علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 259

  • اردو

    PDF

    یہ نہیں ہے شرک تو پھر شرک کس کا نام ہے؟: اس کتاب میں بشریت انبیاء، حیات النبیﷺ، علم غیب، سماع موتیٰ، ندائے غیراللہ، مشرکین کے معبود، اور ان کے شرک کی حقیقت وغیرہ جیسے عقائد اور مسائل پر دوٹوک اور فیصلہ کن گفتگو کرتے ہوئے بریلوی دلائل کا جواب دیا گیا ہے۔تالیف:محمد اشفاق حسین حیدرآبادی، ناشر:ادارہ دعوۃ الاسلام،مئوناتھ بھنجن،یوپی،انڈیا۔

  • اردو

    PDF

    وہابی تحریک : امام محمد بن عبد الوہابؒ اور آپ کی تحریک احیاء وتجدید دین کے ناقدین میں سے زمانہ حال کے ایک مصری بزرگ جناب ڈاکٹر محمد بہی بھی ہیں، جنہوں نے اپنی کتاب’’ الفکر الاسلامی في تطوره‘‘ میں فکر اسلامی کے تدریجی ارتقاء ،حرکت وجمود اور مختلف ادوار کے عروج وزوال کو موضوعِ سخن بنایا ہے اور اس کتاب کی چوتھی فصل میں وہابی تحریک سے متعلق بحث کی ہے، لیکن افسوس کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے تمام علم وفضل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نہایت کچی،سطحی اور سنی سنائی باتوں پر انحصار کرتے ہوئے اس مقدّس تحریک کے خلاف خوب زورِقلم صرف کیا ہے اور بے بنیاد الزام عائد کئے ہیں،اللہ تعالیٰ جزائے خیردے ڈاکٹر محمد خلیل ہراس کو،جنہوں نے ڈاکٹر محمد بہی کے جواب میں (الحركة الوهابية) کے نام سے ایک نہایت خوبصورت اور عمدہ کتاب تصنیف فرمائی اور نہایت متین اور شُستہ انداز میں ڈاکٹرمحمد بہی کے ایک ایک اعتراض کا جواب دیا اور ایک ایک غلط فہمی کا ازالہ کیا۔ کتاب کی ثقاہت اور متانت کے لئے شاید یہ عرض کردینا کافی ہو کہ اسے اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے زیور طباعت سے آراستہ کرایا ہے۔

  • اردو

    PDF

    مختصر بیان: صحابہ کرام اور اُمّہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مُحبّت اوراُن کا دِفاع ضروری کیوں؟: زیرنظر کتابچہ میں قرآن وسنت اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں ان اسباب ووجوہات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کی وجہ سے صحابہ کرام اور امہات المومنین رضوا ن اللہ علیہم اجمعین سے محبت اوران کا دفاع ضروری ہے،حُبّ صحابہ اور ان کی دفاع کے موضوع پر نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور مستفید ہوں۔

  • اردو

    PDF

    صوفیت کی ابتدا و ارتقاء: زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر طارق عبدالحلیم اور ڈاکٹر محمد العبدہ کی عربی کتاب " الصوفية نشأتها وتطورها " کا اردو ترجمہ ہے جسے مدثر احمد لودہی حفظہ اللہ نے سر انجام دیا ہے ۔اس کتاب میں صوفیت ،صوفیائے کرام ،ان کی عبادات وفضائل اور صوفیت کی آڑ میں توحید و رسالت اور کتاب وسنت کی پامالی کا سرسری جائزہ ہے. فاضل مصنف نے صوفیت کے ارتقائی مراحل کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے ، اسلامی معاشرے میں طبقہ عباد وزہاد کے ظہور سے متعلق ایک تمہید ہے، پھر پہلا مرحلہ ان ابتدائی صوفیاء کے بارے میں ہے جن کے متعلق کہنا چاہئے کہ یہیں سے تفرق شروع ہوا ،اس کے بعد اس فرقے کی مستقل اصطلاحات کا مرحلہ ہے اور پھر آخری مرحلہ عقیدہ وحدت الوجود کی ابتداء اور صوفیت میں جو کہ پہلے ہی تنگ یونانی فلسفے سے گڈ مڈ تھی اس کے داخل کئے جانے سے متعلق ہے۔

