- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- توحید اور اس کی قسمیں
- عبادت اور اس کی انواع
- اسلام
- ایمان اور اس کے ارکان
- ایمان کے مسائل
- احسان
- کفر
- نفاق
- شرک اور اس کی خطرناکی
- بدعت، اس کے انواع اور اس کی کچھ مثالیں
- صحابہ و آل بیت
- توسّل
- ولایت و کرامت اولیاء
- جن
- اسلام میں دوستی و دشمنی کے احکام
- اہل سنت و جماعت
- ادیان و مِلل
- فرقے
- اسلام کی طرف منسوب فرقے
- معاصر فکری مذاہب
- فقہ
- عبادات
- معاملات
- قسم و نذر
- خاندان
- دوا و علاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- قضا
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل پر مبنی فقہ
- اقلّیات کے مسائل پر مبنی فقہ
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوی
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- عربی زبان
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- رقائق و مواعظ
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- اسلامی دعوت کی صورت حال
- اردو
اسلامی عقیدہ دین کا ستون اور اساس ہے۔اور اپنی منفرد خصوصیات کی بنا پر اس کی قوت و مضبوطی اور تمام ادیان پر اس کے غلبے کا راز ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں بے حد آسان اور قابلِ فہم اسلوب میں صرف کتاب وسنت کے نصوص پر انحصار کرتے ہوئے اسلامی عقیدے کوبیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی ترتیب مشہور حدیثِ جبریل میں مذکور ایمان کے چھ ارکان کی نبوی ترتیب کے مطابق ہے۔ ہر رکن کے تحت اس باب میں گم راہی کا شکار ہو جانے والے لوگوں کا ذکر اور مختصر انداز میں ان پر رد بھی کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب اسلامی عقیدہ کے بنیادی اور اہم مسائل کو سمجھنے میں ہر خاص وعام کے لیے معاون و مفید ثابت ہوگی۔
- اردو
زیر نظرکتاب میں اسلامی عقیدے کواختصارکے ساتہ سوال وجواب کی شکل میں کتاب وسنت کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جوعوام وخواص سب کے لئے یکساں طورپرمفید ہے اورخاص کرکے مدارس واسکول کے طلبہ کیلئے نہایت ہی مفید ہے ,کیا ہی بہترہوتا اگر مدارس ومکاتب اورابتدائی اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کردیا جاتا ,تاکہ ابتداء ہی سے اسلامی عقائد وافکارنئی نسلوں کی ذہنوں میں رچ بس جاتیں اورباطل وغلط افکارکے بگولے سے محفوظ رھتیں.
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز مؤلّف : محمد شريف بن شهاب الدين مؤلّف : مشتاق احمد كريمي ترجمہ : محمد شريف بن شهاب الدين مراجعہ : مشتاق احمد كريمي ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
عام مسلمانوں کے لئے ضروری اسباق: زیر نظر کتاب شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور عربی تالیف (الدروس المھمة لعامة الأمة) کا اردو ترجمہ ہے جس میں عام مسلمانوں کے لئے دین اسلام سے متعلق بنیادی باتوں کا مختصر تذکرہ ہے۔ترجمہ:محمد شريف بن شهاب الدين
- اردو
- اردو
- اردو مؤلّف : قذلہ بنت محمد آل حواش القحطانی
عقیدۃ سے متعلق ۱۰۰ سوال وجواب
- اردو
شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہا ب رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ’’کتاب التوحید‘‘ توحید کےموضوع پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے،جس کی متعدد شروحات ہیں،لیکن ان شروحات میں سب سے عمدہ ونفیس شرح عبد الرحمن بن حسن بن محمد بن عبد الوهابؒ کی ’’فتح المجید‘‘ ہے،اس کتاب میں توحید،اس کی فضیلت،شرک،اس کی خطرناکی،شرک کی اقسام ،بدعت اوراس کی خطرناکی وغیرہ کو خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیاہے ،اس کا سلیس اردو ترجمہ افادہ عام کی خاطرمولانا عطاء اللہ ثاقبؒ نے کیا ہے اور علامہ بدیع الدی شاہ راشدی اوردیگرعلماء نے اس کا مراجعہ فرمایا ہے۔
