علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

بار بار آنے والے مواقع

عناصر کی تعداد: 259

  • اردو

    MP3

    اس آڈیو میں ماہ رمضان میں اُردو زبان میں دئے گئے 30 مختصر درس کا تذکرہ ہے جن کی تفصیل درج ذٰیل ہے: 1- ۔پہلا درس: روزے کے احکام 2- دوسرا درس: صیام وقیام کی فضیلت 3- تیسرا درس: رمضان کے اندر کئے جانے والے بعض نیک اعمال 4- چوتھادرس: امربالمعروف ونہی عن المنکر کا وجوب 5- ۔پانچواں درس: توحید رسولوں کی پہلی دعوت 6- چھٹا درس: شرک سے بچنے کا بیان 7- ساتواں درس: ایمان باللہ،ایمان بالملائکہ،ایمان بالکتب 8- آٹھواں درس: رسولوں پرایمان،آخرت پرایمان، تقدیر کی اچھائی وبرائی پر ایمان 9- نوواں درس: تعویذ وگنڈہ کی شرعی حیثٰیت،اورجادوگروں وکاہنوں کے پاس جانے کا حکم؟ 10- دسواں درس: شرعی اورغیرشرعی زیارتِ قبر کا بیان 11- گیارہواں درس: رات اوردن میں کئے جانے والے اعمال 12- بارہواں درس: غیبت وچغلی کی حرمت کا بیان 13- تیرہواں درس: وجوبِ صلاۃ اورتارک صلاۃ کا حکم؟ 14- چودہواں درس: زکاۃ کی فرضیت 15- ۔پندرہواں درس: حج وعمرہ کا وجوب 16- سولہواں درس: انابت الی اللہ 17- ستّرہواں درس: عمل صالح کے قبولیت کی شرطیں 18- اٹھارہواں درس: کھانے پینے کے آداب 19- انیسواں درس: شب قدرکی فضیلت اور اعتکاف کے احکام 20- بیسواں درس: سنّت کی اتباع کرنا اور اندھی تقلید سے دوررہنا 21- اکّیسواں درس: فاتحہ کی فضیلت اور نماز میں اس کے پڑھنے کا وجوب 22- ۔بائیسواں درس: عذاب قبراوراسکی نعمتیں 23- ۔تیئسواں درس: بشریت رسولﷺ 24- چوبیسواں درس: حقوقِ والدین 25- پچیسواں درس: نبیﷺ کو علم غیب مطلق کا علم نہیں تھا 26- چھبیسواں درس: سات ہلاک کردینے والی چیزیں 27- ستّائیسواں درس: صدقہ فطر کے احکام 28- اٹھائیسواں درس: عید الفطر کے احکام وآداب 29- نتیسواں درس: عرش الہی کے سائے میں رہنے والے سات لوگ 30- تیسواں درس: مسلمان بھائی کے لئے عام نصیحت

  • اردو

    MP4

    اہل ہند وپاک یوم عرفہ کا روزہ کب رکھیں؟

  • اردو

    MP4

    قرآن وسنت کی روشنی میں ذو الحجہ کے دس دنوں کی فضیلت

  • اردو

    PDF

    ماہ شعبان اور آج کا مسلمان : زیر نظر پمفلٹ میں اختصار کے ساتھ ماہ شعبان کی شرعی فضیلت بیان کرکے اس ماہ میں کی جانے والی بدعات وبے جارسومات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ماہ رجب: زیر نظر پمفلٹ میں اختصار کے ساتھ ماہ رجب کی شرعی فضیلت بیان کرکے اس ماہ میں کی جانے والی بدعات وبے جارسومات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے قربانی سے متعلق 55 مسائل کو کتاب وسنت اور اہل علم کے اقوال کی روشنی میں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔ نہایت ہی اہم ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ،شیخ ابو الحسن بن علی العلی (امام وخطیب جامع الناصریہ) کے ان مختصر دروس کا مجموعہ ہے جو انہوں نے رمضان المبارک میں ہر رات نماز عشاء کی اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں آٹھ دس منٹ کے لئے خواتین سے مخاطب ہوکر دئیے، اس تجربے پر انہوں نے برسوں عمل کرکے اسے مفید پایا تو تحریری شکل بھی دے دی، ان درسوں میں انہوں نے مختصر انداز میں ان تمام دینی مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے۔ (ترجمہ: حمید اللہ انعام اللہ سلفی)