  • اردو

    PDF

    جنّت کا بیان: زیر نظر کتاب میں جنت اور اس کی نعمتوں کا تفصیلی طور پر تذکر ہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں اہل بدعت نے دین کے نام پر بے شمار بدعات ایجاد کرلی ہیں اور نصوص شریعت کو غلط معانی پہنا کر اپنی ایجاد کردہ باتوں کو پھیلا رہے ہیں۔ اس مختصر سے مضمون میں ان کی بدعات میں سے عید میلاد کی بدعت کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے بدعت کا لغوی وشرعی مفہوم بیان کیا گیا ہے پھر عید میلاد کی تاریخ اور اسکے جواز میں پیش کردہ احادیث کا علمی رد ّ پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں اسلامی عقیدہ اور عبادت سے متعلق اہم مسائل کو ابن باز، ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دیگر چیدہ عظیم اسلامی اسکالرز کے اقوال کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات کے بارے میں لوگوں کے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں ،بعض کا کہنا ہے کہ اللہ ہمارے دل میں ہے، بعض کا کہنا کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، تو بعض کا کچھ اور کہنا ہے لیکن دراصل اللہ کہاں ہے؟ کیا وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ہرجگہ موجود ہے یا وہ ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہے جو علم کے اعتبار سے ساری چیزوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے ؟ کتاب مذکور میں ڈاکٹرعادل سہیل ظفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے کتاب وسنت کی روشن دلیلوں اور سلف صالحین وائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں اللہ کا ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہونے کو ثابت کیا ہے اور اس سے مئعلق باطل اعتقادات ونظریات کی تردید فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    حُکمراں صحابہ رضی اللہ عنہم: پیش نظر کتاب میں شیخ محمود احمد غضنفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے اکیس ایسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شاندار تذکرہ کیا ہے ، جنہوں نے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہو کر امت مسلمہ کی گراں قدر خدمات سَر انجام دیں۔ جن کی طرزِ حُکمرانی سے انسانی معاشرے میں آسودہ حالی کی بہار پیدا ہوئی ۔ جنہوں نے اقوام عالم میں حکومت کو عبادت کے روپ میں متعارف کرایا۔ جن کا مقصدِ حیات اللہ تعالی کے دین کو روئے زمین پر سرفراز وسر بلند کرنا تھا۔ ان مثالی حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیاں اور میدان سیاست میں ان کے حیرت انگیز کارنامے ہر دور کے مسلم حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ان قدسی نفوس سربراہان مملکت اسلامیہ کے نقشِ قدم پر چل کر موجودہ مسلم حکمراں سرفرازی وسربلندی کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب خلفائے راشدین (ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی بن ابی طالب رضوان اللہ علیہم اجمعین ) کی سوانح عمری ، خلافت وفتوحات اور شاندار کارنا موں پر مشتمل ہے۔

  • اردو

    PDF

  • اردو

    PDF

    کتاب الوسیلہ لابن تیمیہ: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا اسم گرامی محتاج تعارف نہیں ۔ساتویں صدی ہجری میں جب کہ ہر طرف شرک و بدعت ،تصوف و فلسفہ اور الحاد ولادینیت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے،جناب امام نے توحید رسالت اور آخرت پر ایمان و یقین کی قندیلیں روشن کیں او ر شرک و بدعت کے خلاف عَلَمِ جہاد بلند کیا۔امام صاحب کے زمانہ میں ایک گمراہ کن عقیدہ یہ بھی فروغ پارہا تھا کہ اللہ تعالی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی بزرگ کے وسیلہ کی ضرورت ہے ۔جس طرح ایک عام شہری کسی درمیانی واسطہ کے بغیر براہ راست بادشاہ وقت تک نہیں پہنچ سکتا،اسی طرح اللہ عزوجل کا تقرب بھی کسی توسط کے بغیر ممکن نہیں ۔ظاہر ہے کہ یہ نظریہ قرآن وحدیث سے کسی طرح میل نہیں کھاتا لہذا امام صاحب نے اس کی پرزور تردید کی اور شرعی دلائل کی روشنی میں وسیلہ کے جائز و ناجائز پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی ۔موجودہ زمانے میں بھی یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اہل بدعت وسیلہ کے غلط تصور کو معاشرے میں پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں ۔لہذا ہر متبع سنت کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ حقیقت حال سے آگاہ ہو سکے اور شکوک و شبہات سے خود بھی بچ سکے اور دوسروں کو بھی بچا سکے-

