علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 1064

  • اردو

    PDF

    زیرنظرمضمون میں محرّم الحرام کی اہمیت و فضیلت کوبیان کرکے اسمیں پائی جانے والی بدعات وخرافات کا شرعی جائزہ لیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس‘‘ پروفیسر فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی واقعہ قربانی پر مشتمل تفصیلی کتاب ہے۔ پروفیسر صاحب نےاس قصہ کوسمجھنے سمجھانے اوراس میں موجود دروس اور عبرتوں سے فیض یاب ہونے اور دوسروں کوفیض کرنے کےلیے اس کتا ب کومرتب کیا ہے۔ انہوں نے اس قصہ سےمتعلقہ آیات کی تفسیر اوران سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ کیا ہے۔ اور ضعیف احادیث اوراسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجنتاب کیا ہے کیوں کہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہترہیں۔ مصنف موصوف نے قصہ سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی کیں ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اوراخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب انتہائی جامع اور مستند ہے۔ اللہ تعالیٰ پروفیسر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔(آمین)

  • اردو

    PDF

    سوال : اگر كوئى شخص قرآن مجيد پڑھ كر اس كا ثواب نبى كريم صلى اللہ وسلم كو ہديہ كرے تو اس كا حكم كيا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    زیرنظر کتاب میں یوم آخرت کا بیان کرتے ہوئے قیامت کی چھوٹی بڑی نشانیوں کو بیان کیا گیا ہے اوردنیا کے اندر وقوع پذیر ہونے والی ان نشانیوں سے عبرت ونصیحت حاصل کرکے نیک اعمال کرنے کی دعوت دی گئی ہے

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں قبرکے احوال کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قبرآخرت کی پہلی منزل ہے اورقبرمیں منکرنکیرکے ذریعے تین سوالوں کا جواب دینا ہوگا،اورپھراسی جواب کے مطابق انسان کے لئے جنت یا جہنم کی راہ آسان ہوگی۔لہذا دنیا میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کا توشہ جمع کرنا چاہئے تاکہ قبراوراس کے بعد کے مراحل طے کرنے میں کوئی مشقت نہ ہو

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں قرآن کریم کی تعلیمات کا بہترین تذکرہ کرکے یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن کتاب الہی ہے جس میں زندگی کا مکمل دستورہے،یہ کوئی عام کتاب نہیں ہے۔اس لئے اس کی روشن تعلیمات پر ہی عمل پیرا ہوکرامت مسلمہ عظمت رفتہ کی بازیابی حاصل کرسکتی ہے۔

  • اردو

    MP4

    اس بات کا بیان کہ دین مکمل ہوگیا ہے اس میں کمی وزیادتی کرنا بدعت ہے،اورجوبھی چیز کتاب وسنت اور سنت خلفائے راشدین کے خلاف ہے وہ بدعت ہے،اسی طرح جو بھی چیز خیرالقرون کے عہد میں نہ پائی گئی وہ چیزبدعت ہے۔پھررجب وشعبان کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس مہینہ کے اندرکی جانی والی بدعات سے پردہ اٹھاکران سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے، اوریہ واضح کیا ہے کہ کتاب وسنت اورخلفائے راشدین کے اصول ومنہج کی طرف رجوع کرکے ہی بدعات سے نجات پایا جاسکتا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    اسرف (ٹی وی ٹاک شو): اسراف کیا ہے؟ اس کا صحیح تصوّر کیا ہے؟ کتاب وسنت میں اسراف وفضول خرچی کے سلسلے میں کیا وعید آئی ہے؟ کیا مال کا مالک انسان ہے اور اس کے تصرّف میں مکمل مرضی بھی اسی کی چلتی ہے؟ اسراف ومرضی کے عملی مظاہرکیا ہیں؟ عہد نبوت اورعہد حاضرمیں مال کے سلسلے میں کیا نمایاں فرق ہے؟ اسراف وفضول خرچی کے بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ اسراف وفضول خرچی سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ کیا خیروبھلائی کے کا موں میں بھی اسراف ہے؟ ان سب کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘سیریز کے’’اسراف‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی جان کاری حاصل کریں ۔

