علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

خاندان

عناصر کی تعداد: 10

  • اردو

    PDF

    ننہا مسلمان : یہ اردو زبان میں ایک کتاب ہے، اس کتاب کی ہدایت کاری "ألعب وأتعلم" نامی ویب سائٹ نے کی ہے جو شیخ ڈاکٹر ہیثم سرحان کے زیر نگرانی ہے، یہ ایسا سبق ہے جس میں مسلمان بچوں کے لیے اسلام کے اصول اور اخلاقیات شامل ہیں۔ کتاب خوبصورت اور دلکش پیرائے میں ہے جو اسے مزید فرحت بخش اور پُرلطف بناتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    خوشگوار زندگی کے لیے مفید ذرائع

  • اردو

    PDF

    عصرحاضرمیں عالمى سطح پر فتنے وفسادات’خوف وخطرات اورقتل وغارتگری عام ہیں’ انسان کے جان ومال’عزت وآبرو کی حفاظت مشکل میں پڑگئی ہے’ ایسے نازک حالات میں اسلام ہی وہ واحد مذہب نظرآتا ہے جواپنے دامن میں امن وسلامتى کا پیغام لئے ہوئے ہے ’ لیکن بسااوقات اسلام کی صحیح ترجمانى نہ ہونے کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات رونما ہونے لگتے ہیں, حالانکہ دین اسلام فساد اورفسادیوں کی سختى سے مذمت کرتا ہے’ اسلامى حکومت میں غیر مسلم کی جان ومال کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے’انسان تو انسان حیوان کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کی تلقین کرتا ہے.

  • اردو

    PDF

    اس کتابچہ میں تربیت اولاد کے چند مفید واہم اصول بتائے گئے ہیں جن کے مطابق بچوں کی تربیت کرکے ان کی زندگی کوخوشگواروسعادت مند بنایا جاسکتا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ہم جنسی فطرت کے خلاف بغاوت ہے: فطرت سلیمہ سے بغاوت کرنے والے اور پورے معاشرے اور سوسائٹی کو تباہ وبرباد کرنے والے چند مردوں اور عورتوں اور ووٹ بنک پر نگاہ رکھنے والے کچھ نیتاؤں کو چھوڑ کر فطرت سلیمہ اور عقل سلیم رکھنے والے مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے ہم جنس پرستی کو قانونی جواز فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جن میں ہندو بھی ہیں مسلمان بھی ،سکھ بھی ہیں عیسائی بھی، عوام بھی ہیں اور مذہبی پیشوا اور رہنما بھی۔ کیونکہ ان کی دور رس اور دوربیں نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ اگر‘‘ہم جنس پرستی’’ کو قانونی درجہ اور قانونی جواز دے دیا گیا تو اس کے بھیانک اور خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور ملک سے مذہبی اور اخلاقی قدروں کا جنازہ نکل جائے گا اور اس کو تباہی اور بربادی سے کوئی بجا نہیں سکتا۔ ان حالات میں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کو سامنے رکھتے ہوئے بلا امتیاز مذہب وشریعت اور بلا تفریق مسلک ومشرب ہرباشعور اور سلیم الفطرت انسان کو ڈٹ کر ہم جنسی کے جواز کی مخالفت کرنی چاہئے اور بھر پور اسکا مقابلہ کرنا چاہئے۔ مذکورہ بالا معاملہ کی قباحت وشناعت اور اسکی خطرناکی کے پیش نظر مولانا عاشق علی اثری ۔حفظہ اللہ۔ نے ہم جنس پرستی کی تاریخ ، اس کی خطرناکی اور اسکے نتیجہ میں آنے والی تباہی وبربادی اور دنیا اور آخرت میں ہونے والے عذاب کے سلسلہ میں مختصر روشنی ڈالی ہے۔ تاکہ ایسے اعمال قبیحہ میں ملوّث ہونے والے مرد وعورتیں اور ان کی پُشت پناہی کرنے والے افراد، ادارے اور تنظیمیں ، روساء اور وزراء اس کے انجام بد سے واقف ہوجائیں اور اپنے آپ کو اور معاشرہ کو تباہی اور بربادی سے بچانے کی کوشش کریں۔

  • اردو

    PDF

    یہ مختصر سی چند باتیں ہیں جسے مولف حفظہ اللہ نے اختصار کے ساتھ اس شخص کی فضیلت بیان کی ہے جسکے بال اسلام (کی حالت) میں سفید ہوجائیں , اور وہ حدیثیں ذکر کی ہیں جن میں ( بالوں کی رنگائی کیلئے ) کالے خضاب, مہندی مع کتم (ایک پودا) اور زرد رنگ کے استعمال کا حکم بیان کیا گیا ہے, نیز اس بارے میں اہل علم کے بعض اقوال کو بھی ذکر کیا ہے تاکہ متلاشی حق کیلئے حق واضح ہو جائے اور یہ بھی معلوم ہو جائے کہ قول رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کے قول کی کوئی حیثیت نہیں , آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی مستحق اتباع ہے گرچہ مخالفت کرنے والے اسکی مخالفت کرتے رہیں . اپنے موضوع پر یہ مختصر اور جامع کتاب ہے ضرور استفادہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمقالہ میں شوہروں کے لئے چند اہم ومفید نبوی وصیت کوجمع کردیا گیا ہے. جسکا مطالعہ زوجین کے مابین خوشگوارتعلقات استوارکرنے میں کافی معاون ثابت ہوگی.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمقالہ میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ تعددا زواج ایک جائزومباح امرہے جسکوشریعت نے چند مصالح کے پیش نظرعورتوں کے درمیاں عدل ومساوات قائم رکھنے کی شرط کے ساتہ مشروع قراردیا ہے, نیزمسیحی کلیسا کی جانب سے تعدد ازواج کے سلسلے میں اسلام کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کرکے اسکا رد کیا گیا ہے اوریہ ثابت کیا گیا ہے کہ تعددازواج کا نظام اسلام کے علاوہ دیگرشریعتوں میں موجود تھا گرچہ اسکی کوئی حد مقرر نہ تھی, اوراسلامی تعدد ازواج کے نظام کوخود موجودہ دورکے انصاف پسند مغربی دانشوربھی اعترا ف کرنے کے ساتہ پوروپی ممالک میں نا فذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.

  • اردو

    اس مقالہ میں آزادی نسواں کے داعیوں کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھولی گئی ھے اور اسلام میں عورتوں کے حقوق واختیارات کو دلنشیں انداز میں اجاگر کیا گیا ھے ۔

  • اردو

    یہ مقالہ مختلف ادوار میں علم حدیث کے میدان میں خواتین کے کردار کی وضاحت کرتا ہے.