- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- توحید اور اس کی قسمیں
- عبادت اور اس کی انواع
- اسلام
- ایمان اور اس کے ارکان
- ایمان کے مسائل
- احسان
- کفر
- نفاق
- شرک اور اس کی خطرناکی
- بدعت، اس کے انواع اور اس کی کچھ مثالیں
- صحابہ و آل بیت
- توسّل
- ولایت و کرامت اولیاء
- جن
- اسلام میں دوستی و دشمنی کے احکام
- اہل سنت و جماعت
- ادیان و مِلل
- فرقے
- اسلام کی طرف منسوب فرقے
- معاصر فکری مذاہب
- فقہ
- عبادات
- معاملات
- قسم و نذر
- خاندان
- دوا و علاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- قضا
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل پر مبنی فقہ
- اقلّیات کے مسائل پر مبنی فقہ
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوی
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- عربی زبان
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- رقائق و مواعظ
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- اسلامی دعوت کی صورت حال
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل واجب ہے اور اس کا منکر کا فر ہے
- اردو
- اردو
زیر مطالعہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی عام علامہ ابن بازؒ کی سنّت کے وجوب اوربدعت سے اجتناب کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے۔ اس میں خاص طور سے عید میلاد النبیﷺ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اورپھر اس کو بنیاد بناکر سعودی عرب کے عقیدے اوراس کی قیادت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ بدعات وخرافات کی افزائی کرنے والوں اور اہل سنّت کے درمیان انتشاروافتراق کرنے والوں کا بھرپورعلمی آپریشن کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ لوگوں کی ہدایت فرمائے اورسنّت کو اپنانے اوربدعات سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔ کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
- اردو مؤلّف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر ترجمہ : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں علامہ عبد المحسن العبّاد –حفظہ اللہ- نے حدیث جبریل کی تفصیلی شرح پیش کی ہے جو اسلام ،ایمان اوراحسان پر مشتمل ہے۔اس حدیث کی شان میں امام نووی نے فرمایا ہے:‘‘جان لوکہ اس حدیث میں علوم،آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں بلکہ یہ حدیث اسلام کی اصل ہے جیسا کہ ہم نے قاضی عیاض سے نقل کیا ہے۔’’ [شرح النووى 1/160] اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے حافظ زبیر علی زئی –حفظہ اللہ – نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔
- اردو
رياض الصالحين : ساتویں صدی ہجری کے امام نووی کی ایسی تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔ عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سے اردو میں اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ لیکن عوام ان سے پوری طرح فیض یاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ محدود علم اور غور و فہم کی کم استعداد کی بناء پر بہت سے مقامات ان کے لئے الجھن کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا اس عظیم الشان کتاب میں ترجمے کے ساتھ مختصر تشریح اور فوائد کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ایک تو حدیث کا صحیح مفہوم واضح ہو جائے۔ دوسرے، پیدا ہو سکنے والے اشکالات کا ازالہ ہو جائے اور تیسرے حدیث سے جو اسباق اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ نمایاں اور اجاگر ہو کر سامنے آجائیں۔ چنانچہ ہر حدیث کے بعد فوائد کا اس میں اضافہ ہے اور اسی طرح بہت سے مقامات پر فوائد آیات بھی۔ دوسری امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں تخریج کے عنوان سے ہر حدیث کا مکمل حوالہ نقل کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اکثر احادیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ہیں، اس لیے صحت کے اعتبار سے وہ مستند ترین ہیں۔ تاہم کچھ روایات سنن اربعہ (ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ) اور کچھ مؤطا امام مالک ، مستدرک حاکم اور بیہقی وغیرہ کی بھی ہیں۔ ان میں بعض روایات سنداً ضیف ہیں ۔ اس کتاب میں ایسی روایات کے ضعف کو واضح کر دیا گیا ہے۔ ضعف کے علل و اسباب تو بیان نہیں کئے گئے ہیں تاہم اس کا حکم بیان کر دیا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر اعتماد شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : جمشید عالم عبد السلام سلفی
”ضیائے نبوی“ اربعین نووی کے اردو ترجمہ و شرح پر مشتمل نہایت جامع اور ممتاز و منفرد شرح ہے، جو عوام و خواص، علماء و طلبہ اور واعظین و ائمۂ مساجد سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ اس کتاب کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں : ✿ ہر حدیث کی معنوی و مرکزی مضمون کی مناسبت سے دل کش و معنی خیز اور موزوں عنوان بندی کی گئی ہے۔ ✿ ہر حدیث کی ترقیم و متنِ حدیث نئے صفحہ پر دائیں جانب لکھا گیا ہے اور اردو ترجمہ اس کے بالمقابل بائیں جانب رکھا گیا ہے تاکہ حدیث کے الفاظ کو پڑھنے اور ترجمہ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ ✿ احادیث کے ترجمہ اور شرح کی زبان شستہ و سلیس، بامحاورہ، عام فہم اور واضح ہے نیز طرزِ نگارش بھی شگفتہ و دل آویز اور مؤثر ہے۔ ✿ طلبہ کی آسانی کے لیے بعض احادیث کے مشکل الفاظ کی مختصر تشریح و وضاحت بھی کی گئی ہے۔ ✿ ’’شرح و فوائد“ کے عنوان سے ہر حدیث کی جامع انداز میں شرح کی گئی ہے اور جو مباحث و مسائل مزید تفصیل طلب اور توضیح کے محتاج تھے، انھیں قدرے تفصیل سے مدلل قلم بند کیا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں وارد احادیث کی مختصر تخریج اور غیر صحیحین احادیث پر محدث عصر و فقیہِ دہر علامہ محمد ناصر الدین البانی اور ماہرِ علوم حدیث شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہما اللہ کی تحقیقات و افادات پر اعتماد کرتے ہوئے تصحیح و تحسین کا حکم لگایا گیا ہے۔ ✿ پوری کتاب میں کہیں بھی کسی ضعیف حدیث سے استدلال نہیں کیا گیا ہے بلکہ صرف صحیح اور حسن حدیثوں پر اعتماد کیا گیا ہے۔ ✿ قرآنی آیات سورہ و آیت نمبر کی تعیین کے ساتھ مصحف عثمانی سے ضبط کی گئی ہیں اور ان کا ترجمہ بالغ نظر مترجم و مفسرِ قرآن حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہ اللہ کی معروف تفسیر ’’تفسیر القرآن الکریم“ کے حوالے سے رقم کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی کے تمام راویانِ حدیث کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔ ✿ اربعین نووی میں موجود تمام احادیث کے عربی متن کو کتاب کے آخر میں علاحدہ طور پر یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ انھیں یاد کرنے میں آسانی رہے۔
- اردو
- اردو ترجمہ : سیف الرحمن تیمی
یہ ایک مختصر کتاب ہے جس میں ان وسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہیں محدثین کرام نے سنت نبویہ کی حفاظت کے لیے اختیار فرمایا۔
- اردو مؤلّف : محمود بن احمد بن صالح الدوسری
