علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 153

  • اردو

    PDF

    زیر نظر مقالہ میں حج وعمرہ کی فضیلت اسکے آداب اور احکام كو تفصيلى طور پرذکرکیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    کیا عبادت بدنیہ محضہ میں نیابت جائز ہے؟ کیا میت کی طرف سے روزہ رکھنا جا ئز ہے؟ کیا روزہ رکھنے کیلئے کسی کواجرت پررکھنا جائزہے؟ ان سب کےمتعلق شریعت اسلامیہ اورعلماء کےفتاوی کی روشنی میں جانکاری حاصل کیجئے.

  • اردو

    PDF

    محدثین کرام رحمہم اللہ پراتہامات کا تحقیقی جائزہ : زيرنظر مقالہ میں محدثین کرام خاص کرامام بخاری,زہری وعروہ رحمہم اللہ پرلگائے گئے بے جا اورگھناؤنے الزامات کا تحقیقی جائزہ لے کرانکا مختصرردّ پیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر مقالہ میں سائنسی طورپر خنزیر (سوّر) کے گوشت کی حرمت کوثابت کیا گیا ہے .جسکی حرمت وخباثت کے بارے میں قرآن چودہ سوبرس پہلے ہی محمد عربی صلى الله عليه وسلم کے ذریعہ خبردے چکا ہے.

  • اردو

    PDF

    كسى کوزخم لگے کھائے دوسراحلوہ كيا شب براءت شيعوں کی شب تبراّ سے ہے؟کیا نصف شعبان کا روزہ رکھنا جائز ہے؟ کیا نصف شعبان کی رات صلاۃ الفیہ(ہزاری نماز) پڑھنی جائزہے یا یہ 448ھ كی ابن ابی الحمراء نابلسی کی ایجاد کردہ بدعت ہے؟ کیا شعبان کا حلوہ پکانا جائزہے ؟ کیا نیک یا بد مردہ روحیں سجّین وعلّیین سے گھروالوں کے پاس واپس آتی ہیں ؟ کیا شب براءت سے پہلے مرنے والی روحیں بھٹکتی رہتی ہیں؟ کیا چراغاں مجوس برامکہ کی ایجاد کردہ بدعت ہے ؟ کیا نصف شعبان کی فضیلت میں وارد حدیثیں صحیح سند سے ثابت ہیں؟ کیا پورے شعبان کا روزہ رکھنا صحیح ہے ؟ کیا نصف شعبان کے بعد روزہ رکھنا جائزہے؟ اس مقالہ میں ان سب کے بارے ميں کتاب وسنت کی روشنی میں جانکاری حاصل کریں گے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمقالہ میں شوہروں کے لئے چند اہم ومفید نبوی وصیت کوجمع کردیا گیا ہے. جسکا مطالعہ زوجین کے مابین خوشگوارتعلقات استوارکرنے میں کافی معاون ثابت ہوگی.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمقالہ میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ تعددا زواج ایک جائزومباح امرہے جسکوشریعت نے چند مصالح کے پیش نظرعورتوں کے درمیاں عدل ومساوات قائم رکھنے کی شرط کے ساتہ مشروع قراردیا ہے, نیزمسیحی کلیسا کی جانب سے تعدد ازواج کے سلسلے میں اسلام کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کرکے اسکا رد کیا گیا ہے اوریہ ثابت کیا گیا ہے کہ تعددازواج کا نظام اسلام کے علاوہ دیگرشریعتوں میں موجود تھا گرچہ اسکی کوئی حد مقرر نہ تھی, اوراسلامی تعدد ازواج کے نظام کوخود موجودہ دورکے انصاف پسند مغربی دانشوربھی اعترا ف کرنے کے ساتہ پوروپی ممالک میں نا فذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظر مقالہ میں کبار اہل علم کے فتاوى کی روشنی میں کفریہ مما لک کی طرف سفرکرنے سے متعلق اسلامی احکام بیان کئے گئے ہیں.