  • اردو

    PDF

    بے شک شریعت کے ماموربہ تمام اعمال میں نیت اورقصد الہی کا پایا جانا ضروری ہے، اگر عمل میں خلوص وللہیت پائی جائے گی تو وہ رب کے یہاں مقبول ہوگا،ورنہ وہ ضائع وبرباد ہو جائے گا۔ ؛کیونکہ نیت عمل کی روح اور مغز ہےِ،اورعمل کی درستگی نیت کی اصلاح و درستگی پر منحصر ہے۔ امام ابن قیّم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"... عبادات سب نیّت پرہی موقوف ہیں۔کوئی فعل بغیر نیّت وقصد کے معتبرہوتا ہی نہیں،مثلاً کوئی شخص پانی کے تالاب یاکنویں میں اترا لیکن واجب غسل ادا کرنے کی نیّت سے نہیں اترا یا غسل خانہ میں گیا لیکن صرف مَیل دور کرنے کی غرض سے گیا ہے یا تیرنے اور ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے پانی میں اترا ہے تو نہ غسل ادا ہو گا نہ ثواب حاصل ہوگا،اور نہ عبادت میں یہ غسل داخل ہوگا کیونکہ اسکا قصد و نیّت یہ نہیں ،اس لئے اسے یہ حاصل نہ ہوگا۔ اورہرشخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نیت کرے ۔ اگر کسی شخص نے دن بھر کچھ بھی نہ کھایا پیا لیکن بطورعادت کے یا بسبب کسی مشغولیت کے توظاہر ہے کہ اس کا روزہ نہ ہوگا،نہ اسے روزے کا ثواب ملے گا،کیونکہ اسکی نیّت نہیں، اگرکسی شخص کی کوئی چیزبیت اللہ میں گرپڑے اور اسے ڈھونڈتے ہوئے بیت اللہ شریف کے سات چکرلگاچکا تو اسے طواف کا ثواب ہرگزنہیں مل سکتا۔ اگر کسی فقیرکوہِبہ یا ہدیئے کی نیّت سے کوئی رقم دی توظاہر ہے کہ وہ زکاۃ میں شمار نہ کی جائے گی۔ اگرمسجد میں ہی بیٹھا رہا لیکن بہ نیّت اعتکاف نہیں بیٹھا توظاہرہے کہ اعتکاف نہ ہوگا۔ پھر جیسے کہ یہ چیزجائزہونے اور حکم برداری میں معتبر ہے ثواب وعذاب میں بھی اسکا پورا اعتبار رکھا گیا ہے،... پس یاد رکھوکہ نیّت روح عمل ہے ،نیت لبؔ ولباب عمل ہے ،نیّت ہی عمل کی جڑہے،عمل وقول نیت کے تابع ہیں۔ اس کی صحت سے صحت ہے اور اس کے فساد سے فساد ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث جس میں صرف دو کلمے ہیں۔ اس معاملہ میں ہر طرح اور ہر وجہ سے بالکل کافی شافی ہے۔ ہمیں کہنے دیجئے کہ جملہ علوم کے خزانے ان دو جملوں میں مخفی ہیں۔ فرماتے ہیں :"کہ تمام اعمال كا دارومدارنیتوں پرہیں،اورہرشخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نیت کرے"۔ پہلے جملے میں تو بیان ہے کہ عمل نیّت کے ساتھ ہی واقع ہوتا ہے، کوئی عمل بلا نیّت ہوتا ہی نہیں۔ پھر دوسرے جملے میں بیان ہے کہ عامل کے لئے اس کے عمل سے وہی ہوتا ہے جو اس کی نیّت میں ہو۔ پس یہ فرمانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم تمام عبادات ،تمام معاملات،تمام قسمیں،تمام نذریں،تمام لین دین اورکل افعال کوشامل ہے"۔(اعلام الموقعین ، جلد دوم ،ص:۱۳۳) ۔ لہذا معلوم ہوا کہ تمام عبادات کی درستگی کیلئے نیت کا پا یا جانا ضروری ہے، اور نیت ہی کی بنیاد پر ان پر ثواب حاصل ہوسکتا ہے۔ پیش نظر کتاب ‘‘عبادات میں نیت کا اثر’’میں ریاض احمد محمد مستقیم ۔ حفظہ اللہ۔ نے کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں نیت کی اہمیت وفضیلت اور عبادات وغیرہ میں نیت کے اثرات کا عمدہ تذکرہ فرمایا ہے۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اردو زبان میں نیت کے موضوع پرمستقل پہلی تصنیف ہے جسے قدیم وجدید مستند علمی مصادرومآخذ سے ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    بعض غفلت شعار لوگوں کی نیک نیتى کی بنا پر یا دین میں بگاڑپیدا کرنے کا ارادہ رکھنے والے بعض مفسدہ پردازلوگوں کے سبب زمانہ قدیم سے مسلمانوں میں بدعات کی ایجاد اوران پرعمل کا سلسلہ جاری ہے-ان گمراہ کن بدعتوں کی ترویج بعض علمائے سوء اورارباب تصوف کے ذریعہ ہوئی جودنیاوى منافع کےلئے عوام کی قیادت کے شائق ہوتے ہیں، بنابریں یہ لوگ بہت سی بدعات کے داعی بن گئے اوراپنے پرکشش پروپیگنڈوں کے ذریعہ بدعات کی اشاعت کرتے رہے-کبھی یہ لوگ بدعتوں کو ذکراللہ اور فنا فی اللہ سے تعبیرکرتے ہیں،كبھی انہیں حبّ نبوى کا لبادہ پہنادیتے ہیں، کبھی ان بدعات کو اولیاء مقربین اورصالحین کی محبت کے سانچے میں ڈھال لیتے ہیں- کبھی سادہ لوح عوام کے سامنے ان بدعتوں پر ایسی خوارق عادات چیزوں کی ملمع کاری کردیتے ہیں جن کی بنیاد فریب وشعبدہ بازی پرہوتی ہے- یا پھرنباتات اورگھاس پھوس نیزجانوروں کے خواص کے علم سے کام لے کرایسی چیزیں تیارکرلیتے ہیں جوجاہل آدمی کی نظرمیں کرامات معلوم ہوتی ہیں- جیسا کہ بعض لوگ آگ کے اثرکو روکنے والے بعض روغن بدن پرمَل کرآگ کے اندرگھس جاتے ہیں یا کسی شیطانى منترکے ذریعہ سانپ پکڑلیتے ہیں یا شیاطین کوتابع بناکران کے خلاف ِعادت کوئی بھی کام آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں یا پھرشیاطین ہی ان سے اس طرح کے کام کراڈالتے ہیں وغیرہ وغیرہ- چنانچہ ان بدعات سے آگاہ کرنے اوران پر قدغن لگانے کیلئے شیخ احمد بن حجرآل بوطامی –رحمہ اللہ –نے "بدعات اورانکا شرعی پوسٹ مارٹم" نامی کتاب تالیف فرمائی-اس کتاب میں حقیقی طور پر موضوع سے متعلقہ تمام مواد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں عقائد و عبادات سے متعلق بہت سی بدعات کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے قواعد کا تذکرہ موجود ہے جو اس موضوع پر بنیادی اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔جہاں اہل بدعات کے شبہات کا ذکر اوران کا مدلل رد موجود ہے وہیں بدعت کی تمام اقسام کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی تشریعی حیثیت کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا خاتمہ مختلف ابواب میں وارد شدہ موضوع احادیث کے مجموعہ پر کیا گیا ہے جس نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    بُرج اور ستارے حقيقت كيا ہے؟: “اسوقت لاالہ الا اللہ کہنے والى قوم میں نجوم پرستى عروج پرہے- "آپکا سٹارکون سا ہے" "ستاروں کی روشنى میں آپکا دن/ ہفتہ کیسے گزرے گا" (zodiac-horoscope) جیسے جملے ہرجگہ سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں- تاریخ پیدائش یا نام کے پہلے حرف سے بارہ برجوں: حمل (Aries)، ثور (Taurus)،جوزا (Gemini)،سرطان (Cancer)، اسد (Leo)،سنبلہ (Virgo)، ميزان (Libra)، عقرب (Scorpio)،قوس (Sagittarius)،جدى (Capricorn)، دلو(Aquarius)، اور حوت (Pisces) كا حقيقت میں كوئي وجود نہیں اورنہ ہی سیارے اورستارے انسانی زندگی یا حالات وواقعات پراثراندازہوتے ہیں- یہ سب کچھ جھوٹ ، فريب اور بت پرستى کی ہی ایک شکل ہے-- اس کتاب میں نجوم پرستى کی تخیلاتى تاریخ کو آسان ترتیب اوربڑی تفصیل سے واضح کیا گیا ہے- اس شرک سے خود بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں”-