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے رمضان کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس ماہ کی حرمت وآداب کو بجالانے کی نصیحت کی ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    ماہِ رجب کا معنی اور اسکی وجہ تسمیہ کیا ہے؟ ماہِ رجب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ماہِ رجب کےتعلّق سے وارد روایات کیا ہیں؟ ماہِ رجب کے تعلّق سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول کیا تھا ؟ ماہِ رجب کے تعلّق سے کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی خصوصی عمل ثابت ہے یا نہیں؟ ماہَ رجب میں بدعات وخرافات کوعبادت سمجھ کرانجام دینا کیسا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد الاحد نذیر۔حفظہ اللہ۔ نے موسم سرما کے فضائل واحکام کو کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں اختصار کے ساتھ پیش فرمایا ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد الاحد نذیر۔حفظہ اللہ۔ نے حدیث (لا عدوة ، ولا طيرة، ولا هامة, ولا صفر) کی مختصر ومفید شرح فرمائی ہے۔

  • اردو

    PDF

    امام مسجد نبوی فضیلۃ الشیخ حسين بن عبد العزيز آل الشيخ -حفظه الله- نے نئے سال کی آمد پر نہایت ہی موثر وبلیغ جمعہ کا خطبہ دیا جس میں درج ذیل اہم نقاط پر روشنی ڈالی: ۱۔ امت کو محاسبہ نفس کی ضرورت ۲۔ الوداعی سال دنیا سے رخصت کی یاددہانی کا سبب ۳۔ حالات کی اصلاح ودرستی کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ۴۔ اسلام کی طرف سے دفاع کی ضرورت ۵، ماہ محرم اور يوم عاشوراء کی فضیلت

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں ڈاکٹر عبید الرحمن محمد حنیف مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت اور اس میں انجام دئے جانے والے اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔

  • اردو

    PDF

    شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا : کہ اگر مسلمان شخص رمضان المبارك كے دوران كسى ايسے ملك كا سفر كرے جو اس كے ملك سے رمضان شروع ہونے ميں آگے يا پيچھے ہو اور وہ اس ملك ميں عيد تك رہے تو وہ كس ملك كے ساتھ عيد منائے گا ؟

  • اردو

    DOC

    پیش نظر مقالہ میں ماہ رمضان کی فضیلت واہمیت اور اسکی خصائص کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ماہ شعبان اسلامی سال کا آٹھواں ماہ مبارک ہے ۔ دین اسلام کے بنیادی مصادر پر نظر دوڑانے کے بعد اس ماہ میں صرف نفلی روزے رکھنے کی ترغیب ملتی ہے ، دیگر مخصوص عبادات کے بارے میں شرعی نصوص وارد نہیں ہوئیں هیں , درج ذیل مضمون میں ماہ شعبان سے متعلق ہمارا کیا طرز عمل ہے ، اور اس ماہ میں شریعت اسلامیہ کا ہم سے کیا تقاضا ہے ذکر کیا گیا ہے۔

  • اردو

    JPG

    زیر نظر پوسٹر میں اختصار کے ساتھ یوم عاشوراء کے روزے کی فضیلت بیان کی گئی ہے-

  • اردو

    YOUTUBE

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ مقصود الحسن فيضى –حفظہ اللہ- نے ماہ محرم کی اہمیت وفضیلت کا تذکرہ فرما کر اس ماہ میں اور خاص طور سے اسکی دسویں تاریخ کو نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے کئے جانے والے شرکیہ ومبتدعانہ رسوم واعمال کی سختی سے مذمت کی ہے-

  • اردو

    PDF

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    PDF

    ذو الحجہ کا پہلا عشرہ یعنی اسکے ابتدائی دس دن سال کے سارے دنوں میں سب سے زیادہ برکت والے دن ہیں، انکا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، ان میں نیکیاں کمانے کے متعدّد مواقع ہیں،ان کی فضیلت کے بہت سے دلائل ہیں، کتابچہ مذکور میں شیخ عبدالهادى عبدالخالق مدنى-حفظہ اللہ-نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کے دلائل، ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کا تذکرہ فرماکر ، اس ماہ سے متعلق پائی جانے والی بعض ضعیف اور موضوع روایات سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