علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

درجہ بندیوں کا شجرہ

عناصر کی تعداد: 2922

  • اردو

    MP3

    آزادی نسواں اور اسلام : اس کیسٹ میں آزادی نسواں کا مفہوم ،اسکی تاریخ کی ابتدا اور اس سے پیدا ہونے والے برے نتائج کے بارے میں تاریخی حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور سماعت فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    ہمیں یہ توعلم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدکا نام عبداللہ تھا اور اس کی وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے قبل ہی ہوچکی تھی ، اس تمھید کے بعد میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے یہ بتائيں کہ کیا عرب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل اللہ تعالی کا کیا مفھوم رکھتے تھے ؟ اور کیا وہ یہ کلمہ " اللہ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے قبل سمجھتے تھے ؟ اور اگر وہ اللہ تعالی اوربتوں ميں فرق کرتے تھے وہ کس طرح ؟ یہ معلومات فراہم کرنے پر آپ کا شکریہ ۔

  • اردو

    PDF

    کیا اصحاب کہف ہی اصحاب رقیم ہیں یا کہ وہ کوئ اور قوم ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    شیعہ کا اعتقاد ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں اورہم اہل سنت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ابوبکررضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہ بتائيں کہ اب حقیقی طور پرخلیفہ اول کون ہے اوروہ کون سی وصیت ہے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قریبی کوکرنا چاہتے تھے ، اورغدیرخم کا قصہ اورواقعہ کیا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کو صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کے بارہ میں کیا حکم ہے اورکیا یہ صحیح ہے کہ نہیں ؟

  • اردو

    PDF

    کیا خضرعلیہ السلام دنیا میں آج تک زندہ ہیں ، اورکیا وہ قیامت تک زندہ ہی رہيں گے ؟

  • اردو

    PDF

    کیا زمزم کے ساتھ استنجاء کرنا جائز ہے ؟

  • اردو

    PDF

    حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی درع ایک یھودی کے پاس رھن رکھی ہوئ تھی ۔۔۔ توسوال یہ ہے کہ کیا یہ یھودی مدینہ میں تھا ؟ اوراگر جواب اثبات میں ہو تویہ کس طرح ہوسکتا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانہیں جلاوطن کیا تھا ؟

  • اردو

    PDF

    نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے بارہ میں کرم اللہ وجھہ کا کلمہ بہت زياد سنتے اورپڑھتے ہیں توکیا اس کلمے کااطلاق علی رضي اللہ تعالی پرصحیح ہے ؟

  • اردو

    PDF

    العواصم من القواصم (یعنی وہ چیزیں جو ایمان کو توڑدیتی ہیں اور بربادکردیتی ہیں اس سے محفوظ رکھنے والے حقائق): یہ کتاب جسے کبار ائمہ مسلمین میں سے ایک امام قاضی ابوبکر ابن العربی مالکی نے تالیف کیا ہے یہ بتانے کے لئے لکھی گئی ہے کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صفات وکمالات کو بیان کیا جائے اور ان پر اور ان کے اتباع پر جو ناپاک حملے کئے گئے ہیں ان کی مدافعت کی جائے،گو یہ کتاب حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے لیکن یہ ایک حق کی بجلی ہے جو اپنی چمک سے بد اندیش لوگوں کی دسیسہ کاریاں دکھائے گی اور مسلمانوں کے نوجوان طبقہ کو صحابہ کے دشمنوں کا پتہ دے گی اور ا س سے دشمنانِ صحابہ کی فریب کاریوں کی مثالیں سامنے آجائیں گی اور جنھیں نیکی کی توفیق ارزانی ہوگی وہ حقیقی تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے اور اسکے حاملین کی صفاتِ عالیہ کو روشن دیکھیں گے اور انھیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ نے جو انسانیت کی تاریخ میں ان کے ہاتھوں عظیم انقلاب بپا کرایا واقعی وہ اس معجزہ کے مستحق تھے اور اگر خدانخواستہ صحابہ اور تابعین کی وہ صورت ہوتی جو صحابہ کے دشمنوں نے دکھائی ہے تو یہ ایک نہایت نا ممکن بات ہوتی کہ انکے ہاتھوں پر اتنے فتوحات ہوتے اور اللہ کے دین میں داخل ہونے کیلئے فوج فوج لوگ ان کی آواز پر چلے آتے – تالیف : قاضی ابوبکر ابن العربی ،تعلیق: علّامہ مُحبّ الدین خطیبؒ، ترجمہ: مولانا مُحمّد سلیمان کیلانی، تحشیہ: خالد گرجا کھی

  • اردو

    PDF

    اس میں کیا حکمت ہے کہ اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کوبغیر باپ کے پیدا فرمایا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : شعبہ علمی

