علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 1064

  • اردو

    PDF

    آئنہ مذہبِ شیعہ( شیعہ مذہب کے اُصول وقواعد اور عقائد واَفکار کا جائزہ ): عصرِ حاضر میں روافض کے اعتراضات کی تردید میں جو کتابیں لکھی گئیں ہیں ان میں ایک اہم کتاب ڈاکٹرناصر بن عبد اللہ بن علی القفاری حفظہ اللہ کی تالیف: ’’أصول مذهب الشيعة الإمامية الاثني عشرية " ہے۔ جو در اصل ایک تحقیقی مقالہ ہے، جسے فاضل مولّف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض ،سعودی عرب کے شعبہ عقیدہ ومذاہب معاصرہ میں پیش کیا تھا۔ اس کتاب میں فاضل مولّف نے بڑی جانفشانی سے شیعہ عقائد کو مکمل دیانت داری اور انصاف کے ساتھ ،بغیر کسی کمی وزیادتی کے، ان کی معتبر واساسی کتابوں سے نقل کیا ہے اور ان کو کتاب وسنت اور اجماع امّت پر پیش کرکے ان کے نظریات کا بطلان واضح کیا ہے، نیز یہ ثابت کیا ہے کہ یہ افکار ،جن پر ان کے عقائد کی بنیاد ہے ،عقلِ سلیم اور نقلِ صحیح کے مخالف اور تناقضات پر مبنی ہیں۔ کتاب کے ابواب درج ذیل ہیں: پہلا باب: اسلامی مصادر کے متعلق شیعہ کے عقائد ونظریات دوسرا باب: اصول دین کے متعلق شیعہ کا عقیدہ تیسرا باب: شیعہ کے دیگر انفرادی اصول واعتقادات چوتھا باب: معاصر شیعہ اور ان کا اپنے اسلاف کے ساتھ تعلّق پانچواں باب:عالم اسلام پر شیعہ کے اثرات شیعہ مذہب کی حقیقت سے واقفیت حاصل کرنے اور ان کی دسیسہ کاریوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اس کتاب کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    حادثہ کربلا اور سبائی سازش: پیش نظر کتاب میں شیخ ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی ۔حفظہ اللہ۔ نے حادثہ کربلا کے تعلق سے سبائی سازشوں کو بے نقاب کرکے واقعہ کی اصل حقیقت سے متعارف کرایا ہے، نیز یزید بن معاویہ کی شخصیت وسیرت کے حوالے سے کتاب وسنت وآثار سلف کی روشنی میں تفصیلی علمی وتحقیقی کلام کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرعام وخاص کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    PDF

    عہدِ صحابہ اور جدید ذہن کے شُبہات: پیش نظر کتاب میں فاضل مصنّف محمد مبشّر نذیر-حفظہ اللہ - نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت، جنگ جمل، جنگ صِفّین اور سانحہ کربلا وغیرہ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات کا کتاب وسنت اور تاریخی تنقید کے اصولوں کی روشنی میں تشفیّ بخش جواب دیا ہے، نا چیز کی ناقص رائے کے مطابق دِفاع صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر اُردو زبان کی سب سے بہترین تالیف ہے ،ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    جہنم کا بیان: پیش نظر کتاب میں جہنم کی ہولناکیوں اور عذاب کو نہایت ہی آسان اور عام فہم اسلوب میں پیش کیا گیا ہے تاکہ جہنم کی ہولناکی سے لوگ ڈر کر جہنمی اعمال کے ارتکاب سے باز آجائیں اور جنت کے حقدار بن سکیں۔

