علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

فقہ

عناصر کی تعداد: 194

  • اردو

    PDF

    مسجد نبوی شریف کی زیارت اور زائرین کے لیے تنبیہات وہدایات

  • اردو

    PDF

    مؤلف نےاس کتاب میں ان چیزوں کوجمع کیا ہےجن سےعام مسلمانوں کو عقیدہ، احکام ، اخلاق اورمعاملات کے سلسلےمیں ناواقف نہیں رہنا چاہیے۔ مؤلف نے کوشش کی ہے کہ معلومات آسان اسلوب اور عام فہم زبان میں پیش کی جائیں تاکہ عام لوگ آسانی سے سمجھ سکیں، پھر انہوں نے انہیں چھوٹی مجلسوں اورمختصر دروس کے مطابق تقسیم کیا ہے تاکہ ان کا سیکھنا سکھانا آسان ہو۔ امید ہےکہ یہ کتاب مسلمانوں کے ہر طبقہ کےلیے مفید ہوگی۔  مسلمان خاندان وقفہ وقفہ سے ایسی مخصوص نشستیں منعقد کرسکتے ہیں جن میں یہ کتاب اور اس کے علاوہ مفید کتابیں پڑھی جائیں۔  مسجد کے امام نماز کے بعد اپنی مسجد کے نمازیوں کے سامنے اسے پیش کرسکتےہیں۔  دعاۃ الى اللہ اپنے دورس ومحاضرات میں اس کے ذریعہ تذکیر وخطاب کر سکتے ہیں۔  اسکول کے ٹیچرطلباء کےلیے اس میں سےمناسب معلومات منتخب کرکے ان کے سامنے پیش کرسکتےہیں تاکہ انہیں دین کی سمجھ فراہم کرسکیں۔  آڈیو اورویڈیو چینلز اس کی معلومات کواپنے حلقوں میں پیش کرسکتے ہیں۔  مسلم مردو وخواتین انفرادی طور پراسے پڑھ سکتے ہیں اور استفادہ کرسکتے ہیں یا اپنےاقرباء ومحبین کےساتھ مل بیٹھ کراسے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کتاب سے استفادہ کے بہت سارے طریقے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    نماز کے اذکار میں تنوع

  • اردو

    PDF

    میت کی تجہیز وتکفین کے مسائل: یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں میت کی تجہیز وتکفین، نماز جنازہ، تدفین اور تعزیت کے مسائل اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    روزہ کے مسائل: زیر نظر رسالہ روزہ کے احکام ومسائل، شرائط وواجبات، سنن ومستحبات اور ان امور کے بیان پر مشتمل ہے جن سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، نیز اس میں ان امور کی وضاحت بھی ہے جن سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، ساتھ ہی کچھ دیگر ضروری فائدے بھی ذکر کئے گئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    بیماری کی حکمت اور اس کے چند فوائد علاج کے جائز اور محرم طریقے مریض کی عیادت کی فضیلت میت کو غسل دینے، کفنانے اور دفن کرنے کے احکام تعزیت کے احکام

  • اردو

    PDF

    زیر نظرکتاب میں جہاد کی اہمیت وفضیلت،اورجہاد کی شرعی حیثیت اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    پانچ اہم دینی مسائل: پیش نظر کتاب میں مشہور دینی اسکالر حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ نے کتاب وسنّت صحیحہ اورمستند علمائے کرام کے اقوال کی روشنی میں عشرہ ذوالحجہ، عیدین ،قربانی، عقیقہ اور نومولود سےمتعلقہ مسائل کا تحقیقی تذکرہ فرمایا ہے۔نہایت ہی عمدہ تالیف ہے ضرور مطالعہ کریں اور دعائیں دیں۔