  • اردو

    PDF

    سلفیت کا تعارف اور اس کے متعلق بعض شُبہات کا ازالہ:تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہےکہ خلیفہ سوم حضرت عثمان کی مظلومانہ شہادت کے بعد امت مسلمہ مختلف جماعتوں اور گروہوں میں تقسیم ہوگئی تھی، ابتداءً یہ اختلافات سیاسی نوعیت کے تھے جو بعد میں چل کر دینی شکل اختیار کر گئے،اور اسی کے بعد سے نئی نئی جماعتوں اور فرقوں کا ظہور ہونےلگا۔ ہر جماعت اور ہر فرقہ اپنے آپ کو اسلام کا علمبر دار کہتا اور اسلام سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو حق پر ثابت کرنے کی کوشش کرتا۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوے علمائے کرام نے باطل فرقوں اور راہ حق سے بر گشتہ جماعتوں سے اہل حق کو ممتاز کرنے کے لئے’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘کی اصطلاح ایجاد کی۔ اس اصطلاح سے خوارج، اہل تشیع، روافض اور معتزلہ وغیرہ سے تمیّز مقصود تھی۔ اس اصطلاح سے تمام علماء حق راضی اور متفق تھے۔ لیکن ’’اھل السنۃ والجماعۃ ‘‘ کے مابین بھی اختلاف رونما ہوئے۔فلسفہ اور علم الکلام سے اشتغال رکھنے کی وجہ سے مختلف مکاتب فکر اور جماعتیں ظہور پزیر ہوئیں جنہوں نے اپنے لیے الگ الگ اصول وضوابط متعین کئے، اور ’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘ سے وابستگی ظاہر کرتے ہوے ہر ایک نے اپنے آپ کو کتاب وسنت کا حامل وعلمبردار قرار دیا۔ لہذا ان تمام جماعتوں اور مکاتب فکر سے امتیاز کے لیے اہل حق نے ’’سلف‘‘ کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی طرف اپنی نسبت کی۔ تو جس طرح ’’اہل السنۃ والجماعۃ‘‘ کی اصطلاح ایک ضرورت کےتحت ایجاد کی گی تھی اسی طرح ’’سلف ‘‘ اور سلفی‘‘ کی اصطلاح بھی ایک ضرورت کے تحت ایجاد کی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سلفیت کا تعارف‘‘فاضل مصنف ڈاکٹررضاءاللہ محمد ادریس مبارکپوریؒ کی تصنیف کردہ ہے جس میں انہوں نے سلفیت کا تعارف اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ کیا ہے اور اہل حدیث پر کیے جانے والے اعتراضات کا نہایت ہی علمی وسنجیدہ جواب دیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کا ر خیر پر اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(ش.خ) تقدیم:ڈاکٹرمقتدی احسن ازہریؒ ناشر: دارالخلد،لاہور

  • اردو

    PDF

    پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات:مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے،معجزات دراصل دلائل نبوت ہوتے ہیں یعنی ان کو دیکھ کر کچھ لوگ نبوت سے آشنائی حاصل کرتے ہیں ۔جن سے ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کردولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والے معجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والےمعجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیغمبر اسلام ﷺاور معجزات ‘‘ حکیم محمود احمد ظفرصاحب کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے معجزات نبوی ، چندبڑے معجزات ، اسراء اور معراج، نبو ت اور وحی ، آپ کے ہاتھ کی برکات ، کھانے میں برکت، پانی کےبارےمیں آپﷺ کے معجزات، حضورکےلعاب دہن کی برکات، حضوراکرمﷺ کی دعاؤں کے اثرات ،مختلف اشیاء میں اثرات، جانوروں پر اثرات،پیشگوئیاں یا اخبار غیب، علامات قیامت کی پیشگوئیاں جیسے جلی عنوانات قائم کر کے ان کے تحت سرکاردوعالم ﷺ کے معجزات کی ایک اچھی خاصی تعداد جمع کردی ہے۔جو نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ایک تتمہ ہے ۔(م۔ا) (باہتمام:نشریات،لاہور)