  • اردو

    PDF

    رجب کے کونڈے تاریخ کے آئنے میں: زیرنظرمقالہ میں رجب کے کونڈوں کی تاريخ كے آئینے میں نقاب کشائی کی گئی ہے اوریہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہ امامیہ شیعہ کی ایجاد کردہ بدعت ہے جس کو صحابی رسول امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات پر بطورخوشی ہرسال بائیس رجب کو منایا جاتا ہے اوراسے مذہبی رنگ دیکرامام ابوجعفرصادق کی کرامت کی طرف منسوب کردیا گیا اور"داستان عجیب " سے مشہور کردیا گیا جس سے متاثرہوکرموجودہ دورکےبہت سارے نام نہاد مسلمان جہالت ولاعلمی اوراندھی تقلید کے طور پر شیعوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اس اعتقاد سے مناتے ہیں کہ"رجب کے کونڈوں کا ختم پیش آمدہ مصائب وپریشانی سے نجات کا سبب ہے" اس بدعت کی ابتداء ہندوستان میں مشہورشاعرامیرمینائی کے بیٹے خورشید مینائی کے ذریعے " داستان عجیب " نامی کتاب کی1906 م ميں تقسیم واشاعت سے ہوئی اوررفتہ رفتہ پورے ہندوستا ن میں پھیل گئی. شریعت سے اسکا دورکا بھی واسطہ نہیں.

  • اردو

    PDF

    ایک عالم کا حق کی تلاش کا سفر- کس طرح وہ دیگرفرقوں سے ہوتے ہوئے اپنی تلاش جماعت اھل حدیث کو ناجی فرقہ سمجھکرکرتا ہے-اس راہ میں آنے والی مشکلات وتکلیفوں کی داستان- راہ حق کے متلاشیوں کے لئے ایک راہنما تحریر

  • اردو

    PDF

    ماہ صفرہجری سال کے بارہ مہینوں میں سے ایک ہے جو ماہ محرم کے بعد آتا ہے، دورجاہلیت میں لوگ اس مہینہ سے نحوست وبدشگونی لیتے تھے اسلام نے آکراس فاسد اعتقاد کا خاتمہ کیا اوریہ تعلیم دی کہ اسلام میں کسی بھی مہینہ یا دن کو منحوس سمجھنا جائز نہیں ,نہ ہی یہ ایام اور مہینے رب کی تقدیر میں کوئی تاثیر رکھتے ہیں ,اورنہ ہی انکا کسی کی وفات سے کوئی تعلق ہے۔ زیرنظرمقالہ میں ماہ صفرکی نحوست وبدعات کا تفصیلی تذکرہ کرکے ان کا شرعی رد پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتابچہ جن وشیاطین سے گھر کی حفاظت سے متعلق مصنف حفظہ اللہ کی عمدہ شاہکار ہے, جس کے اندر قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت سہل أسلوب میں پندرہ حفاظتی ذرائع واسباب کا تذکرہ کیا گیا ہے ,خاص طور سے صبح وشام کی دعائیں اورقرآن کریم کی تلاوت سے گھروںكو آباد کرنا ,جو شیاطین وجنات سے تحفظ کامضبوط قلعہ سمجھی جاتی ہیں.

  • اردو

    PDF

    محبت کا تہوار(ویلنٹائن ڈے) یہ رومی بت پرست نصرانیوں کا تہوارہے جس کو ایک نصرانی پادری نے ایجاد کیا تھا ,اوریہ ہرسال چودہ فروری کے دن کو منایا جاتا ہے ,جس میں نوخیز عمرکے لڑکے , لڑکیاں آپس میں جمع ہو کر ,اور سرخ لباس میں ملبوس ہوکرگلابی پھولوں,عشقیہ کارڈ وں, چا کلیٹ اورمبارکبادی کےتبادلے کےذریعے , محبت وعشق , اوربےحیائی کا کھلم کھلا اظہارکرتے ہیں ,اس تہوارکا شریعت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بدعی تہوارہے جس میں کفار سے مشابہت پائی جاتی ہے اورشریعت نے ہمیں انکی مشابہت سے مطلق طور پرمنع کیا ہے