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب ’’حج نبوی‘‘ محد ث العصر علّامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی حج کےموضوع پر جامع ترین کتاب ’’ صفۃ حجۃ النبی ﷺ منذ خروجہ من المدینۃ الیٰ رجوعہ‘‘ یا’’حجة النبي صلى الله عليه وسلم كما رواها عنه جابر رضي الله عنه‘‘کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں شیخ البانیؒ نے حدیث جابررضی اللہ عنہ کی روشنی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حجِ مبارک کے احوال کو اس طر ح ترتیب دیا ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ حج کے پورے سفر میں ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ سفرحج کےدوران پیش آنے والے تمام واقعات، آپ کے خطبے، سوالوں کےجوابات، مناسک حج ، دیگر مفید معلومات اور عجیب وغریب نکت اور ظرائف سے شیخ نے اس کتاب کو پُر کشش بنایا اورحسب ِعادت احادیث کی صحت وعدم صحت کے ریمارکس بھی دئیے ہیں۔ اور کتاب کے آخر میں حج کے موقع پرکی جانے والی بدعات وخرافات کی بھی نشاندہی کردی ہے۔ اس اہم کتاب کےترجمہ کی سعادت پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث، مفسر قرآن ،مصنف و مترجم کتب کثیرہ مولانا محمد صادق خلیل رحمہ اللہ نےحاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی تمام دینی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین(م۔ا)

  • اردو

    PDF

    کتاب وسنت کی روشنی میں وضو، غسل اور طہارت کے احکام ومسائل

  • اردو

    PDF

    خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب وسنت : زیر تبصرہ کتاب’’خانہ ساز شریعت اورآئینۂ کتاب وسنت‘‘ محترم مولانا عبد الرؤف ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے ان بدعات کی نشاندہی کی ہے جو بالعموم برصغیر میں پائی جاتی ہیں اور سال کے بارہ مہینوں میں طرح طرح کے ناموں سے ان کویاد کیا جاتا ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ وہ ہر بدعت کے پس منظر پر گفتگو کریں، جن لوگوں نے اس کو ایجاد کیا ہے ان کی تفصیل بیان کریں۔ اور نصوص کتاب وسنت سے اس کاٹکراؤ کیسے ہورہا ہے اور مسلم معاشرے پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کی وضاحت کریں۔ کتاب کے جملہ مباحث انتہائی معلومات افزا ا ور بیش قیمت ہیں ۔اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ مسلمانوں کی دینی زندگی میں بدعات نے کہاں کہاں تباہی مچارکھی ہے تو اس کتاب کے مطالعہ سے اسے مکمل رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین( م۔ا)

  • اردو

    PDF

    طہارت کے مسائل: اسلامی تعلیمات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اسلام دراصل طہارت وپاکیزگی کادین ہے ۔چنانچہ ایک طرف تو اسلام میں فکر وعقیدہ کی آلائشوں سے پاک صاف رہنے کی تاکید کی گئی ہے یعنی کفروشرک کے بجائے عقیدہ توحید کو اپنانے کادرس ہے دوسری جانب ظاہری طہارت پر بھی زور دیا گیا ہے یعنی لباس وبدن کی پاکیزگی کا حکم ہے زیرنظر کتاب ’’طہارت کے مسائل ‘‘میں فاضل مؤلف جناب مولانا محمد اقبل کیلانی نے اسی دوسری قسم کی طہارت کوموضوع بحث بنایا ہے اور قرآن وسنت کی روشنی میں طہارت وپاکیزگی کے مسائل کی مفصل وضاحت کی ہے ۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں اسلامی عقیدہ اور عبادت سے متعلق اہم مسائل کو ابن باز، ابن عثیمین رحمہما اللہ اور دیگر چیدہ عظیم اسلامی اسکالرز کے اقوال کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    نمازِ نبوی با تصویر : زیرمطالعہ کتاب میں حافظ مبشر حسین لاھوری ۔ حفظہ اللہ۔ نے وضو، تیمم اور نماز کے جملہ مسائل کو صحیح احادیث اور عملی تصاویر کی روشنی میں پیش کرکے ان سے متعلقہ عام غلطیوں کی بھی نشاندھی فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    والدین اور اولاد کے حقوق : پیش نظر کتاب میں قرآن و احادیث صحیحہ کی روشنی میں والدین اور اولاد کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے ۔ اگر ان حقو ق کی صحیح معرفت حاصل ہوجائے تو ان شاء اللہ اولاد و والدین کے تعلقات خو شگوار ہو جائیں گے اور نفرت کی جگہ الفت ومحبت کی فضا ہموار ہو جائے گی۔

