علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

فقہ

عناصر کی تعداد: 205

  • اردو

    PDF

    اے میری بہن! یہ صفحات چند نصیحتوں کا ایک مجموعہ ہے جو آپ کیلئے پیش کیا گیا ہے-جووقت گزرچکا ہے اس پرنادم ہوتے ہوئے آئندہ زندگی کو ان پر عمل کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے- اللہ کے حکم سے زندگی شقاوت سے راحت میں،بد بختى سے خوشی مین تبدیل ہوجائے گی بلکہ آپ اپنی زندگی کا مزہ ہی پہلے سے مختلف پائیں گی-یہ چند ارشادات صرف اصلاح اور طلب اجرکیلئے تحریرکئے گئے ہیں،اور اسکے ساتھ ہی نصیحتوں کے پھول آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اللہ تعالى ان پرعمل کی توفیق سے نوازے-آمین.

  • اردو

    PDF

    محترم قارئین! کیا آپ اپنی زندگی میں حزن وملال ، اضطراب وتنگی اور کثرت مشاکل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دوچار ہیں جسکا آپ کو علاج نہیں مل رہا ہے؟ کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات ومعاصى سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیّرات محسوس کرتے ہیں جسکا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟ کیا آپ ایمان واخلاق کے اعلى مرتبہ پر پہونچنے کے خواہشمند ہیں؟اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات انشاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے.

  • اردو

    PDF

    رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی کی طرف سے حج وعمرہ کے بیان میں چند ہدایات اور تنبیہات لوگوں کے سامنے پیش کیا جارہا ہے تاکہ اللہ کے با حرمت گھر کی زیارت کرنے والے حجاج ومعتمرین کیلئے مینارراہ بن سکے جس سے وہ اپنی عبادات کو صحیح طریقے پر کتاب وسنت کے مطابق ادا کرسکیں اور ایک مسلمان اپنے دین کے متعلق واضح معلومات کی روشنی میں ہراس چیز سے دور رہ سکے جوعبادت کو فاسد کرسکتی یا اس میں نقص کا سبب بن سکتی ہے-

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں قرآن وصحیح احادیث کی روشنی میں طہارت کے تمام احکام ومسائل کو یکجا کردیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں نفل نماز کے مفہوم, فضائل, انواع واقسام اور آداب کو ذکر کیا گیا ہے اپنے موضوع پر بہت ہی نادر وجامع تصنیف ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    مناسك حج وعمره (كتاب وسنت كی روشنی میں): پیش نظر کتاب محدث عصر علامہ البانی -رحمہ اللہ-کی حج کےموضوع پر لکھی گئی جامع ترین کتاب ’’ صفۃ حجۃ النبی ﷺ منذ خروجہ من المدینۃ الیٰ رجوعہ‘‘ کا اختصارہے جس میں کتاب وسنت صحیحہ کی روشنی میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حج وعمرہ کے طریقہ کو حدیث جابررضی اللہ عنہ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے،نیزحجاج کرام سے صادرہونے والی بعض غلطیوں اورخلاف ورزیوں کی بھی نشاندھی کردی گئی ہے، نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ (ترجمہ:ڈاکٹرعبد الرحمن یوسف)۔

  • اردو

    PDF

    زيرنظر رسالہ میں کتاب وسنت کی روشنی میں وضوء, غسل اور نمازکے مختصر مسائل واحکام بیان کئے گئے ہیں. نہا یت ہی مفید رسالہ ہے ضرور استفادہ کریں.

  • اردو

    PDF

    اس کتابچہ میں مختصر انداز میں حج وعمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت سے متعلق اہم وضروری باتیں پیش کی گئی ہیں, نیز حج,عمرہ وزیارت کے دوران سرزد ہونے والی غلطیوں پر تنبیہ کی گئی ہے, ساتھ ہی ساتھ حجاج کرام کے لیے اہم ہدایات ونصائح کا گلدستہ بھی ہے, الغرض یہ حج وعمرہ اورزیارت مسجد نبوی کے لیے ایک رہنما اور مختصر گائڈ ہے.

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب روزہ تراویح اور زکوۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل ہے, اس میں آٹھ فصول ہیں جو درج ذیل ہیں: فصل اول: روزہ کے حکم کے بیان میں فصل دوم: روزہ کی حکمتوں اور فوائد کے بیان میں فصل سوم: مسافر اور مریض کے روزے کے بیان میں فصل چہارم: روزے کے مفسدات کے بیان میں فصل پنجم: تراویح کے بیان میں فصل ششم: زکوۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں فصل ہفتم: زکوۃ کے مستحقین کے بیان میں فصل ہشتم: زکوۃ الفطر کے بیان میں نیززکوۃ نکالنے کی کیفیت پر مشتمل ایک ضمیہ بھی شامل کتاب ہے.

  • اردو

    PDF

    قرآن خوانی اور ایصال ثواب: قرآن خوانی اور ایصال ثواب جس میں قرآن وحدیث کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن خوانی ،فاتحہ، تیجہ، چہلم اور برسی وغیرہ بدعات مروّجہ کا ثواب مُردوں کو نہیں پہنچتا۔

  • اردو

    PDF

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار: اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، انسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔ یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ) (نظرثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنیؔ)

  • اردو

    PDF

    موت کا منظر: زیر مطالعہ کتاب خالد بن عبد الرحمن الشائع اور سلطان بن فہد الراشد کی تالیف ’’مشاھد الاحتضار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے، یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں صحابہ کرام، سلف صالحین، حکمرانوں، نافرمانوں اور گنہگاروں کی جاں کنی کے حالات وواقعات کو قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلّل اور واضح طور پرقلمبند کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    "نوجوان ہمیشہ اپنے مال، اپنی صحت ، وقت ان سب چیزوں کابھرپور خیا ل رکھیں ،جسمانی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں،اورخصوصاً اپنے ایمان کی حفاظت کریں، نمازوں کی پابندی کریں والدین کی فرمانبرداری کریں وقت ضائع نہ کریں ،پیسہ کو فضول خرچ نہ کے لیے وہ پیسہ Business کریں تاکہ مستقبل میں آپ کی تعلیم یا Saving کریں بلکہ ہوگی جس کا Saving کام آسکے،یا وہ پیسہ الل کی راہ میں خرچ ہو تو یہ سب سے بڑی بے حساب وکتاب ہے)الل اکبر(۔ "

  • اردو

    MP4

    وضو توڑنے والیں چیزیں

  • اردو

    PDF

    صحیحین میں حج کی احادیث

  • اردو

    PDF

    فقهی مسائل

  • اردو

    PDF

    صيام مسائل

  • اردو

    PDF

    یوم آخرت

  • اردو

    PDF

    روزے سے متعلق صحیحین کی احادیث