علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

احرام

عناصر کی تعداد: 8

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں مقام جعرانہ کے پاس حجاج و معتمرین سے صادر ہونے والی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جن میں سے وہاں کی مسجد کے پانی سے تبرّک حاصل کرنا ، وہاں کی مسجد یا اس کے پاس کی قبروں کی قداست کا اعتقاد رکھنا ، وہاں کی مسجد کی د یواروں اور قبرستان کو متبرّک سمجھتے ہوئے چھونا ، اور وہاں کے قبرستان کی مٹی کو شفا اور دیگر منافع کے حصول کیلئے لینا وغیرہ سب سے اہم ہے ۔ ویڈیو مذکور میں انہیں باطل اعتقادات اور افعال سے زائرین حرمین کو خبردار کیا گیا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    بہت سارے حجّاج ومعتمرین مکہ مکرّمہ لائبریری کی زیارت اس اعتقاد سے کرتے ہیں کہ وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی جگہ ہے، اسلئے اس جگہ کو مقدس جانتے ہوئے وہاں پر دعا کا خاص اہتمام کرتے ہیں، اور اس جگہ سے تبرک حاصل کرتے ہیں اور اُس کی طرف رُخ کرکے نماز وغیرہ ادا کرتے ہیں۔ جبکہ یہ اعمال سنّت کے بالکل خلاف ہیں ، ویڈیو مذکور میں انہیں غلطیوں اور غیر شرعی اعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    بعض حجاج ومعتمرین کا یہ اعتقاد ہے کہ ثور پہاڑ پر واقع غار کی زیارت حج وعمرہ کے مناسک میں سے ہے، اگر کوئی حاجی یا معتمر اس غار کی زیارت یا وہاں پر عبادت کئے بغیر واپس چلا آتا ہے تو اسکا حج وعمرہ ناقص رہ جاتا ہے ، جبکہ اس غار کا حج وعمرہ سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ بلکہ اس طرح کا اعتقاد شریعت کے خلاف ہے۔ ویڈیو مذکور میں ایسے ہی غیر شرعی اعتقاد و اعمال سے زائرین حرمین کو آگا ہ کیا گیا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    جبلِ عرفات میدان عرفات کے دیگر حصوں کی طرح ایک حصہ ہے ، وقوف عرفات کے اعتبار سے اسے کوئی خاص حیثیت حاصل نہیں ۔ اس پر سفید نشان محض اسلئے لگایا گیا ہے کہ دُور سے میدان عرفات کا پتہ چل جائے، کیونکہ یہ پہاڑ میدان عرفات کے وسط میں پڑتا ہے، ایک عام غلطی یہ ہے کہ لوگ جبل عرفات کی چوٹی کے سفید نشان زدہ حصہ پر ہاتھ پھیر پھیر کر بزعم خویش برکت حاصل کرتے ہیں ، یا وہاں چیتھڑے لٹکاتے ہیں ، چوٹی پر اپنے نام یا دیگر تحریریں لکھتے ہیں ، وہاں کی مٹی اور پتّھر یہ سمجھ کر اُٹھا لاتے ہیں کہ یہ اُنہیں نفع پہنچائیں گے، ایسے تمام اعمال حرام کے زمرے میں آتے ہیں اور آدمی کو شرک پر اُکساتے ہیں ۔ ویڈیو مذکور میں انہیں غلطیوں اور غیر شرعی اعمال سے زائرین حرمین کو خبردار کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    بعض حجاج ومعتمرین کا یہ اعتقاد ہے کہ نور پہاڑ پر واقع غارحرا کی زیارت حج وعمرہ کے مناسک میں سے ہے، اگر کوئی حاجی یا معتمر اس غار کی زیارت یا وہاں پر عبادت کئے بغیر واپس چلا آتا ہے تو اسکا حج وعمرہ ناقص رہ جاتا ہے ، جبکہ اس غار کا حج وعمرہ سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ بلکہ اس طرح کا اعتقاد شریعت کے خلاف ہے۔ ویڈیو مذکور میں ایسے ہی غیر شرعی اعتقاد و اعمال سے زائرین حرمین کو آگا ہ کیا گیا ہے ۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں قبرستان ‘‘بقیع الغرقد’’ کی زیارت کا مسنون طریقہ بیان کر کے اس موقع پر حُجّاج و معتمرین سے صادر ہونے والی غلطیوں سے خبر دار کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں ’’ شُہداءِ اُحد‘‘ قبرستان کی زیارت کے وقت حجّاج و معتمرین سے واقع ہونے والی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ، جن میں سے مُردوں کو پُکارنا، وہاں کی مٹی وپتّھروں سے تبّرک حاصل کرنا، وہاں کی قبروں پر بال و ناخن پھینکنا اور تالے وغیرہ ڈالنا سب سے اہم ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں خندق اور اسکے پاس موجود مساجد کی زیارت کے وقت حُجّاج ومعتمرین سے صادر ہونے والی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ، جن میں سے خندق کو مقدّس ومبارک مقام سمجھتے ہوئے اسکی دیواروں وغیرہ کو چومنا ، وہاں پر مخصوص قسم کی دعائیں کرنا ، اوربعض لوگوں کا وہاں پر موجود درختوں کی پتّیوں کو چبانا وغیرہ سب سے اہم ہے ۔