علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

شمائل نبوی

عناصر کی تعداد: 9

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اکثر لوگ غلو کے شکار ہیں، کچھ تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اسقدرغلو کیا کہ-اللہ کی پناہ- شرک کے درجے تک پہنچ گئے ، جیسے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ کار سے بالکل ہی غافل ہیں، انہوں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کو زندگی کا مشعلِ راہ بنایا اور نہ ہی اسے رہنما سمجھا-آپ کی سیرت طیبہ اور لمحات زندگی کو آسان شکل میں لوگوں تک پیش کرنے کیلئے چند اوراق پر مشتمل یہ کتابچہ ہے جوآپ صلى اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرتِ طیبہ کو سمیٹ تو نہیں سکتا مگر یہ چند جھلکیاں ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کریمہ سے ماخوذ ہیں ،نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں محمد اقبال کیلانی -حفظہ اللہ- نے نبی پا ک صلى اللہ علیہ وسلم کے تئیں امت پر عائد ہونے والے دس اہم حقوق کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے اوروہ مندرجہ ذیل ہیں: 1- آپ صلى اللہ علیہ وسلم پرایمان لانا 2- آپ کی اتباع کرنا 3- آپ سے محبت کرنا 4-آپ کی مدد کرنا 5- آپ کی دعوت کو عام کرنا 6- آپ کی ہرحالت میں توقیرواحترام کرنا 7-آپ کا تذکرہ ہونے پر درووسلام بھیجنا 8-آپ کے دوستوں سے دوستى اوردشمنوں سے دشمنى کرنا 9- آپ کی شان میں افراط وتفریط سے اجتناب کرنا 10- آپ کے صحابہ واہل بیت سے محبت کرنا وغيره. اسی طرح کتاب کے شروع میں سیرت رسول صلى اللہ علیہ وسلم پر مختصراًروشنی ڈالی ہے اور \”اہل مغرب کا پیغمبراسلام سے تعصّب اورہماری ذمہ داریاں \” کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل فرمائی ہے.نہایت مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    اس کتاب کا نام ”مختصر سیرت اور شمائل نبیﷺ “ ہے،اس کتاب میں آپ ﷺ کی مختصر سیرت ،مکی دور،مدنی دور کے ذکر کے ساتھ آپ ﷺ کے شمائل اور اوصاف حمیدہ کا ذکر ہے۔

  • اردو

    PDF

    مہرِ نبوت ﷺعلامہ قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی تالیف ہے جو کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک پر ایک مستند اور مختصر ترین رسالہ ہے۔اس کی زبان نہایت سلیس ہے، فاضل مؤلف نے اس چھوٹی سی کتاب میں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ پاک کے تمام پہلوؤں کو مختصر اور دلکش انداز میں بیان کردیا ہے، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ آپ کی مشہورِ زمانہ کتاب رحمۃ للعالمین کا خلاصہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا گیا ہے ساتھ ہی آپ ﷺ کا لوگوں کی ہدایت کے حرص اور اس سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کا تذکرہ ہے

  • اردو

    PDF

    شان مصطفیٰ علیہ الصلاۃ والسلام-جدید ایڈیشن :رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تما م مخلوق سے اعلیٰ وارفع ہیں اور انبیاء و رسل اور اولیاء و اصفیاء سے آپ کا مقام ومرتبہ بلند تر ہے۔آسمانی کتابوں اور احادیث نبویہ میں آپ کی بہت زیادہ تعریف و توصیف بیان ہوئی اور آپ کی شان و عظمت کا لحاظ کرنے کی باقاعدہ تاکید و تلقین ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صور ت و سیرت ،افکار و کردار اور عادات و اطوار ہر لحاظ سے اعلیٰ و افضل ہیں،اس لحاظ سے آپ کی تعظیم و تکریم اوراتباع و اطاعت ہر مسلمان پر لازم ہے ،اس مناسبت سے زیر نظر کتاب تالیف کی گئی ہے ،جو اس موضوع پر اچھی کتاب ہے ،جس میں آپ کے اوصاف حمیدہ ، عادات فاضلہ ،امت کے لیے مجسم رحمت ہونے کابیان ہے اورآپ کی ذات مبارکہ کے متعلق جو غلو پایا جاتاہے ،اس کا بہترین ازالہ کیا گیاہے ،کتاب ہذا کا مطالعہ سیرت مطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق معلومات کا بہترین خزینہ ہے۔(ف۔ر) ناشر:انصار السنہ پبلیکیشنز،لاہور

  • اردو

    PDF

    نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرام

  • اردو

    PDF

    خصائل محمدى اردو شرح شمائل ترمذی: انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرصلى اللہ علیہ وسلم نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتب احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے- زیر نظر کتاب "شمائل ترمذی" بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسمیں امام ترمذی رحمہ اللہ نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول صلى الله عليه وسلم كے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات ‏کو احادیث کی روشنى میں جمع کردیا ہے- کتاب پڑھنے والا کبھی مسکراتا اورہنستا ہے تو کبھی روتا اورسسکیاں بھرتا ہے- ‏سیّد کائنات صلى اللہ علیہ وسلم کے رخ زیبا کا بیان پڑھتا ہے تو دل کی کلى کھل جاتی ہے اور جب گزر اوقات پر نظر جاتى ہے ‏تو بے اختیار آنسوؤں کی لڑیاں گرنا شروع ہوجاتی ہیں- خدمت حدیث رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق ومحبت کے جذبے کے تحت شمائل ترمذی کا ترجمہ، تخریج اور فوائد قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے. مترجمین وشارحین جناب علامہ منیراحمد وقار اور مولانا عبدالصمد ریالوى صاحب اورجناب ‏نصیرکاشف صاحب کو اللہ جزائے خیردے، جنہوں نے اپنا اپنا کام بڑی محنت ولگن سے سرانجام دیا- یاد رہے کہ احادیث ‏کی تحقیق ودراسہ میں علمائے متقدمین اورمحدث عصر ناصرالدین البانىؒ کے منہج کو مدّ نظررکھا گیا ہے- اللہ تعالى ان کی جملہ ‏دینی مساعى کو بھی قبول فرمائے اورانکے علم وعمل میں خیروبرکت عطا فرمائے آمین!‏