ارکان میں شریعت اسلامیہ نے مرد وعورت کے درمیان کوئی فرق وامتیاز نہیں برتا ہے، بلکہ ایک عام حکم صادر فرمایا ہے: (صلوا كما رأيتموني أصلي)‘‘تم نماز اسی طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے’’۔ (صحیح بخاری)۔ اس حکم میں مرد و عورت دونوں برابر شامل ہیں جب تک کہ کسی واضح نص سے عورتوں کی بابت خاص حکم نہ ثابت ہوجائے۔ جیسے عورت کیلئے اوڑھنی کے بغیر نماز درست نہ ہونا، باجماعت نماز پڑہنے کی صورت میں اسکی صفیں مردوں سے پیچھے ہونا۔ اگر نماز کی ہیئت اور ارکان کی ادائیگی میں بھی فرق ہوتا تو شریعت اسلامیہ میں اسکی ضرور وضاحت ہوتی۔ اور جب ایسی وضاحت نہیں ہے تو اسکا صاف مطلب ہے کہ مرد و عورت کی نماز میں تفریق کا کوئی جواز نہیں ۔زیر تبصرہ کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف -حفظہ اللہ- نے مرد وعورت کی نماز میں تفریق کرنے والوں کے دلائل اور شبہات کا کتاب وسنت ، آثار صحابہ، اقوال تابعین اور ائمہ کرام کی آراء کی روشنی میں تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    زبان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جس کی اہمیت کا اندازہ وہی شخص لگا سکتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہے، زبان دو دھاری تلوار ہے، اگر اسے خیر وبھلائی کے کاموں میں استعمال کی جائے تو دنیا میں عزت و شرف اور جنت میں جانے کا ذریعہ بنتی ہے، اور اگر برائی کے کاموں میں استعمال کی جائے تو یہی زبان انسان کیلئے ذلت ورسوائی اور جہنم میں جانے کا باعث بن جاتی ہے۔ پیش نظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی ۔حفظہ اللہ ۔ نے اسی زبان کی اہمیت اور اسکی حفاظت کے تعلق سے کتاب وسنت اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں نہایت ہی موثر ووقیع خطاب فرمایا ہے۔ بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    شریعت اسلامیہ نے شوہر بیوی کو آپس میں پیارو محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حکم دیا ہے، لیکن بسا اوقات فریقین کی طرف سے آپس میں ایک دوسرے کی حق تلفی ،یا کوتاہی حقوق ، یا ناسمجھی کی بنا پر تعلقات خراب ہوجاتے ہیں اور نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہےِ، اورمسائل طلاق سے جہالت ولاعلمی کی بنا پر شوہر و بیوی بہت سارے خلاف سنت عمل کر بیٹھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی تیرہویں پیشکش میں فاضل مصنف محمد اقبال کیلانی۔ حفظہ اللہ۔ نے سب سے پہلے مثالی شوہر اور بیوی کی صفات بیان کرکے انکے آپسی حقوق کا تذکرہ کیا ہے، اسکے بعد طلاق، خلع، ظہار , ایلاء اور عدت وغیرہ سے متعلق جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔ طلاق کے موضوع پر بہترین کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    PDF

    سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ" میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے "روافض" و" خوارج "کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے (ع۔م).

  • اردو

    PDF

    امام مسجد نبوی فضیلۃ الشیخ حسين بن عبد العزيز آل الشيخ -حفظه الله- نے نئے سال کی آمد پر نہایت ہی موثر وبلیغ جمعہ کا خطبہ دیا جس میں درج ذیل اہم نقاط پر روشنی ڈالی: ۱۔ امت کو محاسبہ نفس کی ضرورت ۲۔ الوداعی سال دنیا سے رخصت کی یاددہانی کا سبب ۳۔ حالات کی اصلاح ودرستی کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ۴۔ اسلام کی طرف سے دفاع کی ضرورت ۵، ماہ محرم اور يوم عاشوراء کی فضیلت

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں حج و عمرہ کے طریقہ کو مرحلہ بہ مرحلہ بیان کرکے زیارت مسجد نبوی کے آداب واحکام کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں ڈاکٹر عبید الرحمن محمد حنیف مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت اور اس میں انجام دئے جانے والے اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ جلال الدین قاسمی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے نہایت ہی آسان وعام فہم اسلوب میں اختصار کے ساتھ پورے قرآن کریم کی تفسیر وتوضیح فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انکی دسیوں علمی، تحقیقی اور گرانقدر کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، زیر تبصرہ کتاب بھی ان کی قرآن مجید سے گہری وابستگی، الفاظ ومعانی اور علوم و معارف قرآنی کے بارے میں ان کے نہایت عمیق مطالعے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کتاب کا موضوع بقول مصنف ‘‘ اردو الفاظ کے تحت قرآن میں مستعمل تمام مترادف الفاظ کا ذیلی فرق پیش کرنا ’’ ہے، عنوانات، اردو زبان کے حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں، مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی اردو لفظ مثلاً ‘‘ سامان ’’ کا عنوان قائم کرنے کے بعد اس کیلئے جتنے الفاط قرآن مجید میں وارد ہوئے ہیں، انہیں پہلے اجمالاً بیان کرتے ہیں، پھر ان میں سے ہر ایک کا قرآن مجید میں جو محل و مقام ہے، اسے ذکر کرتے ہیں اور اس مقام سے مناسبت رکھنے والا معنی واضح کرتے ہیں، پھر آخر میں لب لباب یا خلاصے میں تمام الفاظ کے درمیان ذیلی فروق بیان کرتے ہیں۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے پانچ اہم ضمیموں کا اضافہ کرکے کتاب کی افادیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ وہ پانچ ضمیمے اس طرح ہیں: ۱۔ اسماء معرفہ: اس میں 14 عنوانات کے تحت اسماء معرفہ کو تفصیلاً ذکر کردیا گیا ہے۔ ۲۔ اسماء نکرہ: اس میں 7 عنوانات قائم کرکے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ۳۔ ذوالاضداد 4۔ افعال کے عین کلمہ کی حرکت یا مصدر میں فرق سے معانی میں تبدیلی۔ ۵۔ متفرقات: اس ضمیمے میں جامع اسماء، غلط العام، مشتبہ الفاظ، چند محاورات اور چند مشکل مادوں وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔ مختصر یہ کہ اس کتاب نے اپنی جامعیت کی بنا پر قرآن مجید کی ایک مکمل اور مستند لغت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ قرآنی علوم کے وہ شائقین جو کتاب اللہ کی بے مثل فصاحت وبلاغت اور اسکے اعجاز بیان کی محیًر العقول نزاکتوں اور لطافتوں کے انوار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کرنے کے متمنًی ہوں ان کے لئے یہ کتاب ایک گرانقدر تحفہ ہے۔