علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

درجہ بندیوں کا شجرہ

عناصر کی تعداد: 2934

  • اردو

    PDF

    اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔اپنی اولاد کی تربیت کے معاملہ میں سردمہری کامظاہرہ کرنے والوں کو کل قیامت کے روز جوکربناک صورت حال پیش آسکتی ہے۔ اس سے اہل ایمان کومحفوظ رکھنےکےلیے اللہ تعالیٰ نے پہلے سےآگاہ کردیا ہے۔ تاکہ وہ اپنی فکر کےساتھ ساتھ اپنے اہل عیال اوراپنی آل اولاد کوعذاب الٰہی میں گرفتار ہونے اور دوزخ کا ایندھن بننے سے بچانے کی بھی فکرکریں۔ زیر تبصرہ کتاب’’تربیت اطفال کے اسلامی اصول ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن جمیل زینو ﷾ کاتربیت اولاد کے موضوع پر ایک عربی رسالے ’’کیف نربی اولانا‘‘ کا ترجمہ ہے۔اس کتابچہ میں شیخ موصوف نے تقریباً ان تمام باتوں کا احاطہ کر نےکی کوشش کی ہے جن سے معلوم ہوسکے کہ مسلمان بچوں کی تربیت کےلیے کون سے امور ضروری ہیں اوران کی مکمل تہذیب کے لیے کن باتوں سے پرہیز لازم ہے۔یہ کتاب اپنےبچوں کے مستقبل کوسنوارنے او راسلامی منہج پر صحیح تربیت کرنےکے لیےبہترین کتاب ہے۔نوٹ:واضح رہے کہ یہی کتاب دارالسلام لاہورسے بھی ’’ تربیت اولاد‘‘ کےنام سے چھپ چکی ہے۔

  • اردو

    PDF

    قرآن وحدیث ،طب وحکمت اورجدید سائنس کی روشنی میں بچّوں کی تربیت کیسے کریں؟:چے کو ایک اچھا انسان اور خاص طور پر ایک اچھا مسلمان بنانے کے لیے اس کی نیک اور صالح تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے بلکہ اسلامی طرز حیات اپناتے ہوئے دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکے- زیر نظر کتاب میں مصنف اسی موضوع کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لائے ہیں – کتاب کی سات ابواب میں تقسیم کی گئی ہے جن میں بچے کی ولادت سے قبل کی ضروریات اور ولادت کے بعد اسلامی آداب کا تذکرہ کیا گیا ہے، پھر طبی اور نفسیاتی اعتبار سے بچوں کی کچھ مشکلات اور عوارض کا ذکر ملتا ہے کتاب کے چوتھے باب میں بچوں کے حفظان صحت کے اسلامی اصول بیان کیے گئے ہیں- پانچویں باب میں بچے کی اخلاقی، معاشرتی اور جنسی تربیت کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے-جبکہ آخری ابواب میں بچے کی تربیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل، بچوں کے بگاڑ اور ان کی اصلاحی تدابیر کے بارے میں عمدہ لوازمہ پیش کیا گیا ہے۔ اضافہ ونظرثانی:محمد طاہر نقاش،ناشر:داالبلاغ ،لاہور۔ نوٹ: اس کتاب کے ساتھ شیخ محمد جمیل زینو ؒکی کتاب’’تربیت اطفال کے اسلامی اصول‘‘ (ترجمہ حافظ خالدحیات محمود) یا ’’تربیت اولاد‘‘ (ترجمہ:دارالسلام،لاہور) کا ضرور مطالعہ کریں۔

  • اردو

    MP4

    اس بات کا بیان کہ دین مکمل ہوگیا ہے اس میں کمی وزیادتی کرنا بدعت ہے،اورجوبھی چیز کتاب وسنت اور سنت خلفائے راشدین کے خلاف ہے وہ بدعت ہے،اسی طرح جو بھی چیز خیرالقرون کے عہد میں نہ پائی گئی وہ چیزبدعت ہے۔پھررجب وشعبان کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس مہینہ کے اندرکی جانی والی بدعات سے پردہ اٹھاکران سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے، اوریہ واضح کیا ہے کہ کتاب وسنت اورخلفائے راشدین کے اصول ومنہج کی طرف رجوع کرکے ہی بدعات سے نجات پایا جاسکتا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    ستائس رجب کو کوئی خاص عمل کرنا بدعت ہے، کیوں کہ اس دن خصوصی طور پر نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے اور نہ آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کیا ہے-

  • اردو

    MP3

    دعاکی عدم قبولیت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب مال حرام کا استعمال کرنا ہے،اس درس میں مال حرام کی شناعت وقباحت کا تذکرہ کرکےجائزوحلال رزق کے کھانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیزدعا کے چند اہم شرائط وآداب کوبھی اختصارکے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔(مقرّر:شہاب الدین مدنی ۔حفظہ اللہ۔)

  • اردو

    PDF

    سوال : اسراء ومعراج کی رات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انبیائے کرام کی امامت کروانے میں کیاعلّت اورحکمت تھی؟اوریہ کس چیز پردال ہے؟

  • اردو

    PDF

    قرآن کے اعجاز کی بعض صورتیں: اس پوسٹرمیں قرآن کریم کےاعجازکی بعض صورتوں کا اختصار کے ساتھ تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    اسرف (ٹی وی ٹاک شو): اسراف کیا ہے؟ اس کا صحیح تصوّر کیا ہے؟ کتاب وسنت میں اسراف وفضول خرچی کے سلسلے میں کیا وعید آئی ہے؟ کیا مال کا مالک انسان ہے اور اس کے تصرّف میں مکمل مرضی بھی اسی کی چلتی ہے؟ اسراف ومرضی کے عملی مظاہرکیا ہیں؟ عہد نبوت اورعہد حاضرمیں مال کے سلسلے میں کیا نمایاں فرق ہے؟ اسراف وفضول خرچی کے بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ اسراف وفضول خرچی سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ کیا خیروبھلائی کے کا موں میں بھی اسراف ہے؟ ان سب کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘سیریز کے’’اسراف‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی جان کاری حاصل کریں ۔

  • اردو

    PDF

    سلفیت کا تعارف اور اس کے متعلق بعض شُبہات کا ازالہ:تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہےکہ خلیفہ سوم حضرت عثمان کی مظلومانہ شہادت کے بعد امت مسلمہ مختلف جماعتوں اور گروہوں میں تقسیم ہوگئی تھی، ابتداءً یہ اختلافات سیاسی نوعیت کے تھے جو بعد میں چل کر دینی شکل اختیار کر گئے،اور اسی کے بعد سے نئی نئی جماعتوں اور فرقوں کا ظہور ہونےلگا۔ ہر جماعت اور ہر فرقہ اپنے آپ کو اسلام کا علمبر دار کہتا اور اسلام سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو حق پر ثابت کرنے کی کوشش کرتا۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوے علمائے کرام نے باطل فرقوں اور راہ حق سے بر گشتہ جماعتوں سے اہل حق کو ممتاز کرنے کے لئے’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘کی اصطلاح ایجاد کی۔ اس اصطلاح سے خوارج، اہل تشیع، روافض اور معتزلہ وغیرہ سے تمیّز مقصود تھی۔ اس اصطلاح سے تمام علماء حق راضی اور متفق تھے۔ لیکن ’’اھل السنۃ والجماعۃ ‘‘ کے مابین بھی اختلاف رونما ہوئے۔فلسفہ اور علم الکلام سے اشتغال رکھنے کی وجہ سے مختلف مکاتب فکر اور جماعتیں ظہور پزیر ہوئیں جنہوں نے اپنے لیے الگ الگ اصول وضوابط متعین کئے، اور ’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘ سے وابستگی ظاہر کرتے ہوے ہر ایک نے اپنے آپ کو کتاب وسنت کا حامل وعلمبردار قرار دیا۔ لہذا ان تمام جماعتوں اور مکاتب فکر سے امتیاز کے لیے اہل حق نے ’’سلف‘‘ کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی طرف اپنی نسبت کی۔ تو جس طرح ’’اہل السنۃ والجماعۃ‘‘ کی اصطلاح ایک ضرورت کےتحت ایجاد کی گی تھی اسی طرح ’’سلف ‘‘ اور سلفی‘‘ کی اصطلاح بھی ایک ضرورت کے تحت ایجاد کی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سلفیت کا تعارف‘‘فاضل مصنف ڈاکٹررضاءاللہ محمد ادریس مبارکپوریؒ کی تصنیف کردہ ہے جس میں انہوں نے سلفیت کا تعارف اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ کیا ہے اور اہل حدیث پر کیے جانے والے اعتراضات کا نہایت ہی علمی وسنجیدہ جواب دیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کا ر خیر پر اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(ش.خ) تقدیم:ڈاکٹرمقتدی احسن ازہریؒ ناشر: دارالخلد،لاہور

  • اردو

    PDF

    پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات:مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے،معجزات دراصل دلائل نبوت ہوتے ہیں یعنی ان کو دیکھ کر کچھ لوگ نبوت سے آشنائی حاصل کرتے ہیں ۔جن سے ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کردولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والے معجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والےمعجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیغمبر اسلام ﷺاور معجزات ‘‘ حکیم محمود احمد ظفرصاحب کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے معجزات نبوی ، چندبڑے معجزات ، اسراء اور معراج، نبو ت اور وحی ، آپ کے ہاتھ کی برکات ، کھانے میں برکت، پانی کےبارےمیں آپﷺ کے معجزات، حضورکےلعاب دہن کی برکات، حضوراکرمﷺ کی دعاؤں کے اثرات ،مختلف اشیاء میں اثرات، جانوروں پر اثرات،پیشگوئیاں یا اخبار غیب، علامات قیامت کی پیشگوئیاں جیسے جلی عنوانات قائم کر کے ان کے تحت سرکاردوعالم ﷺ کے معجزات کی ایک اچھی خاصی تعداد جمع کردی ہے۔جو نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ایک تتمہ ہے ۔(م۔ا) (باہتمام:نشریات،لاہور)

  • اردو

    PDF

    40 خصوصیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم: اللہ رب العزت نےجہاں آپ ﷺ کوتمام انسانیت سے افضل اوراعلیٰ مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے وہاں آپ کو بہت سےایسی خوبیاں اور خصوصیات بھی عطا فرمائی ہیں۔ جو تمام انبیاء اور کل کائنات سے آپ کوممتاز کرتیں ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی عظمت ورفعت کے بیان میں اللہ تعالیٰ نے سیکڑوں خصوصیات آپ کودے رکھیں ہیں ۔کتب وحدیث وسیرت میں جن کاتفصیلی ذکر موجود ہے اور باقاعدہ اس موضوع پر الگ سے کتب بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’40 خصوصیات محمد ﷺ ‘‘مولانا محمد عظیم حاصل پوری ﷾ (مدیرماہنامہ المحمدیہ،حاصل پور )کی کاوش ہے جس میں انہوں نےاختصار کے ساتھ آپﷺکی 40خصوصیات کاذکرکیا ہے۔تاکہ ہم اپنے نبی جناب محمد ﷺ کی عظمت ورفعت کوپہچان کر ان کی سچی اتباع کریں اور دنیا وآخرت کی فوزوفلاح کےحقدار بن جائیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کے علم اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے۔ اور ہمیں اپنے نبی ﷺ کی سچی اتباع،روز قیامت آپ کا دیدار،آپ کی رفاقت اور آپ کی سفارش نصیب فرمائے (آمین) (م۔ا)

  • اردو

    PDF

    تعليم الفرائض(أردو) زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم الفرائض‘‘محدث العصر مجتہد وفقیہ حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کے لائق ترین شاگرد اور روپڑی ﷫ کے فتاوی ٰ جات کو تین مجلدات میں فتاویٰ اہل حدیث کے نام سے مرتب کرنے والے ابوالسلام مولانا محمد صدیق سرگودہوی﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ یہ کتاب در اصل محدث روپڑی کے ارشاد پر ’’وارثت اسلامیہ‘‘ کےنام سے مرتب کیے گئے نقشہ کی طبع دوم ہے مولانا صاحب نے جب اس نقشہ کومرتب کیا تو اکابر علماء وقت نے اسے بہت پسند کیا ۔تو پھر مرتب نے اس میں بعض مسائل کا اضافہ کیا اور اسے ’’تعلیم الفرائض ‘‘ کے نام سے شائع کیا ۔اسلامی وراثت کے موضوع پر یہ کتا ب مختصر ،جامع اور آسان تصنیف ہے ۔ اسی وجہ سے اکثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ (م۔ا)ناشر:ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ،سرگودھا،پنجاب،پاکستان۔