نوبل نبوی سنت کتاب خدا کی انکشاف کے بعد اس دین کا دوسرا اصول ہے جو نازل ہوا ہے ، اور یہ اس ستون کی حفاظت کرنے والا ستون اور قلعہ بند ہے۔ خدا تعالٰی کے دین کو اس کے ذریعہ بدانتظامیوں اور چالوں سے چھیڑ چھاڑ ، مشرکین کی نقالی ، مہنگے لوگوں کی ترجمانی اور ناشکریوں کی تحریف سے بچایا گیا تھا۔ اور سنت نبوی اہل سنت اور مسلک کے توحید پرست مومنوں کی روحوں میں ایک بلند مقام اور ایک عظیم مقام پر قبضہ کرتی ہے ، اور یہ حیثیت اور وہ حیثیت ہی ہے جس نے اہل سنت کے اہل اسلامیہ - پوری تاریخ میں اسے جمع اور درجہ بندی کرنے اور اس کی صداقت اور کمزوری کی وضاحت کرنے کے لئے اکسایا ، اور اس کے ل sci ، علوم تخلیق کیے گئے تھے جس کے بارے میں پہلے کسی نے نہیں سنا تھا۔ دنیاؤں؛ جیسا کہ سلسلہ بندی کا علوم ، کلاسز ، مرد ، زخم اور ترمیم ، اور دوسرے سنت علوم جس نے پوری دنیا کو حیران کردیا ، کیوں کہ پوری تاریخ میں قوموں کی کوئی بھی قوم موجود نہیں تھی - جو اپنے پیغمبر کی سنت کو اس قابل بناسکتی تھی جیسے مسلمان نے سنت نبوی کے ساتھ کیا ، اللہ تبارک وتعالی اسے سلامت رکھے۔ یہ خیال کرتے ہوئے کہ یہ خدا کی طرف سے نزول قرآن کی طرح وحی ہے ، خدا نے اپنے نبی of کے ارشادات کے ذریعہ اس کے معاملات کی تعظیم ، اس کی تقدیر کا احترام اور اس کی حیثیت کو بلند کیا ، خدا اسے رحمت فرمائے اور سلامتی عطا کرے۔ اور سنت نبوی میں عظمت کے سارے اجزاء موجود تھے ، جو اس کو قابل بیان کرنے کے اہل ہیں ، لہذا یہ کتاب اور وہ کوشش ہے کہ مجھے امید ہے کہ خداتعالیٰ قبول فرمائے گا اور ترقی کرے گا ، اور مجھے امید ہے کہ میں نے اس پر اور اس کے محو خیالات پر اس کا حق پورا کردیا ہے ، کیونکہ اس کی عظمت کو متعدد جلدوں کے ذریعے ظاہر اور پورا نہیں کیا جاسکتا۔ ، تو جنون کی کوشش اور اس کے کام سے رک جاؤ جس کو اپنے پروردگار کی مغفرت اور سخاوت کا فقدان ہے ؟!
- اردو ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی
چالیس حدیثیں برائے اطفال : زیر نظر کتاب نبی کریمﷺ کی چالیس احادیث پر مشتمل ایک حسین مجموعہ ہے، جسے عالمِ عرب کے ایک نامور عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد بن سلیمان المھنا حفظہ اللہ نے مختصر شرح کے ساتھ مدوّن کیا ہے۔ دراصل فاضل مؤلف حفظہ اللہ نے یہ کتاب بچوں کے لیے ترتیب دیا ہے تاکہ ہمارے بچے احادیث کی اہمیت کو سمجھیں اور نبی کریم ﷺ کی ان جامع احادیث کو یاد کر سکیں اور پھر ان میں موجود تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاضل مؤلف نے خود ہی حدیث کی شرح نہایت اختصار کے ساتھ پیش کی ہے تا کہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی رہے، اور وہ ان احادیث کے مفہوم کو اچھی طرح ذہن نشین کرسکیں۔کہنے کو یہ کتاب بچوں کے لیے ہے، مگر سبھی عمر کے لوگوں کے لیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہر شخص کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
یہ نوے حدیثیں ہیں جو مختلف حدیثوں کی کتابوں سے چنی گئیں ہیں، اور ساتھ ہی روایت کرنے والے صحابیوں کا تعارف نیز حدیث کے فوائد ومسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرکتاب میں سنت کی اہمیت وفضیلت اس کی شرعی حیثیت ،اسکی احتجاجی حیثیت اورصحابہ وتابعین وائمہ کرام کی نظرمیں سنت کی اہیمت وغیرہ کو بیان کرکے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی دعوت دی گئی ہے اوراس کی ضد بدعت سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے،
- اردو مؤلّف : محمد مرتضیٰ بن عائش محمد ترجمہ : ذاكر حسين بن وراثة الله مراجعہ : محمد فرقان سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
عقیدت، شریعت اور اخلاقیات سے متعلق چیدہ و چنیدہ حدیثوں کا مجموعہ.