    کیاابلیس کی اولاد ہے ؟ اوراگر اس اولاد ہے توکیا وہ شادی کے ذریعہ ہوتی ہے اور کیا اس کی بیوی ہے ؟

  • اردو

    PDF

    کیا مکہ اورمدینہ کے کبوتروں میں کوئ خصوصیت پائ جاتی ہے ؟

  • اردو

    PDF

    بہت سارے ممالک زلزلوں کاشکار ہوۓ ہیں مثلا ترکی ، مکسیکو، تائیوان ، جاپان وغیرہ توکیا یہ کسی چيزپردلالت کرتے ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    میں اپنے بہن بھائیوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا ہوں تا کہ غلط چيزوں کا ادراک ہوسکے اورحقیقتا اس سے فساد اورغلط قسم کی باتوں کودورکیا جاسکا ہے ، اس بارہ میں آپ کی رائے کیا ہے ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ انہیں اس کا علم نہیں ؟

  • اردو

    PDF

    جادُو کی حقیقت خطرات- احتیاطی تدابیر-علاج (کتاب وسنت کی روشنی میں): پیش نظرکتاب میں فضیلۃ الشیخ غازی عزیر مبارکپوری حفطہ اللہ نے جادو، کہانت اور علم نجوم کی حرمت، نیز اسلام میں ایسے افعال کے مرتکبین کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں احکامات پر، بڑی تحقیق اور تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کہ ایک مسلمان گھرانہ ان جنوں کی آسیب زدگی اور جادو کے اثرات سے کیسے محفوط رہ سکتا ہے، نیز فاضل مؤلف نے برصغیر پاک وہند میں رائج جادو اور آسیب وغیرہ سے بچاؤ اور علاج کے غیرشرعی طریقے بتلا کر نام نہاد پیروں فقیروں اور شعبدہ بازوں کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے ۔ کتاب میں کم وبیش 180عناوین قائم کرکے ان تمام تحقیق طلب سوالات کے جوابات فراہم کردئے گئے ہیں جو اس تعلق سے بالعموم ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بہت سے گھرانوں کو شعبدہ بازوں کی دسیسہ کاریوں اور لٹیروں کی لوٹ مار سے بچانے میں ممد ومعاون ثابت ہوگی۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب امیرنایف بن ممدوح آل سعود -حفظہ اللہ – کی عربی تالیف ( فرص كسب الثواب وأكثر من 175 سبب لدخول الجنة ) کا اردو ترجمہ ہے جسے اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے مجلس تحقیقِ اسلامی کے سابق رکن محمد اسلم صدیق-حفظہ اللہ - نے سَر انجام دیا ہے ۔ اس کتاب میں قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ ایسے فضائل اعمال کا تذکرہ کیا گیا ہے جو جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان ذریعے ہیں۔ اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں صرف مستند احادیث کا تذکرہ کیا گیا ہے اور غالباً علامہ البانی-رحمہ اللہ- کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظرویڈیو میں حافظ ارشد بشير مدنی- حفظہ اللہ - نے قرآن مجید سے متعلق غیر مسلموں کی طرف سے کئے گئے اعتراضات کا تشفی بخش اورمُسکِت جواب دیا ہے۔

  • اردو

    MP3

    روزے کے 30 مسائل: اللہ رب العالمین کا بندوں پر بے پایاں احسان ہے کہ اس نے بہت سارے نیکی وبھلائی کے ایام متعین فرمائے ،جنکے اندر بندہ خیرو بھلائی کرکے اپنے نامہ اعمال میں بڑھوتری حاصل کرلیتا ہے اور اس کے گناہوں میں کمی آجاتی ہے انہیں خیر وسعادت کے ایام میں سے رمضان مبارک کا مہینہ بھی ایک ہے۔ زیر نظر کیسٹ میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی ظہیر – حفظہ اللہ – نے کتاب وسنت کی روشنی میں روزے کےاحكام و آداب اورسنن سے متعلق 30 مسائل کا مختصرطور پر تذکرہ فرمایا ہے۔

  • اردو

    MP4

    ویڈیو کے دوسرے حصے میں فاضل دوست وعالمی شہرت یافتہ اسلامی مبلغ وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی –حفظہ اللہ – نے عالمی مذاہب کی روشنی میں امن کا پیغام سے متعلق نہایت ہی پرمغزومؤثر خطاب پیش فرمایا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ اسلام نے نہ صرف امن کا پیغام دیا ہے بلکہ امن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا میں امن کے قیام کا بہترین طریقہ بھی بتلایا ہے۔لہذاجو شخص اسلام کو تسلیم کرنے سے انکار کرے گا وہ حقیقی امن وشانتی سے محروم ہوگا۔ علماء ودعاۃ اور خاص طور سے غیر مسلم حضرات کیلئے اس ویڈیوکا مشاہدہ نہایت ہی مفید ثابت ہوگا۔