علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

اسلام کی دعوت

عناصر کی تعداد: 35

  • اردو

    PDF

    یہ اسلام کے مختصر تعارف پر مشتمل، ایک انتہائی اہم کتاب ہے جو اسلام کے اصول و تعلیمات اور محاسن کو اس کے اصلی مصادر یعنی قرآن کریم اور سنت نبوی کے سرچشمہ سے کشید کر کے واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس کتاب کے مخاطبین، احوال و ظروف اور زبان و بولی کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوصف، ہر مکلف مسلم و غیر مسلم افراد ہیں۔

  • اردو

    PDF

    یہ اسلام کے مختصر تعارف پر مشتمل، ایک انتہائی اہم کتاب ہے جو اسلام کے اصول و تعلیمات اور محاسن کو اس کے اصلی مصادر یعنی قرآن کریم اور سنت نبوی کے سرچشمہ سے کشید کر کے واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ اس کتاب کے مخاطبین، احوال و ظروف اور زبان و بولی کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوصف، ہر مکلف مسلم و غیر مسلم افراد ہیں۔

  • اردو

    PDF

    اسلام اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین ہے،یہ اپنے کمالات ومحاسن کے اعتبار سے تمام ادیان سے ممتازہے، ضرورت ہے کہ اس دین کی اچھائیوں اور خصوصیات کو غیروں تک عام کیا جائے تاکہ اسلام کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک وشبہات کاازالہ ہوسکے۔ زیرمطالعہ کتاب علامہ عبد الرحمن بن ناصرسعدیؒ کی نہایت عمدہ شاہکار ہے جس میں اسلام کی محاسن اور خوبیوں کو نہایت ہی جامع ومانع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

  • اردو

    PDF

    ‫الحاد سے اسلام کی طرف فرار

  • اردو

    PDF

    ہندو مذہب اپنى اصل تعلیمات، عقل اور فطرت سلیمہ کے ترازو میں

  • اردو

    PDF

    رسولِ اسلام محمدﷺ : رسولِ اسلام محمد( ) صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے مختصر حالات:اس میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ونسب، دیش، آپ کى شادى، رسالت، دعوت، نیز جن معجزات سے آپ کى نبوت کى تائید ہوئی ، ساتھ ہى آپ کى شریعت اور آپ سے متعلق آپ کے مخالفین کا موقف، یہ سارے موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔

  • اردو

    PDF

    یہ قرآنِ کریم کے معانی و مطالب کا بے حد آسان اردو ترجمہ ہے، جس میں عوام کے ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے آسان اسلوب اپنایا گیا ہے۔ اردو زبان میں متداول ۱۰سے زائد تراجم ِ قرآن کو سامنے رکھ کر اس ترجمے کو پیش کیا گیا ہے۔ ہر سورہ کا خلاصہ سورہ کے شروع ہی میں ذکر کر دیا گیا ہے، تاکہ پہلے سے ذہن تیار ہو جائے۔ کہیں کہیں بریکٹ کے درمیان آیت کی تشریح کی گئی ہے۔

  • اردو

    PDF

    صرف ایک پیغام!: اس کتابچہ میں اللہ کی توحید کے اس مشترکہ پیغام کو ذکر کیا گیا ہے جس کے ساتھ آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک سبھی نبی ورسول بھیجے گئے۔ اورآج یہودیوں اورعیسائیوں کے ہاتھوں میں موجود بائبل(عہدنامہ قدیم وعہد نامہ جدید) کے حوالے سے اللہ کی توحید کو ثابت کیا گیا ہے۔ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کتابچہ کی نشرواشاعت کرکے اس مشترکہ پیغام کو عام کیا جائے تاکہ لوگ حقیقت حال سے واقف ہوکرصرف معبود برحق کی عبادت کرکے دنیا وآخرت کی ابدی سعادت سے ہمکنار ہوسکیں۔

  • اردو

    PDF

  • اردو

    PDF

    شریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد حنیف شاہد کی کتاب " Why Islam is our choice " کا اردو ترجمہ ہے-جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی، تجربات، سابقہ عقائد، اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے- کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قومیتوں کے رؤساء، دانشور، معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں- ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    دین اسلام کے محاسن: اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔زیر نظر کتاب اسلام کے انہی عظیم محاسن پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ عبد العزیز محمد السلمان کی کاوش ہے۔

  • اردو

    PDF

    قرآن کریم کے معانی کا اردو ترجمہ وتفسیر: ترجمہ: خطیب الہند مولانا محمد جوناگڑھی تفسیر: حافظ صلاح الدین یوسف، مراجعہ: ڈاکٹروصی اللہ محمد عباس، وڈاکٹر اختر جمال لقمان، ناشر:شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس، مدینہ منورہ۔

  • اردو

    PDF

    أنا مسلم

  • اردو

    PDF

    ‫الحاد - کامیابی یا ناکامی کا اعلان؟

  • اردو

    PDF

    آپ پوچھئے اور قرآن کریم جواب دے گا

  • اردو

    PDF

    اسلام ہی کیوں ؟

  • اردو

    PDF

    یہ ایک مختصر کتاب ہے جس کے اندر اللہ تعالی کے وجود میں شک کا تجزیہ کیا گیا ہے، وجود الہی میں شک کا یہ نظریہ بہت سے معاشروں میں عام ہوتا جا رہا ہے، یہ کتاب فطری، عقلی، شرعی اور حسی دلائل کی روشنی میں مختلف ناحئے سے وجود باری تعالی کو ثابت کرتی ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب ایک مختصر خلاصہ ہے جس میں میں عیسائیت کی اصل اور اس کے موجوده دور کی حقیقت کو واضح کرنا چاہتي ہوں- یہ عیسائیوں کو اپنے عقائد کی بنیاد جاننے کے لئے رہنمائی کران ہے )ایک خدا پر ایمان لاان اور اسے عبادت میں یکجا کرن ا(- . اس خلاصہ میں ، میں نے قرآنی آیات کا حوالہ دینے کی کوشش کی ہے جس میں حضرت عیس ی مسیح اور اس کی والده کی کہانی کا تذکره ہے ، اور تورات اور انجیل کی موجوده تحریروں سے ثبوت پیش کرنے کے لئے مسیحی قارئین کو ان کے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے عیس ی مسیح کا حقیقی پیغام بیان کرنا ہے ۔ یہ کتاب تمام آزادی پسندو ں ، کھلے ذہنوں اور حق کے متلاشیوں کو یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ خال ق )لله( 1 نے تمام اقوام کو تمام رسولوں کے سات ھ تاریخ میں ایک انوک ھ ا پیغام بھیجا تھا یعنی خالص توحید۔ حضرت عیس ی بھی ان متقی رسولوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے لوگوں کو حق کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کی ، لیکن بہت سے لوگوں نے اپني خواہشات کی پیروی کی اور اس طرح انبیاء کی تعلیمات سے بہت دور ہوگئے۔

صفحہ : 2 - سے : 1