  • اردو

    PDF

    بے شک شریعت کے ماموربہ تمام اعمال میں نیت اورقصد الہی کا پایا جانا ضروری ہے، اگر عمل میں خلوص وللہیت پائی جائے گی تو وہ رب کے یہاں مقبول ہوگا،ورنہ وہ ضائع وبرباد ہو جائے گا۔ ؛کیونکہ نیت عمل کی روح اور مغز ہےِ،اورعمل کی درستگی نیت کی اصلاح و درستگی پر منحصر ہے۔ امام ابن قیّم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"... عبادات سب نیّت پرہی موقوف ہیں۔کوئی فعل بغیر نیّت وقصد کے معتبرہوتا ہی نہیں،مثلاً کوئی شخص پانی کے تالاب یاکنویں میں اترا لیکن واجب غسل ادا کرنے کی نیّت سے نہیں اترا یا غسل خانہ میں گیا لیکن صرف مَیل دور کرنے کی غرض سے گیا ہے یا تیرنے اور ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے پانی میں اترا ہے تو نہ غسل ادا ہو گا نہ ثواب حاصل ہوگا،اور نہ عبادت میں یہ غسل داخل ہوگا کیونکہ اسکا قصد و نیّت یہ نہیں ،اس لئے اسے یہ حاصل نہ ہوگا۔ اورہرشخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نیت کرے ۔ اگر کسی شخص نے دن بھر کچھ بھی نہ کھایا پیا لیکن بطورعادت کے یا بسبب کسی مشغولیت کے توظاہر ہے کہ اس کا روزہ نہ ہوگا،نہ اسے روزے کا ثواب ملے گا،کیونکہ اسکی نیّت نہیں، اگرکسی شخص کی کوئی چیزبیت اللہ میں گرپڑے اور اسے ڈھونڈتے ہوئے بیت اللہ شریف کے سات چکرلگاچکا تو اسے طواف کا ثواب ہرگزنہیں مل سکتا۔ اگر کسی فقیرکوہِبہ یا ہدیئے کی نیّت سے کوئی رقم دی توظاہر ہے کہ وہ زکاۃ میں شمار نہ کی جائے گی۔ اگرمسجد میں ہی بیٹھا رہا لیکن بہ نیّت اعتکاف نہیں بیٹھا توظاہرہے کہ اعتکاف نہ ہوگا۔ پھر جیسے کہ یہ چیزجائزہونے اور حکم برداری میں معتبر ہے ثواب وعذاب میں بھی اسکا پورا اعتبار رکھا گیا ہے،... پس یاد رکھوکہ نیّت روح عمل ہے ،نیت لبؔ ولباب عمل ہے ،نیّت ہی عمل کی جڑہے،عمل وقول نیت کے تابع ہیں۔ اس کی صحت سے صحت ہے اور اس کے فساد سے فساد ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث جس میں صرف دو کلمے ہیں۔ اس معاملہ میں ہر طرح اور ہر وجہ سے بالکل کافی شافی ہے۔ ہمیں کہنے دیجئے کہ جملہ علوم کے خزانے ان دو جملوں میں مخفی ہیں۔ فرماتے ہیں :"کہ تمام اعمال كا دارومدارنیتوں پرہیں،اورہرشخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نیت کرے"۔ پہلے جملے میں تو بیان ہے کہ عمل نیّت کے ساتھ ہی واقع ہوتا ہے، کوئی عمل بلا نیّت ہوتا ہی نہیں۔ پھر دوسرے جملے میں بیان ہے کہ عامل کے لئے اس کے عمل سے وہی ہوتا ہے جو اس کی نیّت میں ہو۔ پس یہ فرمانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم تمام عبادات ،تمام معاملات،تمام قسمیں،تمام نذریں،تمام لین دین اورکل افعال کوشامل ہے"۔(اعلام الموقعین ، جلد دوم ،ص:۱۳۳) ۔ لہذا معلوم ہوا کہ تمام عبادات کی درستگی کیلئے نیت کا پا یا جانا ضروری ہے، اور نیت ہی کی بنیاد پر ان پر ثواب حاصل ہوسکتا ہے۔ پیش نظر کتاب ‘‘عبادات میں نیت کا اثر’’میں ریاض احمد محمد مستقیم ۔ حفظہ اللہ۔ نے کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں نیت کی اہمیت وفضیلت اور عبادات وغیرہ میں نیت کے اثرات کا عمدہ تذکرہ فرمایا ہے۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اردو زبان میں نیت کے موضوع پرمستقل پہلی تصنیف ہے جسے قدیم وجدید مستند علمی مصادرومآخذ سے ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    حج توحید کے آئينے میں: بلا شبہ حج ایک عظیم ایمانی تربیت گاہ ہے،جسمیں مسلمان عظیم فوائد واسباق اورنفع بخش نصیحتیں حاصل کرتے ہیں جو زندگی کے مختلف نواحی اور دین کے تمام ابواب کو شامل ہیں، خواہ وہ عقائد وعبادات کا باب ہویا سلوک وارشاد کا موضوع ہو،اورچونکہ توحید ہی اعمال کی اساس وبنیاد ہے اور اسی پر پورا دین قائم ہے اسلئے شیخ عبد الرزاق عبد المحسن البدر - حفظہ اللہ- نے پیش نظر رسالہ میں عقیدہ سے متعلق حج سے حاصل ہونے والےتیرہ اہم اسباق ودروس کو یکجا کردیا ہے، کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی اسلئے اسے اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے محمد رمضان بن ثناءاللہ زاہد- حفظہ اللہ- نے اردو قالَب میں ڈھالا ہے اورمراجعہ وتصحیح کا کام ڈاکٹرعبداللطیف الکندی- حفظہ اللہ- نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    PDF

