- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- توحید اور اس کی قسمیں
- عبادت اور اس کی انواع
- اسلام
- ایمان اور اس کے ارکان
- ایمان کے مسائل
- احسان
- کفر
- نفاق
- شرک اور اس کی خطرناکی
- بدعت، اس کے انواع اور اس کی کچھ مثالیں
- صحابہ و آل بیت
- توسّل
- ولایت و کرامت اولیاء
- جن
- اسلام میں دوستی و دشمنی کے احکام
- اہل سنت و جماعت
- ادیان و مِلل
- فرقے
- اسلام کی طرف منسوب فرقے
- معاصر فکری مذاہب
- فقہ
- عبادات
- معاملات
- قسم و نذر
- خاندان
- دوا و علاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- قضا
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل پر مبنی فقہ
- اقلّیات کے مسائل پر مبنی فقہ
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوی
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- Major Sins and Prohibitions
- عربی زبان
- دعوت الی اللہ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- رقائق و مواعظ
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- اسلامی دعوت کی صورت حال
- The Importance of Calling to Allah
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- بار بار آنے والے مواقع
- الواقع المعاصر وأحوال المسلمين
- التعليم والمدارس
- میڈیا اور صحافت
- مجلے اور علمی کانفرنسیں
- مواصلات اور انٹرنیٹ
- مسلمانوں کی سائنسی خدمات
- نظامہائے اسلامی
- ویب سائٹ کے مسابقے
- مختلف پروگرام اور ایپس
- لنکس
- ادارہ
- منبری خطبے
- Academic lessons
- The Prophetic Biography
- Introducing Islam to Muslims
- Introducing Islam to non-Muslims
- A Guidance for the Worlds
تمام مادّے
عناصر کی تعداد: 3043
- اردو مُفتی : محمد بن صالح العثيمين
کیا والد کے ذمہ اپنے فقیر اورتنگدست بیٹے کےفریضہ حج کا خرچہ کرنا واجب ہے ، اورکیا بیٹے کے ذمہ اپنے فقیر اورتنگدست والد کے فریضہ حج کا خرچ واجب ہے ؟
- اردو مُفتی : محمد بن صالح العثيمين
کسی مرض کی بنا پرعاجز شخص یا پھر فوت شدہ کی جانب سے حج کرنے والے والے کے لیے حج کا طریقہ کیا ہے ، اورکیا اس کے لیے لازم ہے کہ حج تمتع یا افراد میں کوئي قسم اختیار کرے ؟
- اردو
- اردو
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظہ اللہ – نے تقوی کا حقیقی مفہوم،تقوی کی اہمیت وفضیلت، ، متقی کی پہچان ، تقوی کے ثمرات ونتائج اور تقوی کے تقاضے وغیرہ سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مؤثر وقیع خطاب فرمایا ہے۔
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ذو الحجہ کا پہلا عشرہ یعنی اسکے ابتدائی دس دن سال کے سارے دنوں میں سب سے زیادہ برکت والے دن ہیں، انکا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، ان میں نیکیاں کمانے کے متعدّد مواقع ہیں،ان کی فضیلت کے بہت سے دلائل ہیں، کتابچہ مذکور میں شیخ عبدالهادى عبدالخالق مدنى-حفظہ اللہ-نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کے دلائل، ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کا تذکرہ فرماکر ، اس ماہ سے متعلق پائی جانے والی بعض ضعیف اور موضوع روایات سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔
- اردو مؤلّف : فضل الهي ظهير مراجعہ : سجاد فضل إلهي ظهير مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : حماد فضل الہی مراجعہ : عباد فضل الہی
مسائلِ قُربانی : قربانی خلیل الرحمن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سنت ابراہیمی علیہ السلام کا اہتمام فرماتے اورامت کوبھی اس کا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے تھے۔ زیرمطالعہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے اسی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے متعلقہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں سمجھانے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخرمیں ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے فضائل واعمال کا بھی تذکرہ فرمادیا ہے۔البتہ بعض اختلافی مسائل(مثلاً:میت کی طرف سے قربانی کے مسئلہ) میں مؤلف -حفظہ اللہ- نے دلائل کی بنیاد پر دیگربہت سے علمائے اہل حدیث سے الگ - یعنی- جوازکا موقف اپنایا ہے۔ بہرحال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے اس کتاب کا مطالعہ بہت ہی مفید ہے۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیو میں شیخ عبدالأحد بن عبدالقدوس- حفظہ اللہ- نے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی عظمتِ شان کاعمدہ تذکرہ فرما کر اھل یوروپ کی طرف سے اسلام اور پیغمراسلام کی شان میں گستاخانہ فلم نشر کرنےکی شدت سے مذمّت کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس توہین آمیز عمل کے اسباب کا بھی تذکرہ کیا ھے، اورایسے موقع پر تمام مسلمانوں سے صبروضبط اورتحمّل سے کام لینے کی درخواست کی ھے،اورزیادہ سے زیادہ آپ صلى الله عليه وسلم کی سنت کو زندہ کرنے اور آپ سے سچّی محبت کا اظہار فرمانے کی تاکید کی ہےـ