- اردو
- اردو
زیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
تین بنیادی باتیں اور ان کے دلائل: زیر مطالعہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی تالیف ہے، اس کتاب میں ان کا امور کا بیان ہے جن کی معرفت ہر انسان پر واجب اور ضروری ہے، یہ کتاب اللہ تعالی کی معرفت، وہ عبادات جن کا حکم اللہ تعالی دیا ہے، دین کی معرفت، اس کے مراتب اور ہر مرتبہ کے ارکان، نبی کریم ﷺکی معرفت ، آپﷺ کی مختصر سیرت، بعث بعد الموت، توحید کے ارکان جیسے اہم مباحث پر مشتمل ہے۔
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو مؤلّف : ترکی بن ابراہیم الخنیزان
مؤلف نےاس کتاب میں ان چیزوں کوجمع کیا ہےجن سےعام مسلمانوں کو عقیدہ، احکام ، اخلاق اورمعاملات کے سلسلےمیں ناواقف نہیں رہنا چاہیے۔ مؤلف نے کوشش کی ہے کہ معلومات آسان اسلوب اور عام فہم زبان میں پیش کی جائیں تاکہ عام لوگ آسانی سے سمجھ سکیں، پھر انہوں نے انہیں چھوٹی مجلسوں اورمختصر دروس کے مطابق تقسیم کیا ہے تاکہ ان کا سیکھنا سکھانا آسان ہو۔ امید ہےکہ یہ کتاب مسلمانوں کے ہر طبقہ کےلیے مفید ہوگی۔ مسلمان خاندان وقفہ وقفہ سے ایسی مخصوص نشستیں منعقد کرسکتے ہیں جن میں یہ کتاب اور اس کے علاوہ مفید کتابیں پڑھی جائیں۔ مسجد کے امام نماز کے بعد اپنی مسجد کے نمازیوں کے سامنے اسے پیش کرسکتےہیں۔ دعاۃ الى اللہ اپنے دورس ومحاضرات میں اس کے ذریعہ تذکیر وخطاب کر سکتے ہیں۔ اسکول کے ٹیچرطلباء کےلیے اس میں سےمناسب معلومات منتخب کرکے ان کے سامنے پیش کرسکتےہیں تاکہ انہیں دین کی سمجھ فراہم کرسکیں۔ آڈیو اورویڈیو چینلز اس کی معلومات کواپنے حلقوں میں پیش کرسکتے ہیں۔ مسلم مردو وخواتین انفرادی طور پراسے پڑھ سکتے ہیں اور استفادہ کرسکتے ہیں یا اپنےاقرباء ومحبین کےساتھ مل بیٹھ کراسے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کتاب سے استفادہ کے بہت سارے طریقے ہیں۔
- اردو
علم کے آداب: علم کی تعریف، اس کے فضائل وثمرات، حصولِ علم کا شرعی حکم، طالب علم کے آداب، تحصیل علم پر معاون اسباب،علم حاصل کرنے کے وسائل وطرق، وہ غلطیاں جو اکتسابِ علم میں رُکاوٹ بنتی ہیں اور تشنگان علم ان کا ارتکاب کرتے نظر آتے ہیں، ان سب امور کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف(کتاب العلم) کے ابتدائی تین ابواب کے ترجمہ کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ مترجم: عبد القوی لقمان کیلانی۔حفظہ اللہ۔
- اردو مؤلّف : محمد بن سعد بن عبد الرحمن الحنين ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظر کتاب امام محمد بن عبدالوہاب- رحمہ اللہ - کی مشہور کتاب (القواعد الأربعة) (فہم باری تعالى کے چاربنیادی اصول) کی شرح ہے جسمیں توحید اور اولیاء وصالحین کی اللہ کے ساتھ شرک وغیرہ جیسے حسّاس مسائل کو موضوع بحث بنایا گیا ہے. اس شرح میں ان تمام مسائل کی کتاب وسنت کی ٹھوس دلیلوں کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی
زیر مطالعہ کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح پر مشتمل ہے جسکو اردو زبان میں برادرم عنایت اللہ سنابلى حفظہ اللہ نے منتقل کیا ہے تاکہ اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ میں آسانی ہوسکے اہل سنت وجماعت کے منہج کے مطابق دین کے بنیادی مسائل پر مشتمل یہ کتابچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف میں سے ایک ہے جسکی آسان وعام فہم شرح ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی حفظہ اللہ نے کی ہے نہایت ہی مفید شرح ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.
- اردو
"شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.