- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- توحید اور اس کی قسمیں
- عبادت اور اس کی انواع
- اسلام
- ایمان اور اس کے ارکان
- ایمان کے مسائل
- احسان
- کفر
- نفاق
- شرک اور اس کی خطرناکی
- بدعت، اس کے انواع اور اس کی کچھ مثالیں
- صحابہ و آل بیت
- توسّل
- ولایت و کرامت اولیاء
- جن
- اسلام میں دوستی و دشمنی کے احکام
- اہل سنت و جماعت
- ادیان و مِلل
- فرقے
- اسلام کی طرف منسوب فرقے
- معاصر فکری مذاہب
- فقہ
- عبادات
- معاملات
- قسم و نذر
- خاندان
- دوا و علاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- قضا
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل پر مبنی فقہ
- اقلّیات کے مسائل پر مبنی فقہ
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوی
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- عربی زبان
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- رقائق و مواعظ
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- اسلامی دعوت کی صورت حال
- اردو
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظرویڈیومیں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے معجزہ وکرامت کا معنیٰ ومفہوم،اس کی شرعی حیثیت،معجزہ کی حقیقت،اسکی قسمیں،معجزہ وکرامت میں فرق، اولیاء الرحمن اور اولیاء الشیطان کی صفات، کرامت کے اصول وضوابط اور کشف وکرامت کے نام پر سادہ لوح عوام کے عقیدہ ومال کا سودا کرنے والوں کی حقیقت کو طشت ازبام کیا ہے۔ نہایت ہی مفید ویڈیوہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : برادر عمران مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس ویڈیو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم شخصیت، اللہ کے نزدیک آپ کا مقام ومرتبہ،آپ کی بعثت کی حکمت اور آپ کی روشن تعلیمات کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے جن پر عمل کرکےعالمی امن اور بھائی چارگی قائم ہوسکتی ہے۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سُنّت وبدعت کا مفہوم: موجودہ دورمیں اہل سنت کہلانے والے حضرات سنت کا لبادہ پہن کر معاشرے میں مختلف طرح کی بدعات کو فروغ دے رہے ہیں ،اور جاہل وسادہ لوح مسلمانوں کے عقیدہ سے کھیل رہے ہیں،لیکن حقیقت میں سنت کیا ہے؟ اہل سنت کون لوگ ہیں؟ اورسنت کی اہمیت،اس کے فوائد وثمرات کیا ہیں؟ اسی طرح سنت کی ضد بدعت کی حقیقت کیا ہے؟ بدعت کی شناعتیں کیا ہیں؟ معاشرہ میں بدعات کے رواج پانے کے اسباب کیا ہیں؟اس کا خاتمہ کس طرح ممکن ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : حافظ عبد العظیم عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں مشہورعالم دین وخطیب حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت وفضیلت اوراُن کے اخلاق وکردار کا نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔ بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : حافظ عبد العظیم عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر ویڈیو میں حافظ عبد العظیم عمری مدني ۔حفظہ اللہ۔ نے امام الموحدین ،ابو الانبیاء ،اللہ کےخلیل ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے نمایاں پہلؤوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب حفظہ اللہ نے امام المؤحدین،ابو الانبیاء ،اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے ان گوشوں اور پہلؤوں کا تذکرہ کیا ہے جس نے انہیں امت محمدیہ کے لئے قابل اسوہ ونمونہ بنادیا۔
- اردو مُقرّر : حافظ عبد العظیم عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے قرآن کریم کی فضیلت واہمیت اور امت پر اسکے عظیم حقوق کو اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : حافظ عبد العظیم عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے قرآن کریم کی تلاوت کی فضیلت اوراس کی عظمت شان کا تذکرہ کرکے اس کے احکام کو زندگی میں حرز جاں بنانے کی دعوت دی ہے، اور قرآن سے دست برداری اور اس کے احکام وفرامین سے اعراض کرنے والوں کی دنیا وآخرت میں خطرناک انجام سے آگاہ کیا ہے۔ نہایت ہی مؤثرووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : حافظ عبد العظیم عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے سورہ حجرات کی ابتدائی آیتوں کی روشنی میں سنت کے مقام ومرتبہ، صحابہ کرام کا سنت کی تعظیم اوراس سے لگاؤ وغیرہ کا نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا ہے اور سنت رسول کا استہزاء کرنے والوں، اسے عقل کے ترازو پر تولنے والوں،اس کا انکار کرنے والوں اور اسکے اوامر کی مخالفت کرنے والوں کا سختی سے رد فرمایا ہے اور اسکے خطرناک انجام سے آگاہ کیا ہے۔ نہایت ہی مؤثرووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : عتیق الرحمن سراجی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں مولانا عتیق الرحمن سراجی - حفظہ اللہ - نے آخرت پر ایمان کا مفہوم ، آخرت پر ایمان لانے کی اہمیت و ضرورت اور اس پر ایمان لانے کے فوائد وثمرات کو قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی تفصیل سے بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
‘‘سلسلہ تعارف ارکان ایمان’’ کے آخری رکن میں تقدیر پر ایمان لانے کا مطلب، تقدیر کے مراتب اور اس پر ایمان لانے کے فوائد وثمرات کو شیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی ۔ حفظہ اللہ۔ نے ویڈیو مذکور میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
‘‘سلسلہ تعارف ارکان ایمان’’ کے چوتھے رکن میں رسولوں پر ایمان لانے کا اجمالی وتفصیلی مطلب، رسولوں کی دعوت کا بنیادی مقصد ، رسولوں پر ایمان لانے کے تقاضے ، رسولوں کی خصوصیات اور ان پر ایمان لانے کے ثمرات و فوائد وغیرہ کو شیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی ۔ حفظہ اللہ۔ نے ویڈیو مذکور میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
’’سلسلہ تعارف ارکان ایمان‘‘ کے تیسرے رکن کتابوں پر ایمان کے معنی وطریقہ کو شیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی ۔حفظہ اللہ۔ نے ویڈیو مذکور میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
’’سلسلہ تعارف ارکان ایمان‘‘ کے دوسرے رکن میں فرشتوں پر ایمان لانے کا مطلب اور انکے اعمال وغیرہ کو شیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی ۔حفظہ اللہ۔ نے ویڈیو مذکور میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
’’سلسلہ تعارف ارکان ایمان‘‘ میں سب سے پہلا رکن ایمان باللہ کا معنی ، اسکے عقلی ونقلی دلائل اور اسکے تقاضے وغیرہ کو شیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی ۔حفظہ اللہ۔ نے ویڈیو مذکور میں اختصار کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : سيد طالب الرحمن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس خطبہ میں اس بات پر شدت سے زور دیا گیا ہے کہ ہر معاملات میں صرف اللہ کی تنہا ذات پر اعتماد وبھروسہ کرنا چاہئیے اور صرف اللہ واحد سے مدد ونصرت طلب کرنی چاہیے، اللہ کے در کو چھوڑ کر کسی نبی، پیر، ولی، بزرگ صاحب قبر، درگاہ ، آستانہ ، سیاسی حکمراں اور بادشاہ وغیرہ سے مدد اور دعا نہیں مانگنی چاہیے بلکہ صرف اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
- اردو مُقرّر : ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیو میں شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نےاتباع سنت کا حقیقی مفہوم اوراسکی اہمیت و فضیلت کا تذکرہ کرکے اسکی پیروی کولازم قراردیا ہے اور مذہبی تعصّب اور آباء واجداد کی اندھی تقلید وغیرہ سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ نہایت ہی مؤثر اوروقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں ۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام کا تعارف: اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ ویڈیومذکور میں اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا گیا ہے
- اردو مُقرّر : سیّد توصیف الرحمن راشدی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کیا وسیلہ کے بغیردعا قبول نہیں ہوتی؟: ویڈیو مذکورمیں شیخ سید توصیف الرحمن راشدی –حفظہ اللہ- نےٍ نہایت ہی سختی سے ان لوگوں کی تردید فرمائی ہے جو اللہ سے دعا وپکارکے وقت کسی نبی، فرشتہ، پیر،اور مردہ وغیرہ کا وسیلہ پکڑتے ہیں.اورصرف رب العالمین سے ڈائرکٹ دعا کرنے کو واجب قراردیا ہے. نہایت ہی مؤثربیان ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.