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ذہنی پریشانی( Depression) سے کیسےنجات پائیں؟: آج کے دور میں انسان جتنی مادّی ترقی کرتا چلا جارہا ہے اتنا ہی طرح طرح کے مسائل میں گھرتا چلا جارہا ہے۔ آج کے دور میں انسان کو پیش آنے والی پریشانیاں یا بیماریوں میں سے ایک اہم ترین بیماری جسے آپ روحانی بیماری کہ سکتے ہیں وہ ہے ڈپریشن۔ توآئیے ہم معلوم کرتے ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے؟ ڈ پریشن کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسکے کیا عوارض ہیں؟ ڈپریشن سے کیسے نجات پایا جا سکتا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں ـ
- اردو مؤلّف : ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی مراجعہ : عبد السلام بن محمد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : حافظ عمران ایوب لاہوری مراجعہ : اشتياق احمد
احكام ومسائل كتاب وسنت کی روشنی میں: زیر مطالعہ كتاب قرآن وسنت کی روشن دلائل سے مزیّن،روزمرّہ زندگی کے مسائل سے متعلق اہم فتاوے پر مشتمل ہے جسےمشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نے ترتیب دیا ہے،اس کتاب کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیومیں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی شان میں مضحکہ خیزکارٹون اور فیلم بنانے والوں کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم شہوت پرست اور دہشت گرد نہ تھے،بلکہ آ پ صلى الله عليه وسلم سراپا رحمت کے مجسّم تھےـ آپ کی رحمت صرف انسانوں اور دوستوں کے ساتھ خاص نہ تھی بلکہ دشمنوں اورحیوانوں کے ساتھ بھی عام تھی ـ
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قارئین کرام! ادب وہ قیمتی جوہر اور گراں مایہ گوہرہے جو انسان کو اخلاق حمیدہ کے اپنانے اور اعمال قبیحہ کے ترک کرنے پرآمادہ کرتا ہےـ ادب ہی وہ ظاہری دلیل ہے جس کے ذریعہ انسان کی عقلمندی وہوشیاری کا فیصلہ کیا جاتا ہےـ ادب آدمی کو معنوی حسن وجمال عطا کرتا اور اخلاقی زیب وزینت سے مزیّن کرتا ہےـ دیگر علوم کی بہ نسبت حقوق وآداب کے علم کی اہمیت وضرورت بہت زیادہ ہے؛ کیونکہ اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے ساتھ کیسا معاملہ کرے اوراپنے والدین کے ساتھ کیا طرزعمل اختیار کرے، نیزدیگرصغیروکبیر کے ساتھ کیا رویّہ اپنائے؟ تمام آداب سب کے حقوق جان کر ہی انجام ديئے جاسکتے ہیں ـ اسلام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے کہ ایسا اہم علمی باب بیان سے تشنہ نہ رہے، چنانچہ کتاب وسنت میں حقوق وآداب کی بڑی تفصیل آئی ہے، اورعلمائے کرام نے اس موضوع پرمستقل تصنیفات کی ہیں ـ زیرنظرتالیف بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں ـ فاضل مصنّف ـ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب اور نئے طرزواندازسے تقریباً جملہ اسلامی حقوق وآداب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہےـ
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
استخارہ کے سلسلہ میں لوگوں کے مابین کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جسکا بنیادی سبب شریعت سے لاعلمی وناواقفیت، اورضمیرفروش علماؤں کا سادہ لوح عوام کے مابین استخارہ کے غیرشرعى طریقہ کو رواج دینا ہے. چنانچہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فاضل مصنف نے زیرنظررسالہ میں استخارہ کا شرعی مفہوم وطریقہ بیان کرکے اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط تصورات اورضعیف وباطل روایات سے پردہ اٹھایا ہے. استخارہ کے موضوع پرنہایت ہی مفيد پیشکش ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.
- اردو مؤلّف : محمد بن عيسى الترمذي ترجمہ : منیر احمد وقار ترجمہ : عبد الصمد ریالوى مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
خصائل محمدى اردو شرح شمائل ترمذی: انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرصلى اللہ علیہ وسلم نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتب احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے- زیر نظر کتاب "شمائل ترمذی" بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسمیں امام ترمذی رحمہ اللہ نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول صلى الله عليه وسلم كے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات کو احادیث کی روشنى میں جمع کردیا ہے- کتاب پڑھنے والا کبھی مسکراتا اورہنستا ہے تو کبھی روتا اورسسکیاں بھرتا ہے- سیّد کائنات صلى اللہ علیہ وسلم کے رخ زیبا کا بیان پڑھتا ہے تو دل کی کلى کھل جاتی ہے اور جب گزر اوقات پر نظر جاتى ہے تو بے اختیار آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں- خدمت حدیث رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق ومحبت کے جذبے کے تحت شمائل ترمذی کا ترجمہ، تخریج اور فوائد قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے. مترجمین وشارحین جناب علامہ منیراحمد وقار اور مولانا عبدالصمد ریالوى صاحب اورجناب نصیرکاشف صاحب کو اللہ جزائے خیردے، جنہوں نے اپنا اپنا کام بڑی محنت ولگن سے سرانجام دیا- یاد رہے کہ احادیث کی تحقیق ودراسہ میں علمائے متقدمین اورمحدث عصر ناصرالدین البانىؒ کے منہج کو مدّ نظررکھا گیا ہے- اللہ تعالى ان کی جملہ دینی مساعى کو بھی قبول فرمائے اورانکے علم وعمل میں خیروبرکت عطا فرمائے آمین!