- اردو مؤلّف : محمد رئيس احمد ندوى مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : مقتدى حسن بن محمد ياسين ازہری
زیرنظر کتاب میں علامہ محمد رئیس احمد ندوی –رحمة الله عليہ– نے حلقہ دیوبند سے شرح صحیح بخاری کے نام پر شائع ہونے والی ضخیم کتاب "أنوارالباري" کی ظلمات کا پردہ چاک کیا ہے جسمیں صحیح بخاری اور اسکے جلیل القدرمؤلف امام بخاری کو ہدفِ تنقید بنایا گیا ہے.اوراہل حدیث ومسلک اہل حدیث پر ردوقدح سے کام لے کراہل الرائی ومذہب اہل الرائی والتقلید کی مدح وتائیید کی گئی ہے.اور اس مقصد میں حصولٍ کامیابی کے لئے مصنف نے "أنوارالباري" کے اندر وہی طریق کاراختیارکیا ہے’ جو تقلید پر ست اہل الرائی کا شیوہ وشعار ہے- یعنی اپنے تقلیدی موقف ونظریہ کی تائید وتصویب اور دوسروں کی تردید وتضعیف کیلئے علمی وتحقیقی حدودو قیود سے آزاد ہوکرمسخ اور رد حقائق! مسخ اور رد حقائق کی کسی بھی مہم وتحریک کو کامیاب بنانے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’ مصنف انوارالباری نےانکا استعمال پوری آزادى’ مستعدى اور حوصلہ مندى سے کیا ہے- اپنی اس مہم میں مصنف انوارالباری نے اپنے ہم مزاج اہل قلم کے تیارکردہ قدیم وجدید مواد اورلٹریچرسے مدد لیا ہے’مگر اس سلسلے میں انھیں سب سے زیادہ مدد موجودہ صدى میں مسخ حقائق کے لئے چلائی گئی تحریک کے روح رواں علامہ زاہد کوثری اور انکے اثرسے پیدا شدہ کوثری گروپ کی تحریروں سے ملی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو
"شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو
- اردو مؤلّف : عبد اللہ بن صالح الفوزان ترجمہ : ممتاز عالم نسيم أحمد
یہ شیخ عبداللہ صالح فوزان حفظہ اللہ کی کتاب مختصر احادیث صیام احکام و آداب کے اردو ترجمے کا دوسرا اور تصحیح شدہ ایڈیشن ہے۔
- اردو مؤلّف : ضیاء الدین اصلاحی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
تذکرۃ المحدّثین: آسمانِ علم کے آفتابوں،ماہتابوں،روشن ستاروں اورگُلستانِ حدیث کے مہکتے گُلابوں کا رُوح پَرور دِلآویز اورایمان افروز تحقیقی تذکرہ۔ یہ کتاب تین حصّے پر مشتمل ہے: حصّہ اوّل میں دوسری صدی کے آخرسے لے کرچوتھی صدی ہجری کے اوائل تک کے اکثرمشہوراورصاحبِ تصنیف محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویز وروح پَرورتفصیل بیان کی گئی ہے ۔ حصّہ دوم میں چوتھی صدی ہجری کے نصف آخر سےآٹھویں صدی ہجری تک کےاکثرمشہوراورصاحب تصنیف محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویزوروح پَرور تفصیل ہے۔ حصّہ سوم میں چھٹّی صدی ہجری سے لے کرخانوادہ شیخ عبد الحق محدّث دہلوی تک کے ممتاز اورصاحب تصانیف ہندوستانی محدثین کرام کے حالات وسوانح اوران کی علمی وحدیثی خدمات کی دلآویزوروح پَرورتفصیل ہے۔ یہ کتاب ہراسلامی لائبریری، ہرمدرسہ وتعلیمی ادارہ کی اوّلین اوربنیادی ضرورت ثابت ہوگی۔ حدیثِ رسول اورعلم حدیث سے شغف ودلچسپی رکھنے والے متلاشیان علم کے لئے یہ ایک گرانقدرتحفہ اورمینارہ نورثابت ہوگی۔ تالیف:جناب مولانا ضیاء الدین اصلاحی، تقریظ: شیخ ابوالحسن مبشّراحمد ربّانی تقدیم: جناب مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی ناشر: دارالبلاغ ،لاہور،پاکستانَ۔
- اردو مؤلّف : جلال الدین قاسمی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرمطالعہ کتاب میں شیخ جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں اورشبہات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ تقدیم :مولانا ارشد کمال تعلیق ونظرثانی: ڈاکٹرحافظ محمد شہبازحسن، ناشر:مکتبہ افکار اسلامی نوٹ:اس کتاب کا نام پہلے’’حجّیت حدیث درردّ موقف انکارحدیث‘‘ تھا لیکن مولف کی اجازت سے’’منکرین حدیث کی مغالطہ انگیزیوں کے علمی جوابات‘‘ رکھ دیا گیا۔