    زیرمطالعہ کتاب میں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا گیا ہے: 1- نماز نبوى کا طریقہ (شیخ ابن باز). 2- نماز باجماعت کی اہمیت. 3- وضوء - غسل - تیمم اورنماز کا بیان (شیخ ابن عثیمین). 4- نمازکی مکروہات. 5- نماز کوباطل کرنے والی چیزیں. 6- سجدہ سہو کے احکام. 7- مریض کی طہارت کا طریقہ. 8- مریض کی نماز کا طریقہ. 9- نماز کی چارشرطیں محمد بن عبدالوہاب.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر رسالہ میں نماز کا حقیقی مفہوم’ اسکی اہمیت وفضیلت’ اسکی ادائیگی سے پہلوتہی برتنے والے کا انجام کتاب وسنت کی روشنی میں مختصراً ذکر کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    اے میری بہن! یہ صفحات چند نصیحتوں کا ایک مجموعہ ہے جو آپ کیلئے پیش کیا گیا ہے-جووقت گزرچکا ہے اس پرنادم ہوتے ہوئے آئندہ زندگی کو ان پر عمل کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے- اللہ کے حکم سے زندگی شقاوت سے راحت میں،بد بختى سے خوشی مین تبدیل ہوجائے گی بلکہ آپ اپنی زندگی کا مزہ ہی پہلے سے مختلف پائیں گی-یہ چند ارشادات صرف اصلاح اور طلب اجرکیلئے تحریرکئے گئے ہیں،اور اسکے ساتھ ہی نصیحتوں کے پھول آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اللہ تعالى ان پرعمل کی توفیق سے نوازے-آمین.