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کھانا پینا اللہ تبارک وتعالى کی ایک عظیم نعمت ہے، جس پر ہمیں اللہ کا شکریہ اداکرنا ضروری ہے.اوراللہ کی شکرگزارى کا طریقہ يہ ہے کہ کھانے پینے کے معاملہ میں ہم ان آداب کو بجالائیں جسکی تعلیم اسنے اپنے آخرى رسول محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کودی ہے-پیش نظرکتب میں کھانے پینے کے سلسلہ میں دین اسلام کی تعلیم کو نہایت ہی مدلل وآسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
غلو کے کرشمے: اس کتاب کے اندر غلو کے مفہوم ،اسکی تاریخ ،اسکے انتشارکے اسباب اور اس سے بچنے کے وسائل وغیرہ سے متعلق قرآن وسنت کی روشنى میں نہایت ہی عمدہ روشنى ڈالی گئی ہے.
- اردو
زیرنظررسالہ ایسے وقیع مقدمہ پرمشتمل ہے جوقرآن کے فہم اوراسکی تفسیرومعانى کی معرفت میں معین ہے ،اس بارے میں منقول ومعقول ، حق وباطل کی تمییز کرنے والا اور قیل وقال میں فیصلہ کن ، دلیل کی راہ دکھانے والا ہے.یہ اسلئے ہے کہ کتب تفسیر میں رطب ویابس کی بھرمارہے- کھلا ہوا باطل بھی موجود ہے اور روشن حق بھی\”- ترجمہ: مولانا عبدالرزاق صاحب ملیح آبادی مرحوم -تحقیق وتعلیق : محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ
- اردو تحریر : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرپمفلٹ میں کتاب وسنت وعلماء کرام کے اقوال کی روشنی میں روزہ کے بعض مسائل واحکام بیان کئے گئے ہیں. مؤلف:حافظ زبيرعلى زئی.
- اردو مؤلّف : حافظ عمران ايوب لاهورى مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قارئین کرام! طلاق کے سلسلے میں تمام مذاہب افراط وتفریط کے شکا رہیں جبکہ اسلام ایسا معتدل نظام لایا ہے کہ جس میں نہ افراط ہے اورنہ تفریط ،اسلام نے زوجین میں سے ہرایک کواسکا پورا پورا حق دیا ہے ،نہ تودونوں کو طلاق کی کھلی اجازت دی ہے کہ جوجب چاہے کسی چھوٹی سی بات پرہی طلاق دے ڈالے اورنہ ہی طلاق نہ دینے کی کوئی ایسی پابندی ہی لگائی ہے کہ میاں بیوی کی زندگی باہمی اُلفت ومحبت کے بجائے لڑائی جھگڑے اورانتشاروفساد کی صورت اختیارکرگئی ہوتب بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہنے پرمجبورہوں- بلکہ دونوں کویہ درس دیا ہے کہ اگرنباہ کسی حدتک بھی ممکن ہوتوصبرسے کام لیں اورطلاق سے گریزکریں اوربلاوجہ نہ شوہرعورت کوطلاق دے اورنہ ہی عورت طلاق کا مطالبہ کرے کیونکہ یہ بہت بڑاگناہ ہے اوردوسری طرف دونوں کویہ اجازت بھی دی ہے کہ اگردونوں کا اکھٹے گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوجائے اورباہمی نفرت وبغض کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوچکی ہو تو مرد عورت کوطلاق دے کراس سے علیحدگی اختیارکرلے ،اسی طرح عورت کوبھی یہ حق حاصل ہے کہ ایسی صورتحال میں اگرشوہرطلاق نہ دے تواس سے خلع کا مطالبہ کرے اوراگروہ خلع نہ دے توشرعی عدالت کی طرف رجوع کرکے نکاح کوفسخ کرالے- زیرمطالعہ کتاب میں حافظ عمران ایوب لاہوری نے طلاق سے متعلق جملہ مسائل واحکام کے بارے میں کتاب وسنت اوراہل علم کی روشنی میں تفصیلی روشنی ڈالى ہے. اوریہ ثابت کیا ہے کہ اسلام میں طلاق کا عادلانہ نظام بشری تقاضوں ،فطرتِ انسانی اورضروریاتِ زندگی کے عین مطابق ہے- دنیائے عالم کے تمام مذاہب اس حکیمانہ نظام کی مثال پیش کرنے سے قاصرہیں- نہایت ہی مفید وجامع کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.