  • اردو

    PDF

    قیامت کا بیان: زیر نظر کتاب میں محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے آخرت پر ایمان کے وجوب، قیامت کی نشانی، اس کی ہولناکی، حشرونشر اور حساب وکتاب کی کیفیت اور جنت وجہنم کے مستحقین وغیرہ کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے ظلم کی تعریف، ظلم کی شناعت وقباحت اور ظالم کے دنیا وآخرت میں خطرناک انجام کو کتاب وسنت اور سلف صالحین کے واقعات کی روشنی میں تفصیل سے بیان کیا ہے، نہایت ہی موثر و وقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے قیامت کی ہولناک منظرکا تذکرہ کرکے آخرت کی فکر کرنے کی ترغیب دی ہے اور دنیا میں نیک اعمال کرنے اور اس کی رنگینیوں کے پیچھے نہ پڑنے کی نصیحت کی ہے، نہایت ہی مؤثر و وقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے جہنم کا تذکرہ کرکے اس پر ایمان لانے، اس کے موجود ہونے، اس کی ہولناکی اور شدّت، اس میں داخل ہونے والے لوگ، اس سے نجات پانے کے ذرائع اور اسباب وغیرہ کے بارے میں نہایت ہی مؤثر و و قیع خطاب فرمایا ہے۔ ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    ماہِ رجب کا معنی اور اسکی وجہ تسمیہ کیا ہے؟ ماہِ رجب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ماہِ رجب کےتعلّق سے وارد روایات کیا ہیں؟ ماہِ رجب کے تعلّق سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول کیا تھا ؟ ماہِ رجب کے تعلّق سے کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی خصوصی عمل ثابت ہے یا نہیں؟ ماہَ رجب میں بدعات وخرافات کوعبادت سمجھ کرانجام دینا کیسا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    پیش نطرکتاب مشہور مفسّر ِقرآن اور محدّث ومؤرّخ امام ابو الفداء اسماعیل بن کثیر دمشقی رحمہ اللہ کی معرکہ آرا تاریخی تصنیف (البدایہ والنہایہ) سے ماخوز ہے، اس کتاب میں موصوفؒ نے انبیاء ورُسل کی پاکیزہ زندگیوں کے حالات، ان کے مجاہدوں اور اُن کی تبلیغی کاوشوں کو قرآن واحادیثِ صحیحہ کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں بیان کیا ہے، کتاب کا اردو ترجمہ مولانا عطاء اللہ ساجد فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کیا ہے، تخریج وتحقیق اور ابواب کے اختتام پر نتائج وفوائد اور دروس وعبر کا اضافہ مولانا محمد اجمل مدنی نے انجام دیا ہے، انبیاء علیہم السلام کی جائے پیدائش ، مقاماتِ ہجرت ، مساکن اور جائے وفات کی نشاندہی کےلئے معلوماتی نقشوں کے استعمال نے کتاب کی افادیت میں چار چاند لگا دیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    موجودہ زمانے میں بہت سارے جاہل، بے عمل اور تارکِ سنُّت لوگوں کو سماج ومعاشرے میں اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن حقیقت میں اولیاء اللہ کون ہیں؟ شریعت اسلامیہ میں انکی کیا صفات وارد ہوئی ہیں؟ اور اولیاء الشیطان کون ہیںَ ؟ شریعت اسلامیہ کی رو سے انکی معرفت کیسے ممکن ہے؟ ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ۔رحمہ اللہ۔ کی زیر تبصرہ کتاب‘‘رحمانی اولیاء و شیطانی اولیاء’’ کا ضرور مطالعہ کریں۔ اس کتاب کا مطالعہ نام نہاد شیطانی اولیاء کی قلعی کھولنے کیلئےکا فی ہے۔ کتاب کا سليس اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے ۔

  • اردو

    PDF

    ہر قمری مہینہ کی گیارہویں رات کو شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کے نام پر جو کھانا تیار کیا جاتا ہے وہ ‘‘گیارہویں شریف’’ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا رواج نہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، نہ صحابہ، نہ تابعین، نہ ائمہ دین اور نہ خود شیخ عبد القادر جیلانی کے دور میں ہوا بلکہ یہ بعد کی ایجاد کردہ بدعت ہے جس میں بہت سارے شرک وبدعت پر مبنی امور انجام دئے جاتے ہیں جبکہ آپ رحمہ اللہ خود شرک وبدعت سے سختی سے منع کرتے تھے اور سنت کو اپنانے کو لازم قرار دیتے تھے۔ پیش نظر مختصر رسالہ میں شیخ عبد القادر جیلانی کی بعض تعلیمات وارشادات بیان کرنے کے بعد گیارہویں شریف کی بدعت سے پردہ اٹھایا گیا ہے اور اس رات میں کی جانے والی بارہ سے زائد شرعی مخالفتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    قارئین ! تحریک اہلحدیث کوئی نئی تحریک نہیں ہے۔ بلکہ یہ وہی تحریک ہے جو عہد نبوی اور عہد صحابہ سے چلی آرہی ہے۔ جس کا شعار کتاب اللہ اور سنت رسول ہے۔ ہمارے جن قارئین کی نظر اسلام پر ہوگی، وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں اہل سنت والجماعت میں دوہی مکاتب فکر کا ظہورہوا۔ 1-اہل الحدیث 2-اہل الرائے دونوں مکاتب فکرکے افکارونظریات کا تحقیقی جائزہ لینے پر یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتا ہے کہ تحریک اہل حدیث ہی اسلام کی حقیقی پاسباں ہے۔ جسکا کوئی حقیقت پسند اور غیرجانب دار شخص انکار نہیں کرسکتا ۔ چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ جیسی علمی اور تحقیقی شخصیت نے اپنی دوربینی اور دور اندیشی سے اس حقیقت کا پتہ لگا لیا۔ فرماتے ہیں:‘‘اہل حدیث کو فرقوں میں وہی حیثیت حاصل ہے جو اسلام کو ملتوں میں’’ (رد المنطق)- زیرمطالعہ کتاب میں اسی حقیقت کو کتاب وسنت اور تاریخی شواہد کی روشنی میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ حق کے متلاشی کیلئے بھانت بھانت کے فرقوں میں حق کو پہچاننا آسان ہوجائے اور امت اسلام کی صحیح رہنمائی ہوسکے۔

  • اردو

    PDF

    اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔

  • اردو

    PDF

    سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ" میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے "روافض" و" خوارج "کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے (ع۔م).