  • اردو

    PDF

    40 خصوصیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم: اللہ رب العزت نےجہاں آپ ﷺ کوتمام انسانیت سے افضل اوراعلیٰ مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے وہاں آپ کو بہت سےایسی خوبیاں اور خصوصیات بھی عطا فرمائی ہیں۔ جو تمام انبیاء اور کل کائنات سے آپ کوممتاز کرتیں ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی عظمت ورفعت کے بیان میں اللہ تعالیٰ نے سیکڑوں خصوصیات آپ کودے رکھیں ہیں ۔کتب وحدیث وسیرت میں جن کاتفصیلی ذکر موجود ہے اور باقاعدہ اس موضوع پر الگ سے کتب بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’40 خصوصیات محمد ﷺ ‘‘مولانا محمد عظیم حاصل پوری ﷾ (مدیرماہنامہ المحمدیہ،حاصل پور )کی کاوش ہے جس میں انہوں نےاختصار کے ساتھ آپﷺکی 40خصوصیات کاذکرکیا ہے۔تاکہ ہم اپنے نبی جناب محمد ﷺ کی عظمت ورفعت کوپہچان کر ان کی سچی اتباع کریں اور دنیا وآخرت کی فوزوفلاح کےحقدار بن جائیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کے علم اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے۔ اور ہمیں اپنے نبی ﷺ کی سچی اتباع،روز قیامت آپ کا دیدار،آپ کی رفاقت اور آپ کی سفارش نصیب فرمائے (آمین) (م۔ا)

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو کلپ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ حقیقی مفلس کون ہے ؟

  • اردو
  • اردو
  • اردو
  • اردو
  • اردو
  • اردو
  • اردو

    PDF

    ابلیس وشیاطین سے متعلق چند حقائق: جنًات غیبی مخلوق ہے ،کتاب وسنت کےدلائل کی روح سے جنات کاو جود اور ان کے توالدوتناسل کا باقاعدہ سلسلہ موجود ہے ،سائنس اس سےانکاری ہے لیکن ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ جنات کے وجو د کو تسلیم کرےاوربالخصوص ابلیس لعین کی سازشوں ،اس کی دسیسہ کاریوں اور وسوسوں سے آگاہ ہواور اس کے حملوں سے بچنے کی کوشش کرے ۔کیونکہ ابلیس انسانیت کا کھلا دشمن ہے اور اس کی دلی آرزو یہ ہے کہ کوئی بھی انسان رحمت الہٰی کا مستحق نہ ٹہرے ۔بلکہ جیسے وہ درگاندہ راہ ٹہرا ہے،ایسے ہی تمام انسان بارگاہ ایزدی سے دھتکارے جائیں،ابلیس سمیت دیگر جنات کی معلومات کے بارے میں یہ ایک اچھی کتاب ہے، جس کا مطالعہ قارئین کے لیے نہایت معلومات افزا ہو گا اور اس کتاب کو پڑھ کر شیطانی سازشوں اور حملوں سے بچنے میں کافی آسانی ہوگی۔(ف۔ر) ناشر: احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب

  • اردو

    MP4

    صفر کے مہینہ کی حقیقت: ماہ صفرکے تعلق سے اہل جاہلیت کے یہاں نحوست وبدشگونی کا عقیدہ پایا جاتا تھا جسے اسلام نے آکرباطل قراردیا اوریہ واضح کیا کہ کوئی دن یا مہینہ یا زمانہ منحوس نہیں،اگرمنحوس ہے تو انسان کا برا عمل ہے۔زیرنظر ویڈیو میں مولانا عتیق الرحمن سراجی حفظہ اللہ نے ماہ صفرکی حقیقت اوراس ماہ سے نحوست وبدشگونی لینے کے بارے میں کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی گفتگو فرمایا ہے۔ البتہ خطیب موصوف نے سوال وجواب کے سیشن میں ماں کی نافرمانی کے تعلق سے علقمہ صحابیؓ کا جو واقعہ ذکر کیا ہے وہ صحیح حدیث سے ثابت نہیں، بلکہ سخت ضعیف ہے۔