  • اردو

    PDF

    پیشِ نظر فتاوى میں عقائد وعبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جواب فراہم کئے گئے ہیں ،جن سے کتاب وسنت اورادلّہ شرعیہ کا موقف نمایاں ہوکرسامنے آجاتا ہے- کتاب کا اسلوب سوال وجواب کے مفید طریق کوپیش کرتا ہے- اس سے پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اورتحقیقی ذوق محسوس کرے گا- عالم اسلام کے ممتازمحقق اورمفتى الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کواللہ تعالى نے علمی رسوخ اورزہد وتقوى کی خوبیوں سے نوازا تھا- انہوں نے فتاوى کی اس مختصرمگرجامع کتاب میں عقائد وعبادات پرعامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام ترامکانى سوالوں کے ادلّہ شرعیہ کی روشنى میں ایسے محکم مدلل اوردلنشیں جوابات مرحمت فرمائے ہیں کہ جن سے قلب ونظرکوطمانیت اورذوق عمل میں یقین کا عنصرشامل ہوجاتا ہے- عقائد وعبادات کے ضمن میں اس کتاب کا گہرا مطالعہ ایک ایمانی حلاوت اوردینی شعورپیدا کرے گا.ترجمہ:مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ.

  • اردو

    PDF

    زير نظر كتابچہ میں کتاب وسنت کی واضح دلائل کی روشنی میں ماہ رجب و ماہ شعبان کی شرعی فضیلت اور اس ماہ میں جہالت ولاعلمی یا تعصب و اندھی تقلید کی بنا پر کی جانے والی بدعات وغیر شرعی امور کا علمی ردّ پیش کیا گیا ہے. بے حد مفید کتابچہ ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں مولانا محمد نافع –رحمہ اللہ- نے خلیفہ سوم عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اقربا پروری سے متعلق سبائیت کے ناپاک سازش وجھوٹے اتہامات سے پردہ اٹھا کر صدیق اکبر’فاروق اعظم’اورسیدنا عثمان غنی ’تینوں خلفاء کے ساتھ على اور اولاد على رضی اللہ عنہم کے حسن سلوک’باہمى تعاون’خانگی مراسم’نسبی تعلقات اور امورخلافت میں بھرپوراعانت کوکم وبیش دوسوسے زائد قدیم وجدید کتب کے حوالہ جات سے روزِ روشن کی طرح واضح کیا ہے. یہ کہنا بے جا نہیں کہ اس موضوع پر اس دور میں یہ پہلی مدلل تحقیقی کتا ب ہے جو سادہ’رواں اور عام فہم اردوزبان میں لکھی گئی ہے. اتحاد بین المسلمین اوراتحادِعالم اسلام کے ضمن میں اس کتاب کو اس لحاظ سے اساسی اور بنیادی حیثیت حاصل ہے کہ موصوف نے مخالفین اسلام کے تفرقہ اندازی کی اصل بنیادوں کی نشاندہی کرکے اِس سازش کے تاروپَود بکھیردئے ہیں. کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ اطمینان قلبی حاصل ہوگا کہ تمام صحابہ کرام ’اہل بیت عظام سمیت باہمی شیروشکرتھے. ان میں اختلاف کا شائبہ تک نہ تھا-وہیں یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ اسلام کی صداقت وحقانیت ’عالمگیرحیثیت اورغلبہ کے سامنے باطل کبھی ٹہرنہیں سکا.اورجب بھی اسے ضعف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.اسکے لئے افتراق وتشتت ہی کا حربہ استعمال میں لایا گیا.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب مندرجہ ذیل اہم عناصرپرمشتمل ہے: 1-علماء حنفیہ کے نزدیک شرک کی تعریف واقسام 2-شرک کے وسائل جن سے علمائے حنفیہ نے توحید کے پہلو کی حفاظت کیلئے ڈرایا ہے. 3-شرک کے کچھ نمونے جن سے علمائے حنفیہ نے ڈرایا ہے 4-شرک کے مظاہراوراسکی مختلف شکلیں 5-اہل جاہلیت کے شرک کی حقیقت اوران کی گمراہی.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں اسلام کے پانچ ارکان کی نہایت ہی عمدہ وآسان اسلوب میں تشریح وتوضیح کی گئی ہے اس کتاب کا مطالعہ عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے.