علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

عقیدہ

عناصر کی تعداد: 34

  • اردو

    PDF

    شيخ عبد العزیز بن عبد اللہ ابن باز رحمہ الله سے ماہِ رجب سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات کئے گئے جنکا جواب فتوى مذکورمیں باختصارپیش خدمت ہے. 1- بعض لوگ ماہ رجب کو بعض عبادات کیلئے خاص کرتے ہیں جیسے صلاۃ الرغائب، اور 27 ویں شب کو شب بیداری(شبِ معراج)، پس کیا ان کی شریعت میں کوئی بنیاد واصل ہے؟ 2- جب ماہ رجب کی پہلی جمعرات آتی ہے تو لوگ قربانی کرتے ہیں اور اپنے بچون کو نہلاتے ہیں، اور اس نہلانے کے دوران کہتے ہیں کہ: "ياخميس أول رجب نجّنا من الحصبة والجرب" (اے ماہِ رجب کی پہلی جمعرات ہمیں خسرہ اورخارش سے نجات عطا فرما)، اوراس دن كو "كرامت رجب" كا نام ديتے ہیں،ہمیں اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں؟ 3- میں نے پورے ماہِ رجب کی روزے رکھے کیا یہ بدعت ہے یا یہ صحیح عمل ہے؟ 4- ایک پینتیس 35 سال کی خاتون ہیں جوروزہ نماز کی پابند ہیں، اور یہ ماہِ شوال، رجب اور شعبان کے روزے رکھتی ہیں ، لیکن اسکے مخصوص ایام ان تینوں مہینے کے روزے رکھنے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، پس کیا ان تینوں مہینے میں روزے رکھنے واجب ہیں یا پھرفقط انکے کچھ دنوں میں رکھ لئے جائیں؟ زیرنظرفتوى میں انہیں سوالوں کا مختصرجواب ہے.

  • اردو

    PDF

    سوال:میں ایسے تخصص کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں جسکی وجہ سے میں بچوں کودینی تعلیم دے سکتی ہوں، اور چونکہ میں ایک یورپی عیسائی ملک میں رہتی ہوں، تو تدریسی نصاب مجھ سے اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندومت، اور بدھ مت دنیا کے پانچ بڑے بڑے مذاہب پڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے، مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ بچوں کو یہ ادیان پڑھانا حرام ہوگا، لیکن مجھے یہ یقین ہے کہ اسلام ہی صحیح دین ہے، اور میں اپنی اس بات سے کبھی بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹوں گی، اب مسئلہ یہ ہے کہ متعدد افراد نے مجھ سے کہا ہے کہ بچوں کو ان ادیان کی تعلیم دینا جائز نہیں ہے، اور خاص طور پر اگر بچے مسلمان ہوں تو اور زیادہ حرام ہوگا، میں نے اپنے اس سوال کا جواب خوب تلاش کیا لیکن مجھے کوئی تشفی نہیں ہوئی، اب آپ سے اس بارے میں حکم کی وضاحت چاہتی ہوں۔

  • اردو

    PDF

    سوال: مجھے امید ہے کہ آپ تک میرا یہ سوال پہنچے تو آپ خیر و عافیت سے ہوں ، میرا سوال یہ ہے کہ جب بھی کوئی غیر مسلم ابتدائے نبوت سے اسلام کی عمر پوچھتا ہے تو ہم بطورِ مسلمان اسے ہجرت کے بعد والے سال ہی بتلاتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ ہم ہجرت سے پہلے کے نبوت والے تیرہ سال کو کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟ میں جانتا ہوں کہ ہجرت والا سال بھی بہت ہی عظیم سال ہے، لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نبوت ہجرت سے 13 سال پہلے شروع ہوئی تھی؛ اس لیے ہم اسلام کی عمر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ہجرت سے 1433 سال ہو گئے ہیں، لیکن ہم ہجرت سے پہلے والے 13 سال کے اضافے کے ساتھ نبوت سے 1446 سال شمار کیوں نہیں کرتے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان شاء اللہ معاملہ واضح کر دیں گے۔

  • اردو

    PDF

    سوال: اسلامى سال ہجرى ختم ہونے كے قريب ہو تو موبائل پر ميسج آنا شروع ہو جاتے ہيں كہ اعمال كا دفتر سال ختم ہونے پر لپيٹ ديا جائيگا، اور سال كا اختتام استغفار اور روزہ ركھ كر كرنے كى ترغيب دلائى جاتى ہے؛ اس طرح كے ميسج كا كيا حكم ہے، اور كيا سال كا آخرى دن اگر سوموار يا جمعرات بن جائے تو كيا روزہ ركھنا سنت ہو گا يا بدعت ؟

  • اردو

    PDF

    سوال : اگر كوئى شخص قرآن مجيد پڑھ كر اس كا ثواب نبى كريم صلى اللہ وسلم كو ہديہ كرے تو اس كا حكم كيا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    ہمیں یہ توعلم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدکا نام عبداللہ تھا اور اس کی وفات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے قبل ہی ہوچکی تھی ، اس تمھید کے بعد میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے یہ بتائيں کہ کیا عرب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل اللہ تعالی کا کیا مفھوم رکھتے تھے ؟ اور کیا وہ یہ کلمہ " اللہ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے قبل سمجھتے تھے ؟ اور اگر وہ اللہ تعالی اوربتوں ميں فرق کرتے تھے وہ کس طرح ؟ یہ معلومات فراہم کرنے پر آپ کا شکریہ ۔

  • اردو

    PDF

    شیعہ کا اعتقاد ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں اورہم اہل سنت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ابوبکررضي اللہ تعالی عنہ خلیفہ اول ہیں ، میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہ بتائيں کہ اب حقیقی طور پرخلیفہ اول کون ہے اوروہ کون سی وصیت ہے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قریبی کوکرنا چاہتے تھے ، اورغدیرخم کا قصہ اورواقعہ کیا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کو صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کے بارہ میں کیا حکم ہے اورکیا یہ صحیح ہے کہ نہیں ؟

  • اردو

    PDF

    کیا خضرعلیہ السلام دنیا میں آج تک زندہ ہیں ، اورکیا وہ قیامت تک زندہ ہی رہيں گے ؟

  • اردو

    PDF

    حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت ان کی درع ایک یھودی کے پاس رھن رکھی ہوئ تھی ۔۔۔ توسوال یہ ہے کہ کیا یہ یھودی مدینہ میں تھا ؟ اوراگر جواب اثبات میں ہو تویہ کس طرح ہوسکتا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانہیں جلاوطن کیا تھا ؟

  • اردو

    PDF

    نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے بارہ میں کرم اللہ وجھہ کا کلمہ بہت زياد سنتے اورپڑھتے ہیں توکیا اس کلمے کااطلاق علی رضي اللہ تعالی پرصحیح ہے ؟

  • اردو

    PDF

    اس میں کیا حکمت ہے کہ اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کوبغیر باپ کے پیدا فرمایا ؟

  • اردو

    PDF

    کیاابلیس کی اولاد ہے ؟ اوراگر اس اولاد ہے توکیا وہ شادی کے ذریعہ ہوتی ہے اور کیا اس کی بیوی ہے ؟

  • اردو

    PDF

    شيخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ الله- سےماہِ رجب سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات کئے گئے جنکا جواب مختصراً پیشِ خدمت ہے: 1- ایک مسلمان کو کیا اعمال بجالانے چاہئے اگراسے یہ راتیں مثلاً ربیع الاول کی پہلی رات یا رجب کی پہلی رات میسرآجائے؟ 2-جمہوریہ شمالى یمن سے ایک سائل سوال پوچھتا ہے کہ: ہمارے یہاں یمن میں ایک مسجد تعمیرہے جسکا نام مسجد معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہ) ہے مگروہ مسجد الجند کے نام سے مشہورہے- ماہِ رجب کے ہرجمعہ کو لوگ مردوزَن اس کی زیارت کوآتے ہیں، کیا یہ مسنون ہے اس بارے میں نصیحت فرمائیں؟ 3- اللہ تعالى آپ کی حفاظت فرمائے اورثابت قدمى عطا فرمائے ،یہ ایک دوسراسائل دریافت کرتا ہے کہ رجب کی آٹھویں تاریخ کوروزہ رکھنے اوراسی طرح اس مہینے کی ستائیسویں تاریخ کو روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ 4- بارک اللہ فیکم! سامعین میں سے آدم عثمان صاحب سوڈان سے پوچھتے ہیں کہ رجب کی پہلی جمعرات کا روزہ رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