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح عمری، خلافت وفتوحات اور شاندار کارناموں پر مشتمل ہے۔

  • اردو

    MP4

    موجودہ دور میں دشمنانِ اسلام ہر چہار جانب سے مختلف دسیسہ کاریوں کے ذریعے جہاں ہمارے عقائد اور ایمان کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، وہیں برادران وطن مختلف فلموں اور سیریلوں کے ذریعے ہماری تہذیب و ثقافت اور اسلامی تشخص کو متاثر کردینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور اسکا اثر ہمارے سامنے واضح اور نمایاں ہے، آج معاشرے کے اندر چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ماتھے پر تلک، بِندی، پاؤں میں گنگھرو، گلے میں قسمت کے پتھروں کی لکیریں اور اسطرح کی دیگر چیزیں ہیں جو ہندو ثقافت اور تہذیب کی یلغار کا نتیجہ ہیں۔ بات اسی پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ اگر آستھا اور امید کے نام پر ، فقیری کا بھیس بنا کرکے یہ برادران وطن کاشی اور متھرا اور مختلف مقامات کا زیارت کرتے ہیں ، تو آج کا مسلمان بھی مختلف صورتیں بنا کرکے، فقیری کا بھیس اپنا کرکے، بابا کے نام کی منّتیں مانگتے ہوئے اپنی مرادوں کو لے کر کے نا معلوم کن کن مقامات کی خاک چھاندتا ہے اور وہاں جانے کے بعد وہ تمام چیزیں کرتا ہے جو شرک کے زمرے میں آتی ہیں، جنکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلئے اس بات کی ضرورت تھی کہ اس موضوع پر کچھ باتیں کی جائیں اور اس کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جائے اور یہ بتا یا جائے کہ آخر وہ کون کون سے ہندوانہ رسوم ہیں جو مسلم سماج کے اندر سرایت کر گئیے ہیں ، اور ہم جانے یا انجانے میں ان چیزوں کو اپنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی –حفظه الله- نے اسی موضوع سے متعلق نہایت ہی وقیع وموثر خطاب فرما یا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظر رسالہ عالم اسلام کی مشہور یونیورسٹی مدینہ منورہ کے سابق استاذ ڈاکٹر علی بن ناصر الفقیہی کی کتاب " البدعة ضوابطها وأثرها السيء في الأمة " کا اردو ترجمہ ہے جسے محمد ابوالکلام بن شمس الدین المدنی نے سرانجام دیا ہے ، اس رسالے میں مولف نے بدعت اور امت پر اسکے برے اثرات کو نہایت ہی مدلل انداز سے بیان کیا ہے،نیز بدعت کی مختلف اقسام کا تذکرہ کرکے چند بدعتی فرقوں کا تعارف اور انکے اصولوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ بدعت سے دوری اختیارکرنے میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔

  • اردو

    PDF

    پیش نظر کتاب میں شیخ صالح بن عبد العزیز آل شیخ - حفظہ اللہ -نے چند ایسے شرعی قواعد و ضوابط تر تیب دئے ہیں جو مسلمان قوم کو مختلف طرح کے سیاسی ،سماجی، معاشی ، ثقافتی فتنوں وغیرہ سے نکلنے میں مشعل راہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ کتاب در اصل عربی لکچرز کی شکل میں تھی افادہ عام کیلئے اسے کتابی شکل دے دی گئی ہے ۔ کتاب کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبد الجبار الفریوائی - حفظہ اللہ - نے سر انجام دیا ہے اور اس پر نظر ثانی طارق علی بروہی - حفظہ اللہ -نے فرمائی ہے۔ عصر حا ضر کے فتنوں سے نجات پانے میں اس کتاب کا مطالعہ ہر خاص وعام کیلئے بے حد مفید ثابت ہو گا۔

  • اردو

    PDF

    حیات صحابہ کے درخشاں پہلو : صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نےآغوش نبوت میں تربیت پائی، ان کے سینوں پر انوار رسالتﷺ براہِ راست پڑے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان سے متعلق رضی اللہ عنہم ارشاد فرمایا۔ حضرات صحابہ کرام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں اسی کے پیش نظر ان کی زندگی کے لمحات کو قرطاس میں محفوظ کیا گیا اور اس حوالے سے الاصابہ اور اسد الغابہ جیسی ضخیم کتب سامنے آئیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی انھی ہستیوں کی زندگی کے حالات و واقعات نقل کیے گئے ہیں۔ "حیات صحابہ کے درخشاں پہلو" ڈاکٹر عبدالرحمان رافت الباشا کی کتاب "صور میں حیاۃ الصحابہ" کا اردو قالب ہے۔ اردو ترجمہ محمود احمد غضنفر نے کیا ہے۔ یہ کتاب بلاشبہ اردو ادب میں ایک گراں مایہ اضافہ ہے اور پڑھنے والوں کے لیے ایسے مواد کی فراہمی ہے جو قلب و ذہن کے تزکیہ کا باعث ہو گی۔ کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ متعدد مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ (ع۔م)