  • اردو

    PDF

    ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اس کا شرعی حکم : ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے (یوم اظہار محبت) کے نام سے پوری دنیا میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتاہے, لیکن اس تہوار کی کیا حقیقت ہے؟ اور ایک مسلمان کے لیے اسے منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے یا نھیں؟ اور اس کا شرعی حکم کیاہے؟ زيرنظر مقالہ میں انہی امور پر باختصار روشنی ڈالی گئی ہے.

  • اردو

    PDF

    محرم الحرام حقیقت کے آ‌ئنے میں : محرم الحرام ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ نے حرمت والا قرار دیا ہے اسی مہینے سے سن ہجری کا آغاز ہوا،اور اسی مہینے کی دس تاریخ کو موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے نجات ملی، اسی لئے موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم نے اس دن بطور شکر روزہ رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاس دن خودروزہ رکھا اور صحابہ کرام کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا البتہ انہیں یہود کی مخالفت کا بھی حکم دیا،لہذا اس دن کا شہادتِ حسینؓ سے کوئی تعلق نہیں،اورنہ ہی اس دن گریہ وماتم کرنا جائز ہے۔

  • اردو

    PDF

    ماہ محرّم ایک عظمت وبرکت والا اور سن ہجری کا پہلا مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینش سے حرمت وادب والا مہینہ قراردیا ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ماہ میں بکثرت نفلی روزے رکھنے بالخصوص یوم عاشوراء کا روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے ۔ لیکن اسلام کی حقیقت سے نا آشنا اسلام کے کچھ دعویداروں نے اس ماہ کو سوگ وماتم اور بدعات وخرافات کا پلندہ بنادیاہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ بر صغیر ہندو پاک میں بہت سے اہل سنت بھی شیعہ کی نقالی اور ہمنوائی میں اس ماہ میں بہت ساری بدعات وخرافات کا ارتکاب کرتے ہیں، زیر نظر کتاب میں انہی مروجہ بدعات کی حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    ZIP

    ہار جیت کا اصلی دن حساب و کتاب ہوگا, اس مضمون ميں قیامت کے عقلی دلائل, قرآن وحدیث میں وارد قیامت کی ہولناکی اور عقیدہ شفاعت کا تذکرہ ہے, نیز انسان کو موت کا مراقبہ کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی دعوت دی گئی ہے.

  • اردو

    ZIP

    ایمان حاصل کرنے کا اصل ذریعہ قرآن حکیم ہے لیکن اس مقصد کے لیے قرآن کی تلاوت کے کچھ آداب وشرائط ہیں جن کا لحاظ کرنا ضروری ہے, اس مضمون میں انہی آداب وشرائط کا تذکرہ ہے.

  • اردو

    ZIP

    اس مضمون میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فوائد وبرکات اور تقاضے, نیز ان آفات کا تذکرہ کیا گیا ہے جو انفاق کے فوائد وبرکات کو برباد کردیتے ہیں,مثلا ریاکاری, احسان جتلانا وغیرہ, نیز بلا ضرورت سوال سے ممانعت اور صحابہ کرام کے انفاق کی ایک جھلک بھی موجودہے.

  • اردو

    ZIP

    قرآن کا مطلوب انسان: قرآن اور نماز دراصل پورے دین کا عنوان ہیں,جس کی زندگی میں یہ دونوں چیزیں شامل ہوگئیں تو سمجھیے کہ ایمان اور اسلام اس کی زندگی میں شامل ہوگیا, لیکن قرآن اور نماز کو پانے کا کیا مطلب ہے؟ پڑھیں اس مضمون میں.