  • اردو

    YOUTUBE

    بدگمانی کیا ہے اوریہ انسان کے لئے کیسے الجھنوں کا سبب بنتی ہے؟ کیا بدگمانی انسان کا اپنی بیوی،اولاد،والدین ،اقارب،سماج سے نفرت کرنے کا سبب بنتی ہے حتی کہ وہ اپنے سایہ سے بھی خوف کرنے لگ جاتا ہے؟ بدگمانی وشکی مزاج انسان ہمیشہ منفی سوچ کا حامل کیوں ہوتا ہے؟ بدگمانی وشک کامزاج ازدواجی زندگی کے لئے جہنم وعذاب کیوں بن جاتی ہے ؟کیا پانی پرتخت لگائے ہوئے ابلیس کے بھیجے ہوئے کارندے مردوعورت کے درمیان بدگمانی کرکے ان کے درمیان فرقت ادا کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہی؟ بدگمانی اورتہمت کی جگہوں اوراعمال سے بچنا کیوں ضروری ہے؟ کیاانسان رب کے ساتھ بھی بدگمان ہوتاہے؟ شریعت اسلامیہ میں بدگمانی کا کیا حل ہے؟ اور اس سلسلے میں کیا رہنمائی موجود ہے؟بدگمانی سے بچنے کے عملی تدابیرکیا ہیں؟ ان سب کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘سیریز کے’’ بدگمانی‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے تفصیلی جان کاری حاصل کریں ۔

  • اردو

    PDF

    فوت ہونے والا شخص اپنےپیچھے جو اپنا مال، زمین،زیور وغیرہ چھوڑ جاتاہے اسے ترکہ ،وراثت یا ورثہ کہتے ہیں۔ کسی مرنے والے مرد یا عورت کی اشیاء اور وسائلِ آمدن وغیرہ کےبارے یہ بحث کہ کب ،کس حالت میں کس وارث کو کتنا ملتا ہے شرعی اصلاح میں اسے علم الفرائض کہتے ہیں۔ علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت) اسلام میں ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔ قرآن مجید نے فرائض کےجاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے۔ چونکہ احکام وراثت کاتعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے ۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نے بھی صحابہ کواس علم کی طرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہم کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے۔ صحابہ کے بعد زمانےکی ضروریات نے دیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کومتوجہ کیا۔ انہوں نے اسے فن کی حیثیت دی اس کے لیے خاص زبان اور اصلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن وسنت کی روشنی میں غورو فکر کر کے تفصیلی و جزئی قواعد مستخرج کیے۔ اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الاعوان الناجیۃ فی شرح الفرائض السراجیۃ‘‘ مولانا ابو میمون محمدمحفوظ اعوان کی تصنیف ہے ۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں مدارس دینیہ کے نصاب میں وراثت کے موضوع پر شامل معروف کتاب ’’سراجی ‘‘ کی تسہیل وتشریح اور تمام مسائل کو مثالوں سے عملی طور پر حل کرکے اردودان علم وراثت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے انتہائی آسان کر دیا ہے۔ یہ کتاب علم میراث پڑھنے والے طلباء کےلیے انتہائی عمدہ کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کے علم وعمل میں برکت فرمائے اور ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین) (م۔ا)

  • اردو

    YOUTUBE

    لاپرواہ والدین (ٹی وی ٹاک شو): کیا والدین بھی اولاد کے تئیں لاپرواہ ہوتے ہیں؟ اولاد کے تئیں والدین پرسب سے بڑی اوراہم ذمے داری کیا ہے؟کیا اولاد کو سائنسداں ،انجینئر،ڈاکٹر،وکیل بنا دینے سے والدین اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش وعہدہ برآ ہوسکتے ہیں؟ کیا اولاد ووالدین کے حقوق کا تذکرہ شریعت اسلامیہ کے متوازن ہونے کی دلیل نہیں؟ کیا اولاد کے درمیان حقوق میں امتیازی سلوک برتنا جائزہے؟ کیا والدین کو کسی اولاد کو وراثت میں محروم یا برتری دینا درست ہے؟ کیا اولاد کے درمیان حقوق میں امتیازی سلوک اولاد کی بغاوت کا اہم سبب نہیں؟ کیا کسی لڑکے سے فطری محبّت ودلی میلان میں انصاف کرنا ضروری ہے؟کیا والدین کے لئے کسی بیٹے سے محبت ودلی میلان کو دیگراولاد کےدرمیان اظہارکرنا درست ہے؟ تربیت کے علاوہ والدین پردیگرکیا حقوق عائد ہوتے ہیں؟ کیا والدین کے لئے سماج ومعاشرہ میں بدنامی کےخوف،اوراپنی عزت ووقاراورانا کے خاطراولاد کو اس کی ناپسند وغیر منظوررشتہ پر مجبور کرنا جائز ہے؟ کیا اولاد کے لئے ایسی شریک حیات کا انتخاب کرنا درست ہے جو عصمت باختہ ،بے حیا، اوروالدین،گھراورسماج کے لئے کلنک ہو؟ ان سب کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘سیریز کے’’لاپرواہ والدین‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے تفصیلی جان کاری حاصل کریں ۔

  • اردو

    MP4

    نا فرمان اولاد(ٹی وی ٹاک شو) :انسانی زندگی میں اولاد کی کیا اہمیت ہے؟ موجودہ زمانے میں والدین کی بڑی بے چینیوں میں سے اہم بے چینی والجھن کا کیا سبب ہے؟ اولاد نافرمان کیوں ہوتی ہے؟ اولاد کی نافرمانی کے بنیادی اسباب کیا ہیں؟اولاد، والدین کے لئے فتنہ وآزمائش کا سبب کیوں بنتی ہے؟ ماضی کے مقابلے میں آج اولاد زیادہ نافرمان کیوں ہے؟ کیا موجودہ عصری تعلیم اور مغربی تہذیب وکلچراولاد کی شرعی تادیب میں حائل ہے؟ نافرمان اولاد کی اصلاح وسدہار کے عملی تدابیر کیا ہیں؟ اولاد انسان کے لئے زحمت کے بجائے رحمت کیسے بن سکتی ہے؟ نافرمان اولاد کے لئے کیا نصیحت ہے؟ان سب کے کے بارے میں پیس ٹی وی اردو ٹاک شو پرواگرام’’الجھنیں‘‘ سیریز کے’’نافرمان اولاد‘‘ایپی سوڈ میں میزبان عبد الباسط مدنی اور مہمان مؤقرشیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہما اللہ سے تفصیلی جان کاری حاصل کریں۔

  • اردو

    YOUTUBE

    اس ویڈیو میں حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے اسلام میں عورت کے مقام ومرتبہ اور اسلام کی طرف سے عورت کوعطا کردہ عظیم حقوق واحسانات اورمعاشرہ کی اصلاح وسدھارمیں عورت کا اہم رول وکردار،عورت کا اصل دائرہ کار، اور اس کی عظیم گھریلو،عائلی،معاشرتی،تربیتی، دعوتی اورتبلیغی ذمے داریوں وغیرہ کا قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔

  • اردو

    YOUTUBE

    ساس اور بہو: پیس ٹی وی اردو کے ٹاک شو پروگرام’’ الجھنیں‘‘ سیریزمیں میزبان عبد الباسط مدنی حفظہ اللہ نے مؤقرمہمان شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ کے ساتھ ’’ساس اور بہو‘‘ ایپی سوڈ میں ساس اور بہو کے درمیاں ہونے والی الجنھوں اور مشاکل کا تذکرہ کرکے اس کا مناسب شرعی حل بیان کیا ہے،اوریہ بتلایا ہے کہ ساس بھی کبھی بہواورکسی کی بیٹی تھی لہذا اسے بھی اپنی بہو کے ساتھ بیٹی جیسا سلوک کرنا چاہئے اوراس کی جائز جذبات واحساسات کی قدرکرنی چاہئے،اسی طرح بہو کو بھی سسرال میں آنے کے بعد اپنی ذمے داریوں کا احساس رکھتے ہوئے شوہر کی اطاعت کے ساتھ ساتھ ساس اورسسُر کا احترام اوران کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے تب جاکر گھروخاندان میں امن وسکون وخوشحالی آسکتی ہے۔

  • اردو

    MP4

    اسلام سےقبل باطل ادیان ومذاہب میں عورت کے بارے میں کیا تصورتھا؟زمانہ جاہلیت میں عورت کے ساتھ کیا برتاؤوسلوک کیا جاتا تھا؟ اسلام نے عورت کو کیا مقام ومرتبہ دیا ہے؟ تحریک آزادی نسواں کے نام پرعورت کے سلسلے میں کیا افراط پائی جاتی ہے؟ مغربی ممالک کی طرف سے اسلام کے خلاف عورت کے تئیں پھیلائے گئے شبہات کی کیا حقیقت ہے؟ کیا حجاب عورت کے لئے باعث شرف ہے یا باعث عار؟کیا پردہ ترقی کی راہ میں حائل ورکاوٹ ہے؟ کیا عورت کی تخلیق کا مقصد مرد سے مختلف ہے؟ کیا اسلام میں خواتین کا مقام ومرتبہ: عورت مرد کے لئے باعث سکون وراحت کا ذریعہ ہے یا محض سامان تفریح وتعیّش ؟ کیا عورت مرد کا حصہ ہے؟ کن ذمہ داریوں کی وجہ سے مرد کو عورت پرفضیلت دی گئی ہے؟ ان سب امورکے بارے میں حافظ عبد الحسیب مدنی حفظہ اللہ نے شرعی ومنطقی دلائل کی روشنی میں نہایت ہی سنجیدہ گفتگو کی ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب جامعہ کویت کے اسلامک اسٹڈیز کالج کے شعبہ تفسیروحدیث کے زیرانتظام یکم ربیع الاوّل 1425ھ کو’’جہاد کی حقیقت وضوابط‘‘ کے عنوان پرمنعقد سیمینار میں ڈاکٹرمحمد بن عمر بازمول حفظہ اللہ کی طرف سے پیش کردہ ایک مقالہ ہےجسے محترم طارق علی بروہی حفظہ اللہ نے افادہ عام کی خاطراردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس بحث میں فاضل مصنّف نے جہاد کے چند اہم احکام کو سنت نبوی کی روشنی میں بیان کرنے کی کاوش کی ہے، آپ نے جہاد کے اصول وضوابط کو تین فصول میں تقسیم کیا ہے: فصل اول: ضوابط جہاد باعتبارحکم فصل دوم: ضوابط جہاد باعتبار طریقہ کار فصل سوم: ضوابط جہاد باعتبارمال غیمت ابتدا میں ایک مفید مقدمہ پیش کیا ہے جس میں نہایت اختصار کے ساتھ فضائل جہاد اورمعصوم جانوں کا خون حلال کرنے وغیرہ کے خطرات پرروشنی ڈالی ہے،اوربعض لوگوں کی سوچ میں جو یہ بات سرایت کرچکی ہے کہ وہ مسلمانوں کے خون بہانے کو جہاد کا نام دیتے ہیں اس سے بھی خبردار کیا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ یہ بدعی جہاد ہے کیونکہ ایسے لوگ اس جہاد کے معاملہ میں شرعی حدود سے تجاوز کرگئے ہیں،چنانچہ یہ جہاد اپنی خواہش ،ہوائے نفس اوربدعت کی نصرت کے لئے ہے نہ کہ اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے،لہذا یہ فی سبیل اللہ نہیں ہوسکتا!اور آخرمیں پوری بحث کا شاندار خلاصہ پیش کرکےدعائیہ کلمات کے ذریعہ اپنی بات کو ختم کیا ہے۔